Surah Al Alaq

Urdu Translation: Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


  پڑھ اپنے رب کے نام سے، جس نے بنایا۔

1

بنایا آدمی لہو کی پھٹکی سے،

2

پڑھ، اور تیرا رب بڑا کریم ہے۔

3

جس نے علم سکھایا قلم سے۔

4

سکھایا آدمی کو جو نہ جانتا تھا۔

5

 کوئی نہیں (خبردار)! آدمی سر چڑھتا (سرکش ہو جاتا)ہے،

6

اس سے کہ دیکھے آپ (خود) کو محفوظ۔

7

بیشک تیرے رب کی طرف پھر (لوٹ کر) جانا ہے۔

8

تو نے دیکھا وہ جو منع کرتا ہے،

9

ایک بندے کو ، جب نماز کرے (پڑھے)؟

10

بھلا دیکھ تو اگر ہوتا(وہ بندہ) نیک راہ پر،

11

یا سکھاتا ڈر کے کام۔

12

بھلا دیکھ تو! اگر جھٹلایا اور منہ موڑا،

13

یہ نہ جانا کہ اﷲ دیکھتا ہے؟

14

کوئی نہیں اگر باز نہ آئے گا۔ ہم گھسیٹیں گے چوٹی (پیشانی) پکڑ کر۔

15

 کیسی چوٹی (پیشانی) جھوٹی گنہگار۔

16

اب بلائے اپنی مجلس(حامیوں کی) کو۔

17

ہم بلاتے ہیں پیادے (عذاب کے فرشتے)سیاست کرنے کو۔

18

 کوئی نہیں (خبردار)! نہ مان اس کا کہا، اور سجدہ کر، اور نزدیک ہو۔ (سجدہ)

***********

19


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter