Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Anbiyah

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


ٱقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمۡ وَهُمۡ فِى غَفۡلَةٍ۬ مُّعۡرِضُونَ 

 نزدیک آ لگا لوگوں کو ان کے حساب کا وقت اور وہ بے خبر ٹلاتے (منہ موڑتے) ہیں۔

1

مَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِڪۡرٍ۬ مِّن رَّبِّهِم مُّحۡدَثٍ إِلَّا ٱسۡتَمَعُوهُ وَهُمۡ يَلۡعَبُونَ  

 کوئی نصیحت نہیں پہنچتی ان کو ان کے رب سے نئی، مگر اس کو سنتے ہیں کھیل میں لگے۔

2

لَاهِيَةً۬ قُلُوبُهُمۡ‌ۗ

 کھیل میں پڑے ہیں دل ان کے ،

وَأَسَرُّواْ ٱلنَّجۡوَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ هَلۡ هَـٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ۬ مِّثۡلُڪُمۡ‌ۖ

اور چپکے مصلحت کی بے انصافوں نے، یہ شخص کون ہے؟ ایک آدمی ہے تم ہی سا،

أَفَتَأۡتُونَ ٱلسِّحۡرَ وَأَنتُمۡ تُبۡصِرُونَ  

پھر کیوں پڑے ہو جادو میں آنکھوں دیکھتے؟

3

قَالَ رَبِّى يَعۡلَمُ ٱلۡقَوۡلَ فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۖ

 اُس نے کہا، میرے رب کو خبر ہے بات کی، یا آسمان میں ہو یا زمین میں۔

وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ  

اور وہ ہے سُنتا جانتا۔

4

بَلۡ قَالُوٓاْ أَضۡغَـٰثُ أَحۡلَـٰمِۭ

 یہ چھوڑ کہ کہتے ہیں، اُڑتے خواب ہیں،

بَلِ ٱفۡتَرَٮٰهُ

نہیں، جھُوٹ باندھ لیا ہے،

بَلۡ هُوَ شَاعِرٌ۬

نہیں، شعر کہتا ہے۔

فَلۡيَأۡتِنَا بِـَٔايَةٍ۬ ڪَمَآ أُرۡسِلَ ٱلۡأَوَّلُونَ  

پھر چاہئیے، لے آئے ہم پاس کوئی نشانی، جیسے پیغام لائے ہیں پہلے۔

5

مَآ ءَامَنَتۡ قَبۡلَهُم مِّن قَرۡيَةٍ أَهۡلَكۡنَـٰهَآ‌ۖ

نہیں مانا اُن سے پہلے کسی بستی نے جو کھپائی (ہلاک کی) ہم نے۔

أَفَهُمۡ يُؤۡمِنُونَ 

اب کوئی یہ مانیں گے؟

6

وَمَآ أَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ إِلَّا رِجَالاً۬ نُّوحِىٓ إِلَيۡہِمۡ‌ۖ

 اور پیغام نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے، مگر یہی مَردوں کے ہاتھ، کہ حکم (وحی) بھیجتے تھے ہم اُن کو،

فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّڪۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ  

سو پوچھو یاد رکھنے والوں سے، اگر تم نہیں جانتے۔

7

وَمَا جَعَلۡنَـٰهُمۡ جَسَدً۬ا لَّا يَأۡڪُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَمَا كَانُواْ خَـٰلِدِينَ  

 اور ایسے بدن نہ بنائے تھے وہ کہ کھانا نہ کھائیں،اور نہ تھے وہ (ہمیشہ کے لئے زندہ) رہ جانے والے۔

8

ثُمَّ صَدَقۡنَـٰهُمُ ٱلۡوَعۡدَ

پھر سچ کیا ہم نے اُن سے وعدہ،

فَأَنجَيۡنَـٰهُمۡ وَمَن نَّشَآءُ وَأَهۡلَڪۡنَا ٱلۡمُسۡرِفِينَ  

پھر بچا دیا اُن کو اور جس کو ہم نے چاہا،اور کھپا (ہلاک کر) دیئے ہاتھ چھوڑنے (حد سے گزرنے) والے۔

9

لَقَدۡ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ ڪِتَـٰبً۬ا فِيهِ ذِكۡرُكُمۡ‌ۖ

 ہم نے اُتاری تم کو کتاب، کہ اس میں تمہارا نام (ذکر) ہے۔

أَفَلَا تَعۡقِلُونَ  

کیا تم کو بُوجھ (سمجھ) نہیں۔

10

وَكَمۡ قَصَمۡنَا مِن قَرۡيَةٍ۬ كَانَتۡ ظَالِمَةً۬  

 اور کتنی توڑ ماریں (پیس ڈالیں) ہم نے بستیاں جو تھیں گنہگار،

وَأَنشَأۡنَا بَعۡدَهَا قَوۡمًا ءَاخَرِينَ  

اور اُٹھا کھڑے کئے اُن کے پیچھے اور لوگ (قومیں) ۔

11

فَلَمَّآ أَحَسُّواْ بَأۡسَنَآ إِذَا هُم مِّنۡہَا يَرۡكُضُونَ  

 پھر جب آہٹ پائی ہماری آفت کی، تبھی لگے وہاں سے ایڑ کرنے(بھاگنے لگے) ۔

12

لَا تَرۡكُضُواْ

 ایڑ (بھاگو) مت کرو،

وَٱرۡجِعُوٓاْ إِلَىٰ مَآ أُتۡرِفۡتُمۡ فِيهِ وَمَسَـٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡـَٔلُونَ  

 اور پھر (لوٹ) جاؤ جہاں تم کو عیش ملا تھا، اور اپنے گھروں میں، شاید کوئی تم کو پوچھے۔

13

قَالُواْ يَـٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ 

کہنے لگے، اے خرابی ہماری! ہم تھے بیشک گنہگار۔

14

فَمَا زَالَت تِّلۡكَ دَعۡوَٮٰهُمۡ حَتَّىٰ جَعَلۡنَـٰهُمۡ حَصِيدًا خَـٰمِدِينَ  

پھر یہی رہی اُن کی پکار، جب تک ڈھیر کر دیئے کاٹ کر بجھے پڑے۔

15

وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَآءَ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَہُمَا لَـٰعِبِينَ  

 اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین اور جو اُن کے بیچ ہے، کھیلتے (کھیل کے طور پر) ۔

16

لَوۡ أَرَدۡنَآ أَن نَّتَّخِذَ لَهۡوً۬ا لَّٱتَّخَذۡنَـٰهُ مِن لَّدُنَّآ إِن ڪُنَّا فَـٰعِلِينَ  

 اگر ہم چاہتے کہ بنا لیں کچھ کھلون(کھیل تماشا) ، تو بنا لیتے ہم اپنے پاس سے، اگر ہم کو (ایسا) کرنا ہوتا۔

17

بَلۡ نَقۡذِفُ بِٱلۡحَقِّ عَلَى ٱلۡبَـٰطِلِ فَيَدۡمَغُهُ ۥ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ۬‌ۚ

 پھر یوں نہیں، پر ہم پھینک مارتے ہیں سچ کو جھوٹ(پر) ، پھر وہ اسکا سر پھوڑتا ہے، پھر تب وہ سٹک (بھاگ) جاتا ہے۔

وَلَكُمُ ٱلۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُونَ  

اور تم کو خرابی (تباہی) ہے ان باتوں سے جو بتاتے ہو۔

18

وَلَهُ ۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌

 اور اسی کا ہے جو کوئی ہے آسمان و زمین میں۔

وَمَنۡ عِندَهُ ۥ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ عَنۡ عِبَادَتِهِۦ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُونَ  

اور جو اس کے نزدیک رہتے ہیں، بڑائی (تکبر) نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور نہیں کرتے کاہلی۔

19

يُسَبِّحُونَ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّہَارَ لَا يَفۡتُرُونَ  

یاد (تسبیح) کرتے ہیں رات اور دن، (اور) نہیں تھکتے۔

20

أَمِ ٱتَّخَذُوٓاْ ءَالِهَةً۬ مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ هُمۡ يُنشِرُونَ  

 کیا ٹھہرائے انہوں نے اور صاحب (معبود) زمین میں کے وہ (مُردوں کو زندہ کر کے) اٹھا کھڑا کریں گے۔

21

لَوۡ كَانَ فِيہِمَآ ءَالِهَةٌ إِلَّا ٱللَّهُ لَفَسَدَتَا‌ۚ

 اگر ہوتے ان دونوں میں اور حاکم، سوا اﷲ کے، دونوں خراب ہوتے،

فَسُبۡحَـٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُونَ  

سو پاک ہے اﷲ، تخت کا صاحب، ان باتوں سے جو بتاتے ہیں۔

22

لَا يُسۡـَٔلُ عَمَّا يَفۡعَلُ وَهُمۡ يُسۡـَٔلُونَ  

 اس سے پوچھا نہ جائے جو وہ کرے، اور اُن سے پوچھا جائے۔

23

أَمِ ٱتَّخَذُواْ مِن دُونِهِۦۤ ءَالِهَةً۬‌ۖ

 کیا پکڑے ہیں انہوں نے اُس سے ورے (کے علاوہ) اور صاحب (معبود) ؟

قُلۡ هَاتُواْ بُرۡهَـٰنَكُمۡ‌ۖ

تُو کہہ، لاؤ اپنی سند،

هَـٰذَا ذِكۡرُ مَن مَّعِىَ وَذِكۡرُ مَن قَبۡلِى‌ۗ

یہی بات ہے میرے ساتھ والوں کی اور مجھ سے پہلوں کی۔

بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ ٱلۡحَقَّ‌ۖ فَهُم مُّعۡرِضُونَ  

کوئی نہیں، پر وہ بہت لوگ نہیں سمجھتے سچی بات، پھر ٹلاتے (منہ موڑتے ہیں) ہیں۔

24

وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ

 اور نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول، مگر اس کو یہی حکم بھیجا کہ بات یوں ہے،

أَنَّهُ ۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۟ فَٱعۡبُدُونِ  

کسی کی بندگی نہیں سوا میرے، سو میری بندگی کرو۔

25

وَقَالُواْ ٱتَّخَذَ ٱلرَّحۡمَـٰنُ وَلَدً۬ا‌ۗ

 اور کہتے ہیں رحمٰن نے کر لیا کوئی بیٹا۔

سُبۡحَـٰنَهُ ۥ‌ۚ

وہ اس لائق نہیں(پاک ہے وہ اس سے) ،

بَلۡ عِبَادٌ۬ مُّكۡرَمُونَ  

لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزت دی۔

26

لَا يَسۡبِقُونَهُ ۥ بِٱلۡقَوۡلِ وَهُم بِأَمۡرِهِۦ يَعۡمَلُونَ  

 اس سے بڑھ کر(پہل کر کے) نہیں بول سکتے، اور اسی کے حکم پر کام کرتے ہیں۔

27

يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيہِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ

 اس کو معلوم ہے جو ان کے آگے اور پیچھے،

وَلَا يَشۡفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ٱرۡتَضَىٰ

اور وہ سفارش نہیں کرتے، مگر اس کی جس سے وہ راضی ہو،

وَهُم مِّنۡ خَشۡيَتِهِۦ مُشۡفِقُونَ  

اور وہ اسکی ہیبت سے ڈرتے ہیں۔

28

وَمَن يَقُلۡ مِنۡہُمۡ إِنِّىٓ إِلَـٰهٌ۬ مِّن دُونِهِۦ فَذَٲلِكَ نَجۡزِيهِ جَهَنَّمَ‌ۚ

 اور جو کوئی ان میں کہے، کہ میری بندگی ہے(میں بھی معبودہوں) اس سے ورے(کے علاوہ) ، سو اس کو ہم بدلہ دیں دوزخ۔

كَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلظَّـٰلِمِينَ  

یوں ہی ہم بدلہ دیتے ہیں بے انصافوں کو۔

29

أَوَلَمۡ يَرَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَنَّ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ ڪَانَتَا رَتۡقً۬ا فَفَتَقۡنَـٰهُمَا‌ۖ

 اور کیا نہیں دیکھا ان منکروں نے کہ آسمان اور زمین منہ بند (ملے ہوئے) تھے پھر ہم نے انکو کھولا (جُدا کی) ۔

وَجَعَلۡنَا مِنَ ٱلۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ۖ

اور بنائی ہم نے پانی سے، جس چیز میں جی (جاندار) ہے۔

أَفَلَا يُؤۡمِنُونَ  

پھر کیا یقین نہیں کرتے؟

30

وَجَعَلۡنَا فِى ٱلۡأَرۡضِ رَوَٲسِىَ أَن تَمِيدَ بِهِمۡ

 اور رکھے ہم نے زمین میں بوجھ (پہاڑوں کے لنگر) ، کبھی (کہیں) ان کو لے کر جھک (ڈھلک نہ) پڑے،

وَجَعَلۡنَا فِيہَا فِجَاجً۬ا سُبُلاً۬ لَّعَلَّهُمۡ يَہۡتَدُونَ  

اور رکھیں اس میں کشادہ راہیں، شاید وہ راہ پائیں۔

31

وَجَعَلۡنَا ٱلسَّمَآءَ سَقۡفً۬ا مَّحۡفُوظً۬ا‌ۖ

 اور بنایا ہم نے آسمان کو چھت بچاؤ کی،

وَهُمۡ عَنۡ ءَايَـٰتِہَا مُعۡرِضُونَ  

اور وہ اس کے نمونے دھیان میں نہیں لاتے۔

32

وَهُوَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّہَارَ وَٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَ‌ۖ

اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن اور سورج اور چاند،

كُلٌّ۬ فِى فَلَكٍ۬ يَسۡبَحُونَ  

سب ایک ایک گھر (مدار) میں پھرتے (تیرتے) ہیں۔

33

وَمَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٍ۬ مِّن قَبۡلِكَ ٱلۡخُلۡدَ‌ۖ

 اور نہیں دیا ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ جینا۔

أَفَإِيْن مِّتَّ فَهُمُ ٱلۡخَـٰلِدُونَ  

پھر کیا اگر تو مر گیا تو (کی) وہ (ہمیشہ جیتے) رہ جائیں گے۔

34

كُلُّ نَفۡسٍ۬ ذَآٮِٕقَةُ ٱلۡمَوۡتِ‌ۗ

ہر جی (جاندار) کو چکھنی ہے موت۔

وَنَبۡلُوكُم بِٱلشَّرِّ وَٱلۡخَيۡرِ فِتۡنَةً۬‌ۖ

اور ہم تجھ کو جانچتے ہیں برائی سے اور بھلائی سے، آزمانے کو۔

وَإِلَيۡنَا تُرۡجَعُونَ  

اور ہماری طرف پھر (لوٹ) آؤ گے۔

35

وَإِذَا رَءَاكَ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُوٓاْ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا

 اور جہاں تم کو دیکھا منکروں نے اور کام نہیں تجھ سے مگر ٹھٹھے (مذاق) میں پکڑنا۔

أَهَـٰذَا ٱلَّذِى يَذۡڪُرُ ءَالِهَتَكُمۡ

(کہتے ہیں) کیا یہی شخص ہے کہ نام لیتا ہے تمہارے ٹھاکروں (معبودوں) کا (برائی سے) ،

وَهُم بِذِڪۡرِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ هُمۡ ڪَـٰفِرُونَ  

اور وہ رحمٰن کے نام سے منکر ہیں۔

36

خُلِقَ ٱلۡإِنسَـٰنُ مِنۡ عَجَلٍ۬‌ۚ

بنا ہے آدمی شتابی کا (جلد بازی سے) ۔

سَأُوْرِيكُمۡ ءَايَـٰتِى فَلَا تَسۡتَعۡجِلُونِ  

اب دکھاتا ہوں تم کو اپنے نمونے (نشانیاں) ، سو مجھ سے جلدی مت کرو۔

37

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلۡوَعۡدُ إِن ڪُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ  

 اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ وعدہ، اگر تم سچے ہو؟۔

38

لَوۡ يَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَن وُجُوهِهِمُ ٱلنَّارَ وَلَا عَن ظُهُورِهِمۡ

کبھی جانیں یہ منکر اس وقت کو، کہ نہ روک سکیں گے اپنے منہ سے آگ، اور نہ اپنی پیٹھ سے،

وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ  

اور نہ اُن کو مدد پہنچے گی۔

39

بَلۡ تَأۡتِيهِم بَغۡتَةً۬ فَتَبۡهَتُہُمۡ

 کوئی نہیں وہ آئے گی ان پر بے خبر، پھر اُن کے ہوش کھو دے گی،

فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمۡ يُنظَرُونَ  

پھر نہ (کر) سکیں گے کہ اس کو پھیر (لوٹ) دیں اور نہ اُن کو فرصت (مُہلت) ملے گی۔

40

وَلَقَدِ ٱسۡتُہۡزِئَ بِرُسُلٍ۬ مِّن قَبۡلِكَ

 اور ٹھٹھے (مذاق) ہو چکے ہیں کتنے رسولوں سے تجھ سے پہلے،

فَحَاقَ بِٱلَّذِينَ سَخِرُواْ مِنۡہُم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَہۡزِءُونَ  

پھر اُلٹ پڑی ٹھٹھا (مذاق) کرنے والوں پر اُن میں سے، جس چیز کا ٹھٹھا (مذاق) کرتے تھے۔

41

قُلۡ مَن يَكۡلَؤُڪُم بِٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ مِنَ ٱلرَّحۡمَـٰنِ

 تُو کہہ، کون چوکی (پہرہ) دیتا ہے تمہاری رات میں اور دن میں رحمٰن (کی پکڑ) سے(سوائے اسکی رحمت کے) ؟

بَلۡ هُمۡ عَن ذِڪۡرِ رَبِّهِم مُّعۡرِضُونَ 

کوئی نہیں، وہ اپنے رب کے ذکر سے ٹال کرتے (منہ موڑتے) ہیں۔

42

أَمۡ لَهُمۡ ءَالِهَةٌ۬ تَمۡنَعُهُم مِّن دُونِنَا‌ۚ

یا اُن کے کوئی ٹھاکر (معبود) ہیں، کہ ان کو بچاتے ہیں ہمارے سوا؟

لَا يَسۡتَطِيعُونَ نَصۡرَ أَنفُسِهِمۡ وَلَا هُم مِّنَّا يُصۡحَبُونَ  

وہ اپنی مدد نہیں کر سکتے اور نہ اُن کو ہماری طرف سے رفاقت(تائید ہے) ۔

43

بَلۡ مَتَّعۡنَا هَـٰٓؤُلَآءِ وَءَابَآءَهُمۡ حَتَّىٰ طَالَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡعُمُرُ

 کوئی نہیں، پر ہم نے برتوایا (خوب سامانِ زندگی دی) اُن کو اور اُن کے باپ دادوں کو، یہاں تک کہ بڑھ پڑا ان پر جینا۔

أَفَلَا يَرَوۡنَ أَنَّا نَأۡتِى ٱلۡأَرۡضَ نَنقُصُهَا مِنۡ أَطۡرَافِهَآ‌ۚ

پھر کیا نہیں دیکھتے کہ ہم چلے آتے ہیں زمین کو گھٹاتے اس کے کناروں (اطراف) سے؟

أَفَهُمُ ٱلۡغَـٰلِبُونَ 

اب کیا یہ جیتنے (غالب آنے) والے ہیں۔

44

قُلۡ إِنَّمَآ أُنذِرُڪُم بِٱلۡوَحۡىِ‌ۚ

 تُو کہہ، میں جو تم کو ڈر سناتا ہوں سو حکم کے موافق،

وَلَا يَسۡمَعُ ٱلصُّمُّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا مَا يُنذَرُونَ  

اور سنتے نہیں بہرے پکار کو، جب کوئی اُن کو ڈر سنائے۔

45

وَلَٮِٕن مَّسَّتۡهُمۡ نَفۡحَةٌ۬ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ

 اور کبھی پہنچے ان کو ایک بھاپ تیرے رب کی آفت کی، تو مقرر (ضرور) کہنے لگیں،

يَـٰوَيۡلَنَآ إِنَّا ڪُنَّا ظَـٰلِمِينَ  

اے خرابی ہماری! بیشک ہم تھے گنہگار۔

46

وَنَضَعُ ٱلۡمَوَٲزِينَ ٱلۡقِسۡطَ لِيَوۡمِ ٱلۡقِيَـٰمَةِ فَلَا تُظۡلَمُ نَفۡسٌ۬ شَيۡـًٔ۬ا‌ۖ

اور رکھیں گے ہم ترازوئیں انصاف کی قیامت کے دن، پھر ظلم نہ ہو گا کسی جی پر ایک ذرّہ۔

وَإِن ڪَانَ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ۬ مِّنۡ خَرۡدَلٍ أَتَيۡنَا بِہَا‌ۗ

اور اگر ہو گا برابر رائی کے دانے کے، وہ ہم لے آئیں گے۔

وَكَفَىٰ بِنَا حَـٰسِبِينَ  

اور ہم بس (کافی) ہیں حساب کرنے کو۔

47

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ٱلۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءً۬ وَذِكۡرً۬ا لِّلۡمُتَّقِينَ  

 اور ہم نے دی تھی موسیٰ اور ہارون کو چکوتی (نصیحت، فرقان) اور روشنی اور نصیحت ڈر والوں کو۔

48

ٱلَّذِينَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّہُم بِٱلۡغَيۡبِ وَهُم مِّنَ ٱلسَّاعَةِ مُشۡفِقُونَ  

جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے، اور وہ قیامت کا خطرہ رکھتے ہیں۔

49

وَهَـٰذَا ذِكۡرٌ۬ مُّبَارَكٌ أَنزَلۡنَـٰهُ‌ۚ

 اور یہ ایک نصیحت ہے برکت کی، جو ہم نے اتاری۔

أَفَأَنتُمۡ لَهُ ۥ مُنكِرُونَ  

سو کیا تم اس کو نہیں مانتے؟

50

وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَآ إِبۡرَٲهِيمَ رُشۡدَهُ ۥ مِن قَبۡلُ وَكُنَّا بِهِۦ عَـٰلِمِينَ  

 اور آگے (پہلے) دی تھی ہم نے ابراہیم کو اُس کی نیک راہ، اور ہم رکھتے ہیں اُس کی خبر۔

51

إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا هَـٰذِهِ ٱلتَّمَاثِيلُ ٱلَّتِىٓ أَنتُمۡ لَهَا عَـٰكِفُونَ  

 جب کہا اس نے اپنے باپ کو اور اپنی قوم کو، یہ کیا مورتیں ہیں جن پر تم لگے بیٹھے ہو؟

52

قَالُواْ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا لَهَا عَـٰبِدِينَ  

بولے، ہم نے پایا اپنے باپ دادوں کو انہیں کو پوجتے۔

53

قَالَ لَقَدۡ كُنتُمۡ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُڪُمۡ فِى ضَلَـٰلٍ۬ مُّبِينٍ۬  

بولا، مقرر (ضرور) رہے ہو تم اور تمہارے باپ دادے صریح غلطی میں۔

54

قَالُوٓاْ أَجِئۡتَنَا بِٱلۡحَقِّ أَمۡ أَنتَ مِنَ ٱللَّـٰعِبِينَ  

 بولے، تو ہم پاس لایا ہے سچی بات، یا تُو کھلاڑیاں (مذاق) کرتا ہے۔

55

قَالَ بَل رَّبُّكُمۡ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ ٱلَّذِى فَطَرَهُنَّ

بولا، نہیں پر رب تمہارا وہی ہے، رب آسمان اور زمین کا، جس نے ان کو بنایا،

وَأَنَا۟ عَلَىٰ ذَٲلِكُم مِّنَ ٱلشَّـٰهِدِينَ  

اور میں اس بات کا قائل ہوں۔

56

وَتَٱللَّهِ لَأَڪِيدَنَّ أَصۡنَـٰمَكُم بَعۡدَ أَن تُوَلُّواْ مُدۡبِرِينَ  

 اور قسم اﷲ کی! میں علاج کروں گا تمہارے بتوں کا، جب تم جا چکو گے پیٹھ پھیر کر۔

57

فَجَعَلَهُمۡ جُذَٲذًا إِلَّا ڪَبِيرً۬ا لَّهُمۡ لَعَلَّهُمۡ إِلَيۡهِ يَرۡجِعُونَ  

پھر کر ڈالا ان کو ٹکڑے، مگر ایک بڑا ان کا، کہ شاید اس پاس پھر آویں (رجوع کریں) ۔

58

قَالُواْ مَن فَعَلَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَآ

 کہنے لگے، کس نے کیا یہ کام ہمارے ٹھاکروں (خداؤں) سے؟

إِنَّهُ ۥ لَمِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ  

وہ کوئی بے انصاف ہے۔

59

قَالُواْ سَمِعۡنَا فَتً۬ى يَذۡكُرُهُمۡ يُقَالُ لَهُ ۥۤ إِبۡرَٲهِيمُ  

 وہ بولے، ہم نے سنا ہے ایک جوان ان کو کچھ کہتا، اس کو پکارتے ہیں ابراہیم۔

60

قَالُواْ فَأۡتُواْ بِهِۦ عَلَىٰٓ أَعۡيُنِ ٱلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَشۡهَدُونَ  

وہ بولے، اس کو لے آؤ لوگوں کے سامنے، شاید وہ دیکھیں۔

61

قَالُوٓاْ ءَأَنتَ فَعَلۡتَ هَـٰذَا بِـَٔالِهَتِنَا يَـٰٓإِبۡرَٲهِيمُ  

بولے، کیا تو نے کیا ہے یہ ہمارے ٹھاکروں پر اے ابراہیم!

62

قَالَ بَلۡ فَعَلَهُ ۥ ڪَبِيرُهُمۡ هَـٰذَافَسۡـَٔلُوهُمۡ إِن ڪَانُواْ يَنطِقُونَ  

بولا نہیں، پر یہ کیا ان کے اس بڑے نے سو اس سے پوچھ لو اگر وہ بولتے ہیں۔

63

فَرَجَعُوٓاْ إِلَىٰٓ أَنفُسِهِمۡ فَقَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ أَنتُمُ ٱلظَّـٰلِمُونَ  

 پھر سوچے اپنے جی میں، پھر بولے، لوگو! تم ہی بے انصاف ہو۔

64

ثُمَّ نُكِسُواْ عَلَىٰ رُءُوسِهِمۡ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَا هَـٰٓؤُلَآءِ يَنطِقُونَ 

 پھر اُوندھے ہو رہے سر ڈال کر تو تُو جانتا ہے جیسا یہ بولتے ہیں۔

65

قَالَ أَفَتَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَنفَعُڪُمۡ شَيۡـًٔ۬ا وَلَا يَضُرُّكُمۡ  

بولا، کیا پھر تم پوجتے ہو اﷲ سے ورے (علاوہ) ایسے کو، کہ تمہارا کچھ بھلا کرے نہ بُرا؟

66

أُفٍّ۬ لَّكُمۡ وَلِمَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ‌ۖ

 بیزار ہوں میں تم سے اور جن کو تم پوجتے ہو اﷲ کے سوا۔

أَفَلَا تَعۡقِلُونَ  

کیا تم کو بوجھ (سمجھ) نہیں؟

67

قَالُواْ حَرِّقُوهُ وَٱنصُرُوٓاْ ءَالِهَتَكُمۡ إِن ڪُنتُمۡ فَـٰعِلِينَ  

 بولے، اس کو جلاؤ اور مدد کرو اپنے ٹھاکروں (خداؤں) کی، اگر کچھ کرتے ہو۔

68

قُلۡنَا يَـٰنَارُ كُونِى بَرۡدً۬ا وَسَلَـٰمًا عَلَىٰٓ إِبۡرَٲهِيمَ  

ہم نے کہا اے آگ! ٹھنڈک ہو جا اور آرام، ابراہیم پر۔

69

وَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدً۬ا فَجَعَلۡنَـٰهُمُ ٱلۡأَخۡسَرِينَ  

 اور چاہنے لگے (تھے) اس کا بُرا، پھر انہی کو ہم نے ڈالا نقصان میں۔

70

وَنَجَّيۡنَـٰهُ وَلُوطًا إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكۡنَا فِيہَا لِلۡعَـٰلَمِينَ  

 اور بچا نکالا ہم نے ا سکو اور لوط کو، اس زمین کی طرف جس میں برکت رکھی ہم نے جہان کے واسطے۔

71

وَوَهَبۡنَا لَهُ ۥۤ إِسۡحَـٰقَ وَيَعۡقُوبَ نَافِلَةً۬‌ۖ

 اور بخشا ہم نے اس کو اسحٰق، اور یعقوب دیا انعام میں،

وَكُلاًّ۬ جَعَلۡنَا صَـٰلِحِينَ  

اور سب کو نیک بخت کیا۔

72

وَجَعَلۡنَـٰهُمۡ أَٮِٕمَّةً۬ يَہۡدُونَ بِأَمۡرِنَا

 اور ان کو کیا ہم نے پیشوا، راہ بتاتے ہمارے حکم سے ،

وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡهِمۡ فِعۡلَ ٱلۡخَيۡرَٲتِ وَإِقَامَ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءَ ٱلزَّڪَوٰةِ‌ۖ

اور کہہ بھیجا ان کو کرنا نیکیوں کا، اور کھڑی رکھنی نماز اور دینی زکوٰۃ۔

وَكَانُواْ لَنَا عَـٰبِدِينَ  

اور وہ تھے ہماری بندگی میں لگے۔

73

وَلُوطًا ءَاتَيۡنَـٰهُ حُكۡمً۬ا وَعِلۡمً۬ا

 اور لوط کو دیا ہم نے حکم اور سمجھ،

وَنَجَّيۡنَـٰهُ مِنَ ٱلۡقَرۡيَةِ ٱلَّتِى كَانَت تَّعۡمَلُ ٱلۡخَبَـٰٓٮِٕثَ‌ۗ

اور بچا نکالا اس کو اس شہر سے، جو کرتے تھے گندے کام۔

إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمَ سَوۡءٍ۬ فَـٰسِقِينَ  

وہ لوگ تھے بُرے بے حکم۔

74

وَأَدۡخَلۡنَـٰهُ فِى رَحۡمَتِنَآ‌ۖإِنَّهُ ۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ  

 اور اس کو لے لیا ہم نے اپنی مہر (رحمت) میں۔ وہ ہے نیک بختوں میں۔

75

وَنُوحًا إِذۡ نَادَىٰ مِن قَبۡلُ

 اور نوح کو، جب اس نے پکار اس سے پہلے،

فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُ ۥ فَنَجَّيۡنَـٰهُ وَأَهۡلَهُ ۥ مِنَ ٱلۡڪَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ  

پھر سُن لی ہم نے اُس کی پکار اور بچا دیا اس کو اور اس کے گھر کو، بڑی گھبراہٹ (کرب) سے۔

76

وَنَصَرۡنَـٰهُ مِنَ ٱلۡقَوۡمِ ٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَـٰتِنَآ‌ۚ

 اور مدد کی اسکی ان لوگوں پر جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتیں۔

إِنَّہُمۡ ڪَانُواْ قَوۡمَ سَوۡءٍ۬ فَأَغۡرَقۡنَـٰهُمۡ أَجۡمَعِينَ  

وہ تھے بُرے لوگ، پھر ڈبویا ہم نے ان سب کو۔

77

وَدَاوُ ۥدَ وَسُلَيۡمَـٰنَ إِذۡ يَحۡڪُمَانِ فِى ٱلۡحَرۡثِ إِذۡ نَفَشَتۡ فِيهِ غَنَمُ ٱلۡقَوۡمِ

 اور داؤد اور سلیمان کو، جب لگے فیصلہ کرنے کھیتی کا جھگڑا،جب روند گئیں اس کو رات میں بکریاں ایک لوگوں کی،

وَڪُنَّا لِحُكۡمِهِمۡ شَـٰهِدِينَ  

 اور روبرو تھا ہمارے ان کا فیصلہ۔

78

فَفَهَّمۡنَـٰهَا سُلَيۡمَـٰنَ‌ۚ

پھر سمجھا دیا ہم نے وہ فیصلہ سلیمان کو۔

وَڪُلاًّ ءَاتَيۡنَا حُكۡمً۬ا وَعِلۡمً۬ا‌ۚ

اور دونوں کو دیا تھا ہم نے حکم اور سمجھ،

وَسَخَّرۡنَا مَعَ دَاوُ ۥدَ ٱلۡجِبَالَ يُسَبِّحۡنَ وَٱلطَّيۡرَ‌ۚ

اور تابع کئے ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑ، پڑھا کرتے تھے اور اُڑتے جانور۔

وَڪُنَّا فَـٰعِلِينَ  

اور ہم نے یہ کیا تھا۔

79

وَعَلَّمۡنَـٰهُ صَنۡعَةَ لَبُوسٍ۬ لَّڪُمۡ لِتُحۡصِنَكُم مِّنۢ بَأۡسِكُمۡ‌ۖ

 اور اس کو سکھایا ہم نے بنانا ایک تمہارا پہناوا (زرہ سازی) ، کہ بچاؤ ہو تم کو تمہاری لڑائی سے۔

فَهَلۡ أَنتُمۡ شَـٰكِرُونَ 

سو کچھ تم شکر کرتے ہو۔

80

وَلِسُلَيۡمَـٰنَ ٱلرِّيحَ عَاصِفَةً۬ تَجۡرِى بِأَمۡرِهِۦۤ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ٱلَّتِى بَـٰرَكۡنَا فِيہَا‌ۚ

 اور سلیمان کے تابع کی باؤ جھپکے کی(تیز ہو) ، چلتی اسکے حکم سے زمین کی طرف جہاں برکت دی ہم نے۔

وَڪُنَّا بِكُلِّ شَىۡءٍ عَـٰلِمِينَ  

اور ہم کو سب چیز کی خبر ہے۔

81

وَمِنَ ٱلشَّيَـٰطِينِ مَن يَغُوصُونَ لَهُ ۥ وَيَعۡمَلُونَ عَمَلاً۬ دُونَ ذَٲلِكَ‌ۖ

 اور تابع کئے کتنے شیطان، جو غوطہ لگاتے اس کے واسطے، اور کچھ کام بناتے اس کے سوا۔

وَكُنَّا لَهُمۡ حَـٰفِظِينَ  

اور ہم تھے ان کو تھام رہے(انکے نگران) ۔

82

وَأَيُّوبَ إِذۡ نَادَىٰ رَبَّهُ ۥۤ أَنِّى مَسَّنِىَ ٱلضُّرُّوَأَنتَ أَرۡحَمُ ٱلرَّٲحِمِينَ  

 اور ایوب کو، جس وقت پکارا اپنے رب کو، کہ مجھ کو پڑی ہے تکلیف اور تُو ہے سب رحم والوں سے رحم والا۔

83

فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُ ۥ فَكَشَفۡنَا مَا بِهِۦ مِن ضُرٍّ۬‌ۖ

پھر ہم نے سن لی اسکی پکار اور اٹھا دی جو اس پر تھی تکلیف،

وَءَاتَيۡنَـٰهُ أَهۡلَهُ ۥ وَمِثۡلَهُم مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً۬ مِّنۡ عِندِنَا وَذِڪۡرَىٰ لِلۡعَـٰبِدِينَ  

اور دیئے اسکو اسکے گھر والے، اور اُنکے ساتھ اپنے پاس کی مہر (مہربانی) سے اور نصیحت بندگی والوں کو۔

84

وَإِسۡمَـٰعِيلَ وَإِدۡرِيسَ وَذَا ٱلۡكِفۡلِ‌ۖ

 اور اسمٰعیل اور ادریس اور ذوالکِفل کو۔

ڪُلٌّ۬ مِّنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ  

یہ سب ہیں سہارنے (صبر کرنے) والے۔

85

وَأَدۡخَلۡنَـٰهُمۡ فِى رَحۡمَتِنَآ‌ۖ إِنَّهُم مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ  

 اور لے لیا ہم نے ان کو اپنی مہر (رحمت) میں۔ وہ ہیں نیک بختوں میں۔

86

وَذَا ٱلنُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَـٰضِبً۬ا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ

 اور مچھلی والے کو جب چلا گیا غصّہ سے لڑ کر، پھر سمجھا کہ ہم نہ پکڑ سکیں گے،

فَنَادَىٰ فِى ٱلظُّلُمَـٰتِ

پھر پکارا ان اندھیروں میں،

أَن لَّآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنتَ سُبۡحَـٰنَكَ إِنِّى ڪُنتُ مِنَ ٱلظَّـٰلِمِينَ  

کہ کوئی حاکم نہیں سوا تیرے، تو بے عیب ہے، میں تھا گنہگاروں سے۔

87

فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُ ۥ وَنَجَّيۡنَـٰهُ مِنَ ٱلۡغَمِّ‌ۚ

پھر سُن لی ہم نے اسکی پکار اور بچا دیا اس گھٹنے (غم) سے۔

وَكَذَٲلِكَ نُـۨجِى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

اور یوں ہی ہم بچا دیتے ہیں ایمان والوں کو۔

88

وَزَڪَرِيَّآ إِذۡ نَادَىٰ رَبَّهُ ۥ رَبِّ لَا تَذَرۡنِى فَرۡدً۬اوَأَنتَ خَيۡرُ ٱلۡوَٲرِثِينَ  

 اور زکریا نے جب پکارا اپنے رب کو، اے رب!نہ چھوڑ مجھ کو اکیلا، اور تو ہے سب سے بہتر وارث۔

89

فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُ ۥ وَوَهَبۡنَا لَهُ ۥ يَحۡيَىٰ وَأَصۡلَحۡنَا لَهُ ۥ زَوۡجَهُ ۥۤ‌ۚ

پھر ہم نے سُن لی اسکی پکار اور بخشا اس کو یحییٰ اور چنگی کر دی اسکی عورت۔

إِنَّهُمۡ ڪَانُواْ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلۡخَيۡرَٲتِ وَيَدۡعُونَنَا رَغَبً۬ا وَرَهَبً۬ا‌ۖ

وہ لوگ دوڑتے تھے بھلائیوں پر اور پکارتے تھے ہم کو توقع سے اور ڈر سے۔

وَڪَانُواْ لَنَا خَـٰشِعِينَ  

اور تھے ہمارے آگے دبے۔

90

وَٱلَّتِىٓ أَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا

 اور وہ عورت جس نے قید میں رکھی اپنی شہوت، پھر پھونک دی ہم نے اس عورت میں اپنی روح،

وَجَعَلۡنَـٰهَا وَٱبۡنَهَآ ءَايَةً۬ لِّلۡعَـٰلَمِينَ  

اور کیا اس کو اور اسکے بیٹے کو نمونہ جہان والوں کو۔

91

إِنَّ هَـٰذِهِۦۤ أُمَّتُكُمۡ أُمَّةً۬ وَٲحِدَةً۬

یہ لوگ ہیں تمہارے دین کے، سب ایک دین پر۔

وَأَنَا۟ رَبُّڪُمۡ فَٱعۡبُدُونِ  

اور میں ہوں رب تمہارا، سو میری بندگی کرو۔

92

وَتَقَطَّعُوٓاْ أَمۡرَهُم بَيۡنَهُمۡ‌ۖ

 اور ٹکڑے ٹکڑے بانٹ لیا لوگوں نے آپس میں اپنا کام۔

ڪُلٌّ إِلَيۡنَا رَٲجِعُونَ  

سب ہمارے پاس پھر آئیں گے۔

93

فَمَن يَعۡمَلۡ مِنَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ۬ فَلَا ڪُفۡرَانَ لِسَعۡيِهِۦ

سو جو کوئی کرے نیک کام اور وہ یقین رکھتا ہو، سو اکارت نہ کریں گے اسکی دوڑ ،

وَإِنَّا لَهُ ۥ ڪَـٰتِبُونَ  

ہم اس کو لکھتے ہیں۔

94

وَحَرَٲمٌ عَلَىٰ قَرۡيَةٍ أَهۡلَكۡنَـٰهَآ أَنَّهُمۡ لَا يَرۡجِعُونَ  

 اور مقرر (طے) ہو رہا ہے ہر بستی پر جس کو ہم نے کھپا (ہلاک کر) دیا، کہ وہ نہیں پھرتے(پلٹ سکیں گے) ۔

95

حَتَّىٰٓ إِذَا فُتِحَتۡ يَأۡجُوجُ وَمَأۡجُوجُ وَهُم مِّن ڪُلِّ حَدَبٍ۬ يَنسِلُونَ  

یہاں تک کہ جب کھول دیں یاجوج و ماجوج کو، اور وہ ہر اُچان (اونچی جگہ) سے پھیلتے آئیں۔

96

وَٱقۡتَرَبَ ٱلۡوَعۡدُ ٱلۡحَقُّ فَإِذَا هِىَ شَـٰخِصَةٌ أَبۡصَـٰرُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ

 اور نزدیک پہنچے سچا وعدہ، پھر تبھی اوپر لگ رہیں منکروں کی آنکھیں۔

يَـٰوَيۡلَنَا قَدۡ ڪُنَّا فِى غَفۡلَةٍ۬ مِّنۡ هَـٰذَا

اے خرابی ہماری! ہم بے خبر رہے اس سے،

بَلۡ ڪُنَّا ظَـٰلِمِينَ  

نہیں پر ہم تھے گنہگار۔

97

إِنَّڪُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ

 تم، اور جو کچھ پوجتے ہو اﷲ کے سوا، جھونکنا ہے دوزخ میں۔

أَنتُمۡ لَهَا وَٲرِدُونَ  

تم کو اس پر پہنچنا ہے۔

98

لَوۡ كَانَ هَـٰٓؤُلَآءِ ءَالِهَةً۬ مَّا وَرَدُوهَا‌ۖ

 اگر ہوتے یہ لوگ ٹھاکر(خدا) ، نہ پہنچتے اس پر۔

وَڪُلٌّ۬ فِيہَا خَـٰلِدُونَ  

 اور سارے اس میں پڑے رہیں گے۔

99

لَهُمۡ فِيهَا زَفِيرٌ۬ وَهُمۡ فِيهَا لَا يَسۡمَعُونَ  

 ان کو وہاں چلّانا ہے، اور وہ اس میں بات نہیں سنتے۔

100

لَهُمۡ فِيهَا زَفِيرٌ۬ وَهُمۡ فِيهَا لَا يَسۡمَعُونَ  

جن کو آگے ٹھہر چکی ہمارے طرف سے نیکی۔ وہ اس سے دور رہیں گے۔

101

لَا يَسۡمَعُونَ حَسِيسَهَا‌ۖ

 نہیں سنتے اسکی آہٹ۔

وَهُمۡ فِى مَا ٱشۡتَهَتۡ أَنفُسُهُمۡ خَـٰلِدُونَ  

اور وہ اپنے جی کے مزوں میں سدا رہیں۔

102

لَا يَحۡزُنُهُمُ ٱلۡفَزَعُ ٱلۡأَڪۡبَرُوَتَتَلَقَّٮٰهُمُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةُ

 نہ غم ہو گا ان کو اس بڑی گھبراہٹ میں، اور لینے آئیں گے ان کو فرشتے۔

هَـٰذَا يَوۡمُكُمُ ٱلَّذِى ڪُنتُمۡ تُوعَدُونَ  

آج دن تمہارا ہے جس کا تم سے وعدہ تھا۔

103

يَوۡمَ نَطۡوِى ٱلسَّمَآءَ ڪَطَىِّ ٱلسِّجِلِّ لِلۡڪُتُبِ‌ۚ

جس دن ہم لپیٹ لیں آسمان کو جیسے لپیٹتے ہیں طومار (دفتر) میں کاغذ۔

كَمَا بَدَأۡنَآ أَوَّلَ خَلۡقٍ۬ نُّعِيدُهُ ۥ‌ۚ

جیسا سرے (ابتدا) سے بنایا پہلی بار، پھر اس کو دہرا دیں گے۔

وَعۡدًا عَلَيۡنَآ‌ۚ

وعدہ ضرور ہو چکا ہے ہم پر،

إِنَّا كُنَّا فَـٰعِلِينَ  

 ہم کو کرنا۔

104

وَلَقَدۡ ڪَتَبۡنَا فِى ٱلزَّبُورِ مِنۢ بَعۡدِ ٱلذِّكۡرِ أَنَّ ٱلۡأَرۡضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ ٱلصَّـٰلِحُونَ  

 ہم نے لکھ دیا ہے زبور میں نصیحت کے پیچھے (بعد)،کہ آخر زمین پر مالک ہوں گے میرے نیک بندے۔

105

إِنَّ فِى هَـٰذَا لَبَلَـٰغً۬ا لِّقَوۡمٍ عَـٰبِدِينَ 

 اس میں مطلب کو پہنچتے ہیں ایک لوگ بندگی والے۔

106

وَمَآ أَرۡسَلۡنَـٰكَ إِلَّا رَحۡمَةً۬ لِّلۡعَـٰلَمِينَ  

 اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا، سو مہر کر کر (رحمت بنا کر) جہان کے لوگوں پر۔

107

قُلۡ إِنَّمَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ أَنَّمَآ إِلَـٰهُڪُمۡ إِلَـٰهٌ۬ وَٲحِدٌ۬‌ۖ

 تُو کہہ، مجھ کو حکم یہی آتا ہے کہ صاحب تمہارا ایک صاحب ہے۔

فَهَلۡ أَنتُم مُّسۡلِمُونَ  

پھر(کیا) ہو تم حکم برداری کرتے؟

108

فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَقُلۡ ءَاذَنتُڪُمۡ عَلَىٰ سَوَآءٍ۬‌ۖ

 پھر اگر منہ موڑیں تو تُو کہہ، میں نے خبر کر دی تم کو دونوں طرف برابر۔

وَإِنۡ أَدۡرِىٓ أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٌ۬ مَّا تُوعَدُونَ  

اور میں نہیں جانتا، نزدیک ہے یا دور ہے جو تم کو وعدہ ملتا ہے۔

109

إِنَّهُ ۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ مِنَ ٱلۡقَوۡلِ وَيَعۡلَمُ مَا تَڪۡتُمُونَ  

وہ رب جانتا ہے پکار کی بات اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو۔

110

وَإِنۡ أَدۡرِى لَعَلَّهُ ۥ فِتۡنَةٌ۬ لَّكُمۡ وَمَتَـٰعٌ إِلَىٰ حِينٍ۬  

 اور میں نہیں جانتا، شاید اس میں تم کو جانچا ہے، اور بر توانا (فائدہ پہنچان) ایک وقت تک۔

111

قَـٰلَ رَبِّ ٱحۡكُم بِٱلۡحَقِّ‌ۗ

 رسول نے کہا اے رب! فیصلہ کر انصاف کا۔

وَرَبُّنَا ٱلرَّحۡمَـٰنُ ٱلۡمُسۡتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ  

اور رب ہمارا رحمٰن ہے، اسی سے مدد مانگتے ہیں، ان باتوں پر جو تم بتاتے ہو۔

***********

112


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter