Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al QalamShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
نٓۚ ن وَٱلۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُونَ قسم ہے قلم کی، اور جو کچھ لکھتے ہیں۔ |
1 |
مَآ أَنتَ بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُونٍ۬ تو نہیں اپنے رب کے فضل سے دیوانہ، |
2 |
وَإِنَّ لَكَ لَأَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُونٍ۬ اور تجھ کو نیگ (اجر) ہے بے انتہا، |
3 |
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ۬ اور تو پیدا ہوا ہے بڑے خُلق (اخلاق) پر۔ |
4 |
فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُونَ سو اب تو بھی دیکھ لےگا، اور وہ بھی دیکھ لیں گے، |
5 |
بِأَييِّكُمُ ٱلۡمَفۡتُونُ کون ہے کہ بچل (بہک) رہا ہے؟ |
6 |
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ تیرا رب وہی بہتر جانے جو بہکا اس کی راہ سے، وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ اور وہی جانتا ہے راہ پانے والوں کو۔ |
7 |
فَلَا تُطِعِ ٱلۡمُكَذِّبِينَ سو تو کہا نہ مان جھٹلانے والوں کا۔ |
8 |
وَدُّواْ لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُونَ وہ چاہتے ہیں، کسی طرح تو ڈھیلا (تبلیغِ دین میں) ہو، تو وہ بھی ڈھیلے ہوں(مخالفت میں)۔ |
9 |
وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٍ۬ مَّهِينٍ اور کہا نہ مان کسی قسم کھانے والے کا، بے قدر، |
10 |
هَمَّازٍ۬ مَّشَّآءِۭ بِنَمِيمٍ۬ طعنے دیتا، چغلی لئے پھرتا، |
11 |
مَّنَّاعٍ۬ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ بھلے کام سے روکتا، حد سے بڑھتا گنہگار، |
12 |
عُتُلِّۭ بَعۡدَ ذَٲلِكَ زَنِيمٍ اُجڈ، اس سب کے پیچھے بدنام، |
13 |
أَن كَانَ ذَا مَالٍ۬ وَبَنِينَ اس سے (بنا) کہ رکھتا ہے مال اور بیٹے۔ |
14 |
إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ جب سنائیے اس کو ہماری باتیں (آیات)کہے، یہ نقلیں ہیں پہلوں کی۔ |
15 |
سَنَسِمُهُ ۥ عَلَى ٱلۡخُرۡطُومِ اب داغ دیں گے ہم اس کو سونڈ (ناک) پر۔ |
16 |
إِنَّا بَلَوۡنَـٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَآ أَصۡحَـٰبَ ٱلۡجَنَّةِ ہم نے ان لوگوں کو جانچا (آزمایا) ہے، جیسے جانچا اس باغ والوں کو، إِذۡ أَقۡسَمُواْ لَيَصۡرِمُنَّہَا مُصۡبِحِينَ جب سب نے قسم کھائی کہ اس کا میوہ توڑیں گے صبح کو، |
17 |
وَلَا يَسۡتَثۡنُونَ اور انشاء اﷲ نہ کہا۔ |
18 |
فَطَافَ عَلَيۡہَا طَآٮِٕفٌ۬ مِّن رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآٮِٕمُونَ پھر پھیرا (عذاب) کر گیا اس پر کوئی پھیرنے (عذاب کرنے) والا تیرے رب کی طرف سے،اور وہ سوتے رہے۔ |
19 |
فَأَصۡبَحَتۡ كَٱلصَّرِيمِ پھر صبح تک ہو رہا جیسے ٹوٹ چکا (کٹا کھیت)، |
20 |
فَتَنَادَوۡاْ مُصۡبِحِينَ پھر آپس میں پکارے صبح ہوتے، |
21 |
أَنِ ٱغۡدُواْ عَلَىٰ حَرۡثِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَـٰرِمِينَ کہ سویرے چلو اپنے کھیت پر، اگر تم کو (پھل) توڑنا ہے۔ |
22 |
فَٱنطَلَقُواْ وَهُمۡ يَتَخَـٰفَتُونَ پھر چلے، اور آپس میں کہتے تھے چپکے چپکے، |
23 |
أَن لَّا يَدۡخُلَنَّہَا ٱلۡيَوۡمَ عَلَيۡكُم مِّسۡكِينٌ۬ کہ اندر نہ آنے پائے اُس میں آج تمہارے پاس کوئی محتاج۔ |
24 |
وَغَدَوۡاْ عَلَىٰ حَرۡدٍ۬ قَـٰدِرِينَ اور سویرے چلے لپکے زور پر۔ |
25 |
فَلَمَّا رَأَوۡهَا قَالُوٓاْ إِنَّا لَضَآلُّونَ پھر جب اس (باغ) کو دیکھا، بولے ہم راہ بھولے۔ |
26 |
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ نہیں! ہماری قسمت نہ ہوئی۔ |
27 |
قَالَ أَوۡسَطُهُمۡ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُونَ بولا ان میں بیچ کا، میں نے تم کو نہ کہا تھا، کیوں نہیں پاکی بولتے اﷲ کی۔ |
28 |
قَالُواْ سُبۡحَـٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ بولے پاک ذات ہے ہمارے رب کی، ہم ہی تقصیروار (ظالم) تھے۔ |
29 |
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬ يَتَلَـٰوَمُونَ پھر منہ کر کر ایک دوسرے کی طرف لگے اولاہنا (ملامت) دینے۔ |
30 |
قَالُواْ يَـٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَـٰغِينَ بولے، اے خرابی ہماری! ہم تھے حد سے بڑھنے والے، |
31 |
عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبۡدِلَنَا خَيۡرً۬ا مِّنۡہَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٲغِبُونَ شاید ہمارا رب بدل (بدلے میں) دے ہم کو اس سے بہتر ،ہم اپنے رب سے آرزو رکھتے ہیں۔ |
32 |
كَذَٲلِكَ ٱلۡعَذَابُۖ یوں آتی ہے آفت۔ وَلَعَذَابُ ٱلۡأَخِرَةِ أَكۡبَرُۚ اور آخرت کی آفت سو سب سے بڑی، لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ اگر ان کو سمجھ ہوتی۔ |
33 |
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّہِمۡ جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ البتہ ڈر والوں (متقیوں) کو اپنے رب کے پاس باغ ہیں نعمت کے۔ |
34 |
أَفَنَجۡعَلُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ كَٱلۡمُجۡرِمِينَ کیا ہم کریں گے حکم برداروں کو برابر گنہگاروں کے؟ |
35 |
مَا لَكُمۡ کیا ہوا ؟ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ تم کو کیسی بات ٹھہراتے (فیصلہ کرتے) ہو؟ |
36 |
أَمۡ لَكُمۡ كِتَـٰبٌ۬ فِيهِ تَدۡرُسُونَ کیا تم پاس کوئی کتاب ہے جس میں پڑھ لیتے ہو۔ |
37 |
إِنَّ لَكُمۡ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ اس میں ملتا ہے تم کو جو پسند کرو۔ |
38 |
أَمۡ لَكُمۡ أَيۡمَـٰنٌ عَلَيۡنَا بَـٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَـٰمَةِۙ إِنَّ لَكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُونَ کیا تم نے ہم سے قسمیں لی ہیں پوری( جو) قیامت کے دن تک پہنچتی۔کہ تم کو ملے گا جو ٹھہراؤ (حکم دو) گے۔ |
39 |
سَلۡهُمۡ أَيُّهُم بِذَٲلِكَ زَعِيمٌ پوچھ ان سے ، کونسا ان میں اس کا ذمہ لیتا ہے۔ |
40 |
أَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ فَلۡيَأۡتُواْ بِشُرَكَآٮِٕہِمۡ إِن كَانُواْ صَـٰدِقِينَ تو چاہئے لے آئیں اپنے شریک، اگر وہ سچے ہیں۔ |
41 |
يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَن سَاقٍ۬ وَيُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ جس دن کھولی جائے پنڈلی، اور بلائے جائیں سجدہ کو پھر (سجدہ) نہ کر سکیں ، |
42 |
خَـٰشِعَةً أَبۡصَـٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ۬ۖ نویں (جھکی) ہیں ان کی آنکھیں، چڑھی آتی ہے ان پر ذلت۔ وَقَدۡ كَانُواْ يُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمۡ سَـٰلِمُونَ اور پہلے ان کو بلاتے تھے سجدہ کو اور وہ چنگے (صحیح سالم) تھے، |
43 |
فَذَرۡنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِہَـٰذَا ٱلۡحَدِيثِۖ اب چھوڑ دے مجھ کو، اور جھٹلانے والوں کو اس بات کے۔ سَنَسۡتَدۡرِجُهُم مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُونَ کہ ہم سیڑھی سیڑھی (آہستہ آہستہ) اتاریں گے ان کو، جہاں سے یہ نہ جانیں گے۔ |
44 |
وَأُمۡلِى لَهُمۡۚ اور ان کو ڈھیل دیتا ہوں۔ إِنَّ كَيۡدِى مَتِينٌ بیشک میرا داؤ پکا ہے۔ |
45 |
أَمۡ تَسۡـَٔلُهُمۡ أَجۡرً۬ا فَهُم مِّن مَّغۡرَمٍ۬ مُّثۡقَلُونَ کیا تو مانگتا ہے ان سے کچھ نیگ (اجر) سو ان پر چٹی (تاوان) بوجھ پڑتی ہے؟ |
46 |
أَمۡ عِندَهُمُ ٱلۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُونَ کیا اُن کے کے پاس خبر ہے غیب کی سو وہ لکھ لاتے ہیں؟ |
47 |
فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ اب تو ٹھہرا (انتظار کر) راہ دیکھ اپنے رب کے حکم کی وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلۡحُوتِ إِذۡ نَادَىٰ وَهُوَ مَكۡظُومٌ۬ اور مت ہو جیسے مچھلی والا، جب پُکارا اور وہ غصہ میں بھرا تھا، |
48 |
لَّوۡلَآ أَن تَدَٲرَكَهُ ۥ نِعۡمَةٌ۬ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُومٌ۬ اگر نہ سنبھالتا اس کو احسان تیرے رب کا، تو پھینکا گیا ہی تھا چٹیل میدان میں الزام کھا کر۔ |
49 |
فَٱجۡتَبَـٰهُ رَبُّهُ ۥ فَجَعَلَهُ ۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ پھر نوازا اس کو اس کے رب نے، پھر کر دیا اس کو نیکوں میں، |
50 |
وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَيُزۡلِقُونَكَ بِأَبۡصَـٰرِهِمۡ لَمَّا سَمِعُواْ ٱلذِّكۡرَ اور منکر تو لگے ہیں کہ ڈگا (گر) دیں تجھ کو اپنی نگاہوں سے، جب سنتے ہیں سمجھوتی (قرآن)، وَيَقُولُونَ إِنَّهُ ۥ لَمَجۡنُونٌ۬ اور کہتے ہیں، وہ باؤلا (دیوانہ) ہے۔ |
51 |
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكۡرٌ۬ لِّلۡعَـٰلَمِينَ اور یہ تو یہی سمجھوتی (نصیحت) ہے سارے جہان والوں کو۔ *********** |
52 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |