Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Ma'arij

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


سَأَلَ سَآٮِٕلُۢ بِعَذَابٍ۬ وَاقِعٍ۬  

مانگا ایک مانگنے والے نے، عذاب پڑنے (ہونے) والا،

1

لِّلۡڪَـٰفِرِينَ لَيۡسَ لَهُ ۥ دَافِعٌ۬  

منکروں کے واسطے کوئی نہیں اس کو ہٹانے والا۔

2

مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلۡمَعَارِجِ

(ہو گا وہ) اﷲ کی طرف کا، جو چڑھتے درجوں کا صاحب۔

3

تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيۡهِ فِى يَوۡمٍ۬ كَانَ مِقۡدَارُهُ ۥ خَمۡسِينَ أَلۡفَ سَنَةٍ۬  

چڑھیں گے اس کی طرف فرشتے اور رُوح اس دن میں جس کا لنباؤ (مقدار) پچاس ہزار برس ہے۔

4

فَٱصۡبِرۡ صَبۡرً۬ا جَمِيلاً  

سو تو صبر کر، بھلی طرح کا صبر کرنا۔

5

إِنَّہُمۡ يَرَوۡنَهُ ۥ بَعِيدً۬ا

وہ دیکھتے ہیں اس کو دور،

6

وَنَرَٮٰهُ قَرِيبً۬ا

اور ہم دیکھتے ہیں اس کو نزدیک۔

7

يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلۡمُهۡلِ

جس دن ہو گا آسمان جیسے تانبا پگلا،

8

وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ

اور ہوں گے پہاڑ جیسے اون رنگی۔

9

وَلَا يَسۡـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمً۬ا 

اور نہ پوچھے دوست دار دوست دار کو۔

10

يُبَصَّرُونَہُمۡ‌ۚ

 سب نظر آ جائیں گے ان کو۔

يَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِى مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذِۭ بِبَنِيهِ  

منائے گا گنہگار کسی طرے چھڑائی میں دے اس دن کی مار سے اپنے بیٹے،

11

وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ  

اور ساتھ والی (بیوی)، اور بھائی،

12

وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـٔۡوِيهِ

 اور اپنا گھرانا جس میں رہتا تھا،

13

وَمَن فِى ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعً۬ا ثُمَّ يُنجِيهِ

اور جتنے زمین پر ہیں سارے، پھر آپ (خود) کو بچائے۔

14

كَلَّآ‌ۖ إِنَّہَا لَظَىٰ  

کوئی (ہرگز) نہیں! وہ تپتی آگ ہے،

15

نَزَّاعَةً۬ لِّلشَّوَىٰ  

کھینچ لینے والی کلیجہ،

16

تَدۡعُواْ مَنۡ أَدۡبَرَ وَتَوَلَّىٰ  

پکارتی ہے اس کو جس نے پیٹھ دی (پھیری) اور پھر گیا،

17

وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ  

اور اکٹھا کی(مال) اور سینتا (سنبھال)۔

18

إِنَّ ٱلۡإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا

بیشک آدمی بنا ہے جی کا کچّ(بے صبر)،

19

إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعً۬ا

جب لگے اس کو برائی تو گھابر(گھبرایا)،

20

وَإِذَا مَسَّهُ ٱلۡخَيۡرُ مَنُوعًا  

 اور جب لگے اس کو بھلائی، تو ان دیوا ( ہوا بخیل)،

21

إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ

 مگر وہ نمازی،

22

ٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِہِمۡ دَآٮِٕمُونَ

جو اپنی نماز پر قائم ہیں،

23

وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمۡوَٲلِهِمۡ حَقٌّ۬ مَّعۡلُومٌ۬

اور جن کے مال میں حصہ ٹھہر رہا (مقرر) ہے،

24

لِّلسَّآٮِٕلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ

مانگتے (سائل) کا اور ہارے (مسکین) کا،

25

وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

اور جو یقین کرتے ہیں انصاف کے دن کو،

26

وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّہِم مُّشۡفِقُونَ

اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں،

27

إِنَّ عَذَابَ رَبِّہِمۡ غَيۡرُ مَأۡمُونٍ۬

بیشک اُن کے رب کے عذاب سے نڈر (بے خوف) نہ ہوا جائے،

28

وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَـٰفِظُونَ

اور جو اپنی شہوت کی جگہ تھامتے (حفاظت کرتے ہیں)،

29

إِلَّا عَلَىٰٓ أَزۡوَٲجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَـٰنُہُمۡ فَإِنَّہُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ

مگر اپنی جوروؤں سے، یا اپنے ہاتھ کے مال (مِلک) سے، سو ان پر نہیں اولاہنا (ملامت)۔

30

فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٲلِكَ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ

پھر جو کوئی ڈھونڈھے اس کے سِوا سو وہی ہیں حد سے بڑھتے۔

31

وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِأَمَـٰنَـٰتِہِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَٲعُونَ

جو اپنی دھڑ دھریں (امانتیں) اور اپنا قول نباہتے ہیں،

32

وَٱلَّذِينَ هُم بِشَہَـٰدَٲتِہِمۡ قَآٮِٕمُونَ

اور جو اپنی گواہی پر سیدھے (ثابت قدم) ہیں،

33

وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِہِمۡ يُحَافِظُونَ

اور جو اپنی نماز سے خبردار (حفاظت کرتے) ہیں۔

34

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ فِى جَنَّـٰتٍ۬ مُّكۡرَمُونَ

وہ ہیں باغوں میں عزت سے۔

35

فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِينَ

پھر کیا ہوا ہے منکروں کو تیری طرف دوڑتے آتے ہیں،

36

عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ

داہنے سے اور بائیں سے جُٹ کے جُٹ(گروہ در گروہ)۔

37

أَيَطۡمَعُ ڪُلُّ ٱمۡرِىٍٕ۬ مِّنۡہُمۡ أَن يُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ۬

کیا لالچ رکھتا ہے ہر ایک ان میں کہ داخل کریے نعمت کے باغ میں۔

38

كَلَّآ‌ۖ إِنَّا خَلَقۡنَـٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ  

 کوئی (ہرگز) نہیں ! ہم نے ان کو بنایا ہے جس چیز سے جانتے ہیں۔

39

فَلَآ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَـٰرِقِ وَٱلۡمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ

سو میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں مغربوں کے مالک کی، ہم سکتے (قادر) ہیں کہ

40

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرً۬ا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ

بدل کر لے آئیں ان سے بہتر، اور ہم سے چپر (بڑھ) نہ جائیں گے۔

41

فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَـٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ

سو چھوڑ دے انکو، باتیں بنائیں اور کھیلیں جبتک بھڑیں (ملیں) اپنے اس دن سے جسکا ان سے وعدہ ہے۔

42

يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعً۬ا كَأَنَّہُمۡ إِلَىٰ نُصُبٍ۬ يُوفِضُونَ  

جس دن نکل پڑیں گے قبروں سے دوڑتے، جیسے کسی نشانے پر دوڑتے جاتے ہیں۔

43

خَـٰشِعَةً أَبۡصَـٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ۬‌ۚ

نِوی (نیچی) ہیں ان کی آنکھیں، چڑھی آتی ہے ان پر ذلت۔

ذَٲلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِى كَانُواْ يُوعَدُونَ

یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ ہے۔

***********

44


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter