Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Shura

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


حمٓ 

حٰم۔

1

عٓسٓقٓ  

 عسق۔

2

كَذَٲلِكَ يُوحِىٓ إِلَيۡكَ وَإِلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

اسی طرح وحی بھیجتا ہے تیری طرف اور تجھ سے پہلوں کی طرف ،اﷲ زبردست حکمت والا۔

3

لَهُ ۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِ‌ۖ

 اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔

وَهُوَ ٱلۡعَلِىُّ ٱلۡعَظِيمُ  

اور وہی ہے سب سے اوپر بڑا۔

4

تَكَادُ ٱلسَّمَـٰوَٲتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِن فَوۡقِهِنَّ‌ۚ

قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں (انکے شرک کی بناء پر) اوپر سے

وَٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ وَيَسۡتَغۡفِرُونَ لِمَن فِى ٱلۡأَرۡضِ‌ۗ

اور(حالانکہ) فرشتے پاکی بولتے (تسبیح کرتے) ہیں خوبیاں اپنے رب کی، اور گناہ بخشواتے ہیں زمین والوں کے۔

أَلَآ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

سنتا ہے (آگاہ رہو) وہی ہے معاف کرنے والا مہربان۔

5

وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦۤ أَوۡلِيَآءَ ٱللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيۡہِمۡ

اور جنہوں نے پکڑے (بنا رکھے) ہیں اس کے سوا رفیق، اﷲ کو وہ یاد (نگاہ میں) ہیں۔

وَمَآ أَنتَ عَلَيۡہِم بِوَكِيلٍ۬  

اور تجھ پر نہیں ان کا ذمہ،

6

وَكَذَٲلِكَ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ قُرۡءَانًا عَرَبِيًّ۬ا لِّتُنذِرَ أُمَّ ٱلۡقُرَىٰ وَمَنۡ حَوۡلَهَا

اور اسی طرح اتارا ہم نے تجھ پر قرآن عربی زبان کا،کہ تو ڈر سنائے بڑے گاؤں کواور آس پاس والوں کو،

وَتُنذِرَ يَوۡمَ ٱلۡجَمۡعِ لَا رَيۡبَ فِيهِ‌ۚ

اور خبر سنائے جمع ہونے کے دن کی۔ اس میں دھوکا (شک) نہیں۔

فَرِيقٌ۬ فِى ٱلۡجَنَّةِ وَفَرِيقٌ۬ فِى ٱلسَّعِيرِ  

(اس روز جانا ہے) ایک فرقہ (گروہ) بہشت میں، اور ایک فرقہ(گروہ) آگ (دوزخ) میں۔

7

وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَهُمۡ أُمَّةً۬ وَٲحِدَةً۬وَلَـٰكِن يُدۡخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحۡمَتِهِۦ‌ۚ

اور اگر چاہتا اﷲ، تو سب لوگوں کو کرتا ایک ہی فرقہ۔ پر وہ داخل کرتا ہے جس کو چاہے اپنی مِہر (رحمت) میں۔

وَٱلظَّـٰلِمُونَ مَا لَهُم مِّن وَلِىٍّ۬ وَلَا نَصِيرٍ  

اور گنہگار جو ہیں، ان کا کوئی نہیں رفیق نہ مددگار۔

8

أَمِ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦۤ أَوۡلِيَآءَ‌ۖ

 کیا انہوں نے پکڑے ہیں اس سے ورے (علاوہ) کام بنانے والے؟

فَٱللَّهُ هُوَ ٱلۡوَلِىُّ

سو اﷲ جو ہے، سو وہی ہے کام بنانے والا

وَهُوَ يُحۡىِ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬  

اور وہی جِلاتا (زندہ کرتا) ہے مردے اور وہ ہر چیز کر سکتا ہے۔

9

وَمَا ٱخۡتَلَفۡتُمۡ فِيهِ مِن شَىۡءٍ۬ فَحُكۡمُهُ ۥۤ إِلَى ٱللَّهِ‌ۚ

اور جس بات میں پھوٹے (اختلاف کرتے) ہو تم لوگ، کوئی چیز ہو اسکی چکوتی (اختیار) ہے اﷲ پر حوالہ۔

ذَٲلِكُمُ ٱللَّهُ رَبِّى عَلَيۡهِ تَوَڪَّلۡتُ وَإِلَيۡهِ أُنِيبُ

وہ اﷲ ہے رب میرا، اسی پر مجھ کو بھروسہ، اور اسی کی طرف میری رجوع۔

10

فَاطِرُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۚ

(وہی ہے) بنا نکالنے (پیدا کرنے) والا آسمان کا اور زمین کا۔

جَعَلَ لَكُم مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ أَزۡوَٲجً۬ا وَمِنَ ٱلۡأَنۡعَـٰمِ أَزۡوَٲجً۬ا

بنا دیئے تم ہی میں سے جوڑے، اور چوپایوں میں سے جوڑے۔

يَذۡرَؤُكُمۡ فِيهِ‌ۚ

بکھیرتا (پھیلاتا) ہے تم کو اسی طرح۔

لَيۡسَ كَمِثۡلِهِۦ شَىۡءٌ۬‌ۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ  

نہیں اس کی طرح کا سا کوئی۔ اور وہی ہے سنتا دیکھتا۔

11

لَهُ ۥ مَقَالِيدُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۖ

 اس پاس ہیں کنجیاں آسمانوں اور زمین (کے خزانوں) کی۔

يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُ‌ۚ

پھیلا (کھول) دیتا ہے روزی جس کو چاہے، اور ماپ (نپا تلا) دیتا ہے (جس کو چاہے)۔

إِنَّهُ ۥ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمٌ۬  

وہ ہر چیز کی خبر رکھتا ہے۔

12

شَرَعَ لَكُم مِّنَ ٱلدِّينِ مَا وَصَّىٰ بِهِۦ نُوحً۬ا

راہ ڈال دی تم کو دین میں، وہی جو کہہ دیا تھا نوح کو،

وَٱلَّذِىٓ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ

اور حکم (وحی)بھیجا (ہے اے محمدؐ)ہم نے تیری طرف،

وَمَا وَصَّيۡنَا بِهِۦۤ إِبۡرَٲهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَىٰٓ‌ۖ

اور وہ جو کہہ دیا ہم نے ابراہیم کو، اور موسیٰ کو، عیسیٰ کو،

أَنۡ أَقِيمُواْ ٱلدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُواْ فِيهِ‌ۚ

یہ کہ قائم رکھو دین اور پھوٹ نہ ڈالو اس میں۔

كَبُرَ عَلَى ٱلۡمُشۡرِكِينَ مَا تَدۡعُوهُمۡ إِلَيۡهِ‌ۚ

بھاری پڑتا ہے شریک والوں کو ، جس طرف تو بلاتا ہے ان کو۔

ٱللَّهُ يَجۡتَبِىٓ إِلَيۡهِ مَن يَشَآءُ وَيَہۡدِىٓ إِلَيۡهِ مَن يُنِيبُ  

اﷲ چن لیتا ہے اپنی طرف جس کو چاہے۔ اور راہ دیتا ہے اپنی طرف اس کو جو رجوع لائے،

13

وَمَا تَفَرَّقُوٓاْ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلۡعِلۡمُ بَغۡيَۢا بَيۡنَہُمۡ‌ۚ

اور پھوٹ جو ڈالی (فرقوں میں بٹے) ، سو سمجھ آچکے پیچھے، آپس کی ضد سے۔

وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ۬ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰٓ أَجَلٍ۬ مُّسَمًّ۬ى لَّقُضِىَ بَيۡنَہُمۡ‌ۚ

اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو نکل گئی ہے تیرے رب سے ایک ٹھہرے وعدے تک تو فیصلہ ہو جاتا ان میں۔

وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُورِثُواْ ٱلۡكِتَـٰبَ مِنۢ بَعۡدِهِمۡ لَفِى شَكٍّ۬ مِّنۡهُ مُرِيبٍ۬  

اور جن کو ہاتھ لگی ہے کتاب ان کے پیچھے، وہ دھوکے میں ہیں اس سے، جو چین نہیں دیتا۔

14

فَلِذَٲلِكَ فَٱدۡعُ‌ۖ

 سو تو (اے محمدؐ)اُسی طرف (لوگوں کو) بُلا۔

وَٱسۡتَقِمۡ ڪَمَآ أُمِرۡتَ‌ۖ وَلَا تَتَّبِعۡ أَهۡوَآءَهُمۡ‌ۖ

اور قائم رہ جیسا فرما دیا۔ اور نہ چل ان کے چاؤں (خواہشات) پر ۔

وَقُلۡ ءَامَنتُ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِن ڪِتَـٰبٍ۬‌ۖ

اور کہہ، میں یقین لایا ہر کتاب پر جو اتاری اﷲ نے۔

وَأُمِرۡتُ لِأَعۡدِلَ بَيۡنَكُمُ‌ۖ

اور مجھ کو حکم ہے انصاف کروں تمہارے بیچ۔

ٱللَّهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمۡ‌ۖ

اﷲ (ہی) رب ہے ہمارا اور تمہارا۔

لَنَآ أَعۡمَـٰلُنَا وَلَكُمۡ أَعۡمَـٰلُڪُمۡ‌ۖ

ہم کو ملنے ہیں ہمارے کام، اور تم کو تمہارے کام۔

لَا حُجَّةَ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ‌ۖ

کچھ جھگڑا نہیں ہم میں اور تم میں۔

ٱللَّهُ يَجۡمَعُ بَيۡنَنَا‌ۖوَإِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ

اﷲ اکٹھا کرے گا ہم سب کو اور اسی کی طرف پھر (لوٹ کر) جانا ہے۔

15

وَٱلَّذِينَ يُحَآجُّونَ فِى ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مَا ٱسۡتُجِيبَ لَهُ ۥ حُجَّتُهُمۡ دَاحِضَةٌ عِندَ رَبِّہِمۡ

اور جو لوگ ڈالتے (جھگڑتے) ہیں اﷲ کی بات میں ، جب خلق (مخلوق) اس کو مان چکی،

ان کا جھگڑا ڈگ رہا (باطل) ہے ان کے رب کے ہاں،

وَعَلَيۡہِمۡ غَضَبٌ۬ وَلَهُمۡ عَذَابٌ۬ شَدِيدٌ  

اور ان پر (اﷲ کا)غصہ ہے، اور ان کو سخت مار ہے۔

16

ٱللَّهُ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ ٱلۡكِتَـٰبَ بِٱلۡحَقِّ وَٱلۡمِيزَانَ‌ۗ

اﷲ وہ ہے جس نے اتاری کتاب سچے دین پر، اور (عدل و انصاف کی) ترازو۔

وَمَا يُدۡرِيكَ لَعَلَّ ٱلسَّاعَةَ قَرِيبٌ۬  

اور تجھ کوکیا خبر ہے شاید وہ گھڑی پاس ہو۔

17

يَسۡتَعۡجِلُ بِہَا ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِہَا‌ۖ

شتابی (جلدی) کرتے ہیں اسکی جو یقین نہیں رکھتے اس پر۔

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مُشۡفِقُونَ مِنۡہَا وَيَعۡلَمُونَ أَنَّهَا ٱلۡحَقُّ‌ۗ

اور جو یقین رکھتے ہیں ان کو اس کا ڈر ہے، اور جانتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہے۔

أَلَآ إِنَّ ٱلَّذِينَ يُمَارُونَ فِى ٱلسَّاعَةِ لَفِى ضَلَـٰلِۭ بَعِيدٍ  

سنتا ہے جو لوگ جھگڑتے ہیں اس گھڑی کے آنے میں، وہ بہکے ہیں صریح۔

18

ٱللَّهُ لَطِيفُۢ بِعِبَادِهِۦ يَرۡزُقُ مَن يَشَآءُ‌ۖ

 اﷲ نرمی رکھتا ہے اپنے بندوں پر، روزی دیتا ہے جس کو چاہے۔

وَهُوَ ٱلۡقَوِىُّ ٱلۡعَزِيزُ  

اور وہ ہے زورآور زبردست۔

19

مَن كَانَ يُرِيدُ حَرۡثَ ٱلۡأَخِرَةِ نَزِدۡ لَهُ ۥ فِى حَرۡثِهِۦ‌ۖ

جو کوئی چاہتا ہو آخرت کی کھیتی، بڑھا دیں ہم اس کو اس کی کھیتی۔

وَمَن كَانَ يُرِيدُ حَرۡثَ ٱلدُّنۡيَا نُؤۡتِهِۦ مِنۡہَا وَمَا لَهُ ۥ فِى ٱلۡأَخِرَةِ مِن نَّصِيبٍ

اور جو کوئی ہوچاہتادنیاکی کھیتی، اس کو دیں ہم اس میں سے، اور اس کو نہیں آخرت میں کچھ حصہ۔

20

أَمۡ لَهُمۡ شُرَڪَـٰٓؤُاْ شَرَعُواْ لَهُم مِّنَ ٱلدِّينِ مَا لَمۡ يَأۡذَنۢ بِهِ ٱللَّهُ‌ۚ

کیا ان کے اور شریک ہیں جو راہ ڈالی ہے انہوں نے ان کے واسطے دین کی جس کا حکم نہیں دیا اﷲ نے؟

وَلَوۡلَا ڪَلِمَةُ ٱلۡفَصۡلِ لَقُضِىَ بَيۡنَہُمۡ‌ۗ

اور اگر نہ ہوتی بات فیصلہ کی (طے شدہ) تو فیصلہ ہو جاتا ان میں۔

وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬  

اور بیشک جو گنہگار ہیں ان کو دکھ کی مار (عذاب) ہے۔

21

تَرَى ٱلظَّـٰلِمِينَ مُشۡفِقِينَ مِمَّا ڪَسَبُواْ وَهُوَ وَاقِعُۢ بِهِمۡ‌ۗ

تو دیکھے (گ) گنہگار ڈرتے ہوں گے اپنی کمائی سے، اور وہ پڑنا ہے ان پر۔

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فِى رَوۡضَاتِ ٱلۡجَنَّاتِ‌ۖ

اور جو یقین لائے، اور بھلے کام کئے باغوں میں ہیں بہشت کے۔

لَهُم مَّا يَشَآءُونَ عِندَ رَبِّهِمۡ‌ۚ

ان کو (کے لئے) ہے جو چاہیں اپنے رب کے پاس۔

ذَٲلِكَ هُوَ ٱلۡفَضۡلُ ٱلۡكَبِيرُ  

یہی ہے بڑی بزرگی(بڑا فضل) ۔

22

ذَٲلِكَ ٱلَّذِى يُبَشِّرُ ٱللَّهُ عِبَادَهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ‌ۗ

یہ خوشخبری دیتا ہے اﷲ اپنے ایماندار بندوں کو جو کرتے ہیں بھلے کام۔

قُل لَّآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ أَجۡرًا إِلَّا ٱلۡمَوَدَّةَ فِى ٱلۡقُرۡبَىٰ‌ۗ

تو کہہ، میں مانگتا نہیں تم سے اس پر کچھ نیگ (اجر) مگر دوستی چاہیئے (محبت ہو) ناتے (قرابت داروں) میں۔

وَمَن يَقۡتَرِفۡ حَسَنَةً۬ نَّزِدۡ لَهُ ۥ فِيہَا حُسۡنًا‌ۚ

اور جو کوئی کمائے گا نیکی، ہم اس کو بڑھا دیں گے اس کی خوبی۔

إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ شَكُورٌ  

بیشک اﷲ معاف کرتا ہے حق مانتا ۔

23

أَمۡ يَقُولُونَ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبً۬ا‌ۖ

 کیا کہتے ہیں اس نے باندھا اﷲ پر جھوٹ(بہتان اﷲ پر) ؟

فَإِن يَشَإِ ٱللَّهُ يَخۡتِمۡ عَلَىٰ قَلۡبِكَ‌ۗ

سو اگر اﷲ چاہے مُہر کر دے تیرے دل پر ۔

وَيَمۡحُ ٱللَّهُ ٱلۡبَـٰطِلَ وَيُحِقُّ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦۤ‌ۚ

اور مٹا دے اﷲ جھوٹ کو، اور ثابت کرتا ہے سچ کو اپنی باتوں سے۔

إِنَّهُ ۥ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ  

اس کو معلوم ہے جو دلوں میں ہے۔

24

وَهُوَ ٱلَّذِى يَقۡبَلُ ٱلتَّوۡبَةَ عَنۡ عِبَادِهِۦ وَيَعۡفُواْ عَنِ ٱلسَّيِّـَٔاتِ

اور وہی ہے جو قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں سے، اور معاف کرتا ہے برائیاں،

وَيَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُونَ

اور جانتا ہے جو (تم) کرتے ہو۔

25

وَيَسۡتَجِيبُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضۡلِهِۦ‌ۚ

اور دعا سنتا ہے ایمان والوں کی، جو بھلے کام کرتے ہیں، اور بڑھتی (زیادہ) دیتا ہے ان کو اپنے فضل سے۔

وَٱلۡكَـٰفِرُونَ لَهُمۡ عَذَابٌ۬ شَدِيدٌ۬  

اور جو منکر ہیں، ان کو سخت مار ہے۔

26

وَلَوۡ بَسَطَ ٱللَّهُ ٱلرِّزۡقَ لِعِبَادِهِۦ لَبَغَوۡاْ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَلَـٰكِن يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ۬ مَّا يَشَآءُ‌ۚ

اور اگر پھیلا دے (دیتا) اﷲ روزی اپنے بندوں کو تو دھوم (سرکشی) اٹھائیں ملک میں، پر اتارتا ماپ کر جتنی چاہتا ہے۔

إِنَّهُ ۥ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرُۢ بَصِيرٌ۬  

بیشک وہ اپنے بندوں کی خبر رکھتا ہے، دیکھتا۔

27

وَهُوَ ٱلَّذِى يُنَزِّلُ ٱلۡغَيۡثَ مِنۢ بَعۡدِ مَا قَنَطُواْ وَيَنشُرُ رَحۡمَتَهُ ۥ‌ۚ

اور وہی ہے جو اتارتا ہے مینہ، پیچھے اس سے کہ آس توڑ چکے، اور پھیلاتا ہے اپنی مِہر(رحمت) ،

وَهُوَ ٱلۡوَلِىُّ ٱلۡحَمِيدُ  

اور وہی ہے کام بنانے والا خوبیوں سراہا۔

28

وَمِنۡ ءَايَـٰتِهِۦ خَلۡقُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِن دَآبَّةٍ۬‌ۚ

 اور ایک اس کی نشانی ہے بنانا آسمانوں کا اور زمین کا، اور جتنے بکھیرے ہیں ان میں جانور۔

وَهُوَ عَلَىٰ جَمۡعِهِمۡ إِذَا يَشَآءُ قَدِيرٌ۬  

اور وہ جب چاہے ان سب کو اکھٹا کر سکتا ہے۔

29

وَمَآ أَصَـٰبَڪُم مِّن مُّصِيبَةٍ۬ فَبِمَا كَسَبَتۡ أَيۡدِيكُمۡ

اور جو پڑے تم پر کوئی سختی، سو بدلہ اس کا جو کمایا تمہارے ہاتھوں نے،

وَيَعۡفُواْ عَن كَثِيرٍ۬

اور (گناہ تو) معاف کرتا ہے بہت۔

30

وَمَآ أَنتُم بِمُعۡجِزِينَ فِى ٱلۡأَرۡضِ‌ۖ

تم تھکانے والے نہیں (اﷲ کو) بھاگ کر زمین میں۔

وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ۬ وَلَا نَصِيرٍ۬  

اور کوئی نہیں تم کو اﷲ کے سوا کام بنانے والا، نہ مددگار۔

31

وَمِنۡ ءَايَـٰتِهِ ٱلۡجَوَارِ فِى ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَـٰمِ  

  اور ایک اس کی نشانی ہے چلتے جہاز دریا میں، جیسے پہاڑ۔

32

إِن يَشَأۡ يُسۡكِنِ ٱلرِّيحَ فَيَظۡلَلۡنَ رَوَاكِدَ عَلَىٰ ظَهۡرِهِۦۤ‌ۚ

 اگر چاہے تھام دے باؤ (ہوا)، پھر رہ جائیں سارے دن ٹھہرے اس کی پیٹھ پر۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّكُلِّ صَبَّارٍ۬ شَكُورٍ  

مقرر (بلاشبہ) اس میں پتے (نشانیاں) ہیں ہر ٹھہرنے (صبر اور شکر کرنے) والے کو جو حق مانے۔

33

أَوۡ يُوبِقۡهُنَّ بِمَا كَسَبُواْ وَيَعۡفُ عَن كَثِيرٍ۬

یا تباہ کر دے ان کو ان کی کمائی سے، اور معاف بھی کرے بہتوں کو۔

34

وَيَعۡلَمَ ٱلَّذِينَ يُجَـٰدِلُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِنَامَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ۬

اور جان لیں جو جھگڑتے ہیں ہماری قدرتوں میں کہ نہیں ان کو بھاگنے کی جگہ(جائے پناہ) ۔

35

فَمَآ أُوتِيتُم مِّن شَىۡءٍ۬ فَمَتَـٰعُ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا‌ۖ

سو جو ملا ہے تم کو کچھ چیز ہو، سو برتنا ہے دنیا کے جیتے۔

وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيۡرٌ۬ وَأَبۡقَىٰ

اور جو اﷲ کے ہاں بہتر ہے اور رہنے والا

لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَلَىٰ رَبِّہِمۡ يَتَوَكَّلُونَ  

(یعنی) واسطے ایمان والوں کے جو اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

36

وَٱلَّذِينَ يَجۡتَنِبُونَ كَبَـٰٓٮِٕرَ ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡفَوَٲحِشَ

اور جو بچتے ہیں بڑے گناہوں سے اور بے حیائی سے

وَإِذَا مَا غَضِبُواْ هُمۡ يَغۡفِرُونَ  

اور جب غصہ آئے وہ معاف کرتے ہیں۔

37

وَٱلَّذِينَ ٱسۡتَجَابُواْ لِرَبِّہِمۡ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ

اور جنہوں نے حکم مانا اپنے رب کا اور کھڑی (قائم) کی نماز۔

وَأَمۡرُهُمۡ شُورَىٰ بَيۡنَہُمۡ

اور ان کا کام ہے مشورہ سے آپس کے۔

وَمِمَّا رَزَقۡنَـٰهُمۡ يُنفِقُونَ  

اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں۔

38

وَٱلَّذِينَ إِذَآ أَصَابَہُمُ ٱلۡبَغۡىُ هُمۡ يَنتَصِرُونَ  

اور وہ لوگ کہ جب ہوئے ان پر چڑھائی تو وہ (مناسب) بدلہ لیتے ہیں۔

39

وَجَزَٲٓؤُاْ سَيِّئَةٍ۬ سَيِّئَةٌ۬ مِّثۡلُهَا‌ۖ

اور بُرائی کا بدلہ بُرائی ویسی ہے۔

فَمَنۡ عَفَا وَأَصۡلَحَ فَأَجۡرُهُ ۥ عَلَى ٱللَّهِ‌ۚ

پھر جو کوئی معاف کرے اور سنوارے، سو اس کا ثواب ہے اﷲ کے ذمے،

إِنَّهُ ۥ لَا يُحِبُّ ٱلظَّـٰلِمِينَ

بیشک اس کو خوش (پسند)نہیں آتے گنہگار۔

40

وَلَمَنِ ٱنتَصَرَ بَعۡدَ ظُلۡمِهِۦ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ مَا عَلَيۡہِم مِّن سَبِيلٍ

جو کوئی بدلہ لے اپنے ظلم پر سو ان پر بھی نہیں الاہنا (پکڑ) ۔

41

إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَظۡلِمُونَ ٱلنَّاسَ وَيَبۡغُونَ فِى ٱلۡأَرۡضِ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّ‌ۚ

الاہنا (پکڑ) تو ان پر ، جو ظلم کرتے ہیں لوگوں پر اور دھوم اٹھاتے (زیادتی کرتے) ہیں ملک میں نا حق۔

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬  

ان لوگوں کو ہے دُکھ کی مار۔

42

وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٲلِكَ لَمِنۡ عَزۡمِ ٱلۡأُمُورِ  

اور البتہ جس نے سہا اور معاف کیا، بیشک یہ کام ہمت کے ہیں۔

43

وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُ ۥ مِن وَلِىٍّ۬ مِّنۢ بَعۡدِهِۦ‌ۗ

اور جس کو راہ نہ دے اﷲ ، تو کوئی نہیں اس کا کام بنانے والا اس کے سوا۔

وَتَرَى ٱلظَّـٰلِمِينَ لَمَّا رَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَ يَقُولُونَ هَلۡ إِلَىٰ مَرَدٍّ۬ مِّن سَبِيلٍ۬  

اور تو دیکھے گنہگاروں کو، جس وقت دیکھیں گے عذاب کہیں گے، کسی طرح پھر (پلٹ) جانے کی بھی ہو گی کوئی راہ؟

44

وَتَرَٮٰهُمۡ يُعۡرَضُونَ عَلَيۡهَا خَـٰشِعِينَ مِنَ ٱلذُّلِّ يَنظُرُونَ مِن طَرۡفٍ خَفِىٍّ۬‌ۗ

اور تو دیکھے ان کو سامنے لائے گئے ہیں آگ کے، نِوے (جھکی) آنکھیں ذلّت سے، دیکھتے ہیں چھپی نگاہ سے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّ ٱلۡخَـٰسِرِينَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓاْ أَنفُسَہُمۡ وَأَهۡلِيهِمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ‌ۗ

اور کہتے ہیں جو ایماندار تھےمقرر ٹوٹے (گھاٹے) والے وہی ہیں جنہوں نے گنوائی اپنی جان اور اپنا گھر قیامت کے دن۔

أَلَآ إِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ فِى عَذَابٍ۬ مُّقِيمٍ۬

سُنتا ہے! گنہگار پڑے ہیں سدا کی مار میں۔

45

وَمَا كَانَ لَهُم مِّنۡ أَوۡلِيَآءَ يَنصُرُونَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ‌ۗ

 اور کوئی نہ ہوئے انکے حمائتی جو مدد کرتے ان کی اﷲ کے سِوا۔

وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُ ۥ مِن سَبِيلٍ  

اور جس کو بھٹکائے اﷲ اس کو کہیں نہیں راہ۔

46

ٱسۡتَجِيبُواْ لِرَبِّكُم مِّن قَبۡلِ أَن يَأۡتِىَ يَوۡمٌ۬ لَّا مَرَدَّ لَهُ ۥ مِنَ ٱللَّهِ‌ۚ

مانو اپنے رب کا حکم، اس سے پہلے کہ آئے ایک دن، جو پھرنا نہیں اﷲ کے ہاں سے۔

مَا لَكُم مِّن مَّلۡجَإٍ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ وَمَا لَكُم مِّن نَّڪِيرٍ۬  

نہ ملے گا تم کو کوئی بچاؤ اس دن، اور نہ ملے گا الوپ (پوشیدہ) ہو جانا۔

47

فَإِنۡ أَعۡرَضُواْ فَمَآ أَرۡسَلۡنَـٰكَ عَلَيۡہِمۡ حَفِيظًا‌ۖ

پھر اگر وہ ٹلا دیں(منہ موڑیں) تو تجھ کو نہیں بھیجا ہم نے ان پر نگہبان۔

إِنۡ عَلَيۡكَ إِلَّا ٱلۡبَلَـٰغُ‌ۗ

تیرا ذمہ یہی ہے پہنچا دینا۔

وَإِنَّآ إِذَآ أَذَقۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ مِنَّا رَحۡمَةً۬ فَرِحَ بِہَا‌ۖ

اور ہم جب چکھاتے ہیں آدمی کو اپنی طرف سے مِہر (رحمت) ، اس پر ریجھتا (اتراتا) ہے

وَإِن تُصِبۡہُمۡ سَيِّئَةُۢ بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡ

اور اگر پہنچتی ہے ان کو کچھ بُرائی، بدلہ اپنی کمائی کا (تو سب احسانوں کو بھول جاتا ہے) ،

فَإِنَّ ٱلۡإِنسَـٰنَ كَفُورٌ۬  

تو (بیشک) انسان بڑا نا شکر ہے۔

48

لِّلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۚ

اﷲ کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔

يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ‌ۚ

(وہ) پیدا کرتا ہے جو چاہے۔

يَہَبُ لِمَن يَشَآءُ إِنَـٰثً۬ا وَيَهَبُ لِمَن يَشَآءُ ٱلذُّكُورَ  

بخشتا ہے جس کو چاہے بیٹیاں اور بخشتا ہے جس کو چاہے بیٹے۔

49

أَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانً۬ا وَإِنَـٰثً۬ا‌ۖوَيَجۡعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًا‌ۚ

یا ان کو دیتا ہے جوڑے بیٹے اور بیٹیاں۔اور کرتا ہے جس کو چاہے بانجھ۔

إِنَّهُ ۥ عَلِيمٌ۬ قَدِيرٌ۬

وہ ہے سب جانتا کر سکتا۔

50

وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلِّمَهُ ٱللَّهُ إِلَّا وَحۡيًا أَوۡ مِن وَرَآىِٕ حِجَابٍ

 اور کسی آدمی کی حد نہیں کہ اس سے باتیں کرے اﷲ، مگر اشارے سے یا پردہ کے پیچھے سے،

أَوۡ يُرۡسِلَ رَسُولاً۬ فَيُوحِىَ بِإِذۡنِهِۦ مَا يَشَآءُ‌ۚ

یا بھیجے کوئی پیغام لانے والا (فرشتہ)، پھر پہنچا دے اس کے حکم سے جو چاہے

إِنَّهُ ۥ عَلِىٌّ حَڪِيمٌ۬  

(بلاشبہ ) وہ سب سے اُوپر ہے حکمتوں والا۔

51

وَكَذَٲلِكَ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ رُوحً۬ا مِّنۡ أَمۡرِنَا‌ۚ

اور اسی طرح بھیجا ہم نے تیری طرف ایک فرشتہ اپنے حکم سے۔

مَا كُنتَ تَدۡرِى مَا ٱلۡكِتَـٰبُ وَلَا ٱلۡإِيمَـٰنُ

تو نہ جانتا تھا کہ کیا ہے کتاب اور نہ ایمان،

وَلَـٰكِن جَعَلۡنَـٰهُ نُورً۬ا نَّہۡدِى بِهِۦ مَن نَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِنَا‌ۚ

پر ہم نے رکھی ہے یہ روشنی، اس سے راہ دیتے ہیں جس کو چاہیں اپنے بندوں میں۔

وَإِنَّكَ لَتَہۡدِىٓ إِلَىٰ صِرَٲطٍ۬ مُّسۡتَقِيمٍ۬  

اور تو البتہ سُجھاتا ہے سیدھی راہ۔

52

صِرَٲطِ ٱللَّهِ ٱلَّذِى لَهُ ۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِ‌ۗ

راہ اﷲ کی، جس کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔

أَلَآ إِلَى ٱللَّهِ تَصِيرُ ٱلۡأُمُورُ

سنتا ہے! اﷲ ہی تک پہنچ ہے کاموں کی۔

***********

53


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter