Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Mumtahinah

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ

اے ایمان والو! نہ پکڑو (بناؤ) میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست،

تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُمْ مِنَ الْحَقِّ

ان کو پیغام بھیجتے ہو دوستی سے (ک)، اور وہ منکر ہوئے ہیں اس سے جو تم کو آیا سچّا دین۔

يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ ۙ أَنْ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ رَبِّكُمْ

نکالتے ہیں رسول کو اور تم کو اس (بن) پر، کہ تم مانو اﷲ اپنے رب کو۔

إِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ جِهَادًا فِي سَبِيلِي وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِي ۚ

اگر تم نکلے ہو لڑائی کو میری راہ میں، اور چاہ کر میری رضامندی،

تُسِرُّونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ

(تم کو یہ زیب نہیں دیات) تم ان کو چھپے پیغام بھیجتے ہو دوستی کے۔

وَأَنَا أَعْلَمُ بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنْتُمْ ۚ

اور مجھ کو خوب معلوم ہے جو چھپایا تم نے اور جو کھولا (اعلانیہ کی) تم نے۔

وَمَنْ يَفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ

اور جو کوئی تم میں یہ کام کرے، وہ بھولا سیدھی راہ۔

1

إِنْ يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً

اگر تم کو وہ پائیں دشمن ہوں تمہارے،

وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ  وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ

اور چلائیں تم پر اپنے ہاتھ، اور اپنی زبانیں برائی کو اور چاہیں کس طرح تم منکر ہو جاؤ۔

2

لَنْ تَنْفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ ۚ

ہر گز کام نہ آئیں گے تم کو تمہارے ناتے (رشتے) اور نہ تمہاری اولاد،

يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ

قیامت کے دن  وہ (اﷲ) فیصلہ کرے گا تم میں۔

وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

اور اﷲ جو کرتے ہو دیکھتا ہے۔

3

قَدْ كَانَتْ لَكُمْ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فِي إِبْرَاهِيمَ وَالَّذِينَ مَعَهُ

تم کو چال چلنی ہے اچھی، ابراہیم کی اور جو اس کے ساتھ تھے،

إِذْ قَالُوا لِقَوْمِهِمْ إِنَّا بُرَآءُ مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ

جب کہا اپنی قوم کو ہم الگ ہیں تم سے اور جن کو تم پوجتے ہو اﷲ کے سوا، ان سے۔

كَفَرْنَا بِكُمْ وَبَدَا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةُ وَالْبَغْضَاءُ أَبَدًاحَتَّى تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَحْدَهُ

ہم منکر ہوئے تم سے اور کھل پڑی (ہو گئی) ہم میں اور تم میں دشمنی اور بَیر  ہمیشہ کو، جب تک تم یقین نہ لاؤ اﷲ اکیلے پر،

إِلَّا قَوْلَ إِبْرَاهِيمَ لِأَبِيهِ لَأَسْتَغْفِرَنَّ لَكَ وَمَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ ۖ

مگر ایک کہنا ابراہیم کا اپنے باپ کو، میں مانگوں گا معافی تیری،اور مالک نہیں میں تیرے بھلے کو اﷲ کے ہاتھ سے کسی چیز کا۔

رَبَّنَا عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَإِلَيْكَ أَنَبْنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ

اے رب ہمارے! ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا اور تیری طرف رجوع ہوئے اور تیری طرف پھر آنا،

4

رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُواوَاغْفِرْ لَنَا رَبَّنَا ۖ

اے رب ہمارے! نہ جانچ ہم پر کافروں کو ، اور ہم کو معاف کر، اے رب ہمارے!

إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

تو ہی ہے زبردست حکمت والا۔

5

لَقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِيہِمۡ أُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ۬ لِّمَن كَانَ يَرۡجُواْ ٱللَّهَ وَٱلۡيَوۡمَ ٱلۡأَخِرَ‌ۚ

البتہ تم کو بھلی چال چلنی ہے ان کی جو کوئی امید رکھتا ہو اﷲ کی  اور پچھلے دن (روز آخر) کی۔

وَمَنْ يَتَوَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

اور جو کوئی منہ پھیرے، تو اﷲ وہی ہے بے پروا خوبیوں سراہا (لائق حمد و ثن)۔

6

عَسَى اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً ۚ

 امید ہے کہ کر دے اﷲ تم میں اور جو دشمن ہیں تمہارے ان میں دوستی۔

وَاللَّهُ قَدِيرٌ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ

اور اﷲ سب کر سکتا ہے۔اور اﷲ (ہے) بخشنے والا ہے مہربان۔

7

لَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ

اﷲ تم کو منع نہیں کرتا اُن سے جو لڑے نہیں تم سے دین پر اور نکالا نہیں تم  کوتمہارےگھروں سے،

أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ ۚ

کہ اُن سے کرو بھلائی اور انصاف کا سلوک۔

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ

اﷲ چاہتا ہے انصاف والوں کو۔

8

إِنَّمَا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ

اﷲ تو منع کرتا ہے تم کو ان سے جو لڑے تم سے دین پر، اور نکالا تم کو تمہارے گھروں سے،

وَظَاهَرُواعَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ ۚ

اور میل باندھا (مدد کی ایک دوسرے کی) تمہارے نکالنے پر، کہ ان سے کرو دوستی

وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ

اور جو کوئی اُن سے دوستی کریے سو وہ لوگ وہی ہیں گنہگار۔

9

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوهُنَّ ۖ

اے ایمان والو! جب آئیں تم پاس ایمان والی عورتیں وطن چھوڑ کر تو ان کو جانچ لو۔

اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ ۖ

اﷲ بہتر جانے اُن کے ایمان۔

فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ ۖ

پھر اگر جانو کہ وہ ایمان پر ہیں، تو نہ پھیرو ان کو کافروں کی طرف۔

لَا هُنَّ حِلٌّ لَهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ ۖ

نہ یہ عورتیں حلال ہیں ان مردوں (کافروں) کو اور نہ وہ مرد (کافر) حلال ہیں اِن عورتوں کو۔

وَآتُوهُمْ مَا أَنْفَقُوا ۚ

اور دے دو ان مردوں (کافروں) کوجو ان کا خرچ (مہر ادا کی) ہوا۔

وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ ۚ

اور گناہ نہیں تم کو کہ نکاح کر لو اُن عورتوں سے جب ان کو دو اُن کے مہر

وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِوَاسْأَلُوا مَا أَنْفَقْتُمْ وَلْيَسْأَلُوا مَا أَنْفَقُوا ۚ

اور نہ رکھو قبضہ میں ناموس کافر عورتوں کے،اور مانگ لو جو تم نے خرچ کیا، اور وہ کافر مانگ لیں جو انہوں نے خرچ کیا۔

ذَلِكُمْ حُكْمُ اللَّهِ ۖ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ ۚ

یہ اﷲ کا فیصلہ ہے۔ (جو) تم میں فیصلہ کرتا ہے۔

وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔

10

وَإِنْ فَاتَكُمْ شَيْءٌ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ إِلَى الْكُفَّارِ

 اور اگر جاتی رہیں تمہارے ہاتھ سے تمہاری عورتیں کافروں کی طرف،

فَعَاقَبْتُمْ فَآتُوا الَّذِينَ ذَهَبَتْ أَزْوَاجُهُمْ مِثْلَ مَا أَنْفَقُوا ۚ

پھر تم گہا مارو (موقع ہاتھ آ جائے) تو دو ان کو جن کی عورتیں جاتی رہیں جتنا اُنہوں نے خرچ کیا تھا۔

وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي أَنْتُمْ بِهِ مُؤْمِنُونَ

اور ڈرتے رہو اﷲ سے، جس پر تم کو یقین ہے۔

11

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَكَ الْمُؤْمِنَاتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ

اے نبی جب آئیں تیرے پاس مسلمان عورتیں اقرار کرنے کو اس پر،

لَا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا

کہ شریک نہ ٹھہرائیں اﷲ کا کسی کو،

وَلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِينَ

اور چوری نہ کریں، اور بدکاری نہ کریں

وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ

اور اپنی اولاد نہ ماریں،

وَلَا يَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِنَّ وَأَرْجُلِهِنَّ

اور طوفان (بہتان) نہ لائیں باندھ کر اپنے ہاتھوں پاؤں میں،

وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ ۙ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْ لَهُنَّ اللَّهَ ۖ

تیری بے حکمی نہ کریں کِسی بھلے کام میں،تو اُن سے اقرار کر (بیعت لے لو)، اور معافی مانگ ان کے واسطے اﷲ سے۔

إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ

بیشک اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔

12

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ

اے ایمان والو! مت دوستی کرو ان لوگوں سے کہ غصے ہوا اﷲ ان پر ،

قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ كَمَا يَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ أَصْحَابِ الْقُبُورِ

وہ آس توڑ چکے ہیں پچھلے گھر (آخرت) سے، جیسے آس توڑی منکروں نے قبر والوں سے۔

***********

13


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter