Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al AhkafShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
حمٓ حٰم |
1 |
تَنزِيلُ ٱلۡكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ اتارا کتاب کا ہے اﷲ سے، جو زبردست ہے حکمت والا۔ |
2 |
مَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَأَجَلٍ۬ مُّسَمًّ۬ىۚ ہم نے جو بنائے آسمان و زمین، اور جو ان کے بیچ ہے، سو ایک کام (حق) پر،اور ایک ٹھہرے وعدے پر (وقت مقرر کیلئے) ۔ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَمَّآ أُنذِرُواْ مُعۡرِضُونَ اور جو منکر ہیں،(انہیں) ڈر سُنایا (پر وہ) نہیں دھیان کرتے۔ |
3 |
قُلۡ أَرَءَيۡتُم مَّا تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ تو کہہ، بھلا دیکھو تو! جن کو پکارتے ہو اﷲ کے سِوا، أَرُونِى مَاذَا خَلَقُواْ مِنَ ٱلۡأَرۡضِ أَمۡ لَهُمۡ شِرۡكٌ۬ فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِۖ دکھاؤ تو مجھ کو انہوں نے کیا بنایا زمین میں یا انکو کچھ ساجھا (شرکت) ہے آسمانوں (کی تخلیق و تدبیر) میں؟ ٱئۡتُونِى بِكِتَـٰبٍ۬ مِّن قَبۡلِ هَـٰذَآ أَوۡ أَثَـٰرَةٍ۬ مِّنۡ عِلۡمٍ إِن ڪُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ لاؤ میرے پاس کوئی کتاب اس سے پہلے کی، یا چلا آتا کوئی علم، اگر ہو تم سچے۔ |
4 |
وَمَنۡ أَضَلُّ مِمَّن يَدۡعُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَن لَّا يَسۡتَجِيبُ لَهُ ۥۤ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَـٰمَةِ اور اس سے (زیادہ) بہکا (گمراہ) کون جو پکارے اﷲ کے سوا ایسے کو کہ نہ پہنچے اسکی پکار کو دن قیامت تک، وَهُمۡ عَن دُعَآٮِٕهِمۡ غَـٰفِلُونَ اور ان کو خبر نہیں ان کے پکارنے کی۔ |
5 |
وَإِذَا حُشِرَ ٱلنَّاسُ كَانُواْ لَهُمۡ أَعۡدَآءً۬ وَكَانُواْ بِعِبَادَتِہِمۡ كَـٰفِرِينَ اور جب لوگ جمع ہوں گے وہ (انکے معبود) ہوں گے انکے دشمن،اور ہوں گے اُن کے پوجنے سے منکر۔ |
6 |
وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡہِمۡ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍ۬ اور جب سُنایئے ان کو ہماری باتیں کھلی، قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ هَـٰذَا سِحۡرٌ۬ مُّبِينٌ کہتے ہیں منکر سچی بات کو جب ان تک پہنچی، یہ جادو ہے صریح (کھلا) ۔ |
7 |
أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَٮٰهُۖ کیا کہتے ہیں یہ بنا لایا (یہ قرآن) ؟ قُلۡ إِنِ ٱفۡتَرَيۡتُهُ ۥ فَلَا تَمۡلِكُونَ لِى مِنَ ٱللَّهِ شَيۡـًٔاۖ تو کہہ، اگر میں یہ بنا لایا ہوں تو تم میرا بھلا نہیں کر سکتے، اﷲ کے سامنے کچھ۔ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِۖ اس کو خوب خبر ہے، جن باتوں میں لگے ہو۔ كَفَىٰ بِهِۦ شَہِيدَۢا بَيۡنِى وَبَيۡنَكُمۡۖ وہ بس (کافی) ہے حق بتانے والا میرے تمہارے بیچ۔ وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ اور وہی گناہ بخشتا مہربان۔ |
8 |
قُلۡ مَا كُنتُ بِدۡعً۬ا مِّنَ ٱلرُّسُلِ وَمَآ أَدۡرِى مَا يُفۡعَلُ بِى وَلَا بِكُمۡۖ تو کہہ، میں کچھ نیا رسول نہیں آیا، اور مجھ کو معلوم نہیں، کیا ہونا ہے مجھ سے، اور نہ تم سے؟ إِنۡ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ وَمَآ أَنَا۟ إِلَّا نَذِيرٌ۬ مُّبِينٌ۬ میں اسی پر چلتا ہوں، جو حکم آتا ہے مجھ کو، اور میرا کام یہی ڈر سنا دینا کھول کر(صاف صاف) ۔ |
9 |
قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِن كَانَ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ وَكَفَرۡتُم بِهِۦ تو کہہ، بھلا دیکھو تو! اگر یہ ہو اﷲ کے ہاں سے اور تم نے اس کو نہیں مانا، وَشَہِدَ شَاهِدٌ۬ مِّنۢ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ عَلَىٰ مِثۡلِهِۦ فَـَٔامَنَ وَٱسۡتَكۡبَرۡتُمۡۖ اور گواہی دے چکا ایک گواہ بنی اسرائیل کا ایک ایسی کتاب کی، پھر وہ یقین لایا، اور تم نے غرور کیا۔ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَہۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ بیشک اﷲ راہ نہیں دیتا گناہگاروں کو۔ |
10 |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَوۡ كَانَ خَيۡرً۬ا مَّا سَبَقُونَآ إِلَيۡهِۚ اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو، اگر یہ کچھ بہتر ہوتا تو یہ نہ دوڑتے اس پر پہلے ہم سے۔ وَإِذۡ لَمۡ يَهۡتَدُواْ بِهِۦ فَسَيَقُولُونَ هَـٰذَآ إِفۡكٌ۬ قَدِيمٌ۬ اور جب راہ پر نہیں آئے اس کے بتانے سے، تو یہ اب کہیں گے یہ جھوٹ ہے مدت کا (پرانا) ۔ |
11 |
وَمِن قَبۡلِهِۦ كِتَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِمَامً۬ا وَرَحۡمَةً۬ۚ اور اس سے پہلے کتاب موسیٰ کی ہے، راہ ڈالتی اور مہر (رحمت) ۔ وَهَـٰذَا كِتَـٰبٌ۬ مُّصَدِّقٌ۬ لِّسَانًا عَرَبِيًّ۬ا لِّيُنذِرَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُحۡسِنِينَ اور ایک یہ کتاب ہے اسکو سچّا کرتی، عربی زبان میں، کہ ڈر سنائے گناہگاروں کو اور خوشخبری نیکی والوں کو۔ |
12 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ قَالُواْ رَبُّنَا ٱللَّهُ ثُمَّ ٱسۡتَقَـٰمُواْفَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ مقرر (یقیناً) جنہوں نے کہا، رب ہمارا اﷲ ہے، پھر ثابت رہے، تو نہ ڈر ہے ان پر، اور نہ وہ غم کھائیں گے۔ |
13 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡجَنَّةِ خَـٰلِدِينَ فِيہَا وہ ہیں بہشت کے لوگ، سدا رہیں گے اس میں۔ جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ بدلہ اس کا جو (اعمال) کرتے تھے۔ |
14 |
وَوَصَّيۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ بِوَٲلِدَيۡهِ إِحۡسَـٰنًاۖ اور ہم نے تقید (تاکید) کیا ہے انسان کو اپنے ماں باپ سے بھلائی کا۔ حَمَلَتۡهُ أُمُّهُ ۥ كُرۡهً۬ا وَوَضَعَتۡهُ كُرۡهً۬اۖ پیٹ میں رکھا اس کو اس کی ماں نے تکلیف سے، اور جنا اس کو تکلیف سے۔ وَحَمۡلُهُ ۥ وَفِصَـٰلُهُ ۥ ثَلَـٰثُونَ شَہۡرًاۚ اور حمل میں رہنا اسکا، اور دودھ چھوڑنا تیس مہینے میں ہے۔ حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ ۥ وَبَلَغَ أَرۡبَعِينَ سَنَةً۬ قَالَ یہاں تک جب پہنچا اپنی قوّت کو، اور پہنچا چالیس برس کو، کہنے(دعا کرنے) لگا رَبِّ أَوۡزِعۡنِىٓ أَنۡ أَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ ٱلَّتِىٓ أَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ وَعَلَىٰ وَٲلِدَىَّ اے رب میرے! میری قسمت میں کر کہ شکر کروں احسان تیرے کا جو مجھ پر کیا، اور میرے ماں باپ پر، وَأَنۡ أَعۡمَلَ صَـٰلِحً۬ا تَرۡضَٮٰهُ وَأَصۡلِحۡ لِى فِى ذُرِّيَّتِىٓۖ اور یہ کہ کروں نیک کام، جس سے تو راضی ہو، نیک دے مجھ کو اولاد میری۔ إِنِّى تُبۡتُ إِلَيۡكَ وَإِنِّى مِنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ میں نے توبہ کی تیری طرف، اور میں ہوں حکم بردار۔ |
15 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنۡہُمۡ أَحۡسَنَ مَا عَمِلُواْ وَنَتَجَاوَزُ عَن سَيِّـَٔاتِہِمۡ فِىٓ أَصۡحَـٰبِ ٱلۡجَنَّةِۖ (یہ) وہ لوگ ہیں جن سے ہم قبول کرتے ہیں بہتر سے بہتر کام جو کئے ہیں، اور معاف کرتے ہیں ہم برائیاں اُن کی، (شامل ہوں گے یہ) جنت کے لوگوں میں۔ وَعۡدَ ٱلصِّدۡقِ ٱلَّذِى كَانُواْ يُوعَدُونَ (یہ) سچا وعدہ (ہے) ، جو ان کو ملنا تھا۔ |
16 |
وَٱلَّذِى قَالَ لِوَٲلِدَيۡهِ أُفٍّ۬ لَّكُمَآ أَتَعِدَانِنِىٓ أَنۡ أُخۡرَجَ وَقَدۡ خَلَتِ ٱلۡقُرُونُ مِن قَبۡلِى اور جس شخص نے کہا اپنے ماں باپ کو، میں بیزار ہوں تم سے کیا مجھ کو وعدے دیتے (خوف دلاتے) ہو کہ میں نکالا جاؤں گا قبر سے اور گزر چکی ہیں اتنی سنگتیں (نسلیں) مجھ سے پہلے۔ وَهُمَا يَسۡتَغِيثَانِ ٱللَّهَ وَيۡلَكَ ءَامِنۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقٌّ۬ اور وہ دونوں (ماں باپ) فریاد کرتے ہیں اﷲ سے کہ اے خرابی تیری تو ایمان لا بیشک وعدہ اﷲ کا ٹھیک (سچ) ہے۔ فَيَقُولُ مَا هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَـٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ پھر (مگر وہ ) کہتا ہے یہ سب نقلیں (قصے) ہیں پہلوں کی۔ |
17 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلُ فِىٓ أُمَمٍ۬ قَدۡ خَلَتۡ مِن قَبۡلِهِم مِّنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِۖ (یہ) وہ لوگ ہیں جن پر ثابت ہوئی بات (فیصلہ عذاب ک) شامل (ہو گئے) اور(ان) فرقوں (امتوں) میں جو گزرے ہیں ان سے پہلے جِنّوں کے اور آدمیوں کے۔ إِنَّہُمۡ ڪَانُواْ خَـٰسِرِينَ بیشک وہ تھے ٹوٹے (خسارے) میں آئے۔ |
18 |
وَلِڪُلٍّ۬ دَرَجَـٰتٌ۬ مِّمَّا عَمِلُواْۖ اور ہر فرقے کے(ایک کے لیے) کئی درجے ہیں، اپنے کئے کاموں (اعمال) سے وَلِيُوَفِّيَہُمۡ أَعۡمَـٰلَهُمۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ اور تا (کہ) پورا دے ان کو (بدلہ) کام اُن کے (کا) ، اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔ |
19 |
وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَلَى ٱلنَّارِ اور جس دن لائے جائیں گے منکر آگ کے سرے پر۔ (تو ان سے کہا جائے گ) أَذۡهَبۡتُمۡ طَيِّبَـٰتِكُمۡ فِى حَيَاتِكُمُ ٱلدُّنۡيَا وَٱسۡتَمۡتَعۡتُم بِہَافَٱلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ ٱلۡهُونِ ضائع کئے تم نے اپنے مزے(اپنی نعمتیں) ، اپنے دنیا کے جیتے، اور ان کو برت (لطف اٹھا) چکے، اب سزا پاؤ گے ذلت کی مار، بِمَا كُنتُمۡ تَسۡتَكۡبِرُونَ فِى ٱلۡأَرۡضِ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّ وَبِمَا كُنتُمۡ تَفۡسُقُونَ بدلہ ان کا جو تم غرور کرتے تھے ملک میں نا حق، اور اس کا جو تم بے حکمی کرتے تھے۔ |
20 |
وَٱذۡكُرۡ أَخَا عَادٍ إِذۡ أَنذَرَ قَوۡمَهُ ۥ بِٱلۡأَحۡقَافِ اور یاد کر عاد کے بھائی (ہود ؑ کو) جب ڈرایا اپنی قوم کو احقاف میں، وَقَدۡ خَلَتِ ٱلنُّذُرُ مِنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦۤ اور گزر چکے تھے چرانے (متنبہ کرنے) والے، آگے سے(پہلے بھی) اور پیچھے سے(بعد بھی) ، أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّا ٱللَّهَ إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ۬ کہ بندگی نہ کرو کسی کی اﷲ کے سِوا۔ میں ڈرتا ہوں تم پر آفت (عذاب) سے، ایک بڑے (ہولناک) دن کی۔ |
21 |
قَالُوٓاْ أَجِئۡتَنَا لِتَأۡفِكَنَا عَنۡ ءَالِهَتِنَا بولے، کیا آیا ہے ہم پاس کہ پھیرے (بہکا دو) ہم کو ہمارے ٹھاکروں (معبودوں) سے؟ فَأۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ سو لے آ ہم پر (وہ عذاب) ، جو وعدے (ڈراوا) دیتا ہے، اگر ہے تو سچا۔ |
22 |
قَالَ إِنَّمَا ٱلۡعِلۡمُ عِندَ ٱللَّهِ (انہوں نے) کہا، یہ خبر (اس کا علم) تو اﷲ ہی کو ہے۔ وَأُبَلِّغُكُم مَّآ أُرۡسِلۡتُ بِهِۦ اور میں پہنچا دیتا (رہ) ہوں جو کچھ دیا میرے ساتھ، وَلَـٰكِنِّىٓ أَرَٮٰكُمۡ قَوۡمً۬ا تَجۡهَلُونَ لیکن میں دیکھتا ہوں، تم لوگ نادانی کرتے ہو۔ |
23 |
فَلَمَّا رَأَوۡهُ عَارِضً۬ا مُّسۡتَقۡبِلَ أَوۡدِيَتِہِمۡ قَالُواْ هَـٰذَا عَارِضٌ۬ مُّمۡطِرُنَاۚ پھر جب دیکھا اُس (عذاب) کو ابر ( کی صورت میں) سامنے آیا اُن کے نالوں (وادیوں) کے،بولے یہ ابر ہے ہم پر برسے گا۔ بَلۡ هُوَ مَا ٱسۡتَعۡجَلۡتُم بِهِۦۖ کوئی (ہرگز) نہیں! یہ وہ ہے جس کی تم شتابی (جلدی) کرتے تھے۔ رِيحٌ۬ فِيہَا عَذَابٌ أَلِيمٌ۬ باؤ (ہوا کا طوفان) ہے جس میں دُکھ کی مار (عذاب) ہے۔ |
24 |
تُدَمِّرُ كُلَّ شَىۡءِۭ بِأَمۡرِ رَبِّہَا فَأَصۡبَحُواْ لَا يُرَىٰٓ إِلَّا مَسَـٰكِنُہُمۡۚ اکھاڑ مارے ہر چیز کو اپنے رب کے حکم سے، پھر کل کو رہ گئے، کوئی نظر نہیں آتا سوائے انکے گھروں کے۔ كَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡمُجۡرِمِينَ یوں ہم سزا دیتے ہیں گناہگار لوگوں کو۔ |
25 |
وَلَقَدۡ مَكَّنَّـٰهُمۡ فِيمَآ إِن مَّكَّنَّـٰكُمۡ فِيهِ اور ہم نے مقدور (اختیار) دیئے تھے ان کو، جو تم کو مقدورنہیں دیے، وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ سَمۡعً۬ا وَأَبۡصَـٰرً۬ا وَأَفۡـِٔدَةً۬ اور ان کو دیئے تھے کان اور آنکھیں، اور دل۔ فَمَآ أَغۡنَىٰ عَنۡہُمۡ سَمۡعُهُمۡ وَلَآ أَبۡصَـٰرُهُمۡ وَلَآ أَفۡـِٔدَتُہُم مِّن شَىۡءٍإِذۡ كَانُواْ يَجۡحَدُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ پھر کام نہ آئے ان کو کان ان کے نہ آنکھیں ان کی نہ دل ان کے کسی چیز میں،کہ تھے اس پر منکر ہوتے اﷲ کی باتوں سے، وَحَاقَ بِہِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَہۡزِءُونَ اور اُلٹ پڑی ان پر جس بات سے ٹھٹھا (مذااق) کرتے تھے۔ |
26 |
وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَا مَا حَوۡلَكُم مِّنَ ٱلۡقُرَىٰ اور ہم کھپا (ہلاک کر) چکے ہیں جتنی تمہارے آپ پاس ہیں بستیاں وَصَرَّفۡنَا ٱلۡأَيَـٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ اور پھر سُنائیں ان کو باتیں، شاید وہ پھر آئیں۔ |
27 |
فَلَوۡلَا نَصَرَهُمُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ قُرۡبَانًا ءَالِهَةَۢۖ پھر کیوں نہ مدد (کو) پہنچے ان کی، جن کو پکڑا تھا اﷲ سے ورے (قریب) درجہ پانے کو پوجنا؟ بَلۡ ضَلُّواْ عَنۡهُمۡۚ کوئی نہیں! گم ہوئے اُن سے۔ وَذَٲلِكَ إِفۡكُهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ اور یہی جھوٹ تھا ان کا، اور جو باندھتے تھے۔ |
28 |
وَإِذۡ صَرَفۡنَآ إِلَيۡكَ نَفَرً۬ا مِّنَ ٱلۡجِنِّ يَسۡتَمِعُونَ ٱلۡقُرۡءَانَ اور جب متوجہ کر دیئے ہم نے تیری طرف کتنے لوگ جِنّوں میں سے، سننے لگے قرآن۔ فَلَمَّا حَضَرُوهُ قَالُوٓاْ أَنصِتُواْۖ پھر جب پہنچے بولے، چپ رہو۔ فَلَمَّا قُضِىَ وَلَّوۡاْ إِلَىٰ قَوۡمِهِم مُّنذِرِينَ پھر جب تمام ہو(قرآن کی تلاوت) ، اُلٹے گئے اپنی قوم کو ڈر سناتے۔ |
29 |
قَالُواْ يَـٰقَوۡمَنَآ إِنَّا سَمِعۡنَا ڪِتَـٰبًا أُنزِلَ مِنۢ بَعۡدِ مُوسَىٰ مُصَدِّقً۬ا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ بولے اے قوم ہماری! ہم نے سُنی ایک کتاب، جو اُتری ہے موسیٰ کے بعد،سچا کرتی سب اگلیوں کو، يَہۡدِىٓ إِلَى ٱلۡحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٍ۬ مُّسۡتَقِيمٍ۬ سجھاتی (بتاتی) سچادین، اور ایک راہ سیدھی۔ |
30 |
يَـٰقَوۡمَنَآ أَجِيبُواْ دَاعِىَ ٱللَّهِ وَءَامِنُواْ بِهِۦ اے قوم ہماری! مانو اﷲ کے(کی طرف) بلانے والے کو، اور اس پر یقین لاؤ يَغۡفِرۡ لَڪُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُجِرۡكُم مِّنۡ عَذَابٍ أَلِيمٍ۬ کہ بخشے تم کو کچھ گناہ تمہارے، اور بچائے تم کو ایک دُکھ کی مار (عذاب) سے۔ |
31 |
وَمَن لَّا يُجِبۡ دَاعِىَ ٱللَّهِ فَلَيۡسَ بِمُعۡجِزٍ۬ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَلَيۡسَ لَهُ ۥ مِن دُونِهِۦۤ أَوۡلِيَآءُۚ اور جو کوئی نہ مانے گا اﷲ کے بلانے والے کو، تو وہ نہ تھکا سکے گا بھاگ کر زمین میں، اور کوئی نہیں اس کو اس کے سِوا مددگار۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ فِى ضَلَـٰلٍ۬ مُّبِينٍ وہ لوگ بھٹکتے ہیں صریح۔ |
32 |
أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَلَمۡ يَعۡىَ بِخَلۡقِهِنَّ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧىَ ٱلۡمَوۡتَىٰۚ کیا نہیں دیکھتے کہ وہ اﷲ جس نے بنائے آسمان اور زمین، اور نہ تھکا ان کے بنانے میں وہ (کر) سکتا(قادر) ہے کہ جِلاوے (زندہ کرے) مُردے۔ بَلَىٰٓ إِنَّهُ ۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬ کیوں نہیں وہ ہر چیز کر سکتا ہے۔ |
33 |
وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَلَى ٱلنَّارِ اور جس دن سامنے لایئے منکروں کو آگ کے۔ أَلَيۡسَ هَـٰذَا بِٱلۡحَقِّۖ (پوچھا جائے گا کیا) اب یہ ٹھیک (حق) نہیں؟ قَالُواْ بَلَىٰ وَرَبِّنَاۚ کہیں گے کیوں نہیں (حق ہے)! قَسم ہے ہمارے رب کی۔ قَالَ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ کہا تو چکھومار، بدلہ اس کا جو تم منکر ہوتے تھے۔ |
34 |
فَٱصۡبِرۡ كَمَا صَبَرَ أُوْلُواْ ٱلۡعَزۡمِ مِنَ ٱلرُّسُلِ وَلَا تَسۡتَعۡجِل لَّهُمۡۚ سو تو ٹھہرا رہ(صبر کر) ، جیسے ٹھہرے رہے ہمت والے رسول، اور شتابی (جلدی) نہ کر ان کے واسطے، كَأَنَّہُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَ مَا يُوعَدُونَ لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا سَاعَةً۬ مِّن نَّہَارِۭۚ یہ لوگ جس دن دیکھیں گے جس چیز کا ان سے وعدے ہے، جیسے ڈھیل نہ پائی تھی، مگر ایک گھڑی دن۔ بَلَـٰغٌ۬ۚ (یہ قرآن ہے بات کا) پہنچا دینا۔ فَهَلۡ يُهۡلَكُ إِلَّا ٱلۡقَوۡمُ ٱلۡفَـٰسِقُونَ اب وہی کھپیں (ہلاک ہوں) گے جو لوگ بے حکم ہیں۔ *********** |
35 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |