Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al A'laShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
![]()
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى پاکی بول (تسبیح کر) اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر۔ |
1 |
|
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ جس نے بنایا (پیدا کی)پھر ٹھیک (تناسب قائم) کیا، |
2 |
|
وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ اور جس نے ٹھہرایا (تقدیر بنائی)، پھر راہ دی (دکھائی)۔ |
3 |
|
وَٱلَّذِىٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ اور جس نے نکالا چارا۔ |
4 |
|
فَجَعَلَهُ ۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ پھر کر ڈالا اس کو کوڑا کالا۔ |
5 |
|
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ہم پڑھائیں گے تجھ کو، پھر تو نہ بھولے گا، |
6 |
|
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ مگر جو چاہے اﷲ۔ إِنَّهُ ۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ وہ جانتا ہے پکارا (ظاہر) اور چھپا۔ |
7 |
|
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ اور سہج سہج (آسانی سے)پہنچا دیں گے ہم تجھ کو آسانی تک۔ |
8 |
|
فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ سو تو سمجھا۔ اگر کام کرے سمجھانا، |
9 |
|
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ سمجھ جائے گا جس کو ڈر ہو گا۔ |
10 |
|
وَيَتَجَنَّبُہَا ٱلۡأَشۡقَى اور سرک رہے(گریز کرے) گا اس سے بڑا بدبخت۔ |
11 |
|
ٱلَّذِى يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ وہ جو پہنچے گابڑی آگ میں، |
12 |
|
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيہَا وَلَا يَحۡيَىٰ پھر نہ مرے گا اس میں نہ جیئے گا۔ |
13 |
|
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ بیشک بھلا ہوااس کا جو سنورا، |
14 |
|
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ اور پڑھا نام اپنے رب کا، پھر نماز کی(پڑھی)۔ |
15 |
|
بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا کوئی نہیں (لیکن)! تم آگے رکھتے (ترجیح دیتے) ہو دنیا کاجینا، |
16 |
|
وَٱلۡأَخِرَةُ خَيۡرٌ۬ وَأَبۡقَىٰٓ اور پچھلا گھر (اُخروی زندگی)بہتر ہے اور رہنے والا۔ |
17 |
|
إِنَّ هَـٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ یہ کچھ لکھا ہے پہلے ورقوں (صحیفوں) میں، |
18 |
|
صُحُفِ إِبۡرَٲهِيمَ وَمُوسَىٰ ورق (صحیفے) ابراہیم کے اور موسیٰ کے۔ *********** |
19 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |