Surah Al LaylUrdu Translation: Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
قسم ہے رات کی جب چھا جائے، |
1 |
اور دن کی جب روشن ہو، |
2 |
اور اس (حکمت) کی جو اس نے پیدا کئے نر اور مادہ۔ |
3 |
تمہاری کمائی بھانت بھانت (مختلف قسم) ہے۔ |
4 |
جو جس نے دیا اور ڈر رکھا، |
5 |
اور سچ جانا بھلی بات کو، |
6 |
تو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے آسانی میں۔ |
7 |
اور جس نے نہ دیا، اور بے پروا رہا، |
8 |
اور جھوٹ جانا بھلی بات کو، |
9 |
سو اس کو ہم سہج سہج پہنچا دیں گے سختی میں۔ |
10 |
اور کام نہ آئے گا اس کو مال اس کا، جب گڑھے (دوزخ) میں گرے گا۔ |
11 |
ہمارا ذمہ ہے سوجھا (بتا) دینا، |
12 |
اور ہمارے ہاتھ ہے پچھلی (آخرت) اور پہلی (دنیا)۔ |
13 |
سو میں نے سنا دی تم کو خبر ایک تپتی آگ کی، |
14 |
اس میں وہی پہنچے گا جو بڑا بدبخت ہے، |
15 |
جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔ |
16 |
اور بچائیں گے اس سے وہ بڑا ڈر والا، |
17 |
جو دیتا ہے اپنا مال دل پاک کرنے کو۔ |
18 |
اور نہیں کسی کا اس پر احسان جس کا بدلہ دے، |
19 |
مگر چاہ کر منہ (خوشنودی) اپنے رب کا جو سب سے اوپر (رب اعلیٰ)، |
20 |
اور آگے (عنقریب) وہ راضی ہو گا۔ *********** |
21 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |