Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah TaHaShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
طه طا حا۔ |
1 |
مَآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡقُرۡءَانَ لِتَشۡقَىٰٓ اس واسطے نہیں اتارا ہم نے تجھ پر قرآن کہ تُو محنت (مٹقت) میں پڑے۔ |
2 |
إِلَّا تَذۡڪِرَةً۬ لِّمَن يَخۡشَىٰ مگر نصیحت کے واسطے جس کو ڈر ہے ۔ |
3 |
تَنزِيلاً۬ مِّمَّنۡ خَلَقَ ٱلۡأَرۡضَ وَٱلسَّمَـٰوَٲتِ ٱلۡعُلَى اُتارا ہے اس شخص (ذات) کا جس نے بنائی زمین اور آسمان اُونچے۔ |
4 |
ٱلرَّحۡمَـٰنُ عَلَى ٱلۡعَرۡشِ ٱسۡتَوَىٰ وہ بڑی مہر (رحمت) والا تخت کے اوپر قائم (جلوہ فرما) ہوا۔ |
5 |
لَهُ ۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَہُمَا وَمَا تَحۡتَ ٱلثَّرَىٰ اسی کا ہے جو کچھ آسمان و زمین میں اور ان دونوں کے بیچ اور نیچے سیلی زمین کے۔ |
6 |
وَإِن تَجۡهَرۡ بِٱلۡقَوۡلِ فَإِنَّهُ ۥ يَعۡلَمُ ٱلسِّرَّ وَأَخۡفَى اور اگر تو بات کہے پکار کر، تو اس کو خبر ہے چھپے کی اور اس سے چھپے کی۔ |
7 |
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَۖ اﷲ ہے جس کے سوا بندگی نہیں کسی کی۔ لَهُ ٱلۡأَسۡمَآءُ ٱلۡحُسۡنَىٰ اس کے ہیں سب نام خاصے۔ |
8 |
وَهَلۡ أَتَٮٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ اور پہنچی ہے تجھ کو بات موسیٰ کی؟ |
9 |
إِذۡ رَءَا نَارً۬ا فَقَالَ لِأَهۡلِهِ ٱمۡكُثُوٓاْ إِنِّىٓ ءَانَسۡتُ نَارً۬ا جب اس نے دیکھی ایک آگ تو کہا اپنے گھر والوں کو، ٹھہرو! میں نے دیکھی ہے ایک آگ، لَّعَلِّىٓ ءَاتِيكُم مِّنۡہَا بِقَبَسٍ أَوۡ أَجِدُ عَلَى ٱلنَّارِ هُدً۬ى شاید لے آؤں تم پاس اس میں سے سلگا کر، یا پاؤں اس آگ پر راہ کا پتا۔ |
10 |
فَلَمَّآ أَتَٮٰهَا نُودِىَ يَـٰمُوسَىٰٓ پھر جب پہنچا آگ پاس، آواز آئی اے موسیٰ! |
11 |
إِنِّىٓ أَنَا۟ رَبُّكَ فَٱخۡلَعۡ نَعۡلَيۡكَۖ میں ہوں تیرا رب، سو اتار اپنی پاپوشیں (جوتیاں) ، إِنَّكَ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوً۬ى تُو ہے پاک میدان طوٰی میں۔ |
12 |
وَأَنَا ٱخۡتَرۡتُكَ فَٱسۡتَمِعۡ لِمَا يُوحَىٰٓ اور میں نے تجھ کو پسند کیا، سو تو سنتا رہ جو حکم ہو۔ |
13 |
إِنَّنِىٓ أَنَا ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۟ میں جو ہوں، میں اﷲ ہوں، کسی کی بندگی نہیں سِوا میرے، فَٱعۡبُدۡنِى وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِذِڪۡرِىٓ سو میری بندگی کر اور نماز کھڑی رکھ میری یاد کو(کے لئے) ۔ |
14 |
إِنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌ قیامت مقرر (یقیناً) آنی ہے، أَكَادُ أُخۡفِيہَا لِتُجۡزَىٰ كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا تَسۡعَىٰ میں چھپا رکھتا ہوں اس کو، کہ بدلہ ملے ہر جی کو جو وہ کماتا ہے۔ |
15 |
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡہَا مَن لَّا يُؤۡمِنُ بِہَا وَٱتَّبَعَ هَوَٮٰهُ فَتَرۡدَىٰ سو کہیں تجھ کو نہ روک دے اُس سے، وہ جو یقین نہیں رکھتا اسکا اور پیچھے پڑا ہے اپنے مزوں کے، (اگر ایسا کیا) پھر تو پٹکا (ہلاکت میں پڑا) جائے۔ |
16 |
وَمَا تِلۡكَ بِيَمِينِكَ يَـٰمُوسَىٰ اور یہ کیا ہے تیرے داہنے ہاتھ میں اے موسیٰ؟ |
17 |
قَالَ هِىَ عَصَاىَ أَتَوَڪَّؤُاْ عَلَيۡہَاوَأَهُشُّ بِہَا عَلَىٰ غَنَمِى بولا یہ میری لاٹھی ہے۔اس پر ٹیکتا ہوں، اور پتے جھاڑتا ہوں اس سے، اپنی بکریوں پر، وَلِىَ فِيہَا مَـَٔارِبُ أُخۡرَىٰ اور میرے اس میں کتنے کام ہیں اور۔ |
18 |
قَالَ أَلۡقِهَا يَـٰمُوسَىٰ فرمایا، ڈال دے اس کو اے موسیٰ! |
19 |
فَأَلۡقَٮٰهَا فَإِذَا هِىَ حَيَّةٌ۬ تَسۡعَىٰ تو اس کو ڈال دیا،پھر تب ہی وہ سانپ ہے دوڑتا۔ |
20 |
قَالَ خُذۡهَا وَلَا تَخَفۡۖ فرمایا پکڑ لے اسکو اور نہ ڈر۔ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا ٱلۡأُولَىٰ ہم پھیر (لوٹ) دیں گے اس کو پہلے حال پر۔ |
21 |
وَٱضۡمُمۡ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٍءَايَةً أُخۡرَىٰ اور لگا اپنے ہاتھ بازو سے کہ نکلے چِٹا (سفید) ہو کر، نہ کچھ بری طرح(بغیر کسی تکلیف کے) ،ایک نشانی اور۔ |
22 |
لِنُرِيَكَ مِنۡ ءَايَـٰتِنَا ٱلۡكُبۡرَى کہ دکھاتے جائیں ہم تجھ کو اپنی نشانیاں بڑی۔ |
23 |
ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُ ۥ طَغَىٰ جا طرف فرعون کے، کہ اس نے سر اٹھای(سرکش ہو گی) ۔ |
24 |
قَالَ رَبِّ ٱشۡرَحۡ لِى صَدۡرِى بولا، اے رب کشادہ کر میرا سینہ۔ |
25 |
وَيَسِّرۡ لِىٓ أَمۡرِى اور آسان کر میرا کام۔ |
26 |
وَٱحۡلُلۡ عُقۡدَةً۬ مِّن لِّسَانِى اور کھول گرہ میری زبان سے۔ |
27 |
يَفۡقَهُواْ قَوۡلِى کہ بوجھیں میری بات۔ |
28 |
وَٱجۡعَل لِّى وَزِيرً۬ا مِّنۡ أَهۡلِى اور دے مجھ کو ایک کام بٹانے والا، میرے گھر (خاندان) کا۔ |
29 |
هَـٰرُونَ أَخِى ہارون میرا بھائی۔ |
30 |
ٱشۡدُدۡ بِهِۦۤ أَزۡرِى اس سے بندھا میری کمر(مضبوط کر میرے ہاتھ) ۔ |
31 |
وَأَشۡرِكۡهُ فِىٓ أَمۡرِى اور شریک کر اسکو میرے کام کا۔ |
32 |
كَىۡ نُسَبِّحَكَ كَثِيرً۬ا کہ تیری پاک ذات کا بیان کریں ہم بہت سا۔ |
33 |
وَنَذۡكُرَكَ كَثِيرًا اور یاد کریں تجھ کو بہت سا۔ |
34 |
إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرً۬ا تُو تو ہے ہم کو خوب دیکھتا۔ |
35 |
قَالَ قَدۡ أُوتِيتَ سُؤۡلَكَ يَـٰمُوسَىٰ فرمایا، ملا تجھ کو تیرا سوال اے موسیٰ۔ |
36 |
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً أُخۡرَىٰٓ اور احسان کیا ہم نے تجھ پر ایک بار اور، |
37 |
إِذۡ أَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰٓ أُمِّكَ مَا يُوحَىٰٓ جب حکم بھیجا ہم نے تیری ماں کو، جو آگے بتاتے ہیں۔ |
38 |
أَنِ ٱقۡذِفِيهِ فِى ٱلتَّابُوتِ فَٱقۡذِفِيهِ فِى ٱلۡيَمِّ کہ ڈال اسکو صندوق میں، پھر اسکو ڈال دے پانی میں، فَلۡيُلۡقِهِ ٱلۡيَمُّ بِٱلسَّاحِلِ يَأۡخُذۡهُ عَدُوٌّ۬ لِّى وَعَدُوٌّ۬ لَّهُ ۥۚ پھر پانی اسکو لے ڈالے کنارے پر، اٹھا لے اسکو ایک دشمن میرا اور اسکا۔ وَأَلۡقَيۡتُ عَلَيۡكَ مَحَبَّةً۬ مِّنِّى وَلِتُصۡنَعَ عَلَىٰ عَيۡنِىٓ اور ڈل دی میں نے تجھ پر محبت اپنی طرف۔ اور تا (کہ) تیار ہو تُو میری آنکھ کے سامنے۔ |
39 |
إِذۡ تَمۡشِىٓ أُخۡتُكَ فَتَقُولُ هَلۡ أَدُلُّكُمۡ عَلَىٰ مَن يَكۡفُلُهُ ۥۖ جب چلنے لگی تمہاری بہن، اور کہنے لگی میں بتاؤں تم کو ایک شخص کہ اسکو پالے(پر ورش کرے) ؟ فَرَجَعۡنَـٰكَ إِلَىٰٓ أُمِّكَ كَىۡ تَقَرَّ عَيۡنُہَا وَلَا تَحۡزَنَۚ پھر پہنچایا ہم نے تجھ کو تیری ماں پاس کہ ٹھنڈی رہے اسکی آنکھ اور غم نہ کھائے۔ وَقَتَلۡتَ نَفۡسً۬ا فَنَجَّيۡنَـٰكَ مِنَ ٱلۡغَمِّ وَفَتَنَّـٰكَ فُتُونً۬اۚ اور تُو نے مار ڈالی ایک جان، پھر نکالا ہم نے تجھ کو اس غم سے اور جانچا تجھ کو ایک ذرہ جانچنا (طرح طرح سے آزمانا) ۔ فَلَبِثۡتَ سِنِينَ فِىٓ أَهۡلِ مَدۡيَنَ پھر ٹھہرا تو کئی برس مدین والوں میں، ثُمَّ جِئۡتَ عَلَىٰ قَدَرٍ۬ يَـٰمُوسَىٰ پھر آیا تُو تقدیر سے یا موسیٰ۔ |
40 |
وَٱصۡطَنَعۡتُكَ لِنَفۡسِى اور بنایا میں نے تجھ کو خاص اپنے واسطے۔ |
41 |
ٱذۡهَبۡ أَنتَ وَأَخُوكَ بِـَٔايَـٰتِى وَلَا تَنِيَا فِى ذِكۡرِى جا تُو اور تیرا بھائی لے کر میری نشانیاں، اور سستی نہ کرو میری یاد میں۔ |
42 |
ٱذۡهَبَآ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُ ۥ طَغَىٰ جاؤ طرف فرعون کے اُس نے سر اٹھایا۔ |
43 |
فَقُولَا لَهُ ۥ قَوۡلاً۬ لَّيِّنً۬ا لَّعَلَّهُ ۥ يَتَذَكَّرُ أَوۡ يَخۡشَىٰ سو کہو اس سے بات نرم، شاید وہ سوچ کرے (نصیحت پکڑے) یا ڈرے۔ |
44 |
قَالَا رَبَّنَآ إِنَّنَا نَخَافُ أَن يَفۡرُطَ عَلَيۡنَآ أَوۡ أَن يَطۡغَىٰ بولے، اے رب ہمارے! ہم ڈرتے ہیں کہ بھبکے (غصے ہو) ہم پر یا جوش میں آئے۔ |
45 |
قَالَ لَا تَخَافَآۖ فرمایا، نہ ڈرو، إِنَّنِى مَعَڪُمَآ أَسۡمَعُ وَأَرَىٰ میں ساتھ ہوں تمہارے، سنتا ہوں اور دیکھتا۔ |
46 |
فَأۡتِيَاهُ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولَا رَبِّكَ فَأَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ وَلَا تُعَذِّبۡہُمۡۖ سو جاؤ اُس پاس، اور کہو، ہم دونوں بھیجے ہیں تیرے رب کے،سو چلا (بھیج) دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل۔ اور نہ ستا ان کو، قَدۡ جِئۡنَـٰكَ بِـَٔايَةٍ۬ مِّن رَّبِّكَۖ ہم آئے ہیں تیرے پاس نشانی لے کر تیرے رب کی۔ وَٱلسَّلَـٰمُ عَلَىٰ مَنِ ٱتَّبَعَ ٱلۡهُدَىٰٓ اور سلامتی ہو اسکی جو مانے راہ (ہدایت) کی بات۔ |
47 |
إِنَّا قَدۡ أُوحِىَ إِلَيۡنَآ أَنَّ ٱلۡعَذَابَ عَلَىٰ مَن ڪَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ہم کو حکم ہوا ہے کہ عذاب اس پر ہے جو جھٹلائے اور منہ پھیرے۔ |
48 |
قَالَ فَمَن رَّبُّكُمَا يَـٰمُوسَىٰ بولا، پھر کون ہے صاحب تم دونوں کا اے موسیٰ! |
49 |
قَالَ رَبُّنَا ٱلَّذِىٓ أَعۡطَىٰ كُلَّ شَىۡءٍ خَلۡقَهُ ۥ ثُمَّ هَدَىٰ کہا صاحب ہمارا وہ ہے جس نے دی ہر چیز کو اسکی صورت، پھر راہ سوجھائی۔ |
50 |
قَالَ فَمَا بَالُ ٱلۡقُرُونِ ٱلۡأُولَىٰ بولا پھر کیا حقیقت ہے ان پہلی سنگتوں (قوموں) کی؟ |
51 |
قَالَ عِلۡمُهَا عِندَ رَبِّى فِى كِتَـٰبٍ۬ۖ کہا، اُن کی خبر میرے رب کے پاس لکھی ہے۔ لَّا يَضِلُّ رَبِّى وَلَا يَنسَى نہ بہکتا ہے میرا رب نہ بھولتا ہے۔ |
52 |
ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلۡأَرۡضَ مَهۡدً۬ا وَسَلَكَ لَكُمۡ فِيہَا سُبُلاً۬ وہ ہے، جس نے بنا دی تم کو زمین بچھونا اور چلا دیں تم کو اس میں راہیں، وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ فَأَخۡرَجۡنَا بِهِۦۤ أَزۡوَٲجً۬ا مِّن نَّبَاتٍ۬ شَتَّىٰ اور اُتارا آسمان سے پانی، پھر نکالا ہم نے اس سے بھانت بھانت (طرح طرح کا) سبزہ۔ |
53 |
كُلُواْ وَٱرۡعَوۡاْ أَنۡعَـٰمَكُمۡۗ کھاؤ اور چراؤ اپنے چوپایوں کو، إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّأُوْلِى ٱلنُّهَىٰ البتہ اس میں پتے (نشانیاں) ہیں عقل رکھنے والوں کو۔ |
54 |
مِنۡہَا خَلَقۡنَـٰكُمۡ وَفِيہَا نُعِيدُكُمۡ وَمِنۡہَا نُخۡرِجُكُمۡ تَارَةً أُخۡرَىٰ اس زمین سے ہم نے تم کو بنایا، اور اسی میں تم کو پھر ڈالتے ہیں،اور اس سے نکالیں گے تم کو دوسری بار۔ |
55 |
وَلَقَدۡ أَرَيۡنَـٰهُ ءَايَـٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَأَبَىٰ اور ہم نے دکھا دیں اپنی سب نشانیاں، پھر جھٹلایا اور نہ مانا۔ |
56 |
قَالَ أَجِئۡتَنَا لِتُخۡرِجَنَا مِنۡ أَرۡضِنَا بِسِحۡرِكَ يَـٰمُوسَىٰ بولا، کیا تو آیا ہے ہم کو نکالنے ہمارے ملک سے، جادو کے زور سے، اے موسیٰ! |
57 |
فَلَنَأۡتِيَنَّكَ بِسِحۡرٍ۬ مِّثۡلِهِۦ فَٱجۡعَلۡ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكَ مَوۡعِدً۬ا سو ہم بھی لائیں گے تجھ پر ایک ایسا جادو، سو ٹھہرا ہمارے اپنے بیچ ایک وعدہ، لَّا نُخۡلِفُهُ ۥ نَحۡنُ وَلَآ أَنتَ مَكَانً۬ا سُوً۬ى نہ تفاوت (خلاف ورزی) کریں اس سے ہم نہ تُو ایک میدان صاف میں۔ |
58 |
قَالَ مَوۡعِدُكُمۡ يَوۡمُ ٱلزِّينَةِ وَأَن يُحۡشَرَ ٱلنَّاسُ ضُحً۬ى کہا وعدہ تمہارا ہے جشن کا دن، اور یہ کہ جمع کرے لوگوں کو دن چڑھے۔ |
59 |
فَتَوَلَّىٰ فِرۡعَوۡنُ فَجَمَعَ ڪَيۡدَهُ ۥ ثُمَّ أَتَىٰ پھر اُلٹا پھرا فرعون، پھر اکھٹے کئے اپنے سارے داؤ، پھر آیا۔ |
60 |
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ وَيۡلَكُمۡ لَا تَفۡتَرُواْ عَلَى ٱللَّهِ ڪَذِبً۬ا فَيُسۡحِتَكُم بِعَذَابٍ۬ۖ کہا ان کو موسیٰ نے،کمبختی تمہاری! جھوٹ نہ بولو اﷲ پر، پھر کھپائے(ہلاک کرے) تم کو کسی آفت سے۔ وَقَدۡ خَابَ مَنِ ٱفۡتَرَىٰ اور مُراد کو نہیں پہنچا جس نے جھوٹ باندھا۔ |
61 |
فَتَنَـٰزَعُوٓاْ أَمۡرَهُم بَيۡنَهُمۡ وَأَسَرُّواْ ٱلنَّجۡوَىٰ پھر جھگڑے اپنے کام پر آپس میں اور چھپ کر کی مشاورت۔ |
62 |
قَالُوٓاْ إِنۡ هَـٰذَٲنِ لَسَـٰحِرَٲنِ يُرِيدَانِ أَن يُخۡرِجَاكُم مِّنۡ أَرۡضِكُم بِسِحۡرِهِمَا بولے، مقرر (ضرور) یہ دونوں جادوگر ہیں،چاہتے ہیں کہ نکال دیں تم کو تمہارے ملک سے اپنے جادو کے زور سے، وَيَذۡهَبَا بِطَرِيقَتِكُمُ ٱلۡمُثۡلَىٰ اور اُٹھائیں (مٹائیں) تمہاری راہ خاصی(زندگی کی جو مثالی ہے) ۔ |
63 |
فَأَجۡمِعُواْ ڪَيۡدَكُمۡ ثُمَّ ٱئۡتُواْ صَفًّ۬اۚ سو مقرر کرو اپنی تدبیر، پھر آؤ قطار باندھ کر۔ وَقَدۡ أَفۡلَحَ ٱلۡيَوۡمَ مَنِ ٱسۡتَعۡلَىٰ اور جیت (فلاح پا) گیا آج جو اُوپر رہا۔ |
64 |
قَالُواْ يَـٰمُوسَىٰٓ إِمَّآ أَن تُلۡقِىَ وَإِمَّآ أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنۡ أَلۡقَىٰ بولے، اے موسیٰ! یا تُو ڈال اور یا ہم ہوں پہلے ڈالنے والے۔ |
65 |
قَالَ بَلۡ أَلۡقُواْۖ کہا، نہیں! تم ڈالو! فَإِذَا حِبَالُهُمۡ وَعِصِيُّهُمۡ يُخَيَّلُ إِلَيۡهِ مِن سِحۡرِهِمۡ أَنَّہَا تَسۡعَىٰ پھر کبھی اُنکی رسیاں اور لاٹھیاں، اسکے خیال میں آتی ہیں جادو سے، کہ دوڑتی ہیں۔ |
66 |
فَأَوۡجَسَ فِى نَفۡسِهِۦ خِيفَةً۬ مُّوسَىٰ پھر پانے لگا اپنے جی میں ڈر، موسیٰ۔ |
67 |
قُلۡنَا لَا تَخَفۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡأَعۡلَىٰ ہم نے کہا، تو نہ ڈر، مقرر (ضرور) تو ہی رہے گا اوپر۔ |
68 |
وَأَلۡقِ مَا فِى يَمِينِكَ تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوٓاْۖ اور ڈال جو تیرے داہنے میں ہے، کہ نگل جائے اُنہوں نے بنایا۔ إِنَّمَا صَنَعُواْ كَيۡدُ سَـٰحِرٍ۬ۖ اُنکا بنایا تو فریب ہے جادوگر کا ، وَلَا يُفۡلِحُ ٱلسَّاحِرُ حَيۡثُ أَتَىٰ اور جادوگر نہیں کام لے نکلتا (کامیاب ہوتا) جہاں(جس شان سے) آئے۔ |
69 |
فَأُلۡقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سُجَّدً۬ا قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ هَـٰرُونَ وَمُوسَىٰ اور گر پڑے جادوگر سجدے میں، بولے، ہم یقین لائے رب پر ہارون اور موسیٰ کے۔ |
70 |
قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُ ۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ بولا فرعون، تم نے اسکو مان لیا، ابھی میں نے حکم نہ دیا تھا، إِنَّهُ ۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَۖ وہی تمہارا بڑا ہے جس نے سکھایا تم کو جادو۔ فَلَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَـٰفٍ۬ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ فِى جُذُوعِ ٱلنَّخۡلِ سو اب میں کٹواؤں گا تمہارے ہاتھ اور دوسرے پاؤں اور سولی دوں گا تم کو کھجور کے ڈھنڈ (تنے) پر۔ وَلَتَعۡلَمُنَّ أَيُّنَآ أَشَدُّ عَذَابً۬ا وَأَبۡقَىٰ اور جان لو گے ہم میں کس کی مار سخت ہے اور دیر تک رہتی۔ |
71 |
قَالُواْ لَن نُّؤۡثِرَكَ عَلَىٰ مَا جَآءَنَا مِنَ ٱلۡبَيِّنَـٰتِ وَٱلَّذِى فَطَرَنَاۖ وہ بولے ہم تجھ کو زیادہ نہ سمجھیں گے اس چیز سے جو پہنچی ہم کو صاف دلیل اور اس سے جن نے ہم کو بنای(پیدا کی) ، فَٱقۡضِ مَآ أَنتَ قَاضٍۖ سو تُو کر چُک جو کرتا (کرنا چاہتا) ہے۔ إِنَّمَا تَقۡضِى هَـٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَآ تُو یہی کریگا اس دنیا کی زندگی میں۔ |
72 |
إِنَّآ ءَامَنَّا بِرَبِّنَا لِيَغۡفِرَ لَنَا خَطَـٰيَـٰنَاوَمَآ أَكۡرَهۡتَنَا عَلَيۡهِ مِنَ ٱلسِّحۡرِۗ ہم یقین لائے ہیں اپنے رب پر، تا بخشے ہم کو ہماری تقصیریں (خطائیں) ،اور جو تُو نے کروایا ہم سے زورآوری یہ جادو۔ وَٱللَّهُ خَيۡرٌ۬ وَأَبۡقَىٰٓ اور اﷲ بہتر ہے اور دیر (ہمیشہ) رہنے والا۔ |
73 |
إِنَّهُ ۥ مَن يَأۡتِ رَبَّهُ ۥ مُجۡرِمً۬ا فَإِنَّ لَهُ ۥ جَهَنَّمَ لَا يَمُوتُ فِيہَا وَلَا يَحۡيَىٰ مقرر ہے، جو کوئی آیا اپنے رب پاس گنہگار ہو کر، سو اس کے واسطے دوزخ ہے،نہ مرے اس میں نہ جیوے۔ |
74 |
وَمَن يَأۡتِهِۦ مُؤۡمِنً۬ا قَدۡ عَمِلَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُمُ ٱلدَّرَجَـٰتُ ٱلۡعُلَىٰ اور جو آیا اس پاس ایمان سے کر کر نیکیاں، سو ان لوگوں کو ہیں درجے بلند۔ |
75 |
جَنَّـٰتُ عَدۡنٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡہَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيہَاۚ باغ ہیں بسنے کے، بہتی ان کے نیچے سے نہریں، رہا کریں گے ان میں۔ وَذَٲلِكَ جَزَآءُ مَن تَزَكَّىٰ اور یہ بدلہ ہے اس کا جو پاک ہوا۔ |
76 |
وَلَقَدۡ أَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَسۡرِ بِعِبَادِى اور ہم نے حکم بھیجا موسیٰ کو۔ کہ لے نکل میرے بندوں کو رات سے، فَٱضۡرِبۡ لَهُمۡ طَرِيقً۬ا فِى ٱلۡبَحۡرِ پھر ڈال دے ان کو راہ سمندر میں سوکھی، يَبَسً۬ا لَّا تَخَـٰفُ دَرَكً۬ا وَلَا تَخۡشَىٰ نہ خطرہ تجھ کو آ پکڑنے کا نہ ڈر۔ |
77 |
فَأَتۡبَعَہُمۡ فِرۡعَوۡنُ بِجُنُودِهِۦ فَغَشِيَہُم مِّنَ ٱلۡيَمِّ مَا غَشِيَہُمۡ پھر پیچھے لگا ان کے فرعون اپنا لشکر لے کر، کہ پھر گھیر لیا ان کو پانی نے، جیسا گھیر لیا۔ |
78 |
وَأَضَلَّ فِرۡعَوۡنُ قَوۡمَهُ ۥ وَمَا هَدَىٰ اور بہکایا فرعون نے اپنی قوم کو اور نہ سمجھایا۔ |
79 |
يَـٰبَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ قَدۡ أَنجَيۡنَـٰكُم مِّنۡ عَدُوِّكُمۡ اے اولاد اسرائیل! چھڑایا ہم نے تجھ کو تمہارے دشمن سے ، وَوَٲعَدۡنَـٰكُمۡ جَانِبَ ٱلطُّورِ ٱلۡأَيۡمَنَ اور وعدہ رکھا تم سے داہنی طرف پہاڑ کے، وَنَزَّلۡنَا عَلَيۡكُمُ ٱلۡمَنَّ وَٱلسَّلۡوَىٰ اور اتارا تم پر من اور سلوٰی۔ |
80 |
كُلُواْ مِن طَيِّبَـٰتِ مَا رَزَقۡنَـٰكُمۡ کھاؤ ستھری چیزیں جو روزی دی ہم نے تم کو، وَلَا تَطۡغَوۡاْ فِيهِ فَيَحِلَّ عَلَيۡكُمۡ غَضَبِىۖ اور نہ کرو اس میں زیادتی، پھر اُترے تم پر میرا غصہ۔ وَمَن يَحۡلِلۡ عَلَيۡهِ غَضَبِى فَقَدۡ هَوَىٰ اور جن پر اترا میرا غصہ وہ پٹکا (ہلاک ہو) گیا۔ |
81 |
وَإِنِّى لَغَفَّارٌ۬ لِّمَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَـٰلِحً۬ا ثُمَّ ٱهۡتَدَىٰ اور میری بڑی بخشش ہے اس پر جو توبہ کرے اور یقین لائے اور کرے بھلا کام پھر راہ پر رہے۔ |
82 |
وَمَآ أَعۡجَلَكَ عَن قَوۡمِكَ يَـٰمُوسَىٰ اور کیوں جلدی کی تُو نے اپنی قوم سے اے موسیٰ! |
83 |
قَالَ هُمۡ أُوْلَآءِ عَلَىٰٓ أَثَرِى وَعَجِلۡتُ إِلَيۡكَ رَبِّ لِتَرۡضَىٰ بولا وہ، یہ ہیں میرے پیچھے، اور میں جلدی آیا تیری طرف، اے رب! کہ تُو راضی ہو۔ |
84 |
قَالَ فَإِنَّا قَدۡ فَتَنَّا قَوۡمَكَ مِنۢ بَعۡدِكَ وَأَضَلَّهُمُ ٱلسَّامِرِىُّ فرمایا، ہم نے تو بچلا دیا (آزمائش میں ڈالا) تیری قوم کو تیرے پیچھے اور بہکایا ان کو سامری نے۔ |
85 |
فَرَجَعَ مُوسَىٰٓ إِلَىٰ قَوۡمِهِۦ غَضۡبَـٰنَ أَسِفً۬اۚ پھر اُلٹا پھرا موسیٰ اپنی قوم پاس، غصے بھرا پچتاتا(افسوس کرتا) ۔ قَالَ يَـٰقَوۡمِ أَلَمۡ يَعِدۡكُمۡ رَبُّكُمۡ وَعۡدًا حَسَنًا کہا، اے قوم! تم کو وعدہ نہ دیا تھا تمہارے رب نے اچھا وعدہ۔ أَفَطَالَ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡعَهۡدُ کیا لمبی ہو گئی تم پر مدت؟ أَمۡ أَرَدتُّمۡ أَن يَحِلَّ عَلَيۡكُمۡ غَضَبٌ۬ مِّن رَّبِّكُمۡ فَأَخۡلَفۡتُم مَّوۡعِدِى یا چاہا تم نے کہ اترے تم پر غضب تمہارے رب کا، اس سے خلاف کیا تم نے میرا وعدہ۔ |
86 |
قَالُواْ مَآ أَخۡلَفۡنَا مَوۡعِدَكَ بِمَلۡكِنَا بولے، ہم نے خلاف نہیں کیا تیرا وعدہ اپنے اختیار سے، وَلَـٰكِنَّا حُمِّلۡنَآ أَوۡزَارً۬ا مِّن زِينَةِ ٱلۡقَوۡمِ فَقَذَفۡنَـٰهَا اور لیکن ہم کو کہا تھا کہ اٹھا لیں کتنے بوجھ اس قوم کا گہنا، پھر ہم نے وہ پھینک دیئے، فَكَذَٲلِكَ أَلۡقَى ٱلسَّامِرِىُّ پھر یہ نقشہ ڈالا سامری نے۔ |
87 |
فَأَخۡرَجَ لَهُمۡ عِجۡلاً۬ جَسَدً۬ا لَّهُ ۥ خُوَارٌ۬ پھر بنا نکالا ان کے واسطے ایک بچھڑا، ایک دھڑ، جس میں چلانا گائے کا، فَقَالُواْ هَـٰذَآ إِلَـٰهُڪُمۡ وَإِلَـٰهُ مُوسَىٰ فَنَسِىَ پھر کہنے لگے یہ صاحب ہے تمہارا اور صاحب موسیٰ کا، سو وہ بھول گیا۔ |
88 |
أَفَلَا يَرَوۡنَ أَلَّا يَرۡجِعُ إِلَيۡهِمۡ قَوۡلاً۬ وَلَا يَمۡلِكُ لَهُمۡ ضَرًّ۬ا وَلَا نَفۡعً۬ا بھلا یہ نہیں دیکھتے کہ وہ جواب نہیں دیتا ان کو کسی بات کا۔ اور اختیار نہیں رکھتا اُن کے بُرے کا نہ بھلے کا۔ |
89 |
وَلَقَدۡ قَالَ لَهُمۡ هَـٰرُونُ مِن قَبۡلُ يَـٰقَوۡمِ إِنَّمَا فُتِنتُم بِهِۦۖ اور کہا ان کو ہارون نے پہلے سے، اے قوم! اور کچھ نہیں، تم کو بہکا دیا گیا ہے اس پر، وَإِنَّ رَبَّكُمُ ٱلرَّحۡمَـٰنُ فَٱتَّبِعُونِى وَأَطِيعُوٓاْ أَمۡرِى اور تمہارا رب رحمٰن ہے، سو میری راہ چلو اور مانو بات میری۔ |
90 |
قَالُواْ لَن نَّبۡرَحَ عَلَيۡهِ عَـٰكِفِينَ حَتَّىٰ يَرۡجِعَ إِلَيۡنَا مُوسَىٰ بولے ہم رہیں گے اسی پر لگے بیٹھے، جب تک پھر آئے ہم پر موسیٰ۔ |
91 |
قَالَ يَـٰهَـٰرُونُ مَا مَنَعَكَ إِذۡ رَأَيۡتَهُمۡ ضَلُّوٓاْ کہا موسیٰ نے، اے ہارون! تجھ کو کیا اٹکاؤ تھا (رُکاوٹ تھی) جب دیکھا تو نے کہ وہ بہکے۔ |
92 |
أَلَّا تَتَّبِعَنِۖ تو میرے پیچھے نہ آیا۔ أَفَعَصَيۡتَ أَمۡرِى کیا تو نے رد کیا میرا حکم؟ |
93 |
قَالَ يَبۡنَؤُمَّ لَا تَأۡخُذۡ بِلِحۡيَتِى وَلَا بِرَأۡسِىٓۖ وہ بولا، اے میری ماں کے جنے! نہ پکڑ میری داڑھی اور نہ سر۔ إِنِّى خَشِيتُ أَن تَقُولَ فَرَّقۡتَ بَيۡنَ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ وَلَمۡ تَرۡقُبۡ قَوۡلِى میں ڈرا کہ تُو کہے گا پھوٹ ڈال دی تُو نے بنی اسرائیل میں، اور یاد نہ رکھی میری بات۔ |
94 |
قَالَ فَمَا خَطۡبُكَ يَـٰسَـٰمِرِىُّ کہا موسیٰ نے، اب تیری کیا حقیقت ہے، اے سامری! |
95 |
قَالَ بَصُرۡتُ بِمَا لَمۡ يَبۡصُرُواْ بِهِۦ بولا، میں نے دیکھ لیا، جو سب نے نہ دیکھا ، فَقَبَضۡتُ قَبۡضَةً۬ مِّنۡ أَثَرِ ٱلرَّسُولِ فَنَبَذۡتُهَا پھر بھر لی میں نے ایک مٹھی پاؤں کے نیچے سے اس بھیجے ہوئے کے،پھر میں نے وہی ڈال دی وَڪَذَٲلِكَ سَوَّلَتۡ لِى نَفۡسِى اور یہی مصلحت دی مجھ کو میرے جی نے۔ |
96 |
قَالَ فَٱذۡهَبۡ فَإِنَّ لَكَ فِى ٱلۡحَيَوٰةِ أَن تَقُولَ لَا مِسَاسَۖ کہا موسیٰ نے چل! تجھ کو زندگی میں، اتنا ہے کہ کہا کر، نہ چھیڑو(چھونا مجھے) ۔ وَإِنَّ لَكَ مَوۡعِدً۬ا لَّن تُخۡلَفَهُ ۥۖ اور تجھ کو ایک وعدہ ہے وہ تجھ سے خلاف نہ ہو گا۔ وَٱنظُرۡ إِلَىٰٓ إِلَـٰهِكَ ٱلَّذِى ظَلۡتَ عَلَيۡهِ عَاكِفً۬اۖ اور دیکھ اپنے ٹھاکر (معبود) کوجس پر سارے دن لگا بیٹھا تھا۔ لَّنُحَرِّقَنَّهُ ۥ ثُمَّ لَنَنسِفَنَّهُ ۥ فِى ٱلۡيَمِّ نَسۡفًا ہم اس کو جلا دیں گے، پھر بکھیریں گے دریا میں اُڑا کر۔ |
97 |
إِنَّمَآ إِلَـٰهُكُمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِى لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَۚ تمہارا صاحب وہی اﷲ ہے جس کے سوا بندگی نہیں کسی کی۔ وَسِعَ ڪُلَّ شَىۡءٍ عِلۡمً۬ا سب چیز سما گئی ہے اس کی خبر (کے علم) میں۔ |
98 |
كَذَٲلِكَ نَقُصُّ عَلَيۡكَ مِنۡ أَنۢبَآءِ مَا قَدۡ سَبَقَۚ یوں سناتے ہیں ہم تجھ کو احوال ان کے جو پہلے گذرے۔ وَقَدۡ ءَاتَيۡنَـٰكَ مِن لَّدُنَّا ذِڪۡرً۬ا اور ہم نے دیا تجھ کو اپنے پاس سے ایک پڑھن(نصیحت کا ذکر)۔ |
99 |
مَّنۡ أَعۡرَضَ عَنۡهُ فَإِنَّهُ ۥ يَحۡمِلُ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ وِزۡرًا جو کوئی منہ پھیرے اُس سے، سو اٹھائے گا دن قیامت کے ایک بوجھ۔ |
100 |
خَـٰلِدِينَ فِيهِۖ (ہمیشہ کے لئے) پڑے رہیں گے اس میں۔ وَسَآءَ لَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ حِمۡلاً۬ اور برا ہے ان پر قیامت میں بوجھ اٹھانے کا۔ |
101 |
يَوۡمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِۚ جس دن پھونکیں گے صُور میں ، وَنَحۡشُرُ ٱلۡمُجۡرِمِينَ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ زُرۡقً۬ا اور گھیر لائیں گے ہم گنہگاروں کو اُس دن (اس حالت میں کہ اُنکی) نیلی (پتھرائی ہوئی) آنکھیں۔ |
102 |
يَتَخَـٰفَتُونَ بَيۡنَہُمۡ إِن لَّبِثۡتُمۡ إِلَّا عَشۡرً۬ا چپکے چپکے کہیں آپس میں دیر نہیں ہوئی تم کو مگر دس دن۔ |
103 |
نَّحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَا يَقُولُونَ ہم کو خوب معلوم ہے جو کہتے ہیں، إِذۡ يَقُولُ أَمۡثَلُهُمۡ طَرِيقَةً إِن لَّبِثۡتُمۡ إِلَّا يَوۡمً۬ا جب بولے گا ان میں اچھی راہ والا، تم کو دیر نہیں لگی (دنیا میں) مگر ایک دن۔ |
104 |
وَيَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلۡجِبَالِ اور تجھ سے پوچھتے ہیں پہاڑوں کا حال، فَقُلۡ يَنسِفُهَا رَبِّى نَسۡفً۬ا سو تُو کہہ، ان کو بکھیر دے گا میرا رب اُڑا کر۔ |
105 |
فَيَذَرُهَا قَاعً۬ا صَفۡصَفً۬ا پھر کر چھوڑے گا زمین کو پٹپرا (چٹیل) میدان۔ |
106 |
لَّا تَرَىٰ فِيہَا عِوَجً۬ا وَلَآ أَمۡتً۬ا نہ دیکھے گا اس میں موڑ نہ ٹیلا۔ |
107 |
يَوۡمَٮِٕذٍ۬ يَتَّبِعُونَ ٱلدَّاعِىَ لَا عِوَجَ لَهُ ۥۖ اس دن پیچھے دوڑیں گے پکارنے والے کے، ٹیڑھی نہیں جس کی بات۔ وَخَشَعَتِ ٱلۡأَصۡوَاتُ لِلرَّحۡمَـٰنِ فَلَا تَسۡمَعُ إِلَّا هَمۡسً۬ا اور دب گئیں آوازیں رحمٰن کے ڈر سے، پھر نہ تو سنے کھِس کھِسی آواز(کھُسر پھُسر) ۔ |
108 |
يَوۡمَٮِٕذٍ۬ لَّا تَنفَعُ ٱلشَّفَـٰعَةُ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَـٰنُ وَرَضِىَ لَهُ ۥ قَوۡلاً۬ اس دن کام نہ آئے گی سفارش، مگر جس کا حکم دیا رحمٰن نے، اور پسند کی اس کی بات۔ |
109 |
يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيہِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَلَا يُحِيطُونَ بِهِۦ عِلۡمً۬ا وہ جانتا ہے جو انکے آگے اور پیچھے ،اور یہ قابو میں نہیں لاتے (احاطہ نہیں کر سکتے) اس کو دریافت کر کر(اپنے علم سے) ۔ |
110 |
وَعَنَتِ ٱلۡوُجُوهُ لِلۡحَىِّ ٱلۡقَيُّومِۖ اور کرتے ہیں منہ آگے (جھُک جائیں گے) اس جیتے ہمیشہ رہتے (حی و قیوم) کے۔ وَقَدۡ خَابَ مَنۡ حَمَلَ ظُلۡمً۬ا اور خراب (نامراد) ہوا جس نے بوجھ اٹھایا ظلم کا۔ |
111 |
وَمَن يَعۡمَلۡ مِنَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ۬ فَلَا يَخَافُ ظُلۡمً۬ا وَلَا هَضۡمً۬ا اور جو کوئی کرے کچھ بھلائیاں اور وہ یقین رکھتا ہو،سو اس کو ڈر نہیں بے انصافی کا اور نہ دبانے (حق تلفی) کا۔ |
112 |
وَكَذَٲلِكَ أَنزَلۡنَـٰهُ قُرۡءَانًا عَرَبِيًّ۬اوَصَرَّفۡنَا فِيهِ مِنَ ٱلۡوَعِيدِ لَعَلَّهُمۡ يَتَّقُونَ اور اسی طرح اُتارا ہم نے تجھ پر قرآن عربی زبان کا اور پھیر پھیر (طرح طرح)سنایا اس میں ڈر ک(تنبیہات)، أَوۡ يُحۡدِثُ لَهُمۡ ذِكۡرً۬ا شاید وہ بچ چلیں(پرہیزگار بن جائیں)، یا ڈالے ا ن کے دل میں سوچ (سمجھ)۔ |
113 |
فَتَعَـٰلَى ٱللَّهُ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡحَقُّۗ سو بلند درجہ اﷲ کا، اس سچے بادشاہ کا ، وَلَا تَعۡجَلۡ بِٱلۡقُرۡءَانِ مِن قَبۡلِ أَن يُقۡضَىٰٓ إِلَيۡكَ وَحۡيُهُ ۥۖ اور تُو جلدی نہ کر قرآن لینے میں، جب تک پورا ہو چکے اس کا اترنا، وَقُل رَّبِّ زِدۡنِى عِلۡمً۬ا اور کہہ، اے رب! مجھ کو بڑھتی (زیادہ) دے بوجھ (علم)۔ |
114 |
وَلَقَدۡ عَهِدۡنَآ إِلَىٰٓ ءَادَمَ مِن قَبۡلُ اور ہم نے تقید (تاکید) کر دیا تھا آدم کو اس سے پہلے، فَنَسِىَ وَلَمۡ نَجِدۡ لَهُ ۥ عَزۡمً۬ا پھر بھول گیا اور نہ پائی ہم نے اس میں کچھ ہمت (عزم) ۔ |
115 |
وَإِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةِ ٱسۡجُدُواْ لِأَدَمَ فَسَجَدُوٓاْ إِلَّآ إِبۡلِيسَ أَبَىٰ اور جب کہا ہم نے فرشتوں کو سجدہ کر آدم کو، تو سجدے میں گر پڑے مگرابلیس نے نہ مانا۔ |
116 |
فَقُلۡنَا يَـٰٓـَٔادَمُ إِنَّ هَـٰذَا عَدُوٌّ۬ لَّكَ وَلِزَوۡجِكَ پھر کہہ دیا ہم نے اے آدم! یہ دشمن ہے تیرا اور تیرے جوڑے (بیوی) کا، فَلَا يُخۡرِجَنَّكُمَا مِنَ ٱلۡجَنَّةِ فَتَشۡقَىٰٓ سو نکلوا نہ دے تم کو بہشت سے، پھر تُو تکلیف میں پڑے گا۔ |
117 |
إِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيہَا وَلَا تَعۡرَىٰ تجھ کو یہ مل(آسائش ہے) ، کہ نہ بھوکا ہو تُو اس میں اور نہ ننگا۔ |
118 |
وَأَنَّكَ لَا تَظۡمَؤُاْ فِيہَا وَلَا تَضۡحَىٰ اور یہ کہ نہ پیاس کھینچے تُو اس میں نہ دھوپ۔ |
119 |
فَوَسۡوَسَ إِلَيۡهِ ٱلشَّيۡطَـٰنُ پھر جی میں ڈالا اسکے شیطان نے، قَالَ يَـٰٓـَٔادَمُ هَلۡ أَدُلُّكَ عَلَىٰ شَجَرَةِ ٱلۡخُلۡدِ وَمُلۡكٍ۬ لَّا يَبۡلَىٰ کہا اے آدم! میں بتاؤں تجھ کو درخت سدا جینے کا، اور بادشاہی جو پرانی نہ ہو۔ |
120 |
فَأَڪَلَا مِنۡہَا فَبَدَتۡ لَهُمَا سَوۡءَٲتُهُمَا وَطَفِقَا يَخۡصِفَانِ عَلَيۡہِمَا مِن وَرَقِ ٱلۡجَنَّةِۚ پھر دونوں کھا گئے اس میں سے، پھر کھل گئیں ان پر انکی بری چیزیں (ستر)،اور لگے گانٹھنے(ذھانکنے) اپنے اوپر پتے بہشت کے، وَعَصَىٰٓ ءَادَمُ رَبَّهُ ۥ فَغَوَىٰ اور حکم ٹالا آدم نے اپنے رب کا، پھر راہ سے بہکا۔ |
121 |
ثُمَّ ٱجۡتَبَـٰهُ رَبُّهُ ۥ فَتَابَ عَلَيۡهِ وَهَدَىٰ پھر نوازا اسکو اسکے رب نے ،پھر متوجہ ہوا (توبہ قبول فرمائی) اور راہ (ہدایت) پر لایا۔ |
122 |
قَالَ ٱهۡبِطَا مِنۡهَا جَمِيعَۢاۖ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ۬ۖ فرمایا، اُترو یہاں سے دونوں ، اکھٹے رہو ایک دوسرے کے دشمن۔ فَإِمَّا يَأۡتِيَنَّڪُم مِّنِّى هُدً۬ى فَمَنِ ٱتَّبَعَ هُدَاىَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشۡقَىٰ پھر کبھی پہنچے تم کو میری طرف سے راہ (ہدایت) کی خبر۔ پھر جو چلا میری بتائی راہ پر، نہ وہ بہکے گا نہ وہ تکلیف میں پڑے گا۔ |
123 |
وَمَنۡ أَعۡرَضَ عَن ذِڪۡرِى فَإِنَّ لَهُ ۥ مَعِيشَةً۬ ضَنكً۬ا اور جس نے منہ پھیرا میری یاد سے تو اس کو ملنی ہے گزران (زندگی) تنگی کی ، وَنَحۡشُرُهُ ۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ أَعۡمَىٰ اور لائیں گے ہم اس کو دن قیامت کے اندھا۔ |
124 |
قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرۡتَنِىٓ أَعۡمَىٰ وَقَدۡ كُنتُ بَصِيرً۬ا وہ کہے گا اے رب! کیوں اٹھا لایا تو مجھ کو اندھا اور میں تو تھا دیکھتا۔ |
125 |
قَالَ كَذَٲلِكَ أَتَتۡكَ ءَايَـٰتُنَا فَنَسِيتَہَاۖ فرمایا، یوں ہی پہنچیں تھیں تجھ کو ہماری آیتیں، پھر تُو نے ان کو بھلا دیا ، وَكَذَٲلِكَ ٱلۡيَوۡمَ تُنسَىٰ اور اسی طرح آج تجھ کو بھلا دیں گے۔ |
126 |
وَكَذَٲلِكَ نَجۡزِى مَنۡ أَسۡرَفَ وَلَمۡ يُؤۡمِنۢ بِـَٔايَـٰتِ رَبِّهِۦۚ اور اسی طرح ہم بدلہ دیں گے اسکو جن نے ہاتھ چھوڑا اور یقین نہ لایا اپنے رب کی باتیں۔ وَلَعَذَابُ ٱلۡأَخِرَةِ أَشَدُّ وَأَبۡقَىٰٓ اور پچھلے گھر کا عذاب سخت ہے اور بہت دیر رہتا۔ |
127 |
أَفَلَمۡ يَہۡدِ لَهُمۡ كَمۡ أَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُم مِّنَ ٱلۡقُرُونِ سو کیا سوجھ (رہنمائی) ان کو نہ آئی اس سے، کہ کتنی کھپا (ہلاک) دیں ہم نے پہلے ان سے سنگتیں(قومیں) ؟ يَمۡشُونَ فِى مَسَـٰكِنِہِمۡۗ یہ پھرتے ہیں ان کے گھروں میں۔ إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّأُوْلِى ٱلنُّهَىٰ اس میں خوب پتے (نشانیاں) ہیں عقل رکھنے والوں کو۔ |
128 |
وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ۬ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامً۬ا وَأَجَلٌ۬ مُّسَمًّ۬ى اور کبھی نہ ہوئی ایک بات، نکل گئی تیرے رب سے، تو مقرر ہوتی بھینٹ اور جو نہ ہوتا وعدہ ٹھہرا۔ |
129 |
فَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ سو تو سہتا رہ جو کہیں، وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوعِ ٱلشَّمۡسِ وَقَبۡلَ غُرُوبِہَاۖ اور پڑھتا رہ خوبیاں (تسبیح کر) اپنے رب کی سورج نکلنے سے پہلے اور ڈوبنے سے پہلے۔ وَمِنۡ ءَانَآىِٕ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡ وَأَطۡرَافَ ٱلنَّہَارِلَعَلَّكَ تَرۡضَىٰ اور کچھ گھڑیوں میں رات کی پڑھا کر، اور دن کی حدّوں پر، شاید تو راضی ہو گا۔ |
130 |
وَلَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعۡنَا بِهِۦۤ أَزۡوَٲجً۬ا مِّنۡہُمۡ زَهۡرَةَ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا لِنَفۡتِنَہُمۡ فِيهِۚ اور نہ پسار اپنی آنکھیں اُس چیز پر جو برتنے کو دی ہم نے ان بھانت بھانت لوگوں کو، رونق دنیا کے جیتے۔ ان کے جانچنے (آزمائش) کو۔ وَرِزۡقُ رَبِّكَ خَيۡرٌ۬ وَأَبۡقَىٰ اور تیرے رب کی دی روزی بہتر ہے اور دیر رہنے والی۔ |
131 |
وَأۡمُرۡ أَهۡلَكَ بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱصۡطَبِرۡ عَلَيۡہَاۖ اور حکم کر اپنے گھر والوں کو نماز کا، اور آپ قائم رہ اس پر۔ لَا نَسۡـَٔلُكَ رِزۡقً۬اۖ نَّحۡنُ نَرۡزُقُكَۗ ہم نہیں مانگتے تجھ سے روزی۔ ہم روزی دیتے ہیں تجھ کو۔ وَٱلۡعَـٰقِبَةُ لِلتَّقۡوَىٰ اور آخر بھلا ہے پرہیزگاری کا۔ |
132 |
وَقَالُواْ لَوۡلَا يَأۡتِينَا بِـَٔايَةٍ۬ مِّن رَّبِّهِۦۤۚ اور لوگ کہتے ہیں، یہ کیوں نہیں لے آتا ہم پاس کوئی نشانی اپنے رب سے؟ أَوَلَمۡ تَأۡتِہِم بَيِّنَةُ مَا فِى ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ کیا پہنچ نہیں چکی ان کو نشانی اگلی کتابوں میں کی۔ |
133 |
وَلَوۡ أَنَّآ أَهۡلَكۡنَـٰهُم بِعَذَابٍ۬ مِّن قَبۡلِهِۦ لَقَالُواْ اور اگر ہم کھپا دیتے ان کو کسی آفت میں اس سے پہلے تو کہتے، رَبَّنَا لَوۡلَآ أَرۡسَلۡتَ إِلَيۡنَا رَسُولاً۬ فَنَتَّبِعَ ءَايَـٰتِكَ مِن قَبۡلِ أَن نَّذِلَّ وَنَخۡزَىٰ اے رب کیوں نہ بھیجا ہم تک کسی کو پیغام لے کر، کہ ہم چلتے تیرے کلام پر، ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے۔ |
134 |
قُلۡ ڪُلٌّ۬ مُّتَرَبِّصٌ۬ فَتَرَبَّصُواْۖ تُو کہہ، ہر کوئی راہ دیکھتا ہے، سو تم راہ دیکھو۔ فَسَتَعۡلَمُونَ مَنۡ أَصۡحَـٰبُ ٱلصِّرَٲطِ ٱلسَّوِىِّ وَمَنِ ٱهۡتَدَىٰ آگے جان لو گے کون ہیں سیدھی راہ والے، اور کون سوجھے ہیں راہ (ہدایت یافتہ) ۔ *********** |
135 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |