Quran4UQuran4U

Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Tariq

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ

آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم ‏ ‏

1

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ

اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے؟ ‏

2

النَّجْمُ الثَّاقِبُ

وہ تارا ہے چمکنے والا ‏

3

إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ

کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں ‏

4

فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ

تو انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے ‏‏

5

خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ

وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے ‏‏

6

يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ

جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے ‏‏

7

إِنَّهُ عَلَى رَجْعِهِ لَقَادِرٌ

بیشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے ‏‏

8

يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ

جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے ‏

9

فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ  

تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہوگا ‏

10

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ

آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے ‏

11

وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ

اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے ‏

12

إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے۔ ‏

13

وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ

اور بیہودہ بات نہیں ‏‏

14

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا

یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں ‏‏

15

وَأَكِيدُ كَيْدًا

اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں

16

فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا

تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو۔ ‏

***********

17


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

Tafsir Ibn Kathir in Urdu, Juzz 30, surahs 78 to 114, printed edition

In print

Tafsir Ibn Kathir, Urdu

Juzz 30, surahs 78 to 114

You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.

See this volume on Amazon

As an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com

Home · About · Contact · Privacy