Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Inshiqaq

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ

جب آسمان پھٹ جائے۔

1

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

اور سن لے حکم اپنے رب کا، اور اسی لائق ہے۔

2

وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ

اور جب زمین پھیلائی جائے،

3

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ

اور نکال ڈالے جو کچھ اس میں ہے، اور خالی ہو جائے،

4

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

اور سن لے حکم اپنے رب کا اور اسی لائق ہے۔

5

يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ

اے آدمی! تجھ کو بچنا (چلن) ہے اپنے رب تک پہنچنے میں بچ بچ کر، پھر اس سے ملنا۔

6

فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ

سو جس کو ملا لکھا اس کے داہنے ہاتھ میں،

7

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا

تو اس سے حساب لینا ہے آسان حساب۔

8

وَيَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مَسْرُورًا

اور پھر کر (لوٹ) آئے اپنے لوگوں پاس خوش وقت۔

9

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ

اور جس کو ملا اس کا لکھا پیٹھ کے پیچھے سے،

10

فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا

سو وہ پکارے گا موت موت،

11

وَيَصْلَى سَعِيرًا

اور پہنچے گا آگ میں۔

12

إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا

وہ رہا تھا اپنے گھر خوش وقت،

13

إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ

اس نے خیال کیا کہ پھر (پلٹ) نہ جائے گا۔

14

بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا

  کیوں نہیں! اس کا رب اس کو دیکھتا تھا۔

15

فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ

 سو قسم کھاتا ہوں شام کی سُرخی کی،

16

وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ

 اور رات کی، اور جو اس میں سمٹتا ہے،

17

وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ

اور چاند کی جب پورا ابھرے۔

18

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ

تم کو چڑھنا ہے درجے پر درجہ (رتبہ اعلٰی)۔

19

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ  

پھر کیا ہوا ہے ان کو یقین (ایمان) نہیں لاتے۔

20

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ  ۩

اور جب پڑھئیے ان پاس قرآن، سجدہ نہیں کرتے۔ (سجدہ)

21

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ

اُوپر سے یہ منکر جھٹلاتے ہیں۔

22

وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ

اور اللہ خوب جانتا ہے جو اندر (دلوں میں) بھر رکھتے ہیں۔

23

فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

 سو خوشی سُنا ان کو دکھ والی مار (عذاب) کی۔

24

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

مگر جو یقین (ایمان) لائے ور کیں بھلائیں، ان کو نیگ (جز) ہے بے انتہا۔

***********

25


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter