Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Ma'un

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ

 تو نے دیکھا! وہ جو جھٹلاتا ہے انصاف ہونا،

1

فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ

 سو وہی ہے جو دھکیلتا ہے یتیم کو،

2

وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ

 اور نہیں تاکید کرتا محتاج کے کھانے پر۔

3

فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ

پھر خرابی ہے ان نمازیوں کی ،

4

الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ

جو اپنی نماز سے بے خبر ہیں،

5

الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ

 وہ جو دکھاوا کرتے ہیں۔

6

وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ

 اور مانگے نہ دیں برتنے کی چیز۔

***********

7


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter