Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Nahl

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


أَتَىٰٓ أَمۡرُ ٱللَّهِ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوهُ‌ۚ

 پہنچا (ہی چاہتا ہے) حکم اﷲ کا، سو اسکی شتابی (جلدی) مت کرو۔

سُبۡحَـٰنَهُ ۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ 

وہ ایک (پاک) ہے، اور اوپر (بالاتر) ہے ان کے شریک بتانے سے۔

1

يُنَزِّلُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةَ بِٱلرُّوحِ مِنۡ أَمۡرِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦۤ

 اتارتا ہے فرشتے بھید لے کر اپنے حکم سے، جس پر چاہے اپنے بندوں میں،

أَنۡ أَنذِرُوٓاْ أَنَّهُ ۥ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّآ أَنَا۟ فَٱتَّقُونِ 

کہ خبر پہنچا دو کہ کسی کی بندگی نہیں سوا میرے، سو مجھ سے ڈرو۔

2

خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ‌ۚ

 بنائے (پیدا کئے) آسمان اور زمین ٹھیک(برحق) ۔

تَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ 

وہ اوپر (بالاتر) ہے ان کے شریک بتانے سے۔

3

خَلَقَ ٱلۡإِنسَـٰنَ مِن نُّطۡفَةٍ۬ فَإِذَا هُوَ خَصِيمٌ۬ مُّبِينٌ۬  

بنایا آدمی ایک بُوند سے، پھر تبھی ہو گیا جھگڑتا بولتا۔

4

وَٱلۡأَنۡعَـٰمَ خَلَقَهَا‌ۗ

اور چوپائے بنا دیئے تم کو

لَڪُمۡ فِيهَا دِفۡءٌ۬ وَمَنَـٰفِعُ وَمِنۡهَا تَأۡڪُلُونَ 

ان میں جڑا ول (سردیوں کا سامان) ہے اور کتنے فائدے،اور بعضوں کو (تم) کھاتے ہو۔

5

وَلَكُمۡ فِيهَا جَمَالٌ حِينَ تُرِيحُونَ وَحِينَ تَسۡرَحُونَ 

 اور تم کو ان سے رونق ہے، جب شام کو پھیر لاتے ہو اور جب چَراتے ہو۔

6

وَتَحۡمِلُ أَثۡقَالَڪُمۡ إِلَىٰ بَلَدٍ۬ لَّمۡ تَكُونُواْ بَـٰلِغِيهِ إِلَّا بِشِقِّ ٱلۡأَنفُسِ‌ۚ

 اور اٹھا لے چلتے ہیں بوجھ تمہارے ان شہروں تک کہ تم نہ پہنچتے وہاں مگر جان توڑ کر۔

إِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوفٌ۬ رَّحِيمٌ۬ 

بیشک تمہارا رب بڑا شفقت والا مہربان ہے۔

7

وَٱلۡخَيۡلَ وَٱلۡبِغَالَ وَٱلۡحَمِيرَ لِتَرۡڪَبُوهَا وَزِينَةً۬‌ۚ

 اور گھوڑے بنائے اور خچریں اور گدھے، کہ اُن پر سوار ہو اور رونق(ہے) ۔

وَيَخۡلُقُ مَا لَا تَعۡلَمُونَ 

اور بناتا (پیدا فرماتا) ہے جو تم نہیں جانتے۔

8

وَعَلَى ٱللَّهِ قَصۡدُ ٱلسَّبِيلِ وَمِنۡهَا جَآٮِٕرٌ۬‌ۚ

 اور اﷲ تک پہنچتی ہے سیدھی راہ، اور کوئی راہ کج (ٹیڑھی) بھی ہے۔

وَلَوۡ شَآءَ لَهَدَٮٰڪُمۡ أَجۡمَعِينَ 

اور وہ چاہے تو راہ (ہدایت) دے تم سب کو۔

9

هُوَ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬‌ۖ

 وہی ہے جس نے اتارا آسمان سے پانی،

لَّكُم مِّنۡهُ شَرَابٌ۬ وَمِنۡهُ شَجَرٌ۬ فِيهِ تُسِيمُونَ  

تمہارا اس سے پینا ہے، اور اس سے درخت (اُگتے) ہیں جن میں (جانور) چَراتے ہو۔

10

يُنۢبِتُ لَكُم بِهِ ٱلزَّرۡعَ وَٱلزَّيۡتُونَ وَٱلنَّخِيلَ وَٱلۡأَعۡنَـٰبَ وَمِن ڪُلِّ ٱلثَّمَرَٲتِ‌ۗ

 اُگاتا ہے تمہارے واسطے اس سے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اور انگور اور ہر قِسم کے میوے۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَتَفَڪَّرُونَ 

اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو دھیان(غور و فکر) کرتے ہیں۔

11

وَسَخَّرَ لَڪُمُ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَ وَٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَ‌ۖ

 اور کام لگائے تمہارے رات اور دن اور سورج اور چاند۔

وَٱلنُّجُومُ مُسَخَّرَٲتُۢ بِأَمۡرِهِۦۤ‌ۗ

اور تارے (بھی) کام میں لگے ہیں اسکے حکم سے۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَعۡقِلُونَ 

اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو بُوجھ (عقل) رکھتے ہیں۔

12

وَمَا ذَرَأَ لَڪُمۡ فِى ٱلۡأَرۡضِ مُخۡتَلِفًا أَلۡوَٲنُهُ ۥۤ‌ۗ

 جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَذَّڪَّرُونَ 

اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیں۔

13

وَهُوَ ٱلَّذِى سَخَّرَ ٱلۡبَحۡرَ لِتَأۡڪُلُواْ مِنۡهُ لَحۡمً۬ا طَرِيًّ۬ا وَتَسۡتَخۡرِجُواْ مِنۡهُ حِلۡيَةً۬ تَلۡبَسُونَهَا

 اور وہی ہے جس نے کام لگایا دریا، کہ کھاؤ اس میں سے گوشت تازہ ،اور نکالو اس سے گہنا (سامانِ زینت) جو (تم) پہنتے ہو۔

وَتَرَى ٱلۡفُلۡكَ مَوَاخِرَ فِيهِ وَلِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّڪُمۡ تَشۡكُرُونَ 

اور دیکھے تُو کشتیاں پھاڑتی چلتی اس میں ،اور (یہ) اس واسطے (بھی) کہ تلاش کرو (اپنا معاش) اسکے فضل سے، اور شاید احسان مانو۔

14

وَأَلۡقَىٰ فِى ٱلۡأَرۡضِ رَوَٲسِىَ أَن تَمِيدَ بِڪُمۡ

 اور ڈالے (رکھ دیئے) زمین میں بوجھ(لنگر پہاڑوں کے) ، کہ کبھی جھک (نہ) پڑے تم کو لے کر،

وَأَنۡہَـٰرً۬ا وَسُبُلاً۬ لَّعَلَّڪُمۡ تَہۡتَدُونَ  

اور ندیاں بنائیں اور راہیں شاید تم راہ پاؤ۔

15

وَعَلَـٰمَـٰتٍ۬‌ۚ

 اور بنائے پتے(نشانیاں) ۔

وَبِٱلنَّجۡمِ هُمۡ يَہۡتَدُونَ 

 اور تارے سے (بھی لوگ) راہ پاتے ہیں۔

16

أَفَمَن يَخۡلُقُ كَمَن لَّا يَخۡلُقُ‌ۗ أَفَلَا تَذَڪَّرُونَ  

بھلا جو پیدا کرے، برابر ہے اسکے جو کچھ نہ پیدا کرے، کیا تم سوچ (غور) نہیں کرتے؟

17

وَإِن تَعُدُّواْ نِعۡمَةَ ٱللَّهِ لَا تُحۡصُوهَآ‌ۗ

 اور اگر گِنو نعمتیں اﷲ کی، نہ پورا کر (گِن) سکو ان کو۔

إِنَّ ٱللَّهَ لَغَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬ 

بیشک اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

18

وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعۡلِنُونَ 

 اور اﷲ جانتا ہے جو چھپاتے ہو، اور جو کھولتے (ظاہر کرتے) ہو۔

19

وَٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَخۡلُقُونَ شَيۡـًٔ۬ا وَهُمۡ يُخۡلَقُونَ 

 اور جن کو پکارتے ہیں اﷲ کے سوا، کچھ پیدا نہیں کرتے اور آپ پیدا ہوتے ہیں۔

20

أَمۡوَٲتٌ غَيۡرُ أَحۡيَآءٍ۬‌ۖ وَمَا يَشۡعُرُونَ أَيَّانَ يُبۡعَثُونَ 

مُردے ہیں، جن میں جی نہیں(زندگی سے عاری) ۔اور خبر نہیں رکھتے کب (دوبارہ) اٹھا ئے جائیں گے۔

21

إِلَـٰهُكُمۡ إِلَـٰهٌ۬ وَٲحِدٌ۬‌ۚ

معبود تمہارا، معبود ہے اکیلا۔

فَٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأَخِرَةِ قُلُوبُہُم مُّنكِرَةٌ۬ وَهُم مُّسۡتَكۡبِرُونَ 

سو جو یقین نہیں رکھتے پچھلے دن (آخرت) کی زندگی کا، اور انکے دل نہیں مانتے، اور وہ مغرور ہیں۔

22

لَا جَرَمَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعۡلِنُونَ‌ۚ

 ٹھیک بات ہے، کہ اﷲ جانتا ہے جو چھپاتے ہیں اور جو جتاتے ہیں ۔

إِنَّهُ ۥ لَا يُحِبُّ ٱلۡمُسۡتَكۡبِرِينَ 

بیشک وہ نہیں چاہتا غرور کرنے والوں کو۔

23

وَإِذَا قِيلَ لَهُم مَّاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمۡ‌ۙ قَالُوٓاْ أَسَـٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ 

 اور جب کہیئے ان کو، کیا اُتارا (نازل کی) ہے تمہارے رب نے؟کہیں نقلیں ہیں پہلوں کی۔

24

لِيَحۡمِلُوٓاْ أَوۡزَارَهُمۡ كَامِلَةً۬ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ‌ۙ وَمِنۡ أَوۡزَارِ ٱلَّذِينَ يُضِلُّونَهُم بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ۗ

 کہ اٹھائیں بوجھ اپنے پورے دِن قیامت کے،اور کچھ بوجھ ان کے جن کو بہکاتے ہیں بے تحقیق(بغیر علم کے) ۔

أَلَا سَآءَ مَا يَزِرُونَ 

سنتا ہے؟ بُرا بَوجھ ہے جو اٹھاتے ہیں۔

25

قَدۡ مَڪَرَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ فَأَتَى ٱللَّهُ بُنۡيَـٰنَهُم مِّنَ ٱلۡقَوَاعِدِ

 دغابازی کر چکے ہیں اُن سے اگلے(پہلے بھی) ،پھر پہنچا اﷲ ان کی چنائی (مکر کی عمارت) پر نیو (بنیاد) سے،

فَخَرَّ عَلَيۡہِمُ ٱلسَّقۡفُ مِن فَوۡقِهِمۡ وَأَتَٮٰهُمُ ٱلۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُونَ  

پھر گر پڑی اُن پر (مکر کی) چھت اُوپر سے،اور آیا اُن پر عذاب جہاں سے خبر نہ رکھتے تھے۔

26

ثُمَّ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ يُخۡزِيهِمۡ وَيَقُولُ أَيۡنَ شُرَڪَآءِىَ ٱلَّذِينَ كُنتُمۡ تُشَـٰٓقُّونَ فِيہِمۡ‌ۚ

پھر دن قیامت کے رسوا کرے گا ان کو،اور کہے گا، کہاں ہیں میرے شریک؟ جن پر ضد کرتے تھے۔

قَالَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ إِنَّ ٱلۡخِزۡىَ ٱلۡيَوۡمَ وَٱلسُّوٓءَ عَلَى ٱلۡڪَـٰفِرِينَ  

بولیں گے جن کو خبر ملی تھی، بیشک رسوائی آج کے دن اور برائی منکروں پر ہے۔

27

ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّٮٰهُمُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ ظَالِمِىٓ أَنفُسِہِمۡ‌ۖ

 جن کو جان (روح قبض کر) لیتے ہیں فرشتے(اس حالت میں کہ) وہ بُرا کر رہے ہیں اپنے حق میں۔

فَأَلۡقَوُاْ ٱلسَّلَمَ مَا ڪُنَّا نَعۡمَلُ مِن سُوٓءِۭ‌ۚ

تب آ کر کریں گے اطاعت، کہ ہم تو کرتے نہ تھے کچھ برائی۔

بَلَىٰٓ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمُۢ بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ  

کیوں نہیں؟ اﷲ خوب جانتا ہے جو تم کرتے تھے۔

28

فَٱدۡخُلُوٓاْ أَبۡوَٲبَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيہَا‌ۖ

سو پیٹھو (گھس جاؤ) دروازوں میں دوزخ کے، رہا کرو اس میں۔

فَلَبِئۡسَ مَثۡوَى ٱلۡمُتَكَبِّرِينَ  

سو کیا بُرا ٹھکانا ہے غرور کرنے والوں کا۔

29

وَقِيلَ لِلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ مَاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمۡ‌ۚ

 اور کہا پرہیزگاروں کو، کیا اُتارا (نازل کی) تمہارے رب نے؟

قَالُواْ خَيۡرً۬ا‌ۗ

بولے نیک بات(بہتر کلام) ۔

لِّلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةٌ۬‌ۚ

جنہوں نے بھلائی کی اس دنیا میں، اُن کو (اس دنیا میں) بھلائی ہے۔

وَلَدَارُ ٱلۡأَخِرَةِ خَيۡرٌ۬‌ۚ

اور پچھلا (آخرت کا) گھر بہتر ہے۔

وَلَنِعۡمَ دَارُ ٱلۡمُتَّقِينَ  

اور کیا خوب گھر ہے پرہیزگاروں کا۔

30

جَنَّـٰتُ عَدۡنٍ۬ يَدۡخُلُونَہَا تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ‌ۖ لَهُمۡ فِيہَا مَا يَشَآءُونَ‌ۚ

 باغ ہیں رہنے کے، جن میں وہ جائیں گے، بہتی ہیں اُنکے نیچے نہریں،ان کو وہاں ہے جو چاہیں۔

كَذَٲلِكَ يَجۡزِى ٱللَّهُ ٱلۡمُتَّقِينَ  

ایسا بدلہ دے گا اﷲ پرہیزگاروں کو۔

31

ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّٮٰهُمُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ طَيِّبِينَ‌ۙ يَقُولُونَ سَلَـٰمٌ عَلَيۡكُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ  

 جن کی جان لیتے ہیں فرشتے، اور وہ ستھرے (کُفر اور شرک سے پاک ہیں) ہیں،ان کو کہتے ہیں

سلامتی ہے تم پر، جاؤ بہشت میں، بدلہ اس کا جو تم کرتے تھے۔

32

هَلۡ يَنظُرُونَ إِلَّآ أَن تَأۡتِيَهُمُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةُأَوۡ يَأۡتِىَ أَمۡرُ رَبِّكَ‌ۚ

 اب کچھ راہ دیکھتے ہیں مگر یہی، کہ آئیں اُن پر فرشتے، یا پہنچے حکم تیرے رب کا۔

كَذَٲلِكَ فَعَلَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ‌ۚ

اسی طرح کیا اُن سے اگلوں (پہلوں) نے،

وَمَا ظَلَمَهُمُ ٱللَّهُ وَلَـٰكِن ڪَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ  

اور اﷲ نے ظلم نہ کیا اُن پر، لیکن اپنا بُرا کرتے رہے۔

33

فَأَصَابَهُمۡ سَيِّـَٔاتُ مَا عَمِلُواْوَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَہۡزِءُونَ  

 پھر پڑے اُن پر اُن کے بُرے کام، اور اُلٹ پڑا اُن پر جو ٹھٹھا (وہ عذاب جسکا مذاق ) کرتے تھے۔

34

وَقَالَ ٱلَّذِينَ أَشۡرَكُواْ لَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ مَا عَبَدۡنَا مِن دُونِهِۦ مِن شَىۡءٍ۬

 اور بولے شریک پکڑنے والے، اگر چاہتا اﷲ، نہ پُوجتے ہم اس کے سوا کوئی چیز۔

نَّحۡنُ وَلَآ ءَابَآؤُنَا وَلَا حَرَّمۡنَا مِن دُونِهِۦ مِن شَىۡءٍ۬‌ۚ

اور نہ ہمارے ماں باپ، اور نہ حرام ٹھہرا لیتے ہم اس کے سوا کوئی چیز۔

كَذَٲلِكَ فَعَلَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ‌ۚ

اسی طرح کیا اُن سے اگلوں نے۔

فَهَلۡ عَلَى ٱلرُّسُلِ إِلَّا ٱلۡبَلَـٰغُ ٱلۡمُبِينُ  

سو رسولوں پر ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا کھول کر۔

35

وَلَقَدۡ بَعَثۡنَا فِى ڪُلِّ أُمَّةٍ۬ رَّسُولاً أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَٱجۡتَنِبُواْ ٱلطَّـٰغُوتَ‌ۖ

اور ہم نے اٹھائے (بھیجے) ہیں ہر اُمت میں رسول، کہ بندگی کرو اﷲ کی، اور بچو ہُڑدنگے (سرکش) سے۔

فَمِنۡهُم مَّنۡ هَدَى ٱللَّهُ وَمِنۡهُم مَّنۡ حَقَّتۡ عَلَيۡهِ ٱلضَّلَـٰلَةُ‌ۚ

سو کسی کو راہ (ہدایت) دی اﷲ نے، اور کسی پر ثابت (مسلَّط) ہوئی گمراہی۔

فَسِيرُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلۡمُكَذِّبِينَ  

سو (چلو) پھرو زمین میں تو دیکھو، کیسا ہوا آخر (انجام) جھٹلانے والوں کا۔

36

إِن تَحۡرِصۡ عَلَىٰ هُدَٮٰهُمۡ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يَہۡدِى مَن يُضِلُّ‌ۖ

 اگر تُو للچائے ان کو راہ پر لانے کو، سو اﷲ راہ نہیں دیتا جس کو بچلاتا (بھٹکاتا) ہے،

وَمَا لَهُم مِّن نَّـٰصِرِينَ  

اور کوئی نہیں ان کے مددگار۔

37

وَأَقۡسَمُواْ بِٱللَّهِ جَهۡدَ أَيۡمَـٰنِهِمۡ‌ۙ لَا يَبۡعَثُ ٱللَّهُ مَن يَمُوتُ‌ۚ

 اور قسمیں کھاتے ہیں اﷲ کی، پچ کی (ضدی) قسمیں، کہ نہ اٹھائے گا اﷲ جو کوئی مر جائے۔

بَلَىٰ وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقًّ۬ا وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ  

کیوں نہیں؟ وعدہ ہو چکا ہے اس پر ثابت(لازم) ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

38

لِيُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِى يَخۡتَلِفُونَ فِيهِ وَلِيَعۡلَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَنَّہُمۡ كَانُواْ ڪَـٰذِبِينَ  

 (دوبارہ اٹھان) اس واسطے کہ کھول دی اُن پر، جس بات میں جھگڑتے ہیں،اور تا (کہ) معلوم کریں منکر کہ وہ جھوٹے تھے۔

39

إِنَّمَا قَوۡلُنَا لِشَىۡءٍ إِذَآ أَرَدۡنَـٰهُ أَن نَّقُولَ لَهُ ۥ كُن فَيَكُونُ  

 ہمارا کہنا کسی چیز کو، جب ہم نے اس کو چاہا، یہی ہے، کہ کہیں اس کو، ’ہو‘ تو وہ ہو جائے۔

40

وَٱلَّذِينَ هَاجَرُواْ فِى ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْ لَنُبَوِّئَنَّهُمۡ فِى ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةً۬‌ۖ

 اور جنہوں نے گھر چھوڑا اﷲ کے واسطے، بعد اس کے کہ ظلم اٹھایا، البتہ ان کو ٹھکانا دیں گے دنیا میں اچھا،

وَلَأَجۡرُ ٱلۡأَخِرَةِ أَكۡبَرُ‌ۚ

اور ثواب آخرت کا تو بہت بڑا ہے،

لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ  

اگر ان کو معلوم ہوتا۔

41

ٱلَّذِينَ صَبَرُواْ وَعَلَىٰ رَبِّهِمۡ يَتَوَڪَّلُونَ  

جو ثابت (قدم) رہے، اور اپنے رب پر بھروسہ کیا۔

42

وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن قَبۡلِكَ إِلَّا رِجَالاً۬ نُّوحِىٓ إِلَيۡہِمۡ‌ۚ

 اور تجھ سے پہلے بھی ہم نے یہی مرد بھیجے تھے کہ حکم بھیجے تھے ان کی طرف ،

فَسۡـَٔلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلذِّكۡرِ إِن كُنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ  

پوچھو یاد رکھنے والوں سے، اگر تم کو معلوم نہیں۔

43

بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ وَٱلزُّبُرِ‌ۗ

بھیجے تھے نشانیاں لے (دے) کر اور ورق (کتاب) ۔

وَأَنزَلۡنَآ إِلَيۡكَ ٱلذِّڪۡرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيۡہِمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُونَ  

اور تجھ کو اتاری ہم نے یہ یاد داشت، کہ تُو کھول (کر بیان کر) لوگوں پاس، جو اُترا (نازل ہو) اُن کی طرف،

اور شاید وہ دھیان(غور و فکر) کریں۔

44

أَفَأَمِنَ ٱلَّذِينَ مَكَرُواْ ٱلسَّيِّـَٔاتِ

 سو کیا نڈر ہوئے ہیں، جو بُرے داؤ (چالبازیاں) کرتے ہیں،

أَن يَخۡسِفَ ٱللَّهُ بِہِمُ ٱلۡأَرۡضَ أَوۡ يَأۡتِيَهُمُ ٱلۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُونَ  

کہ دھنسا دے اﷲ ان کو زمین میں،یا پہنچے ان کو عذاب جہاں سے خبر نہ رکھتے ہوں۔

45

أَوۡ يَأۡخُذَهُمۡ فِى تَقَلُّبِهِمۡ

یا پکڑ لے ان کو چلتے پھرتے،

فَمَا هُم بِمُعۡجِزِينَ  

سو وہ نہیں تھکانے (عاجز کرنے) والے (اﷲ کو) ۔

46

أَوۡ يَأۡخُذَهُمۡ عَلَىٰ تَخَوُّفٍ۬

 یا پکڑ لے اُن کو ڈرانے کر (خوف اور دہشت سے)۔

فَإِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوفٌ۬ رَّحِيمٌ  

سو تمہارا رب بڑا نرم ہے مہربان۔

47

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَىٰ مَا خَلَقَ ٱللَّهُ مِن شَىۡءٍ۬

 کیا نہیں دیکھتے؟ جو اﷲ نے بنائی ہے کوئی چیز،

يَتَفَيَّؤُاْ ظِلَـٰلُهُ ۥ عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَٱلشَّمَآٮِٕلِ سُجَّدً۬ا لِّلَّهِ وَهُمۡ دَٲخِرُونَ  

ڈھلتی ہیں چھائیں(سایے) ان کے داہنے سے اور بائیں سے، سجدہ کرتے اﷲ کو،اور وہ (سب) عاجزی میں ہیں۔

48

وَلِلَّهِ يَسۡجُدُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِ مِن دَآبَّةٍ۬ وَٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُونَ  

 اور اﷲ کو سجدہ کرتا ہے جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے، (ہر) کوئی جانور اور فرشتے (بھی) ،اور وہ بڑائی (تکبر) نہیں کرتے۔

49

يَخَافُونَ رَبَّہُم مِّن فَوۡقِهِمۡ وَيَفۡعَلُونَ مَا يُؤۡمَرُونَ 

 ڈر رکھتے ہیں اپنے رب کا اوپر سے(جو بالادست ہے) ، اور کرتے ہیں (وہی) جو حکم پاتے ہیں۔(سجدہ)

50

وَقَالَ ٱللَّهُ لَا تَتَّخِذُوٓاْ إِلَـٰهَيۡنِ ٱثۡنَيۡنِ‌ۖ إِنَّمَا هُوَ إِلَـٰهٌ۬ وَٲحِدٌ۬‌ۖ فَإِيَّـٰىَ فَٱرۡهَبُونِ  

 اور کہا اﷲ نے، نہ پکڑو معبود دو۔وہ معبود ایک ہے۔سو مجھی سے ڈرو۔

51

وَلَهُ ۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَلَهُ ٱلدِّينُ وَاصِبًا‌ۚ

اور اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں، اور اسی کا انصاف ہے۔

أَفَغَيۡرَ ٱللَّهِ تَتَّقُونَ  

سو کیا اﷲ کے سوا کسی سے خطرہ رکھتے ہو؟

52

وَمَا بِكُم مِّن نِّعۡمَةٍ۬ فَمِنَ ٱللَّهِ‌ۖ

 اور جو تمہارے پاس ہے کوئی نعمت، سو اﷲ کی طرف سے،

ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ ٱلضُّرُّ فَإِلَيۡهِ تَجۡـَٔرُونَ  

پھر جب لگتی ہے تم کو سختی، تو اسی کی طرف چِلّاتے ہو۔

53

ثُمَّ إِذَا كَشَفَ ٱلضُّرَّ عَنكُمۡ إِذَا فَرِيقٌ۬ مِّنكُم بِرَبِّہِمۡ يُشۡرِكُونَ  

 پھر جب کھول (دُور کر) دے سختی (تکلیف) تم سے، تب ہی ایک فرقہ تم میں اپنے رب کے ساتھ لگتے ہیں شریک بتانے۔

54

لِيَكۡفُرُواْ بِمَآ ءَاتَيۡنَـٰهُمۡ‌ۚ

 تا (کہ) منکر ہو جائیں اس چیز سے جو ہم نے دی،

فَتَمَتَّعُواْ‌ۖ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَ  

سو برت(عیش کر) لو، آخر معلوم کرو گے۔

55

وَيَجۡعَلُونَ لِمَا لَا يَعۡلَمُونَ نَصِيبً۬ا مِّمَّا رَزَقۡنَـٰهُمۡ

 اور ٹھہراتے ہیں ایسوں کو جنکی خبر نہیں رکھتے ایک حصہ ہماری دی روزی میں سے۔

تَٱللَّهِ لَتُسۡـَٔلُنَّ عَمَّا كُنتُمۡ تَفۡتَرُونَ  

قسم اﷲ کی! تم سے پوچھنا ہے جو جھوٹ باندھتے تھے۔

56

وَيَجۡعَلُونَ لِلَّهِ ٱلۡبَنَـٰتِ سُبۡحَـٰنَهُ ۥ‌ۙ وَلَهُم مَّا يَشۡتَہُونَ  

 اور ٹھہراتے ہیں اﷲ کو بیٹیاں، (حالانکہ) وہ اس لائق نہیں(پاک ہے ان کمزوریوں سے) ،اور آپ کو جو دل چاہے (بیٹے) ۔

57

وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُم بِٱلۡأُنثَىٰ ظَلَّ وَجۡهُهُ ۥ مُسۡوَدًّ۬ا وَهُوَ كَظِيمٌ۬  

 اور جب خوشخبری ملے ایسے کسی کو بیٹی کی، سارے دن رہے اسکا منہ سیاہ، اور جی میں گھٹ(غم کھاتا) رہا۔

58

يَتَوَٲرَىٰ مِنَ ٱلۡقَوۡمِ مِن سُوٓءِ مَا بُشِّرَ بِهِۦۤ‌

 چھپتا پھرے لوگوں سے، مارے برائی اس خوشخبری کے جو سنی۔

أَيُمۡسِكُهُ ۥ عَلَىٰ هُونٍ أَمۡ يَدُسُّهُ ۥ فِى ٱلتُّرَابِ‌ۗ

اس کو رہنے دے ذلت قبول کر کر، اس کو داب (دب) دے مٹی میں۔

أَلَا سَآءَ مَا يَحۡكُمُونَ  

سنتا ہے؟ بُری چکوتی (فیصلہ) کرتے ہیں۔

59

لِلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأَخِرَةِ مَثَلُ ٱلسَّوۡءِ‌ۖ وَلِلَّهِ ٱلۡمَثَلُ ٱلۡأَعۡلَىٰ‌ۚ

 جو نہیں مانتے پچھلے (قیامت کے) دن کو، انہیں پر بری کہاوت ہے، اور اﷲ کی کہاوت سب سے اوپر۔

وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ  

اور وہی ہے زبردست حکمت والا۔

60

وَلَوۡ يُؤَاخِذُ ٱللَّهُ ٱلنَّاسَ بِظُلۡمِهِم مَّا تَرَكَ عَلَيۡہَا مِن دَآبَّةٍ۬

 اور اگر پکڑے اﷲ لوگوں کو اُن کی بے انصافی پر، نہ چھوڑے زمین پر ایک چلنے والا،

وَلَـٰكِن يُؤَخِّرُهُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٍ۬ مُّسَمًّ۬ى‌ۖ

لیکن ڈھیل دیتا ہے اُن کو، ایک وعدہ ٹھہرے (مقرر شدہ مدت) تک۔

فَإِذَا جَآءَ أَجَلُهُمۡ لَا يَسۡتَـٔۡخِرُونَ سَاعَةً۬‌ۖ وَلَا يَسۡتَقۡدِمُونَ  

پھر جب پہنچا اُن کا وعدہ، نہ دیر کریں گے ایک گھڑی نہ جلدی۔

61

وَيَجۡعَلُونَ لِلَّهِ مَا يَكۡرَهُونَ

 اور کرتے ہیں (تجویز وہ اُمور) اﷲ کا (کے لیے) جو جی نہ چاہے (اپنے لیے نا پسند کریں)،

وَتَصِفُ أَلۡسِنَتُهُمُ ٱلۡكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ ٱلۡحُسۡنَىٰ‌ۖ

اور بتاتی (بولتی)ہیں ان کی زبانیں جھوٹ، کہ ان کو خوبی (بھلائی) ہے آپ ہی۔

لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ ٱلنَّارَ وَأَنَّہُم مُّفۡرَطُونَ  

ثابت (لازم) ہوا ان کو آگ ہے، اور وہ بڑھائے (پہلے ڈالے) جاتے ہیں۔

62

تَٱللَّهِ لَقَدۡ أَرۡسَلۡنَآ إِلَىٰٓ أُمَمٍ۬ مِّن قَبۡلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَـٰنُ أَعۡمَـٰلَهُمۡ

 قسم اﷲ کی! ہم نے رسول بھیجے کتنے فرقوں (قوموں) میں تجھ سے پہلے، پھر سنوارے انکے آگے شیطان نے اُنکے کام،

فَهُوَ وَلِيُّہُمُ ٱلۡيَوۡمَ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬  

سو وہی رفیق ان کا ہے آج، اور ان کو دکھ کی مار ہے۔

63

وَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَـٰبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ ٱلَّذِى ٱخۡتَلَفُواْ فِيهِ‌ۙ وَهُدً۬ى وَرَحۡمَةً۬ لِّقَوۡمٍ۬ يُؤۡمِنُونَ  

 اور ہم نے اُتاری تجھ پر کتاب اسی واسطے کہ کھول سنائے ان کو، جس میں جھگڑ رہے ہیں،

اور سوجھانے (ہدایت) کو، اور مہر (رحمت) کو ان لوگوں پر جو مانتے (مومن) ہیں۔

64

وَٱللَّهُ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ فَأَحۡيَا بِهِ ٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِہَآ‌ۚ

 اور اﷲ نے اتارا آسمان سے پانی، پھر اس سے جلایا (زندہ کی) زمین کو اس کے مرنے پیچھے،

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَسۡمَعُونَ  

اس میں پتے (نشانیاں) ہیں ان لوگوں کو جو سنتے ہیں۔

65

وَإِنَّ لَكُمۡ فِى ٱلۡأَنۡعَـٰمِ لَعِبۡرَةً۬‌ۖ

 اور تم کو چوپایوں میں بُوجھ (سبق) کی جگہ ہے۔

نُّسۡقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهِۦ مِنۢ بَيۡنِ فَرۡثٍ۬ وَدَمٍ۬ لَّبَنًا خَالِصً۬اسَآٮِٕغً۬ا لِّلشَّـٰرِبِينَ  

پلاتے ہیں تم کو اس کے پیٹ کی چیزوں میں سے، گوبر اور لہو کے بیچ میں سے دُودھ ستھرا،(جو) رچتا (خوشگوار ہے) پینے والوں کو۔8

66

وَمِن ثَمَرَٲتِ ٱلنَّخِيلِ وَٱلۡأَعۡنَـٰبِ تَتَّخِذُونَ مِنۡهُ سَڪَرً۬ا وَرِزۡقًا حَسَنًا‌ۗ

 اور میوؤں سے کھجور کے اور انگور کے، بناتے ہو اس سے نشہ، اور روزی خاصی۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَعۡقِلُونَ  

(بیشک) اس میں پتہ (نشانی) ہے ان لوگوں کو جو بوجھتے (عقل سے کام لیتے) ہیں ۔

67

وَأَوۡحَىٰ رَبُّكَ إِلَى ٱلنَّحۡلِ أَنِ ٱتَّخِذِى مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتً۬ا وَمِنَ ٱلشَّجَرِ وَمِمَّا يَعۡرِشُونَ  

 اور حکم بھیجا تیرے رب نے شہد کی مکھی کو کہ بنا لے پہاڑوں میں گھر، اور درختوں میں،اور (ان بیلوں پر) جہاں چھتریاں ڈالتے ہیں۔

68

ثُمَّ كُلِى مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٲتِ فَٱسۡلُكِى سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلاً۬‌ۚ

 پھر کھا ہر طرح کے میوؤں سے، پھر چل راہوں میں اپنے رب کی صاف۔

يَخۡرُجُ مِنۢ بُطُونِهَا شَرَابٌ۬ مُّخۡتَلِفٌ أَلۡوَٲنُهُ ۥ فِيهِ شِفَآءٌ۬ لِّلنَّاسِ‌ۗ

پڑی ہیں نکلتی، ان کے پیٹ میں سے، پینے کی چیز، جس کے کئی رنگ ہیں، اس میں آزار (مرض) چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَتَفَكَّرُونَ  

اس میں پتہ (نشانی) ہے ان لوگوں کو، جو دھیان (غور و فکر) کرتے ہیں۔

69

وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ ثُمَّ يَتَوَفَّٮٰكُمۡ‌ۚ

 اور اﷲ نے تم کو پیدا کیا، پھر تم کو موت دیتا ہے،

وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰٓ أَرۡذَلِ ٱلۡعُمُرِ لِكَىۡ لَا يَعۡلَمَ بَعۡدَ عِلۡمٍ۬ شَيۡـًٔا‌ۚ

اور کوئی تم میں پہنچتا ہے نکمی عمر کو، کہ سمجھ لے پیچھے کچھ نہ سمجھنے لگے۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ۬ قَدِيرٌ۬  

(یقیناً) اﷲ سب خبر رکھتا ہے قدرت والا۔

70

وَٱللَّهُ فَضَّلَ بَعۡضَكُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬ فِى ٱلرِّزۡقِ‌ۚ

 اور اﷲ نے بڑائی (فضیلت) دی تم میں ایک کو ایک سے روزی کی۔

فَمَا ٱلَّذِينَ فُضِّلُواْ بِرَآدِّى رِزۡقِهِمۡ عَلَىٰ مَا مَلَڪَتۡ أَيۡمَـٰنُہُمۡ فَهُمۡ فِيهِ سَوَآءٌ‌ۚ

جن کو بڑائی (فضیلت) دی، نہیں پہنچاتے اپنی روزی ان کو، جو ان کے ہاتھ کا مال (غلام) ہیں، کہ وہ سب اس میں برابر رہیں۔

أَفَبِنِعۡمَةِ ٱللَّهِ يَجۡحَدُونَ  

کیا اﷲ کے فضل سے منکر ہیں۔

71

وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنۡ أَنفُسِكُمۡ أَزۡوَٲجً۬ا

 اور اﷲ نے بنا دیں تم کو، تمہارے قسم (جنس) سے عورتیں،

وَجَعَلَ لَكُم مِّنۡ أَزۡوَٲجِڪُم بَنِينَ وَحَفَدَةً۬ وَرَزَقَكُم مِّنَ ٱلطَّيِّبَـٰتِ‌ۚ

اور دیئے تم کو تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے،اور کھانے کو دیں تم کو ستھری چیزیں۔

أَفَبِٱلۡبَـٰطِلِ يُؤۡمِنُونَ وَبِنِعۡمَتِ ٱللَّهِ هُمۡ يَكۡفُرُونَ  

سو کیا جھوٹی بات مانتے ہیں؟ اور اﷲ کے فضل کو نہیں مانتے۔

72

وَيَعۡبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَهُمۡ رِزۡقً۬ا مِّنَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ شَيۡـًٔ۬ا

 اور پُوجتے ہیں اﷲ کے (کو چھوڑ کر) ایسوں کو،

وَلَا يَسۡتَطِيعُونَ  

کہ مختار نہیں اُن کی روزی کے آسمان اور زمین سے کچھ، اور نہ مقدور (قدرت) رکھتے ہیں۔

73

فَلَا تَضۡرِبُواْ لِلَّهِ ٱلۡأَمۡثَالَ‌ۚ

 سو مت بٹھاؤ اﷲ پر کہاوتیں۔

إِنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ  

اﷲ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

74

ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلاً

 اﷲ نے بتائی ایک کہاوت،

عَبۡدً۬ا مَّمۡلُوكً۬ا لَّا يَقۡدِرُ عَلَىٰ شَىۡءٍ۬

ایک بندہ پرایا مال(غلام دوسرے کا) ، نہیں مقدور (اختیار) رکھتا کسی چیز پر،

وَمَن رَّزَقۡنَـٰهُ مِنَّا رِزۡقًا حَسَنً۬ا فَهُوَ يُنفِقُ مِنۡهُ سِرًّ۬ا وَجَهۡرًا‌ۖ

اور ایک جس کو ہم نے روزی دی اپنی طرف سے خاصی روزی، سو وہ خرچ کرتا ہے اس میں سے چھپے اور کھلے۔

هَلۡ يَسۡتَوُ ۥنَ‌ۚ

کہیں برابر ہوتے ہیں؟

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ‌ۚ

سب تعریف اﷲ کو ہے،

بَلۡ أَڪۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ  

 پر وہ لوگ نہیں جانتے۔

75

وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلاً۬

 اور بتائی اﷲ نے ایک مثال،

رَّجُلَيۡنِ أَحَدُهُمَآ أَبۡڪَمُ لَا يَقۡدِرُ عَلَىٰ شَىۡءٍ۬وَهُوَ ڪَلٌّ عَلَىٰ مَوۡلَٮٰهُ أَيۡنَمَا يُوَجِّههُّ لَا يَأۡتِ بِخَيۡرٍ‌ۖ

دو مرد ہیں، ایک گونگا کچھ کام نہیں کر سکتا، اور وہ بوجھ ہے اپنے صاحب پر،جس طرف اس کو بھیجے، کچھ بھلا نہ کر لائے۔

هَلۡ يَسۡتَوِى هُوَ وَمَن يَأۡمُرُ بِٱلۡعَدۡلِ‌ۙ وَهُوَ عَلَىٰ صِرَٲطٍ۬ مُّسۡتَقِيمٍ۬  

کہیں برابر ہے وہ اور ایک شخص، جو حکم کرتا ہے انصاف پر اور ہے سیدھی راہ پر۔

76

وَلِلَّهِ غَيۡبُ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ‌ۚ

 اور اﷲ پاس ہیں بھید آسمان اور زمین کے۔

وَمَآ أَمۡرُ ٱلسَّاعَةِ إِلَّا كَلَمۡحِ ٱلۡبَصَرِ أَوۡ هُوَ أَقۡرَبُ‌ۚ

اور قیامت کا کام ویسا ہے جیسے لپک نگاہ کی، یا اس سے قریب۔

إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ۬  

اور (بیشک) اﷲ ہر چیز پر قادر ہے۔

77

وَٱللَّهُ أَخۡرَجَكُم مِّنۢ بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ شَيۡـًٔ۬ا

 اور اﷲ نے تم کو نکالا ماں کے پیٹ سے، تم کچھ نہ جانتے تھے،

وَجَعَلَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَـٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَ‌ۙ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ  

اور دیئے تم کو کان اور آنکھیں اور دل، شاید تم احسان مانو۔

78

أَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلطَّيۡرِ مُسَخَّرَٲتٍ۬ فِى جَوِّ ٱلسَّمَآءِ مَا يُمۡسِكُهُنَّ إِلَّا ٱللَّهُ‌ۗ

 کیا نہیں دیکھتے اُڑتے جانور؟حکم کے باندھے، آسمان کی ہوا میں، کوئی نہیں تھام رہا ان کو سوا اﷲ کے۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّقَوۡمٍ۬ يُؤۡمِنُونَ  

اس میں پتے (نشانیاں) ہیں ان لوگوں کو، جو یقین لاتے ہیں۔

79

وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنۢ بُيُوتِڪُمۡ سَكَنً۬ا

اور اﷲ نے بنا دیئے تم کو تمہارے گھر بسنے (سکون) کی جگہ،

وَجَعَلَ لَكُم مِّن جُلُودِ ٱلۡأَنۡعَـٰمِ بُيُوتً۬اتَسۡتَخِفُّونَهَا يَوۡمَ ظَعۡنِكُمۡ وَيَوۡمَ إِقَامَتِڪُمۡ‌ۙ

اور بنا دیئے تم کو چوپایوں کی کھال سے (بھی) ڈیرے(گھر) ، جو ہلکے لگتے ہیں تم کو جس دن سفر میں ہو اور جس دن گھر میں،

وَمِنۡ أَصۡوَافِهَا وَأَوۡبَارِهَا وَأَشۡعَارِهَآ أَثَـٰثً۬ا وَمَتَـٰعًا إِلَىٰ حِينٍ۬  

اور اُن کی اُون سے اور ببریوں (پشم) سے اور بالوں سے (بنائے تمہارے لئے) کتنے اسباب ،

اور برتنے (استعمال) کی چیز ایک (مقررہ) وقت تک۔

80

وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّمَّا خَلَقَ ظِلَـٰلاً۬ وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ ٱلۡجِبَالِ أَڪۡنَـٰنً۬ا

 اور اﷲ نے بنا دیں تم کو اپنی بنائی چیزوں کی چھائیں (سائے) ،اور بنا دیں تم کو پہاڑوں میں چھپنے کی جائیں(پناہ گاہیں) ،

وَجَعَلَ لَكُمۡ سَرَٲبِيلَ تَقِيڪُمُ ٱلۡحَرَّوَسَرَٲبِيلَ تَقِيكُم بَأۡسَڪُمۡ‌ۚ

اور بنا دیئے تم کو کُرتے (لباس) جو بچاؤ ہیں گرمی کا، اور کُرتے (لباس) جو بچاؤ ہیں لڑائی کا۔

كَذَٲلِكَ يُتِمُّ نِعۡمَتَهُ ۥ عَلَيۡڪُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡلِمُونَ  

اسی طرح پُورا کرتا ہے اپنا احسان تم پر، شاید تم حکم میں آؤ(فرمانبردار بنو) ۔

81

فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَإِنَّمَا عَلَيۡكَ ٱلۡبَلَـٰغُ ٱلۡمُبِينُ  

پھر اگر پھر جائیں (منہ موڑیں) تو تیرا کام یہی ہے کھول کر سُنا (پیغام) دینا۔

82

يَعۡرِفُونَ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ ثُمَّ يُنڪِرُونَہَاوَأَڪۡثَرُهُمُ ٱلۡكَـٰفِرُونَ  

 پہچانتے ہیں اﷲ کا احسان، پھر منکر ہو جاتے ہیں، اور بہت ان میں نا شکر ہیں۔

83

وَيَوۡمَ نَبۡعَثُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ۬ شَهِيدً۬ا

 اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقے (قوم) میں ایک بتانے وال(گواہ) ،

ثُمَّ لَا يُؤۡذَنُ لِلَّذِينَ ڪَفَرُواْ وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُونَ  

پھر حکم نہ ملے منکروں کو، اور نہ اُن سے توبہ مانگئے(لی جائے گی) ۔

84

وَإِذَا رَءَا ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ ٱلۡعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنۡہُمۡ وَلَا هُمۡ يُنظَرُونَ  

اور جب دیکھیں بے انصاف مار، پھر ہلکی نہ ہو ان سے، اور نہ اُن کو ڈھیل ملے۔

85

وَإِذَا رَءَا ٱلَّذِينَ أَشۡرَكُواْ شُرَڪَآءَهُمۡ قَالُواْرَبَّنَا هَـٰٓؤُلَآءِ شُرَڪَآؤُنَا ٱلَّذِينَ كُنَّا نَدۡعُواْ مِن دُونِكَ‌ۖ

 اور جب دیکھیں شریک پکڑنے والے اپنے شریکوں کو، بولیں،اے رب! یہ ہمارے شریک ہیں جن کو ہم پکارتے تھے تیرے سوا۔

فَأَلۡقَوۡاْ إِلَيۡهِمُ ٱلۡقَوۡلَ إِنَّكُمۡ لَڪَـٰذِبُونَ  

تب وہ اُن پر ڈالیں بات کہ تم جھوٹے ہو۔

86

وَأَلۡقَوۡاْ إِلَى ٱللَّهِ يَوۡمَٮِٕذٍ ٱلسَّلَمَ‌ۖ

 اور آ پڑیں اﷲ کے آگے اس دن عاجز ہو کر،

وَضَلَّ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ  

اور بھول جائے ان کو جو جھوٹ باندھتے تھے۔

87

ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ زِدۡنَـٰهُمۡ عَذَابً۬ا فَوۡقَ ٱلۡعَذَابِ بِمَا ڪَانُواْ يُفۡسِدُونَ  

جو منکر ہوئے ہیں، اور روکتے رہے ہیں اﷲ کی راہ سے، ان کو ہم نے بڑھائی مار پر مار،بدلہ اس کا جو شرارت کرتے تھے۔

88

وَيَوۡمَ نَبۡعَثُ فِى كُلِّ أُمَّةٍ۬ شَهِيدًا عَلَيۡهِم مِّنۡ أَنفُسِہِمۡ‌ۖ

 اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقے (قوم) میں ایک بتانے والا (گواہ) اُن پر، انہی میں کا،

وَجِئۡنَا بِكَ شَہِيدًا عَلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ‌ۚ

اور تجھ کو لائیں بتانے (گواہی) کو ان لوگوں پر۔

وَنَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَـٰبَ تِبۡيَـٰنً۬ا لِّكُلِّ شَىۡءٍ۬

اور اتاری ہم تے تجھ پر کتاب بیورا (کھول سنانے والی) ہر چیز کا،

وَهُدً۬ى وَرَحۡمَةً۬ وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُسۡلِمِينَ  

اور راہ کی سوجھ(ہدایت) ، اور مہر (رحمت) اور خوشخبری حکمبرداروں کو۔

89

إِنَّ ٱللَّهَ يَأۡمُرُ بِٱلۡعَدۡلِ وَٱلۡإِحۡسَـٰنِ وَإِيتَآىِٕ ذِى ٱلۡقُرۡبَىٰ

 اﷲ حکم کرتا ہے انصاف کواور بھلائی کو، اور دینے کو ناتے والے کے،

وَيَنۡهَىٰ عَنِ ٱلۡفَحۡشَآءِ وَٱلۡمُنڪَرِ وَٱلۡبَغۡىِ‌ۚ

اور منع کرتا ہے بے حیائی کو اور نا معقول کام کو اور سرکشی کو،

يَعِظُكُمۡ لَعَلَّڪُمۡ تَذَكَّرُونَ  

تم کو سمجھاتا ہے شاید تم یاد رکھو۔

90

وَأَوۡفُواْ بِعَهۡدِ ٱللَّهِ إِذَا عَـٰهَدتُّمۡ وَلَا تَنقُضُواْ ٱلۡأَيۡمَـٰنَ بَعۡدَ تَوۡڪِيدِهَا وَقَدۡ جَعَلۡتُمُ ٱللَّهَ عَلَيۡڪُمۡ كَفِيلاً‌ۚ

 اور پورا کرو اقرار اﷲ کا، جب آپس میں اقرار دو،اور نہ توڑو قسمیں پکی کئے پیچھے، اور کر کر اﷲ کو اپنا ضامن۔

إِنَّ ٱللَّهَ يَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُونَ  

اﷲ جانتا ہے جو کرتے ہو۔

91

وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّتِى نَقَضَتۡ غَزۡلَهَا مِنۢ بَعۡدِ قُوَّةٍ أَنڪَـٰثً۬ا

 اور نہ ہو جیسے وہ عورت کہ توڑا اپنا سوت کاتا محنت کئے پیچھے ٹکڑے ٹکڑے۔

تَتَّخِذُونَ أَيۡمَـٰنَكُمۡ دَخَلاَۢ بَيۡنَكُمۡ أَن تَكُونَ أُمَّةٌ هِىَ أَرۡبَىٰ مِنۡ أُمَّةٍ‌ۚ

کہ ٹھہراؤ اپنی قسمیں پیٹھنے (مکروفریب) کا بہانہ ایک دوسرے میں ،

اس واسطے کہ ایک فرقہ ہو کہ زیادہ چڑھ (فائدہ حاصل کر) رہا دوسرے سے،

إِنَّمَا يَبۡلُوڪُمُ ٱللَّهُ بِهِۦ‌ۚ

تو یہ اﷲ پرکھتا ہے تم کو اس سے۔

وَلَيُبَيِّنَنَّ لَكُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ مَا كُنتُمۡ فِيهِ تَخۡتَلِفُونَ  

اور آگے کھول دے گا اﷲ تم کو قیامت کے دن جس بات میں تم پھوٹ (اختلاف کر) رہے تھے۔

92

وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَڪُمۡ أُمَّةً۬ وَٲحِدَةً۬ وَلَـٰكِن يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِى مَن يَشَآءُ‌ۚ

 اﷲ چاہتا تو تم سب کو ایک ہی فرقہ کرتا،لیکن بہکاتا ہے جس کو چاہے اور سوجھاتا (ہدایت دیتا) ہے جس کو چاہے۔

وَلَتُسۡـَٔلُنَّ عَمَّا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ  

اور تم سے پوچھ ہونی ہے، جو کام تم کرتے تھے۔

93

وَلَا تَتَّخِذُوٓاْ أَيۡمَـٰنَكُمۡ دَخَلاَۢ بَيۡنَڪُمۡ فَتَزِلَّ قَدَمُۢ بَعۡدَ ثُبُوتِہَا

 اور نہ ٹھہراؤ اپنی قسمیں رُکنے کا بہانہ ایک دوسرے سے کہ ڈگ (لڑکھڑا) نہ جائے کسی کا پاؤں جمے پیچھے،

وَتَذُوقُواْ ٱلسُّوٓءَ بِمَا صَدَدتُّمۡ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۖ وَلَكُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ۬  

اور تم چکھو سزا اس پر کہ تم نے روکا اﷲ کی راہ سے۔اور تم کو بڑی مار ہو۔

94

وَلَا تَشۡتَرُواْ بِعَهۡدِ ٱللَّهِ ثَمَنً۬ا قَلِيلاً‌ۚ

 اور نہ لو اﷲ کے اقرار پر مول تھوڑا۔

إِنَّمَا عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيۡرٌ۬ لَّكُمۡ إِن ڪُنتُمۡ تَعۡلَمُونَ  

بیشک جو اﷲ کے ہاں ہے، وہی بہتر ہے تم کو، اگر تم جانتے ہو۔

95

مَا عِندَكُمۡ يَنفَدُ‌ۖ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ بَاقٍ۬‌ۗ

 جو تم پاس ہے نبڑ (ختم ہو) جائے گا اور جو اﷲ پاس ہے سو رہتا ہے۔

وَلَنَجۡزِيَنَّ ٱلَّذِينَ صَبَرُوٓاْ أَجۡرَهُم بِأَحۡسَنِ مَا ڪَانُواْ يَعۡمَلُونَ  

اور ہم بدلے میں دیں گے ٹھہرنے (صبر کرنے) والوں کا حق، بہتر کاموں پر جو کرتے تھے۔

96

مَنۡ عَمِلَ صَـٰلِحً۬ا مِّن ذَڪَرٍ أَوۡ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ۬ فَلَنُحۡيِيَنَّهُ ۥ حَيَوٰةً۬ طَيِّبَةً۬‌ۖ

جس نے کیا نیک کام، مرد ہو یا عورت، اور وہ یقین پر ہے، تو اسکو ہم جِلاویں (بسر کروائیں) گے اچھی زندگی۔

وَلَنَجۡزِيَنَّهُمۡ أَجۡرَهُم بِأَحۡسَنِ مَا ڪَانُواْ يَعۡمَلُونَ  

اور بدلے میں دیں گے ان کو حق اُن کا، بہتر کاموں پر جو کرتے تھے۔

97

فَإِذَا قَرَأۡتَ ٱلۡقُرۡءَانَ فَٱسۡتَعِذۡ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيۡطَـٰنِ ٱلرَّجِيمِ  

سو جب تُو پڑھنے لگے قرآن تو پناہ لے اﷲ کی شیطان مردود سے۔

98

إِنَّهُ ۥ لَيۡسَ لَهُ ۥ سُلۡطَـٰنٌ عَلَى ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَلَىٰ رَبِّهِمۡ يَتَوَڪَّلُونَ  

 اس کا زور نہیں چلتا ان پر جو یقین رکھتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔

99

إِنَّمَا سُلۡطَـٰنُهُ ۥ عَلَى ٱلَّذِينَ يَتَوَلَّوۡنَهُ ۥ وَٱلَّذِينَ هُم بِهِۦ مُشۡرِكُونَ  

 اس کا زور انہی پر ہے جو اس کو رفیق سمجھتے ہیں، اور جو اسکو شریک ٹھہراتے ہیں۔

100

وَإِذَا بَدَّلۡنَآ ءَايَةً۬ مَّڪَانَ ءَايَةٍ۬‌ۙ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مُفۡتَرِۭ‌ۚ

 اور جب بدلتے ہیں ایک آیت کی جگہ دوسری، اور اﷲ بہتر جانتا ہے جو اتارتا ہے،تو کہتے ہیں تُو تو بنا لاتا ہے۔

بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ  

یوں نہیں، پر ان بہتوں کو خبر نہیں۔

101

قُلۡ نَزَّلَهُ ۥ رُوحُ ٱلۡقُدُسِ مِن رَّبِّكَ بِٱلۡحَقِّ لِيُثَبِّتَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْوَهُدً۬ى وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُسۡلِمِينَ  

 تُو کہہ، اس کو اتارا ہے پاک فرشتے نے تیرے رب کی طرف سے تحقیق(حق) ،

تا (کہ) ثابت (قدم) کرے ایمان والوں کو اور راہ کی سوجھ (ہدایت) اور خوشخبری مسلمانوں کو۔

102

وَلَقَدۡ نَعۡلَمُ أَنَّهُمۡ يَقُولُونَ إِنَّمَا يُعَلِّمُهُ ۥ بَشَرٌ۬‌ۗ

 اور ہم کو معلوم ہے کہ وہ کہتے ہیں اس کو سکھاتا ہے آدمی۔

لِّسَانُ ٱلَّذِى يُلۡحِدُونَ إِلَيۡهِ أَعۡجَمِىٌّ۬ وَهَـٰذَا لِسَانٌ عَرَبِىٌّ۬ مُّبِينٌ  

جس پر تعریض کرتے ہیں اس کی زبان ہے اوپری (عجمی) ، اور یہ زبان عربی صاف۔

103

إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ لَا يَہۡدِيہِمُ ٱللَّهُ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ  

جن کو اﷲ کی باتیں یقین نہیں آتیں، ان کو اﷲ راہ نہیں دیتا،اور ان کو دکھ کی مار ہے۔

104

إِنَّمَا يَفۡتَرِى ٱلۡكَذِبَ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ‌ۖ

جھوٹ بناتے (بولتے) وہ ہیں جن کو یقین نہیں اﷲ کی باتوں پر۔

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡڪَـٰذِبُونَ  

اور وہی لوگ جھوٹے ہیں۔

105

مَن ڪَفَرَ بِٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ إِيمَـٰنِهِۦۤ إِلَّا مَنۡ أُڪۡرِهَ وَقَلۡبُهُ ۥ مُطۡمَٮِٕنُّۢ بِٱلۡإِيمَـٰنِ

 جو کوئی منکر ہو اﷲ سے یقین لائے پیچھے، مگر وہ نہیں جس پر زبردستی کی اور اسکا دل برقرار رہے ایمان پر،

وَلَـٰكِن مَّن شَرَحَ بِٱلۡكُفۡرِ صَدۡرً۬افَعَلَيۡهِمۡ غَضَبٌ۬ مِّنَ ٱللَّهِ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ۬  

لیکن جو کوئی دل کھول کر منکر ہوا، سو ان پر غضب ہے اﷲ کا،اور اُن کو بری مار ہے۔

106

ذَٲلِكَ بِأَنَّهُمُ ٱسۡتَحَبُّواْ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا عَلَى ٱلۡأَخِرَةِ

 یہ اس واسطے، کہ انہوں نے عزیز رکھی دنیا کی زندگی آخرت سے،

وَأَنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِى ٱلۡقَوۡمَ ٱلۡڪَـٰفِرِينَ  

اور اﷲ راہ (ہدایت) نہیں دیتا منکر لوگوں کو۔

107

أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ طَبَعَ ٱللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ وَسَمۡعِهِمۡ وَأَبۡصَـٰرِهِمۡ‌ۖ

 وہی ہیں، کہ مُہر کر دی اﷲ نے انکے دل پر اور کانوں پر اور آنکھوں پر۔

وَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡغَـٰفِلُونَ  

اور وہی ہیں بیہوش(غفلت میں) ۔

108

لَا جَرَمَ أَنَّهُمۡ فِى ٱلۡأَخِرَةِ هُمُ ٱلۡخَـٰسِرُونَ  

 آپ ہی ثابت ہوا کہ آخرت میں وہی خراب ہیں۔

109

ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا فُتِنُواْ

 پھر یوں ہے کہ تیرا رب ان لوگوں پر کہ وطن چھوڑا ہے بعد اسکے کہ بچلائے (آزمائے) گئے،

ثُمَّ جَـٰهَدُواْ وَصَبَرُوٓاْ

پھر لڑتے رہے اور ٹھہرے (ثابت قدم) رہے،

إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعۡدِهَا لَغَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

(بیشک) تیرا رب ان باتوں کے بعد بخشنے والا مہربان ہے۔

110

يَوۡمَ تَأۡتِى ڪُلُّ نَفۡسٍ۬ تُجَـٰدِلُ عَن نَّفۡسِہَاوَتُوَفَّىٰ ڪُلُّ نَفۡسٍ۬ مَّا عَمِلَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ  

جس دن آئے گا ہر جی (متنفس) جواب سوال کرتا اپنی طرف سے،اور پورا ملے گا ہر کسی کو جو اس نے کمایا، اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔

111

وَضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلاً۬ قَرۡيَةً۬

 اور بتائی اﷲ نے کہاوت،

ڪَانَتۡ ءَامِنَةً۬ مُّطۡمَٮِٕنَّةً۬ يَأۡتِيهَا رِزۡقُهَا رَغَدً۬ا مِّن كُلِّ مَكَانٍ۬

ایک بستی تھی، چین امن سے چلی آتی تھی اس کو روزی فراغت کی ہر جگہ سے،

فَڪَفَرَتۡ بِأَنۡعُمِ ٱللَّهِ

پھر نا شکری کی اﷲ کے احسانوں کی،

فَأَذَٲقَهَا ٱللَّهُ لِبَاسَ ٱلۡجُوعِ وَٱلۡخَوۡفِ بِمَا ڪَانُواْ يَصۡنَعُونَ  

پھر چکھایا اس کو اﷲ نے مزہ کہ انکے تن کے کپڑے ہوئے بھوک اور ڈر ، بدلہ اس کا جو کرتے تھے۔

112

وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُولٌ۬ مِّنۡہُمۡ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُ وَهُمۡ ظَـٰلِمُونَ  

 اور ان کو پہنچ چکا رسول انہی میں کا، پھر اس کو جھٹلایا، پھر پکڑا ان کو عذاب نے،اور وہ گنہگار (ظالم) تھے۔

113

فَكُلُواْ مِمَّا رَزَقَڪُمُ ٱللَّهُ حَلَـٰلاً۬ طَيِّبً۬ا

 سو کھاؤ، جو روزی دی تم کو اﷲ نے، حلال اور پاک۔

وَٱشۡڪُرُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ إِن كُنتُمۡ إِيَّاهُ تَعۡبُدُونَ  

اور شکر کرو اﷲ کے احسان کا، اگر تم اس کو پوجتے ہو۔

114

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيۡڪُمُ ٱلۡمَيۡتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحۡمَ ٱلۡخِنزِيرِوَمَآ أُهِلَّ لِغَيۡرِ ٱللَّهِ بِهِۦ‌ۖ

 یہی حرام کیا ہے تم پر مُردہ اور لہو اور سؤر کا گوشت،اور جس پر نام پکارا اﷲ کے سوائے کسی کا۔

فَمَنِ ٱضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ۬ وَلَا عَادٍ۬ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬  

پھر جو کوئی ناچار (مجبور) ہو جائے نہ زور (سرکشی) کرتا ہو نہ زیادتی، تو اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

115

وَلَا تَقُولُواْ لِمَا تَصِفُ أَلۡسِنَتُڪُمُ ٱلۡكَذِبَ هَـٰذَا حَلَـٰلٌ۬ وَهَـٰذَا حَرَامٌ۬ لِّتَفۡتَرُواْ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ‌ۚ

 اور مت کہو اپنی زبانوں کے جھوٹ بتانے سے، کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے،کہ اﷲ پر جھوٹ باندھو۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَفۡتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ لَا يُفۡلِحُونَ  

بیشک جو جھوٹ باندھتے ہیں اﷲ پر، بھلا (فلاح) نہیں پاتے۔

116

مَتَـٰعٌ۬ قَلِيلٌ۬ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬ 

 تھوڑا سا برت (فائدہ اُٹھا ) لیں اور ان کو دکھ کی مار ہے۔

117

وَعَلَى ٱلَّذِينَ هَادُواْ حَرَّمۡنَا مَا قَصَصۡنَا عَلَيۡكَ مِن قَبۡلُ‌ۖ

 اور جو لوگ یہودی ہیں ان پر ہم نے حرام کیا تھا جو تجھ کو سنا چکے پہلے۔

وَمَا ظَلَمۡنَـٰهُمۡ وَلَـٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَہُمۡ يَظۡلِمُونَ  

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا، پر اپنے اوپر آپ ظلم کرتے تھے۔

118

ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ عَمِلُواْ ٱلسُّوٓءَ بِجَهَـٰلَةٍ۬ ثُمَّ تَابُواْ مِنۢ بَعۡدِ ذَٲلِكَ وَأَصۡلَحُوٓاْ

پھر یوں ہے کہ تیرا رب اُن لوگوں پر جنہوں نے بُرائی کی نادانی سے، پھر توبہ کی اسکے پیچھے(بعد) ، اور سنوار پکڑی،

إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعۡدِهَا لَغَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ  

تیرا رب ان باتوں (توبہ) کے پیچھے (بعد) بخشنے والا مہربان ہے۔

119

إِنَّ إِبۡرَٲهِيمَ كَانَ أُمَّةً۬ قَانِتً۬ا لِّلَّهِ حَنِيفً۬ا

 اصل ابراہیم تھا راہ ڈالنے والا، حکم بردار اﷲ کا، ایک طرف کا ہو کر۔

وَلَمۡ يَكُ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ  

اور نہ تھا شریک والوں میں۔

120

شَاڪِرً۬ا لِّأَنۡعُمِهِ‌ۚ

 حق ماننے والا اسکے احسانوں کا،

ٱجۡتَبَٮٰهُ وَهَدَٮٰهُ إِلَىٰ صِرَٲطٍ۬ مُّسۡتَقِيمٍ۬  

ا س کو اﷲ نے چُن لیا، اور چلایا سیدھی راہ پر۔

121

وَءَاتَيۡنَـٰهُ فِى ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةً۬‌ۖ

 اور دی دنیا میں ہم نے اس کو خوبی (بھلائی) ۔

وَإِنَّهُ ۥ فِى ٱلۡأَخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ  

اور وہ آخرت میں اچھے لوگوں (صالحین) میں ہے۔

122

ثُمَّ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ أَنِ ٱتَّبِعۡ مِلَّةَ إِبۡرَٲهِيمَ حَنِيفً۬ا‌ۖ

پھر حکم بھیجا ہم نے تجھ کو کہ چل دین ابراہیم پر، جو ایک طرف کا تھا۔

وَمَا كَانَ مِنَ ٱلۡمُشۡرِڪِينَ  

اور نہ تھا شریک والوں میں۔

123

إِنَّمَا جُعِلَ ٱلسَّبۡتُ عَلَى ٱلَّذِينَ ٱخۡتَلَفُواْ فِيهِ‌ۚ

 ہفتہ کا دن جو ٹھہرایا، سو انہیں پر جو اس میں پھُوٹ (اختلاف میں پڑ) گئے۔

وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَحۡكُمُ بَيۡنَہُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ فِيمَا ڪَانُواْ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ  

اور تیرا رب حکم کرے گا ان میں قیامت کے دن، جس بات میں پھُوٹ (اختلاف کر) رہے تھے۔

124

ٱدۡعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِٱلۡحِكۡمَةِ وَٱلۡمَوۡعِظَةِ ٱلۡحَسَنَةِ‌ۖ

 بُلااپنے رب کی راہ پر، پکی باتیں سمجھا کر، اور نصیحت کر کر بھلی طرح،

وَجَـٰدِلۡهُم بِٱلَّتِى هِىَ أَحۡسَنُ‌ۚ

اور الزام دے ان کو(مباحثہ کر ان سے) جس طرح بہتر ہو۔

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ‌ۖ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ  

تیرا رب بہتر جانتا ہے، جو بھُولا اس کی راہ سے،اور وہی بہتر جانے جو راہ (ہدایت) پر ہیں۔

125

وَإِنۡ عَاقَبۡتُمۡ فَعَاقِبُواْ بِمِثۡلِ مَا عُوقِبۡتُم بِهِۦ‌ۖ

 اور اگر بدلہ دو(لو) ، تو بدلہ دو (لو) اس قدر جتنی تم کو تکلیف پہنچی،

وَلَٮِٕن صَبَرۡتُمۡ لَهُوَ خَيۡرٌ۬ لِّلصَّـٰبِرِينَ  

اور اگر صبر کرو تو یہ بہتر ہے صبر والوں کو۔

126

وَٱصۡبِرۡ وَمَا صَبۡرُكَ إِلَّا بِٱللَّهِ‌ۚ

 اور تُو صبر کر اور تجھ سے صبر ہو سکے اﷲ ہی کی مدد سے،

وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُ فِى ضَيۡقٍ۬ مِّمَّا يَمۡڪُرُونَ  

اور ان پر غم نہ کھا، اور مت خفا رہ ان کے فریب سے۔

127

إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَواْ وَّٱلَّذِينَ هُم مُّحۡسِنُونَ  

 اﷲ ساتھ ہے اُنکے جو پرہیزگار ہیں اور جو نیکی کرتے ہیں۔

***********

128


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter