Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Haqqah

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


ٱلۡحَآقَّةُ  

وہ ثابت ہو چکی،

1

مَا ٱلۡحَآقَّةُ  

کیا ہے وہ ثابت ہو چکی؟

2

وَمَآ أَدۡرَٮٰكَ مَا ٱلۡحَآقَّةُ  

اور تو نے کیا بُھوجا (جان) کیا ہے وہ ثابت ہو چکی۔

3

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ  

جھٹلایا ثمود اور عاد نے اس کھڑکھے والی کو۔

4

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِڪُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ  

سو وہ جو ثمود تھے سو کھپائے (ہلاک کئے) گئے اوچھال (سخت دھماکے)سے۔

5

وَأَمَّا عَادٌ۬ فَأُهۡلِڪُواْ بِرِيحٍ۬ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٍ۬  

اور وہ جو عاد تھے سو کھپائے (ہلاک کئے)گئے ٹھنڈی سناٹے کی باؤ (ہوا) سے، ہاتھوں سے نکلی جاتی۔

6

سَخَّرَهَا عَلَيۡہِمۡ سَبۡعَ لَيَالٍ۬ وَثَمَـٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومً۬ا

تعین کی ان پر سات رات اور آٹھ دن لگا تار جڑ کاٹنے والے،

فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِيہَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّہُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٍ۬  

پھر تو دیکھے لوگ اُن پر بچھڑ گئے، جیسے وہ ڈھنڈ(تنے) ہیں کھجور کے کھوکھرے (کھوکھلے)۔

7

فَهَلۡ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍ۬  

پھر تو دیکھتا ہے کوئی ان کا بچ رہا؟

8

وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَن قَبۡلَهُ ۥ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَـٰتُ بِٱلۡخَاطِئَةِ  

 اور آیا فرعون، جو اس سے پہلے تھے، اور الٹی بستیاں، تقصیر (گناہ) کرتے۔

9

فَعَصَوۡاْ رَسُولَ رَبِّہِمۡ فَأَخَذَهُمۡ أَخۡذَةً۬ رَّابِيَةً  

پھر حکم نہ مانا اپنے رب کے رسول کا، پھر پکڑی ان کو پکڑ دم چڑھنی(سخت پکڑ)۔

10

إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَآءُ حَمَلۡنَـٰكُمۡ فِى ٱلۡجَارِيَةِ  

ہم نے جس وقت پانی اُبلا (طغیانی)، لاد لیا (سوار کی) تم کو بہتی ناؤ میں،

11

لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةً۬ وَتَعِيَہَآ أُذُنٌ۬ وَٲعِيَةٌ۬  

تا (کہ) رکھیں اسکو تمہاری یادگاری کو،  اور سینتے (سنبھالے) اسکو کان سنبھالنے (یاد رکھنے) والا۔

12

فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفۡخَةٌ۬ وَٲحِدَةٌ۬  

پھر جب پھونکیئے نر سنگے (صور) میں ایک پھُونک،

13

وَحُمِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً۬ وَٲحِدَةً۬

 اور اٹھائیے زمین اور پہاڑ،پھر پٹکے جاویں (ریزہ ریزہ کر دیاجائے ) ایک چوٹ (میں)،

14

فَيَوۡمَٮِٕذٍ۬ وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ  

پھر اس دن ہو پڑے ہو پڑنے والی (قیامت)،

15

وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ وَاهِيَةٌ۬

اور پھٹ جائے آسمان، پھر وہ اس دن بِکس (بودا ہو) رہا ہے۔

16

وَٱلۡمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرۡجَآٮِٕهَا‌ۚ

 اور فرشتے ہیں اس کے کناروں پر۔

وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ ثَمَـٰنِيَةٌ۬  

اٹھا رہے ہیں تخت تیرے رب کا اپنے اوپر، اس دن آٹھ شخص(فرشتے)۔

17

يَوۡمَٮِٕذٍ۬ تُعۡرَضُونَ

 اُس دن سامنے جاؤ گے،

لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِيَةٌ۬  

چھپ نہ رہے گا تم میں کوئی چھپنے والا۔

18

فَأَمَّا مَنۡ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُ ۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَـٰبِيَهۡ  

 سو جس کو ملا اس کا لکھا داہنے ہاتھ میں، وہ کہتا ہے لیجئے! پڑھو میرا لکھا۔

19

إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَـٰقٍ حِسَابِيَهۡ  

میں نے خیال رکھا کہ مجھ کو ملنا ہے میرا حساب،

20

فَهُوَ فِى عِيشَةٍ۬ رَّاضِيَةٍ۬

سو وہ ہے گذران میں من مانتی(خوش باش)۔

21

فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ۬

اونچے باغ ہیں،

22

قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ۬

جس کے میوے جھک رہے ہیں۔

23

كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَآ أَسۡلَفۡتُمۡ فِى ٱلۡأَيَّامِ ٱلۡخَالِيَةِ

کھاؤ اور پیو رچ (مزے) سے، بدلہ اس کا جو آگے بھیجا تم نے پہلے دنوں میں۔

24

وَأَمَّا مَنۡ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُ ۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَـٰلَيۡتَنِى لَمۡ أُوتَ كِتَـٰبِيَهۡ

اور جس کو ملا اس کا لکھا بائیں ہاتھ میں وہ کہتا ہےکِس طرح مجھ کو نہ ملتا میرا لکھا۔

25

وَلَمۡ أَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ

 اور مجھ کو خبر نہ ہوتی ، کیا ہے حساب میرا؟

26

يَـٰلَيۡتَہَا كَانَتِ ٱلۡقَاضِيَةَ

 کسی طرح وہی موت نبڑ (فیصلہ کن ہو) جاتی!

27

مَآ أَغۡنَىٰ عَنِّى مَالِيَهۡۜ

 کچھ کام نہ آیا مجھ کو مال میرا۔

28

هَلَكَ عَنِّى سُلۡطَـٰنِيَهۡ

 کھپ (چھن) گئی مجھ سے حکومت میری۔

29

خُذُوهُ فَغُلُّوهُ

اس کو پکڑو، پھر طوق ڈالو،

30

ثُمَّ ٱلۡجَحِيمَ صَلُّوهُ

پھر آگ کے ڈھیر میں اس کو پہنچاؤ،

31

ثُمَّ فِى سِلۡسِلَةٍ۬ ذَرۡعُهَا سَبۡعُونَ ذِرَاعً۬ا فَٱسۡلُكُوهُ

پھر ایک زنجیر میں جس کا ماپ ستّر گز ہے اس کو پرو (جکڑ) دو۔

32

إِنَّهُ ۥ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ ٱلۡعَظِيمِ

وہ تھا یقین نہ لاتا اﷲ پر، جو سب سے بڑا،

33

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ

اور تاکید نہ کرتا فقیر کے کھانے پر۔

34

فَلَيۡسَ لَهُ ٱلۡيَوۡمَ هَـٰهُنَا حَمِيمٌ۬

سو کوئی نہیں اُس کا آج یہاں دوستدار،

35

وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِينٍ۬

 اور نہ کچھ کھانا مگر زخموں کا دھوون،

36

لَّا يَأۡكُلُهُ ۥۤ إِلَّا ٱلۡخَـٰطِـُٔونَ

 کوئی نہ کھائے اس کو، مگر وہی گنہگار۔

37

فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ

سو قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی، جو دیکھتے ہو،

38

وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ

اور جو چیزیں نہیں دیکھتے۔

39

إِنَّهُ ۥ لَقَوۡلُ رَسُولٍ۬ كَرِيمٍ۬

یہ کہا (قرآن) ہے ایک پیغام لانے والے سردار کا،

40

وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ۬‌ۚ

اور نہیں یہ کہا کسی شاعر کا۔

قَلِيلاً۬ مَّا تُؤۡمِنُونَ

تم تھوڑا یقین کرتے ہو۔

41

وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٍ۬‌ۚ

اور نہ کہا بریوں والے (کاہن) کا

قَلِيلاً۬ مَّا تَذَكَّرُونَ

تم تھوڑا دھیان کرتے ہو،

42

تَنزِيلٌ۬ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ

یہ اتارا (نازل کردہ) ہے جہان کے رب کا۔

43

وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِيلِ

اور اگر بنا لاتا ہم پر کوئی بات،

44

لَأَخَذۡنَا مِنۡهُ بِٱلۡيَمِينِ

 تو ہم پکڑتے اس کا داہنا ہاتھ،

45

ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِينَ

 پھر کاٹ ڈالتے اس کی ناڑ (شہ رگ)،

46

فَمَا مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ عَنۡهُ حَـٰجِزِينَ 

پھر تم میں کوئی نہیں (ہوت) اس سے روکنے والا۔

47

وَإِنَّهُ ۥ لَتَذۡكِرَةٌ۬ لِّلۡمُتَّقِينَ

 اور یہ (قرآن) سمجھوتی (نصیحت) ہے ڈر والوں (پرہیزگاروں) کو،

48

وَإِنَّا لَنَعۡلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ

 اور ہم کو معلوم ہے کہ تم میں بعض جھٹلاتے ہیں،

49

وَإِنَّهُ ۥ لَحَسۡرَةٌ عَلَى ٱلۡكَـٰفِرِينَ

 اور وہ جو ہے ، پچھتاوا ہے منکروں پر،

50

وَإِنَّهُ ۥ لَحَقُّ ٱلۡيَقِينِ

اور وہ جو ہے ، قابل یقین کرنے کے ہے۔

51

فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ

اب بول پاکی اپنے رب کے نام کی جو سب سے بڑا۔

***********

52


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter