Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Zalzalah

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا

جب ہلائیے زمین کو اس کے بھونچال سے ۔

1

وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا

اور نکال ڈالے زمین اپنے بوجھ۔

2

وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا

اور کہے گا آدمی اس کو کیا ہوا؟

3

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

اس دن بتا دےگی اپنی باتیں،

4

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا

اس واسطے کہ اس کے رب نے حکم بھیجا اس کو۔

5

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

اس دن ہو پڑیں گے(پلٹیں گے) لوگ بھانت بھانت (گروہ در گروہ) کہ انکو دکھائیے انکے کئے

6

فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ

سو جس نے کی ذرہ بھر بھلائی، وہ دیکھ لے گا۔

7

وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ

اور جس نے کی ذرہ بھر برائی، وہ دیکھ لے گا۔

***********

8


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter