Quran Urdu Translation

Surah Al Duha

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


  قسم دھوپ چڑھتے وقت کی،

1

اور رات کی جب چھا جائے۔

2

نہ رخصت کیا (چھوڑا) تجھ کو تیرے رب نے، نہ بیزار ہوا۔

3

اور البتہ پچھلی (بعد کا دور) بہتر ہے تجھ کو پہلی (پہلے دور) سے،

4

اور آگے دے گا تجھ کو تیرا رب پھر تو راضی ہو گا۔

5

بھلا نہ پایا تجھ کو یتیم پھر جگہ دی؟

6

اور پایا تجھ کو بھٹکتا، پھر راہ دی (دکھائی)؟

7

اور پایا تجھ کو مفلس، پھر محفوظ (غنی) کیا۔

8

سو جو یتیم ہو، اس کو نہ دبا۔

9

اور جو مانگتا ہو، اس کو نہ جھڑک۔

10

اور جو احسان (نعمت)ہے تیرے رب کا، سو بیان کر۔

***********

11


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter