Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al TurShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
وَٱلطُّورِ قسم ہے طور کی، |
1 |
وَكِتَـٰبٍ۬ مَّسۡطُورٍ۬ اور لکھی کتاب کی |
2 |
فِى رَقٍّ۬ مَّنشُورٍ۬ کشادہ ورق میں، |
3 |
وَٱلۡبَيۡتِ ٱلۡمَعۡمُورِ اور (قسم ہے) آباد گھر کی، |
4 |
وَٱلسَّقۡفِ ٱلۡمَرۡفُوعِ اور اونچی چھت کی، |
5 |
وَٱلۡبَحۡرِ ٱلۡمَسۡجُورِ اور ابلتے (موجزن) دریا کی، |
6 |
إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٲقِعٌ۬ بیشک عذاب تیرے رب کا (واقع) ہونا ہے۔ |
7 |
مَّا لَهُ ۥ مِن دَافِعٍ۬ اس کو کوئی نہیں ہٹانے والا۔ |
8 |
يَوۡمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوۡرً۬ا (واقع ہو گا) جس دن لرزے آسمان کپکپا کر، |
9 |
وَتَسِيرُ ٱلۡجِبَالُ سَيۡرً۬ا اور پھریں پہاڑ چل کر۔ |
10 |
فَوَيۡلٌ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لِّلۡمُكَذِّبِينَ سو خرابی ہے اس دن جھٹلانے والوں کی، |
11 |
ٱلَّذِينَ هُمۡ فِى خَوۡضٍ۬ يَلۡعَبُونَ جو (آج) باتیں بناتے ہیں کھیلتے۔ |
12 |
يَوۡمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا جس دن دھکیلے جائیں دوزخ کو دھکیل (دھکے مار) کر۔ |
13 |
هَـٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِى كُنتُم بِہَا تُكَذِّبُونَ (کہا جائے گا) یہ ہے وہ آگ جس کو تم جھوٹ جانتے تھے، |
14 |
أَفَسِحۡرٌ هَـٰذَآ أَمۡ أَنتُمۡ لَا تُبۡصِرُونَ اب بھلا یہ جادو ہے، یا تم کو نہیں سوجھتا؟ |
15 |
ٱصۡلَوۡهَافَٱصۡبِرُوٓاْ أَوۡ لَا تَصۡبِرُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡۖ پیٹھو (جاؤ) اس میں ،پھر صبر کرو یا نہ صبر کرو، تم کو برابر ہے۔ إِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ وہی بدلہ پاؤ گے جو کرتے تھے۔ |
16 |
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ۬ وَنَعِيمٍ۬ جو ڈر والے (متقی) ہیں، باغوں میں ہیں اور نعمت میں، |
17 |
فَـٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَٮٰهُمۡ رَبُّهُمۡ میوے کھاتے، جو دیئے ان کے رب نے، وَوَقَٮٰهُمۡ رَبُّہُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ اور بچایا اُن کے رب نے دوزخ کی مار (عذاب) سے۔ |
18 |
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ کھاؤ اور پیؤ رچ (مزے) سے، بدلہ اس کا جو کرتے تھے، |
19 |
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٍ۬ مَّصۡفُوفَةٍ۬ۖ (وہ) لگے بیٹھے تختوں (مسندوں) پر، برابر بچھے قطار (قطار اندر قطار) ۔ وَزَوَّجۡنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍ۬ اور بیاہ دیں ہم نے ان کو گوریاں ، بڑی آنکھوں والیاں۔ |
20 |
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱتَّبَعَتۡہُمۡ ذُرِّيَّتُہُم بِإِيمَـٰنٍ أَلۡحَقۡنَا بِہِمۡ ذُرِّيَّتَہُمۡ جو یقین لائے، اور ان کی راہ چلی ان کی اولاد ایمان سے ، پہنچا دیا ہم نے اُن تک اُن کی اولاد کو، وَمَآ أَلَتۡنَـٰهُم مِّنۡ عَمَلِهِم مِّن شَىۡءٍ۬ۚ اور گھٹایا نہیں ان سے ان کا کیا کچھ۔ كُلُّ ٱمۡرِىِٕۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ۬ ہر آدمی اپنی کمائی میں پھنسا (رہن) ہے۔ |
21 |
وَأَمۡدَدۡنَـٰهُم بِفَـٰكِهَةٍ۬ وَلَحۡمٍ۬ مِّمَّا يَشۡتَہُونَ اور ریل لگا دیئے(دیے چلے جائیں گے) ہم نے میوے اور گوشت، جس چیز کا جی چاہے۔ |
22 |
يَتَنَـٰزَعُونَ فِيہَا كَأۡسً۬ا لَّا لَغۡوٌ۬ فِيہَا وَلَا تَأۡثِيمٌ۬ جھپٹتے ہیں وہاں پیالہ، نہ بکنا (بیہودہ بات) ہے اس شراب میں نہ گناہ میں ڈالنا، |
23 |
وَيَطُوفُ عَلَيۡہِمۡ غِلۡمَانٌ۬ لَّهُمۡ كَأَنَّہُمۡ لُؤۡلُؤٌ۬ مَّكۡنُونٌ۬ اور پھرتے ہیں ان کے پاس چھوکرے ان کے، گویا وہ موتی ہیں غلاف میں دھرے۔ |
24 |
وَأَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬ يَتَسَآءَلُونَ اور منہ کیا ایکوں (ایک جیسوں) نے دوسروں کی طرف، آپس میں پوچھتے، |
25 |
قَالُوٓاْ إِنَّا ڪُنَّا قَبۡلُ فِىٓ أَهۡلِنَا مُشۡفِقِينَ بولے ہم بھی تھے اپنے گھر میں ڈرتے رہتے، |
26 |
فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيۡنَا وَوَقَٮٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ پھر احسان کیا اﷲ نے ہم پر، اور بچایا ہم کو لوؤں (جھلسا دینے والی ہو) کے عذاب سے۔ |
27 |
إِنَّا ڪُنَّا مِن قَبۡلُ نَدۡعُوهُۖ ہم آگے سے (پچھلی زندگی میں) پکارتے تھے اس کو۔ إِنَّهُ ۥ هُوَ ٱلۡبَرُّ ٱلرَّحِيمُ بیشک وہی ہے نیک سلوک رحم والا۔ |
28 |
فَذَڪِّرۡ (اے پیغمبر!) اب تو سمجھ(نصیحت کرتے رہو) فَمَآ أَنتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ۬ وَلَا مَجۡنُونٍ کہ تو اپنے رب کے فضل سے پریوں والا (کاہن) نہیں نہ دیوانہ۔ |
29 |
أَمۡ يَقُولُونَ شَاعِرٌ۬ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيۡبَ ٱلۡمَنُونِ کیا کہتے ہیں یہ شاعر ہے، ہم راہ دیکھتے (انتظار کرتے) ہیں اس پر گردش زمانے کی۔ |
30 |
قُلۡ تَرَبَّصُواْ فَإِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلۡمُتَرَبِّصِينَ تو کہہ، تم راہ دیکھو(انتظار کرو) ، کہ میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھتا ہوں۔ |
31 |
أَمۡ تَأۡمُرُهُمۡ أَحۡلَـٰمُهُم بِہَـٰذَآۚ کیا ان کی عقلیں یہی سکھاتی ہیں ان کو، أَمۡ هُمۡ قَوۡمٌ۬ طَاغُونَ یا وہ لوگ شرارت پر ہیں؟ |
32 |
أَمۡ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُ ۥۚ یا کہتے ہیں کہ یہ بات بنا (قرآن گھڑ) لایا؟ بَل لَّا يُؤۡمِنُونَ کوئی نہیں ! پر ان کو یقین نہیں؟ |
33 |
فَلۡيَأۡتُواْ بِحَدِيثٍ۬ مِّثۡلِهِۦۤ إِن كَانُواْ صَـٰدِقِينَ پھر چاہیئے لے آئیں کوئی بات (کلام) اسی طرح کی، اگر وہ سچے ہیں۔ |
34 |
أَمۡ خُلِقُواْ مِنۡ غَيۡرِ شَىۡءٍ أَمۡ هُمُ ٱلۡخَـٰلِقُونَ کیاوہ بن گئے (پیدا ہوئے) ہیں آپ ہی آپ یا وہی (خود ہی) ہیں بنانے (خالق) والے؟ |
35 |
أَمۡ خَلَقُواْ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَۚ یا انہوں نے بنائے آسمان اور زمین؟ بَل لَّا يُوقِنُونَ کوئی (ہر گز) نہیں ! پر یقین نہیں کرتے۔ |
36 |
أَمۡ عِندَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَبِّكَ أَمۡ هُمُ ٱلۡمُصَۣيۡطِرُونَ کیا انکے پاس ہیں خزانے تیرے رب کے یا وہی داروغے ہیں(ان پر) ؟ |
37 |
أَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٌ۬ يَسۡتَمِعُونَ فِيهِۖ کیا ان پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر سُن آتے ہیں؟ فَلۡيَأۡتِ مُسۡتَمِعُهُم بِسُلۡطَـٰنٍ۬ مُّبِينٍ تو لے آئے جو سنتا ہے ان میں ایک سند کھلی۔ |
38 |
أَمۡ لَهُ ٱلۡبَنَـٰتُ وَلَكُمُ ٱلۡبَنُونَ کیا اس (اﷲ) کے ہاں بیٹیاں اور تمہارے ہاں بیٹے؟ |
39 |
أَمۡ تَسۡـَٔلُهُمۡ أَجۡرً۬ا فَهُم مِّن مَّغۡرَمٍ۬ مُّثۡقَلُونَ کیا تو مانگتا ہے ان سے کچھ نیگ (اجر)! سو ان پر چٹی کا بوجھ ہے۔ |
40 |
أَمۡ عِندَهُمُ ٱلۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُونَ کیا ان کو خبر ہے بھید (غیب) کی سو وہ لکھ رکھتے ہیں؟ |
41 |
أَمۡ يُرِيدُونَ كَيۡدً۬اۖ کیا چاہتے ہیں کچھ داؤ کرنا؟ فَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ هُمُ ٱلۡمَكِيدُونَ سو جو منکر ہیں ، وہی آتے ہیں داؤ میں۔ |
42 |
أَمۡ لَهُمۡ إِلَـٰهٌ غَيۡرُ ٱللَّهِۚ کیا ان کا کوئی حاکم ہے اﷲ کے سوا؟ سُبۡحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشۡرِكُونَ وہ اﷲ نرالا (پاک ) ہے ان کے شریک بتانے سے۔ |
43 |
وَإِن يَرَوۡاْ كِسۡفً۬ا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطً۬ا يَقُولُواْ سَحَابٌ۬ مَّرۡكُومٌ۬ اور اگر دیکھیں ایک تختہ آسمان سے گرتا، کہیں یہ بدلی ہے گاڑھی۔ |
44 |
فَذَرۡهُمۡ حَتَّىٰ يُلَـٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِى فِيهِ يُصۡعَقُونَ سو(ااے نبیؐ) تو چھوڑ دے ان کو جب تک ملیں اپنے دن سے، جس میں ان پر کڑاکا (سختی) پڑے گا۔ |
45 |
يَوۡمَ لَا يُغۡنِى عَنۡہُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـًٔ۬ا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ جس دن کام نہ آئے گا ان کو ان کا داؤ کچھ، اور نہ ان کو مدد پہنچے گی۔ |
46 |
وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ عَذَابً۬ا دُونَ ذَٲلِكَ وَلَـٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ اور ان گناہگاروں کو ایک مار ہے اس سے ورے(پہلے) ، پر وہ بہت لوگ نہیں جانتے۔ |
47 |
وَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعۡيُنِنَاۖ اور تو ٹھہرا رہ منتظر اپنے رب کے حکم کا کہ تو ہماری آنکھ کے سامنے ہے، وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ اور پاکی بول (تسبیح کر) اپنے رب کی خوبیاں جس وقت تو اٹھتا ہے۔ |
48 |
وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَإِدۡبَـٰرَ ٱلنُّجُومِ اور کچھ رات میں بول اس کی پاکی، اور پیٹھ دیتے (پلٹتے) وقت تاروں کے۔ *********** |
49 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |