Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Mudaththir

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ

اے لحاف میں لپٹے!

1

قُمْ فَأَنْذِرْ

 کھڑا ہو، پھر ڈر سنا (خبردار کر)،

2

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ

اور اپنے رب کی بڑائی بول،

3

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ

اور اپنے کپڑے صاف رکھ،

4

وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ

اور کتھرے (نا پاکی) کو چھوڑ دے،

5

وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ

 اور نہ کر کہ احسان کرے اور بہت چاہے،

6

وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ

 اور اپنے رب کی راہ دیکھ(کی خاطر صبر کر)۔

7

فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ

پھر جب کھڑکھڑاتے وہ کھوکھرا (صور پھونکا جائے)،

8

فَذَلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ

پھر وہ اس دن مشکل دن ہے،

9

عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ

منکروں پر نہیں آسان۔

10

‏ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا

چھوڑ دے مجھ کو اور اس کو، جو میں نے بنایا اکاّ (اکیل)،

11

وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَمْدُودًا

اور دیا اس کو مال پھیلا کر(ڈھیروں)،

12

وَبَنِينَ شُهُودًا

اور بیٹے مجلس میں بیٹھنے والے،

13

وَمَهَّدْتُ لَهُ تَمْهِيدًا

اور تیاری (راہ ہموار) کر دی اس کو خوب تیاری،

14

ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ

پھر لالچ رکھتا ہے کہ اور دوں۔

15

كَلَّا ۖ

 کوئی (ہر گز) نہیں!

إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا

وہ (تو) ہے ہماری آیتوں کا مخالف،

16

سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا

 اب اس سے چڑھواؤں گا بڑی (کٹھن) چڑھائی۔

17

إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

اس نے سوچ کیا (سوچ) اور دل میں ٹھہرایا (بات بنائی)۔

18

فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ

سو مارا جائے! کیسا ٹھہرائی (بات بنائی)؟

19

ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ

پھر مارا جائے کیسا ٹھہرائی(بات بنائی)؟

20

ثُمَّ نَظَرَ

پھر نگاہ کی (نظر دوڑائی)،

21

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ

پھر تیوری چڑجائی اور منہ تھتھایا (نا خوشی جتائی)،

22

ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ

پھر پیٹھ دی (پلٹ) ، اور غرور کیا،

23

فَقَالَ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ

پھر بولا، اور نہیں یہ (قرآن) جادو ہے چلا آتا۔

24

إِنْ هَذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ

اور نہیں، یہ کہا ہے آدمی کا۔

25

سَأُصْلِيهِ سَقَرَ

اب اس کو ڈالوں گا آگ میں۔

26

وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ

اور تو کیا بوجھا کیسی ہے وہ آگ؟

27

لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ

نہ باقی رکھے، نہ چھوڑے،

28

لَوَّاحَةٌ لِلْبَشَرِ

نظر آتی ہے پنڈے پر(جھلسا دینے والی کھال کو)۔

29

عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ

اس پر مقرر ہیں انیس شخص (کارکن)،

30

وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ

 اور ہم نے جو رکھے ہیں دوزخ پر لوگ، اور نہیں فرشتے ہیں۔

وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا

اور ان کی جو گنتی رکھی سو جانچنے کو منکروں کے،

لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ۙ

تا (کہ) یقین کریں جن کو ملی ہے کتاب اور بڑھے ایمانداروں کو ایمان،

وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ ۙ

اور دھوکہ نہ کھائیں جن کو ملی ہے کتاب، اور مسلمان،

وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَذَا مَثَلًا ۚ

اور تا (کہ) کہیں جنکے دل میں روگ ہے اور منکر، کیا غرض تھی اﷲ کو اس کہاوت سے؟

كَذَلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ۚ

یوں بچلاتا (گمراہ کرت) ہے اﷲ جس کو چاہے، اور راہ دیتا ہے جس کو چاہے۔

وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ

اور کوئی نہیں جانتا تیرے رب کے لشکر مگر وہی آپ۔

وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ 

اور وہ تو سمجھوتی (نصیحت) ہے لوگوں کے واسطے۔

31

كَلَّا وَالْقَمَرِ

سچ کہتا ہوں، قسم ہے چاند کی!

32

وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَى 

 اور رات کی جب پیٹھ پھیرے(پلٹے)!

33

وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ 

 اور صبح کی جب روشن ہوئے!

34

إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ

وہ دوزخ ایک ہے، بڑی چیزوں میں،

35

نَذِيرًا لِلْبَشَرِ 

 ڈراوا ہے لوگوں کو،

36

لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ 

جو کوئی چاہے تم میں کہ آگے بڑھے یا پیچھے رہے،

37

كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ 

ہر جی (شخص) اپنے کئے (اعمال) میں پھنسا ہے،

38

إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ 

 مگر (سوائے) داہنے والے،

39

فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ 

باغوں میں ہیں مل کر پوچھتے ہیں،

40

عَنِ الْمُجْرِمِينَ 

 گنہگاروں کا احوال،

41

مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ 

تم کاہے سے پڑے دوزخ میں؟

42

قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ 

وہ بولے ہم نہ تھے نماز پڑھتے،

43

وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ 

اور نہ تھے کھلاتے محتاج کو،

44

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ 

اور تھے بات میں دھنستے (باتیں بناتے) ساتھ دھنسنے (باتیں بنانے) والوں کے۔

45

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ 

اور ہم تھے جھٹلاتے انصاف کے دن(روزِ جز) کو،

46

حَتَّى أَتَانَا الْيَقِينُ 

جب تک آ پہنچی ہم پر یقین (موت) آنے والی۔

47

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ 

پھر کام نہ آئے گی ان کو سفارش، سفارش کرنے والوں کی۔

48

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ 

پھر کیا ہوا ہے ان کو سمجھوتی (نصیحت) سے منہ موڑتے ہیں؟

49

كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُسْتَنْفِرَةٌ 

جیسے وہ گدھے ہیں بدکے،

50

فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ 

 بھاگے غل کرنے سے۔

51

بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُؤْتَى صُحُفًا مُنَشَّرَةً 

  بلکہ چاہتا ہے ہر مرد ان میں کہ اس کو ملیں ورق (صحیفہ) کھلے۔

52

كَلَّا ۖ

 کوئی (ہرگز) نہیں!

بَلْ لَا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ 

پر ڈرتے نہیں آخرت سے۔

53

كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ

 کوئی نہیں (خبردار) ! یہ تو سمجھوتی (نصیحت) ہے،

54

فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ 

پھر جو کوئی چاہے یاد (نصیحت حاصل) کرے،

55

وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ ۚ

 اور وہ یاد (نصیحت حاصل)جبھی کریں، کہ چاہے اﷲ۔

هُوَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ  

وہ ہے جس سے ڈر چاہئیے، اور وہی بخشنے کے لائق۔

***********

56


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter