Surah Al BurujUrdu Translation: Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
قسم ہے آسمان کی جس میں بُرج ہیں، |
1 |
اور اس دِن (قیامت) کی جس کا وعدہ ہے، |
2 |
اور حاضر ہونے (دیکھنے) والے کی، اور جس پر حاضر ہوئیں (دیکھی جانے والی چیز کی)۔ |
3 |
مارے جائیو(ہلاک کر دیئے) کھائیاں کھودنے والے؟ |
4 |
آگ بھری ایندھن سے۔ |
5 |
جب (کہ) وہ اس پر(اس کے گرد) بیٹھے، |
6 |
اور جو کچھ وہ کرتے مسلمانوں سے، سامنے دیکھتے، |
7 |
اور ان سے بدلہ نہ لیتے تھے، مگر اسی کا کہ یقین لائے اﷲ پر، جو زبردست ہے خوبیوں سراہا، |
8 |
جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ اور اﷲ کے سامنے ہے ہر چیز۔ |
9 |
جو دین سے بھٹکانے لگے ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو، پھر توبہ نہ کی تو ان کو عذاب ہے دوزخ کا، اور ان کو عذاب ہے آگ لگی کا۔ |
10 |
جو لوگ یقین لائے اور کیں بھلائیاں، ان کو باغ ہیں جنکے نیچے بہتی نہریں۔ یہ ہے بڑی مراد ملنی۔ |
11 |
بیشک تیرے رب کی پکڑ سخت ہے۔ |
12 |
بیشک وہی کرے (پیدا) پہلی مرتبہ اور دوسری، |
13 |
اور وہی ہے بخشتا ، محبت کرتا۔ |
14 |
مالک تخت کا بڑی شان والا۔ |
15 |
کر ڈالتا جو چاہے۔ |
16 |
کچھ پہنچی تجھ کو بات ان لشکروں کی؟ |
17 |
فرعون اور ثمود کی۔ |
18 |
کوئی نہیں! بلکہ منکر جھٹلاتے ہیں، |
19 |
اور اﷲ نے ان کے گرد (ہر طرف) سے گھیرا ہے۔ |
20 |
کوئی نہیں! یہ قرآن ہے بڑی شان والا، |
21 |
لکھا تختی میں جس کی نگہبانی ہے۔ *********** |
22 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |