Surah Al Tariq

Urdu Translation: Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


 قسم ہے آسمان کی، اور اندھیرا پڑے آنے والے کی۔

1

اور تو کیا سمجھا کون ہے اندھیرا پڑے آنے والا؟

2

وہ تارا چمکتا۔

3

کوئی جی (نفس) نہیں جس پر نہیں ایک نگہبان۔

4

اب دیکھ لے آدمی، کاہے سے بنا (کس چیز سے پیدا ہوا)؟

5

بنا ( پیدا ہوا)ایک اچھلتے پانی سے،

6

جو نکلتا ہے پیٹھ اور چھاتی کے بیچ سے۔

7

بیشک وہ اس کو پھیر(دوبارہ) لا سکتا ہے،

8

جس دن جانچے جائیں بھید،

9

تو کچھ نہ ہو گا اس کو زور، نہ کوئی مدد کرنے والا۔

10

قسم ہے آسمان چکر مارنے( لگاتار بارش برسانے) والے کی،

11

اور زمین دراڑ کھانے والے کی۔

12

یہ بات (کلام الٰہی)دو ٹوک ہے،

13

اور نہیں یہ بات ہنسی کی۔

14

البتہ وہ لگے ہیں ایک داؤ کرنے میں،

15

اور میں لگا ہوں ایک داؤ کرنے میں۔

16

سو ڈھیل دے منکروں کو، ڈھیل دے ان کو صبر کر (ذرا کی ذرا)۔

***********

17


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter