Surah Al Jumu'ah

Urdu Translation: Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


اﷲ کی پاکی بولتا (تسبیح کرتا) ہے جو کچھ آسمانوں میں (ہے) اور زمین میں،

(اﷲ جو) بادشاہ (ہے)، پاک ذات، زبردست حکمت والا۔

1

 وہی ہے جس نے اُٹھایا اَن پڑھوں (اُمّیِوں)میں ایک رسول اُن ہی میں کا (سے)،

پڑھتا ان پاس اس کی آیتیں اور ان کو سنوارتا اور سکھاتا کتاب اور عقلمندی۔

اور اس سے پہلے تھے وہ صریح بھلاوے (گمراہی)میں۔

2

 اور ایک اوروں کے واسطے انہی میں سے جو ابھی نہیں ملے ان میں۔

اور وہی ہے زبردست حکمت والا۔

3

یہ بڑائی اﷲ کی ہے، دیتا ہے جس کو چاہے۔

اور اﷲ کا فضل بڑا ہے۔

4

کہاوت ان کی جن پر لادی تورات، پھر نہ اُٹھائی اُنہوں نے،جیسے کہاوت گدھے کی، پیٹھ پر لے چلتا ہے کتابیں۔

بُری کہاوت ہے ان لوگوں کی، جنہوں نے جھٹلائیں اﷲ کی باتیں۔

اور اﷲراہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو۔

5

تو کہہ، اے یہود! اگر تم دعوے کرتے ہوے کہ تم دوست ہو اﷲ کے سب لوگوں کے سِوا،

تو مناؤ (تمنا کرو) مرنے کو، اگر تم سچے ہو۔

6

اور کبھی نہ مناویں (تمنا کریں) گے مرنا، جس واسطے آگے بھیج چکے ہیں ان کے ہاتھ۔

اور اﷲ کو خوب معلوم ہیں گناہگار۔

7

تو کہہ، موت وہ ہے جس سے تم بھاگتے ہو، سو وہ تم سے ملنی ہے،

پھر پھیرے (پیش کئے) جاؤ گے اُس چھپا اور کھلا جاننے والے پاس،پھر جتائے گا تم کو جو کرتے تھے۔

8

اے ایمان والو! جب اذان ہو نماز کی دن جمعہ کے تو دوڑو اﷲ کی یاد کو اور چھوڑ دو بیچنا۔

یہ بہتر ہے تمہارے حق میں اگر تم کو سمجھ ہے۔

9

پھر جب تمام ہو چکے نماز تو پھیل پڑو زمین میں اور ڈھونڈو فضل اﷲ کا،

اور یاد کرو اﷲ کو بہت سا، شاید تمہارا بھلا ہو۔

10

اور جب دیکھیں سودا بِکنا یا تماشا، کھنڈ (لپک) جائیں اسکی طرف اور تجھ کو چھوڑ جائیں کھڑا۔

تو کہہ، جو اﷲ کے پاس ہے بہتر ہے تماشے سے، اور سودے سے۔

اور اﷲ بہتر ہے روزی دینے والا۔

***********

11


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter