Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Hashr

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ

اﷲ کی پاکی بولتا (تسبیح کرتا) ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں،

وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ  

اور وہی ہے زبردست حکمت والا،

1

هُوَ الَّذِي أَخْرَجَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنْ دِيَارِهِمْ لِأَوَّلِ الْحَشْرِ ۚ

وہی ہے جس نے نکال دیئے ، جو منکر ہیں کتاب والوں سے، ان کے گھروں سے پہلے ہی بھیڑ ہوتے ۔

مَا ظَنَنْتُمْ أَنْ يَخْرُجُوا ۖ

تم نہ اٹکلتے (گمان کرتے) تھے کہ وہ نکلیں گے،

وَظَنُّوا أَنَّهُمْ مَانِعَتُهُمْ حُصُونُهُمْ مِنَ اللَّهِ فَأَتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا ۖ

اور وہ خیال رکھتے تھے کہ ان کا بچاؤ ہے ان کے قلعے اﷲ کے ہاتھ سے،پھر پہنچا ان پر اﷲجہاں سے ان کو خیال نہ تھا،

وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ ۚ

اور ڈالی ان کے دل میں دھاک (رعب)،

يُخْرِبُونَ بُيُوتَهُمْ بِأَيْدِيهِمْ وَأَيْدِي الْمُؤْمِنِينَ

(نتیجہ یہ ہواکہ) اجاڑنے لگے اپنے گھر اپنے ہاتھوں اور (برباد کروائے) مسلمانوں کے ہاتھوں،

فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ  

سو دہشت مانو (عبرت پکڑو) اے آنکھ والو!

2

وَلَوْلَا أَنْ كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْجَلَاءَ لَعَذَّبَهُمْ فِي الدُّنْيَا ۖ

 اور اگر نہ ہوتا کہ لکھا تھا اﷲ نے اُن پر اُجڑنا تو ان کو مار دیتا دُنیا (ہی) میں۔

وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ  

اور آخرت میں ہے ان کو آگ کی مار (دوزخ کا عذاب)۔

3

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ شَاقُّوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۖ

اس پر کہ وہ مخالف ہوئے اﷲ سے اور اس کے رسول سے،

وَمَنْ يُشَاقِّ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ  

اور جو کوئی مخالف ہو اﷲ سے، تو اﷲ کی مار (عذاب) سخت ہے۔

4

مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ

جو کاٹ ڈالا تم نے کھجور کا پیڑ (ی) رہنے دیا کھڑا اپنی جڑ پر، سو (یہ سب ہو) اﷲ کے حکم سے،

وَلِيُخْزِيَ الْفَاسِقِينَ  

اور (اس لئے ہو) تا (کہ) رسوا کرے بے حکموں (نا فرمانوں) کو۔

5

وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ

اور جو ہاتھ لگایا اﷲ نے اپنے رسول کو ان سے، سو تم نے نہیں دوڑائے اس پر گھوڑے اور نہ اونٹ،

وَلَكِنَّ اللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُ عَلَى مَنْ يَشَاءُ ۚ

لیکن اﷲ جتا (تسلط) دیتا ہے اپنے رسولوں کو جس پر چاہے۔

وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ  

اور اﷲ سب چیز کر سکتا ہے۔

6

مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ

جو ہاتھ لگائے اﷲ اپنے رسول کو بستیوں والوں سے سو (وہ ہے)اﷲ کے واسطے اور رسول کے

وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ

اور ناتے (رشتے) والے کے اور بن باپ کے لڑکوں کے اور محتاجوں کے اور مسافر کے،

كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ ۚ

تا (کہ) نہ آئے لینے دینے میں (رہے گردش میں) دولت مندوں کے تم میں سے۔

وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا ۚ

اور جو دے تم کو رسول سو لے لو اور جس سے منع کرے سو چھوڑ دو۔

وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ  

اور ڈرتے رہو اﷲ سے ،بے شک اﷲ کی مار سخت ہے۔

7

لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ

(نیز یہ مال) واسطے ان مفلسوں وطن چھوڑنے والوں کے (لئے)جو نکالے آئے (گئے) ہیں اپنے گھروں سے اور مالوں سے،

يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا وَيَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ۚ

ڈھونڈتے آئے ہیں اﷲ کا فضل اور اس کی رضا مندی، اور مدد کرنے کو اﷲ اور اس کے رسول کی۔

أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ  

وہ لوگ وہی ہیں سچے۔

8

وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ

اور ( یہ مال ان لوگوں کے لئے بھی ہے)جو گھر پکڑ رہے (مقیم) ہیں اس گھر (مدینہ) میں اور ایمان میں ، ان سے پہلے،

محبت کرتے ہیں اس سے جو وطن چھوڑ آئے ان کے پاس،

وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ۚ

اور نہیں پاتے اپنے دل میں غرض (حاجت) اس چیز سے جو ان کو ملا،

اور اول رکھتے (ترجیح دیتے) ہیں ان کو اپنی جان سے، اور اگرچہ ہو اپنے اوپر بھوک۔

وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

اور جو بچایا گیا اپنے جی (نفس) کے لالچ سے ، تو وہی لوگ ہیں مراد پانے والے۔

9

وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ

 اور واسطے ان کے جو آئے اُن سے پیچھے کہتے (دعا کرتے) ہوئے،

رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ

اے رب بخش ہم کو، اور ہمارے بھائیوں کو جو ہم سے آگے پہنچے (سبقت لے گئے) ایمان میں،

وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا

اور نہ رکھ ہمارے دل میں بَیر (بغض) ایمان والوں کا،

رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ  

اے رب! تو ہی ہے نرمی والا مہربان۔

10

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ نَافَقُوا يَقُولُونَ لِإِخْوَانِهِمُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ

  تو نہ دیکھے وہ جو دغاباز ہیں، کہتے ہیں اپنے بھائیوں کو، جو منکر ہیں کتاب والوں میں سے،

لَئِنْ أُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَلَا نُطِيعُ فِيكُمْ أَحَدًا أَبَدًا

اگر تم کو کوئی نکال دے گا، تو ہم بھی نکلیں گے تمہارے ساتھ،اور کہا نہ مانیں گے کسی کا تمہارے حق میں کبھی،

وَإِنْ قُوتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْ

اور اگر تم سے لڑائی ہو گی تو ہم تمہاری مدد کریں گے۔

وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ  

اور اﷲ گواہی دیتا ہے وہ جھوٹے ہیں۔

11

لَئِنْ أُخْرِجُوا لَا يَخْرُجُونَ مَعَهُمْ وَلَئِنْ قُوتِلُوا لَا يَنْصُرُونَهُمْ

 اگر وہ نکالیں جائیں گے ، یہ نہ نکلیں گے ان کے ساتھ،اور اگر ان سے لڑائی ہو گی یہ نہ مدد کریں گے ان کی۔

وَلَئِنْ نَصَرُوهُمْ لَيُوَلُّنَّ الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يُنْصَرُونَ  

اور اگر مدد کریں گے تو بھاگیں گے پیٹھ دے کر، پھر کہیں مدد نہ پائیں گے۔

12

لَأَنْتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِمْ مِنَ اللَّهِ ۚ

البتہ تمہارا ڈر زیادہ ہے ان کے دل میں اﷲ سے۔

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ  

یہ اس سے (لئے) کہ وہ لوگ (سمجھ) بوجھ نہیں رکھتے۔

13

لَا يُقَاتِلُونَكُمْ جَمِيعًا إِلَّا فِي قُرًى مُحَصَّنَةٍ أَوْ مِنْ وَرَاءِ جُدُرٍ ۚ

لڑ نہ سکیں گے تم سے سب مل کر ، مگر بستیوں کے کوٹ (قلعوں) میں،یا دیواروں کی اوٹ میں۔

بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ شَدِيدٌ ۚ

ان کی لڑائی آپس میں سخت ہے۔

تَحْسَبُهُمْ جَمِيعًا وَقُلُوبُهُمْ شَتَّى ۚ

تو جانے وہ اکھٹے ہیں اور (مگر) ان کے دل پھوٹ رہے ہیں۔

ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْقِلُونَ  

یہ اس سے کہ وہ لوگ عقل نہیں رکھتے۔

14

كَمَثَلِ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ قَرِيبًا ۖ ذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ

جیسے کہاوت ان کی، جو ہو چکے ہیں ان سے پہلے پاس ہی چکھی سزا اپنے کام کی۔

وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ  

اور ان کو دکھ کی مار ہے۔

15

كَمَثَلِ الشَّيْطَانِ إِذْ قَالَ لِلْإِنْسَانِ اكْفُرْ

جیسے کہاوت شیطان کی، جب کہے انسان کو، تو منکر ہو۔

فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَالَمِينَ  

پھر جب وہ منکر ہوا، کہے میں الگ ہوں تجھ سے،میں ڈرتا ہوں اﷲ سے جو رب سارے جہان کا۔

16

فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَا أَنَّهُمَا فِي النَّارِ خَالِدَيْنِ فِيهَا ۚ

پھر آخر (انجام) ان دونوں کا یہی کہ وہ دونوں ہیں آگ (جہنم) میں، سدا رہیں اس میں۔

وَذَلِكَ جَزَاءُ الظَّالِمِينَ  

اور یہی ہے سزا گنہگاروں کی۔

17

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۖ

 اے ایمان والو! ڈرتے رہو اﷲ سےاور چاہیئے دیکھ لے کوئی جی(ہر شخص) کیسا بھیجا ہے کل کے واسطے؟

وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ

اور ڈرتے رہو اﷲ سے۔

إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ  

بے شک اﷲ کو خبر ہے جو کرتے ہو۔

18

وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسَاهُمْ أَنْفُسَهُمْ ۚ

اور مت ہو ویسے جنہوں نے بھلا دیا اﷲ کو،  پھر اس نے بھلا دیئے اُ ن کو ان کے جی(اپنے آپ سے)۔

أُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ  

وہ لوگ وہی ہیں بے حکم۔

19

لَا يَسْتَوِي أَصْحَابُ النَّارِ وَأَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۚ

برابر نہیں لوگ دوزخ کے اور بہشت کے۔

أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ  

بہشت کے لوگ وہی ہیں مراد کو پہنچے۔

20

لَوْ أَنْزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ عَلَى جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُتَصَدِّعًا مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ۚ

 اگر ہم اتارتے یہ قرآن ایک پہاڑ پر، تو تُو دیکھتا دب جاتا (اور) پھٹ جاتا اﷲ کے ڈر سے۔

وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ  

اور یہ کہاوتیں ہم سناتے ہیں لوگوں کو، شاید وہ دھیان (غور و فکر) کریں۔

21

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۖ

 وہ اﷲ ہے جس کے سوا بندگی نہیں کسی کی،

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ

جانتا ہے چھپا اور کھلا،

هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ  

وہ ہے بڑا مہربان رحم والا۔

22

هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ

وہ اﷲ ہے! جس کے سوا بندگی نہیں کسی کی،

الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ

وہ بادشاہ پاک ذات چنگا امان دیتا پناہ میں لیتا زبردست دباؤ والا صاحب بڑائی کا۔

سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ  

پاک ہے اﷲ اس سے جو شریک بتاتے ہیں ۔

23

هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ

وہ اﷲ (ہی) ہے بنانے (تخلیق کرنے) والا نکال کھڑا کرتا صورت کھینچتا،

لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى ۚ

اسی کے ہیں سب نام خاصے۔

يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ

اس کی پاکی بولتا (تسبیح کرتا) ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں،

وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ  

اور وہی ہے زبردست حکمت والا۔

***********

24


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter