Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al BurujTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ آسمان کی قسم جس میں برج ہیں |
1 |
|
وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے |
2 |
|
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اس کی |
3 |
|
قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دئیے گئے |
4 |
|
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس کا ایندھن (جھونک رکھا) تھا |
5 |
|
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ جبکہ وہ ان (کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے |
6 |
|
وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے |
7 |
|
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے |
8 |
|
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ اور خدا ہرچیز سے واقف ہے |
9 |
|
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوافَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا |
10 |
|
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ یہی بڑی کامیابی ہے |
11 |
|
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ بیشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہے |
12 |
|
إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ وہ پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا |
13 |
|
وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے |
14 |
|
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ عرش کا مالک بڑی شان والا |
15 |
|
فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ جو چاہتا ہے کر دیتا ہے |
16 |
|
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے |
17 |
|
فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ (یعنی) فرعون اور ثمود کا |
18 |
|
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں |
19 |
|
وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے |
20 |
|
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے |
21 |
|
فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) *********** |
22 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |
In print
Juzz 30, surahs 78 to 114
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com