Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al HijrShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
الٓرۚ الف۔ لام۔ را۔ تِلۡكَ ءَايَـٰتُ ٱلۡڪِتَـٰبِ وَقُرۡءَانٍ۬ مُّبِينٍ۬ یہ آیتیں ہیں کتاب کی اور کھلے قرآن کی۔ |
1 |
رُّبَمَا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ ڪَفَرُواْ لَوۡ كَانُواْ مُسۡلِمِينَ کسی وقت آرزو کریں گے یہ لوگ جو منکر ہیں، کسی طرح مسلمان ہوتے۔ |
2 |
ذَرۡهُمۡ يَأۡڪُلُواْ وَيَتَمَتَّعُواْ وَيُلۡهِهِمُ ٱلۡأَمَلُۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ چھوڑ دے اُ ن کو، کھا لیں اور برت (مزے کر) لیں، اور امید پر بھولے رہیں،کہ آگے (عنقریب) معلوم کریں گے۔ |
3 |
وَمَآ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ۬ مَّعۡلُومٌ۬ اور کوئی بستی ہم نے نہیں کھپائی (ہلاک) مگر اسکا لکھا تھا مقرر(پہلے سے طے شدہ) ۔ |
4 |
مَّا تَسۡبِقُ مِنۡ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسۡتَـٔۡخِرُونَ نہ شتابی (جلدی) کرے کوئی فرقہ (قوم) اپنے وعدے (ہلاکت کے مقررہ وقت) سے اور نہ دیر کرے۔ |
5 |
وَقَالُواْ يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِى نُزِّلَ عَلَيۡهِ ٱلذِّكۡرُ إِنَّكَ لَمَجۡنُونٌ۬ اور لوگ کہتے ہیں، اے شخص! کہ تجھ پر اُتری ہے نصیحت، تُو مقرر (ضرور) دیوانہ ہے۔ |
6 |
لَّوۡ مَا تَأۡتِينَا بِٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ کیوں نہیں لے آتا ہمارے پاس فرشتے، اگر تُو سچا ہے۔ |
7 |
مَا نُنَزِّلُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةَ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَمَا كَانُوٓاْ إِذً۬ا مُّنظَرِينَ ہم نہیں اتارتے فرشتے مگر کام ٹھہرا کر(عذاب کے فیصلے کے ساتھ) ، اور اس وقت نہ ملے گی انکو ڈھیل(مہلت) ۔ |
8 |
إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا ٱلذِّكۡرَ وَإِنَّا لَهُ ۥ لَحَـٰفِظُونَ (بیشک) ہم نے آپ اتاری ہے یہ نصیحت اور ہم اسکے نگہبان ہیں۔ |
9 |
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا مِن قَبۡلِكَ فِى شِيَعِ ٱلۡأَوَّلِينَ اور ہم بھیج چکے ہیں رسُول تجھ سے پہلے کئی فرقوں (قوموں) میں اگلے(پہلی) ۔ |
10 |
وَمَا يَأۡتِيہِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَہۡزِءُونَ اور نہیں آیا ان پاس کوئی رسول، مگر کرتے رہے اس سے ہنسی۔ |
11 |
كَذَٲلِكَ نَسۡلُكُهُ ۥ فِى قُلُوبِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ اسی طرح پیٹھاتے (ڈال دیتے) ہیں ہم اس کو، دل میں گنہگاروں کے۔ |
12 |
لَا يُؤۡمِنُونَ بِهِۦۖ وَقَدۡ خَلَتۡ سُنَّةُ ٱلۡأَوَّلِينَ یقین نہ لائیں گے اس پر اور ہویائی (ہوتی آئی) ہے رسم پہلوں کی۔ |
13 |
وَلَوۡ فَتَحۡنَا عَلَيۡہِم بَابً۬ا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَظَلُّواْ فِيهِ يَعۡرُجُونَ اور اگر ہم کھول دیں ان پر دروازہ آسمان سے، اور سارے دن اس میں چڑھتے رہیں۔ |
14 |
لَقَالُوٓاْ إِنَّمَا سُكِّرَتۡ أَبۡصَـٰرُنَا بَلۡ نَحۡنُ قَوۡمٌ۬ مَّسۡحُورُونَ یہی کہیں کہ ہماری نگاہ ہی بند کی ہے،نہیں، ہم لوگوں پر جادو ہوا ہے۔ |
15 |
وَلَقَدۡ جَعَلۡنَا فِى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجً۬ا وَزَيَّنَّـٰهَا لِلنَّـٰظِرِينَ اور ہم نے بنائے ہیں آسمان میں بُرج اور رونق دی اس کو دیکھنے والوں کے آگے۔ |
16 |
وَحَفِظۡنَـٰهَا مِن كُلِّ شَيۡطَـٰنٍ۬ رَّجِيمٍ اور بچا رکھا اس کو ہر شیطان مردود سے۔ |
17 |
إِلَّا مَنِ ٱسۡتَرَقَ ٱلسَّمۡعَ فَأَتۡبَعَهُ ۥ شِہَابٌ۬ مُّبِينٌ۬ مگر جو چوری سے سُن گیا، سو اس کے پیچھے پڑا انگارا چمکتا۔ |
18 |
وَٱلۡأَرۡضَ مَدَدۡنَـٰهَا وَأَلۡقَيۡنَا فِيهَا رَوَٲسِىَ وَأَنۢبَتۡنَا فِيہَا مِن كُلِّ شَىۡءٍ۬ مَّوۡزُونٍ۬ اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور ڈالے اس میں (پہاڑوں کے) بوجھ،اور اُگائی اس میں ہر چیز اندازے کی۔ |
19 |
وَجَعَلۡنَا لَكُمۡ فِيہَا مَعَـٰيِشَ وَمَن لَّسۡتُمۡ لَهُ ۥ بِرَٲزِقِينَ اور بنا دیں (فراہم کیں) تم کو اس میں روزیاں،اور (ان کے لئے بھی) جن کو تم نہیں روزی دیتے۔ |
20 |
وَإِن مِّن شَىۡءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَآٮِٕنُهُ ۥ وَمَا نُنَزِّلُهُ ۥۤ إِلَّا بِقَدَرٍ۬ مَّعۡلُومٍ۬ اور ہر چیز کے ہم پاس خزانے ہیں،اور اتارتے ہیں ہم ٹھہرے (مقرر کئے) ہوئے اندازے پر۔ |
21 |
وَأَرۡسَلۡنَا ٱلرِّيَـٰحَ لَوَٲقِحَ فَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ فَأَسۡقَيۡنَـٰكُمُوهُ وَمَآ أَنتُمۡ لَهُ ۥ بِخَـٰزِنِينَ اور چلا دیں ہم نے باویں (ہوائیں) رس بھری، پھر اتارا ہم نے آسمان سے پانی،پھر تم کو وہ پلایا، اور تم نہیں رکھتے اس کا خزانہ۔ |
22 |
وَإِنَّا لَنَحۡنُ نُحۡىِۦ وَنُمِيتُ وَنَحۡنُ ٱلۡوَٲرِثُونَ اور ہم ہی ہیں جِلاتے (زندگی دیتے) اور مارتے اور ہم ہی ہیں پیچھے (وارث) رہتے۔ |
23 |
وَلَقَدۡ عَلِمۡنَا ٱلۡمُسۡتَقۡدِمِينَ مِنكُمۡ وَلَقَدۡ عَلِمۡنَا ٱلۡمُسۡتَـٔۡخِرِينَ اور ہم نے جان رکھا ہے جو آگے بڑھے (پہلے گزر چکے) ہیں تم میں،اور جان رکھے ہیں پچھاڑی (بعد میں آنے) والے۔ |
24 |
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحۡشُرُهُمۡۚ اور تیرا رب، وہی گھیر لائے (اکھٹا کرے) گا ان کو، إِنَّهُ ۥ حَكِيمٌ عَلِيمٌ۬ بیشک وہی ہے حکمتوں والا خبردار۔ |
25 |
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ مِن صَلۡصَـٰلٍ۬ مِّنۡ حَمَإٍ۬ مَّسۡنُونٍ۬ اور ہم نے بنایا آدمی کھنکھناتے سنے گارے سے۔ |
26 |
وَٱلۡجَآنَّ خَلَقۡنَـٰهُ مِن قَبۡلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ اور جان (جِنّوں) کو بنایا ہم نے اس سے پہلے لُو کی آگ سے۔ |
27 |
وَإِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةِ إِنِّى خَـٰلِقُۢ بَشَرً۬ا مِّن صَلۡصَـٰلٍ۬ مِّنۡ حَمَإٍ۬ مَّسۡنُونٍ۬ اور جب کہا تیرے رب نے فرشتوں کو، میں بناؤں گا ایک بشر کھنکھناتے سنے گارے سے۔ |
28 |
فَإِذَا سَوَّيۡتُهُ ۥ وَنَفَخۡتُ فِيهِ مِن رُّوحِى فَقَعُواْ لَهُ ۥ سَـٰجِدِينَ پھر جب ٹھیک کروں (بنا چکوں) اسکو اور پھونک دوں اس میں اپنی جان سے(روح) ، تو گر پڑیو اسکے سجدے میں۔ |
29 |
فَسَجَدَ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ ڪُلُّهُمۡ أَجۡمَعُونَ تب سجدہ کیا ان فرشتوں نے سارے اکھٹے۔ |
30 |
إِلَّآ إِبۡلِيسَ أَبَىٰٓ أَن يَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ مگر ابلیس نے۔نہ مانا کہ ساتھ ہو سجدہ کرنے والوں کے۔ |
31 |
قَالَ يَـٰٓإِبۡلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ فرمایا، اے ابلیس! کیا ہوا تجھ کو؟ کہ نہ ساتھ ہوا سجدے والوں کے۔ |
32 |
قَالَ لَمۡ أَكُن لِّأَسۡجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقۡتَهُ ۥ مِن صَلۡصَـٰلٍ۬ مِّنۡ حَمَإٍ۬ مَّسۡنُونٍ۬ بولا، میں وہ نہیں سجدہ کروں ایک بشر کو کہ تو نے بنایا کھنکھناتے سنے گارے سے۔ |
33 |
قَالَ فَٱخۡرُجۡ مِنۡہَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ۬ فرمایا تو تُو نکل یہاں سے، تجھ پر پھینک مار (تُو مردود) ہے۔ |
34 |
وَإِنَّ عَلَيۡكَ ٱللَّعۡنَةَ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلدِّينِ اور تجھ پر پھٹکار (لعنت) ہے انصاف کے دن تک۔ |
35 |
قَالَ رَبِّ فَأَنظِرۡنِىٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ بولا، اے رب! تو مجھ کو ڈھیل (مہلت) دے اس دن تک کہ (جب) مُردے جیویں(دوبارہ پیداکئے جائیں) ۔ |
36 |
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلۡمُنظَرِينَ فرمایا تو تجھ کو ڈھیل (مہلت) دی ہے۔ |
37 |
إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡوَقۡتِ ٱلۡمَعۡلُومِ اسی ٹھہرے (مقررہ) وقت کے دن تک۔ |
38 |
قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغۡوَيۡتَنِى لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمۡ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَلَأُغۡوِيَنَّہُمۡ أَجۡمَعِينَ بولا، اے رب! جیسا تو نے مجھ کو راہ سے کھویا، میں ان کو بہاریں (دل فریبیاں) دکھاؤں گا زمین میں، اور راہ سے کھوؤں (بھٹکاؤں) گا ان سب کو۔ |
39 |
إِلَّا عِبَادَكَ مِنۡہُمُ ٱلۡمُخۡلَصِينَ مگر جو تیرے چُنے بندے ہیں۔ |
40 |
قَالَ هَـٰذَا صِرَٲطٌ عَلَىَّ مُسۡتَقِيمٌ فرمایا، یہ راہ ہے مجھ تک سیدھی۔ |
41 |
إِنَّ عِبَادِى لَيۡسَ لَكَ عَلَيۡہِمۡ سُلۡطَـٰنٌ إِلَّا مَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡغَاوِينَ جو میرے بندے ہیں، تجھ کو اُن پر زور نہیں،مگر جو تیری راہ چلا خراب لوگوں میں۔ |
42 |
وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوۡعِدُهُمۡ أَجۡمَعِينَ اور دوزخ پر وعدہ ہے ان سب کا۔ |
43 |
لَهَا سَبۡعَةُ أَبۡوَٲبٍ۬ لِّكُلِّ بَابٍ۬ مِّنۡہُمۡ جُزۡءٌ۬ مَّقۡسُومٌ اس کے سات دروازے ہیں۔ہر دروازہ ان میں ایک فرقہ بٹ رہا ہے۔ |
44 |
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ۬ وَعُيُونٍ جو پرہیزگار ہیں باغوں میں ہیں اور چشموں میں۔ |
45 |
ٱدۡخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ءَامِنِينَ جاؤ اس میں سلامتی سے خاطر جمع (اطمینان) سے۔ |
46 |
وَنَزَعۡنَا مَا فِى صُدُورِهِم مِّنۡ غِلٍّ إِخۡوَٲنًا عَلَىٰ سُرُرٍ۬ مُّتَقَـٰبِلِينَ اور نکال ڈالی ہم نے جو ان کے جیوں میں تھی خفگی،بھائی ہو گئے تختوں پر بیٹھے آمنے سامنے۔ |
47 |
لَا يَمَسُّهُمۡ فِيهَا نَصَبٌ۬ وَمَا هُم مِّنۡہَا بِمُخۡرَجِينَ نہ پہنچے گی ان کو وہاں کچھ تکلیف، اور نہ اُن کو وہاں سے کوئی نکالے۔ |
48 |
نَبِّئۡ عِبَادِىٓ أَنِّىٓ أَنَا ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ خبر سُنا دے میرے بندوں کو کہ میں ہوں اصلی بخشنے والا مہربان۔ |
49 |
وَأَنَّ عَذَابِى هُوَ ٱلۡعَذَابُ ٱلۡأَلِيمُ اور یہ بھی کہ میری مار وہی دُکھ کی مار (دردناک عذاب) ہے۔ |
50 |
وَنَبِّئۡهُمۡ عَن ضَيۡفِ إِبۡرَٲهِيمَ اور احوال سنا ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا۔ |
51 |
إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَـٰمً۬ا جب چلے آئے اسکے گھر میں اور بولے سلام۔ قَالَ إِنَّا مِنكُمۡ وَجِلُونَ وہ بولا ہم کو تم سے ڈر آتا ہے۔ |
52 |
قَالُواْ لَا تَوۡجَلۡ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍ۬ بولے، ڈر مت! ہم تجھ کو خوشی سناتے ہیں ایک ہوشیار لڑکے کی۔ |
53 |
قَالَ أَبَشَّرۡتُمُونِى عَلَىٰٓ أَن مَّسَّنِىَ ٱلۡڪِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ بولا، تم خوشی سُناتے ہو، مجھ کو جب پہنچ چکا مجھ کو بڑھاپا،اب کاہے پر خوشی سناتے ہو۔ |
54 |
قَالُواْ بَشَّرۡنَـٰكَ بِٱلۡحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ ٱلۡقَـٰنِطِينَ بولے، ہم نے تجھ کو خوشی سنائی تحقیق(بر حق) ، سو مت ہو تو نا امیدوں میں۔ |
55 |
قَالَ وَمَن يَقۡنَطُ مِن رَّحۡمَةِ رَبِّهِۦۤ إِلَّا ٱلضَّآلُّونَ بولا، اور کون آس توڑے اپنے رب کی مہر (رحمت) سے؟ مگر جو راہ بھولے ہیں۔ |
56 |
قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّہَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ بولا، پھر کیا مہم ہے تمہاری؟ اے اﷲ کے بھیجو! |
57 |
قَالُوٓاْ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمٍ۬ مُّجۡرِمِينَ بولے، ہم بھیجے آئے ہیں ایک قوم گنہگار پر۔ |
58 |
إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمۡ أَجۡمَعِينَ مگر لُوط کے گھر والے، ہم ان کو بچا لیں گے سب کو۔ |
59 |
إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُ ۥ قَدَّرۡنَآۙ إِنَّہَا لَمِنَ ٱلۡغَـٰبِرِينَ مگر ایک اس کی عورت، ہم نے ٹھہرا (طے کر) لیا، وہ ہے رہ جانے والوں میں۔ |
60 |
فَلَمَّا جَآءَ ءَالَ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلُونَ پھر جب پہنچے لُوط کے گھر وہ بھیجے ہوئے۔ |
61 |
قَالَ إِنَّكُمۡ قَوۡمٌ۬ مُّنڪَرُونَ بولا تم لوگ ہو گئے اوپرے(لگتے ہو اجنبی) ۔ |
62 |
قَالُواْ بَلۡ جِئۡنَـٰكَ بِمَا كَانُواْ فِيهِ يَمۡتَرُونَ بولے نہیں! پر ہم لائے ہیں تجھ پاس (وہ عذاب) جس میں وہ جھگڑتے (شک کرتے) تھے۔ |
63 |
وَأَتَيۡنَـٰكَ بِٱلۡحَقِّ وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ اور ہم لائے ہیں تجھ پاس مقرر (حق) بات، اور ہم سچ کہتے ہیں۔ |
64 |
فَأَسۡرِ بِأَهۡلِكَ بِقِطۡعٍ۬ مِّنَ ٱلَّيۡلِ وَٱتَّبِعۡ أَدۡبَـٰرَهُمۡ وَلَا يَلۡتَفِتۡ مِنكُمۡ أَحَدٌ۬ سو لے نکل اپنے گھر والوں کو رات رہے سے، اور آپ چل ان کے پیچھے،اور مڑ کر نہ دیکھے تم میں کوئی، وَٱمۡضُواْ حَيۡثُ تُؤۡمَرُونَ اور چلے جاؤ جہاں تم کو حکم ہے۔ |
65 |
وَقَضَيۡنَآ إِلَيۡهِ ذَٲلِكَ ٱلۡأَمۡرَ أَنَّ دَابِرَ هَـٰٓؤُلَآءِ مَقۡطُوعٌ۬ مُّصۡبِحِينَ اور چُکا (بتا) دیا ہم نے اس کو وہ کام، کہ اُن کی جڑ کٹی ہے (کٹ کر رہے گی) صبح ہوتے۔ |
66 |
وَجَآءَ أَهۡلُ ٱلۡمَدِينَةِ يَسۡتَبۡشِرُونَ اور آئے شہر کے لوگ خوشیاں کرتے۔ |
67 |
قَالَ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ ضَيۡفِى فَلَا تَفۡضَحُونِ بولا، یہ لوگ میرے مہمان ہیں، سو مجھ کو رُسوا مت کرو۔ |
68 |
وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَلَا تُخۡزُونِ اور ڈرو اﷲ سے، اور میری آبرو مت کھوؤ۔ |
69 |
قَالُوٓاْ أَوَلَمۡ نَنۡهَكَ عَنِ ٱلۡعَـٰلَمِينَ بولے، ہم نے تجھ کو منع نہیں کیا؟ جہان کی حمایت سے۔ |
70 |
قَالَ هَـٰٓؤُلَآءِ بَنَاتِىٓ إِن كُنتُمۡ فَـٰعِلِينَ vبولا، یہ حاضر ہیں میری بیٹیاں، اگر تم کو (کچھ) کرنا (ہی) ہے۔ |
71 |
لَعَمۡرُكَ إِنَّہُمۡ لَفِى سَكۡرَتِہِمۡ يَعۡمَهُونَ قسم ہے (اے نبی) تیری جان کی! وہ (اس وقت) اپنی مستی میں مدہوش ہیں۔ |
72 |
فَأَخَذَتۡہُمُ ٱلصَّيۡحَةُ مُشۡرِقِينَ پھر پکڑا ان کو چنگھاڑ نے سورج نکلتے۔ |
73 |
فَجَعَلۡنَا عَـٰلِيَہَا سَافِلَهَاوَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡہِمۡ حِجَارَةً۬ مِّن سِجِّيلٍ پھر کر ڈالی ہم نے وہ بستی اُوپر تلے، اور برسائے اُن پر پتھر کھنگر کے۔ |
74 |
إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّلۡمُتَوَسِّمِينَ بیشک اس میں پتے (نشانیاں) ہیں دھیان کرنے (بصیرت) والوں کو۔ |
75 |
وَإِنَّہَا لَبِسَبِيلٍ۬ مُّقِيمٍ اور وہ بستی ہے سیدھی راہ پر۔ |
76 |
إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ البتہ اس میں نشانی ہے یقین کرنے والوں کو۔ |
77 |
وَإِن كَانَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡأَيۡكَةِ لَظَـٰلِمِينَ اور تحقیق (یقیناً) تھے بن (ایکہ) کے رہنے والے گنہگار۔ |
78 |
فَٱنتَقَمۡنَا مِنۡہُمۡ وَإِنَّہُمَا لَبِإِمَامٍ۬ مُّبِينٍ۬ سو ہم نے اُن سے بدلہ لیا،اور یہ دونوں شہر راہ پر نظر آتے۔ |
79 |
وَلَقَدۡ كَذَّبَ أَصۡحَـٰبُ ٱلۡحِجۡرِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ اور تحقیق (یقیناً) جھٹلایا حجر والوں نے رسولوں کو۔ |
80 |
وَءَاتَيۡنَـٰهُمۡ ءَايَـٰتِنَا فَكَانُواْ عَنۡہَا مُعۡرِضِينَ اور دیں ہم نے ان کو نشانیاں، سو (مگر) رہے ان کو ٹلاتے۔ |
81 |
وَكَانُواْ يَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتًا ءَامِنِينَ اور تھے تراشتے پہاڑوں کے گھر خاطر جمع (اطمینان) سے۔ |
82 |
فَأَخَذَتۡہُمُ ٱلصَّيۡحَةُ مُصۡبِحِينَ پھر پکڑا انکو چنگھاڑ نے، صبح ہوتے۔ |
83 |
فَمَآ أَغۡنَىٰ عَنۡہُم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ پھر کام نہ آیا ان کو جو کماتے تھے۔ |
84 |
وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَہُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّۗ اور ہم نے بنائے نہیں آسمان و زمین اور جو ان کے بیچ ہے، بغیر تدبیر(مقصد) ۔ وَإِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَأَتِيَةٌ۬ۖ فَٱصۡفَحِ ٱلصَّفۡحَ ٱلۡجَمِيلَ اور قیامت مقرر آئی (آنی) ہے، سو کنارہ پکڑ (درگزر کر) اچھی طرح کنارہ(درگزر) ۔ |
85 |
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلۡخَلَّـٰقُ ٱلۡعَلِيمُ تیرا رب جو ہے، وہی ہے بنانے والا (خالق) خبردار۔ |
86 |
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَـٰكَ سَبۡعً۬ا مِّنَ ٱلۡمَثَانِى وَٱلۡقُرۡءَانَ ٱلۡعَظِيمَ اور ہم نے دی ہیں تجھ کو سات آیتیں وظیفہ، اور قرآن بڑے درجے کا۔ |
87 |
لَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعۡنَا بِهِۦۤ أَزۡوَٲجً۬ا مِّنۡهُمۡ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡہِمۡ مت پسار(دراز کر) اپنی آنکھیں اُن چیزوں پر جو برتنے کو دیں ہم نے انکو کئی طرح کے لوگوں کو، اور نہ غم کھا اُن پر، وَٱخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِلۡمُؤۡمِنِينَ اور جھکا اپنے بازو ایمان والوں کے واسطے۔ |
88 |
وَقُلۡ إِنِّىٓ أَنَا ٱلنَّذِيرُ ٱلۡمُبِينُ اور کہہ کہ میں وہی ہوں ڈرانے والا کھول کر(صاف صاف) ۔ |
89 |
كَمَآ أَنزَلۡنَا عَلَى ٱلۡمُقۡتَسِمِينَ جیسا ہم نے بھیجا ہے اُن بانٹی کرنے (فرقوں میں بٹنے) والوں پر۔ |
90 |
ٱلَّذِينَ جَعَلُواْ ٱلۡقُرۡءَانَ عِضِينَ جنہوں نے کیا ہے قرآن کو بوٹیاں(ٹکڑے ٹکڑے) ۔ |
91 |
فَوَرَبِّكَ لَنَسۡـَٔلَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ سو قسم ہے تیرے رب کی! ہم کو پوچھنا ہے اُن سب سے۔ |
92 |
عَمَّا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ جو کام کرتے تھے۔ |
93 |
فَٱصۡدَعۡ بِمَا تُؤۡمَرُ وَأَعۡرِضۡ عَنِ ٱلۡمُشۡرِكِينَ سو سنا دے کھول کر (ڈنکے کی چوٹ پر)جو تجھ کو حکم ہوا، اور دھیان نہ کر شرک والوں کا۔ |
94 |
إِنَّا كَفَيۡنَـٰكَ ٱلۡمُسۡتَہۡزِءِينَ ہم بس (کافی) ہیں تیری طرف سے ٹھٹھے (مذاق) کرنے والوں کو۔ |
95 |
ٱلَّذِينَ يَجۡعَلُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَۚ جو ٹھہراتے ہیں اﷲ کے ساتھ اور کسی کی بندگی۔ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ سو آگے (عنقریب) معلوم کریں گے۔ |
96 |
وَلَقَدۡ نَعۡلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدۡرُكَ بِمَا يَقُولُونَ اور ہمیں جانتے ہیں کہ تیرا جی رکتا (کوفت ہوتی) ہے اُن کی باتوں سے۔ |
97 |
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ ٱلسَّـٰجِدِينَ سو تُو یاد کر خوبیاں اپنے رب کی، اور رہ سجدہ کرنے والوں میں۔ |
98 |
وَٱعۡبُدۡ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأۡتِيَكَ ٱلۡيَقِينُ اور بندگی کر اپنے رب کی، جب تک پہنچے تجھ کو یقین۔ *********** |
99 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |