Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Fussilat

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


حم

 حٰم ۔

1

تَنْزِيلٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

  کچھ اتارا ہے بڑے مہربان رحم والے (کی طرف) سے ۔

2

كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ

  کتاب ہے کہ جُدی جُدی کی (کھول کھول کر بیان کی) ہیں اس کی آیتیں ۔

قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ

3

بَشِيرًا وَنَذِيرًا

 سناتا ہے خوشی اور ڈر۔

فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ

پھر دھیان نہ لائے وہ لوگ ، پھر وہ نہیں سنتے ۔

4

وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ

 اور کہتے ہیں ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے، جس طرف تو ہم کو بلاتا ہے،

وَفِي آذَانِنَا وَقْرٌ وَمِنْ بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ

اور ہمارے کانوں میں بوجھ ہے (بہرے ہیں) ، اور ہمارے تمہارے بیچ میں اوٹ (پردہ حائل) ہے،

فَاعْمَلْ إِنَّنَا عَامِلُونَ

سو تو اپنا کام کر ہم اپنا کام کرتے ہیں۔

5

قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ

تو کہہ، میں بھی آدمی ہوں جیسے تم، حکم آتا (وحی آتی) ہے مجھ کو کہ تم پر بندگی ایک حاکم (معبود) کی ہے،

فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ ۗ

سو سیدھے رہو اسکی طرف اور اس سے گناہ بخشواؤ ۔

وَوَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ

اور خرابی ہے شریک والوں (مشرکوں) کو ۔

6

الَّذِينَ لَا يُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ كَافِرُونَ

جو نہیں دیتے زکوٰۃ، اور وہ آخرت سے منکر ہیں۔

7

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

البتہ جو یقین لائے اور کئے بھلے کام ان کو نیگ (اجر) ملنا ہے جو بس (کبھی ختم) نہ ہو۔

8

قُلْ أَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُونَ بِالَّذِي خَلَقَ الْأَرْضَ فِي يَوْمَيْنِ وَتَجْعَلُونَ لَهُ أَنْدَادًا ۚ

تو کہہ، کیا تم منکر ہو اس (ذات) سے جس نے بنائی زمین دو دن میں،اور برابر  کرتے ہو اس کے ساتھ اوروں کو،

ذَلِكَ رَبُّ الْعَالَمِينَ‏

وہ ہے رب جہان کا۔

9

وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ مِنْ فَوْقِهَا وَبَارَكَ فِيهَا

 اور رکھے اس (زمین) میں بوجھ (پہاڑ) اوپر سے اور برکت رکھی اسکے اندر

وَقَدَّرَ فِيهَا أَقْوَاتَهَا فِي أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ سَوَاءً لِلسَّائِلِينَ

اور ٹھہرائیں اس میں خوراکیں اس کی چار دن میں ۔ پوری پوچھنے والوں (حاجت مندوں) کو ۔

10

ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاءِ وَهِيَ دُخَانٌ

پھر چڑھا آسمان کو اور دھواں ہو رہا تھا،

فَقَالَ لَهَا وَلِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا

پھر کہا اس کو اور زمین کو، آؤ دونوں خوشی سے یا زور سے۔

قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ

وہ بولے ہم آئے خوشی سے ۔

11

فَقَضَاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ فِي يَوْمَيْنِ وَأَوْحَى فِي كُلِّ سَمَاءٍ أَمْرَهَا ۚ

پھر ٹھہرائے سات آسمان دو دن میں، اور اتارا ہر آسمان میں حکم (قانون) اس کا۔

وَزَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَحِفْظًا ۚ

اور رونق دی ہم نے آسمان کو چراغوں سے اور نگہبانی (کی شیطانوں سے)۔

ذَلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ

یہ سادھا (منصوبہ) ہے زبردست خبردار کا۔

12

فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنْذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ

پھر اگر وہ ٹلا دیں (منہ موڑیں) تو تُو کہہ،

میں نے خبر سنا دی تم کو ایک کڑاکے (عذاب) کی، جیسے کڑاکا (عذاب) آیا عاد اور ثمود پر۔

13

إِذْ جَاءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّهَ ۖ

جب آئے انکے پاس رسُول آگے سے اور پیچھے سے(بھی) ، (اور ان کو سمجھای) کہ نہ پوجو کسی کو سوااﷲ کے ۔

قَالُوا لَوْ شَاءَ رَبُّنَا لَأَنْزَلَ مَلَائِكَةً فَإِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ كَافِرُونَ 

کہنے لگے، اگر ہمارا رب چاہتا تو اتارتا فرشتے، سو ہم تمہارے ہاتھ بھیجا نہیں مانتے۔

14

فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ

سو وہ جو عاد تھے غرور کرنے لگے (تھے) ملک میں نا حق کا اور کہنے لگے، کون ہے ہم سے زیادہ زور میں؟

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۖ

کیا دیکھتے نہیں کہ اﷲ جس نے ان کو بنایا وہ زیادہ ہے ان سے زور میں؟

وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ

اور تھے ہماری نشانیوں سے منکر۔

15

فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي أَيَّامٍ نَحِسَاتٍ لِنُذِيقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ

پھر بھیجی ہم نے ان پر باؤ (ہو) ٹھرّی (ٹھنڈی) زور کی(طوفانی) ، کئی دن مصیبت کے

(ت) کہ چکھائیں ان کو رسوائی کی مار، دنیا کے جیتے(دنیاوی زندگی میں) ۔

وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَخْزَى ۖ وَهُمْ لَا يُنْصَرُونَ

اور آخرت کی مار میں تو پوری رسوائی ہے ، اور(اس روز) ان کو کہیں مدد نہیں (ملے گی) ۔

16

وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيْنَاهُمْ فَاسْتَحَبُّوا الْعَمَى عَلَى الْهُدَى

اور وہ جو ثمود تھے سو ہم نے انکو راہ بنائی(پیش کی) ، پھر انکو خوش (اچھ) لگااندھے رہنا سو جھنے (راستہ دیکھنے) سے۔

فَأَخَذَتْهُمْ صَاعِقَةُ الْعَذَابِ الْهُونِ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ

پھر پکڑا ان کو کڑاکے نے ذلت کی مار کے، بدلہ (بسبب) اس کا جو کماتے (انکے کرتوت) تھے ۔

17

وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

 اور بچا دیئے ہم نے جو یقین لائے تھے، اور بچ چلتے تھے(برے کاموں سے) ۔

18

وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

اور جس دن جمع ہوں (ہانکے جائیں) گے دشمن اﷲ کے دوزخ پرپھر انکی مثلیں بٹیں (درجہ بندی کی جائے) گی

19

حَتَّى إِذَا مَا جَاءُ وهَا شَهِدَ عَلَيْهِمْ سَمْعُهُمْ وَأَبْصَارُهُمْ وَجُلُودُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ  

یہاں تک کہ جب (وہ سب) پہنچے اس پر، (تو) بتا ( گواہی) دیں گے ان کو

ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے چمڑے(جسم کی کھالیں) ، جو کچھ (اعمال) وہ کرتے تھے۔

20

وَقَالُوا لِجُلُودِهِمْ لِمَ شَهِدْتُمْ عَلَيْنَا ۖ

 اور وہ کہیں گے اپنے چمڑوں (اعض) کو، تم نے کیوں بتایا (گواہی دی ہمارے خلاف) ہم کو۔

قَالُوا أَنْطَقَنَا اللَّهُ الَّذِي أَنْطَقَ كُلَّ شَيْءٍ

وہ بولے ہم کو بلوایا (گویائی دی) اﷲ نے جس نے بلوایا (گویائی دی) ہے ہر چیز کو،

وَهُوَ خَلَقَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

اور اسی نے بنایا (پیدا کی) تم کو پہلی بار، اور اسی کی طرف پھر (لوٹ کر) جاتے ہو۔

21

وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ سَمْعُكُمْ وَلَا أَبْصَارُكُمْ وَلَاجُلُودُكُمْ

اور تم پردہ نہ کرتے تھے اس سے کہ تم کو بتا دیں گے تمہارے کان، نہ تمہاری آنکھیں،نہ تمہارے چمڑے (کھالیں) ،

وَلَكِنْ ظَنَنْتُمْ أَنَّ اللَّهَ لَا يَعْلَمُ كَثِيرًا مِمَّا تَعْمَلُونَ

پر تم کو یہ خیال تھا کہ اﷲ نہیں جانتا بہت چیزیں جو (تم)کرتے ہو۔

22

وَذَلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنْتُمْ بِرَبِّكُمْ أَرْدَاكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ مِنَ الْخَاسِرِينَ  

اوریہ وہی تمہارا خیال ہے جو رکھتے تھے اپنے رب کے حق (بارے) میں،اسی نے تم کو کھپایا (ہلاک کی)،

پھر آج رہ گئے ٹوٹے (خسارہ) میں۔

23

فَإِنْ يَصْبِرُوا فَالنَّارُ مَثْوًى لَهُمْ ۖ

پھر اگر وہ صبر کریں (یا نہ کریں) تو آگ ان کا گھر (ٹھکان) ہے،

وَإِنْ يَسْتَعْتِبُوا فَمَا هُمْ مِنَ الْمُعْتَبِينَ

اور اگر وہ منایا (توبہ کرن)چاہیں، تو ان کو کوئی نہیں منات(توبہ نہ مانی جائے گی)۔

24

وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُمْ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ

اور لگا (مسلط کر) دی ہم نے ان پر تعیناتی(ایسے شیطان ساتھی) ،

پھر انہوں نے بھل(اچھ)  دکھایاان کو جو ان کے آگے اور جو ان کے پیچھے (کے اعمال)،

وَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ ۖ

اور ٹھیک پڑی ان پر بات، مل کر سب فرقوں (اُمتوں) میں جوہو چکے ہیں ان سے آگے (پہلے) جنوں کے اور آدمیوں کے،

إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ

اور وہ تھے ٹوٹے (خسارہ میں رہنے) والے۔

25

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَسْمَعُوا لِهَذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَغْلِبُونَ

 اور کہنے لگے منکر نہ کان دھرو اس قرآن کے سننے کواور بک بک کرو (خلل ڈالو) اسکے پڑھنے میں، شاید تم غالب ہو۔

26

فَلَنُذِيقَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا عَذَابًا شَدِيدًا وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

 سو ہم کو ضرور چکھانی منکروں کو سخت مار(عذاب) ، اور ان کو بدلہ دینا بُرے سے بُرے کاموں کا، جو کرتے تھے۔

27

ذَلِكَ جَزَاءُ أَعْدَاءِ اللَّهِ النَّارُ ۖ

 یہ سزا ہے اﷲ کے دشمنوں کی آگ (جہنم)۔

لَهُمْ فِيهَا دَارُ الْخُلْدِ ۖ جَزَاءً بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ

ان کو اسی میں ہے گھر سدا کا ۔بدلہ اس کا جو ہماری باتوں سے انکار کرتے تھے ۔

28

وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا رَبَّنَا أَرِنَا اللَّذَيْنِ أَضَلَّانَا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ

اور کہیں گے جو لوگ منکر ہیں، اے رب ہمارے! ہم کو دکھا وہ دونوں جنہوں نے ہم کو بہکایا، جو جن ہے اور جو آدمی،

نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ أَقْدَامِنَا لِيَكُونَا مِنَ الْأَسْفَلِينَ

(ت) کہ(روند) ڈالیں ہم ان کو اپنے پاؤں کے نیچے، کہ وہ رہیں سب سے نیچے(ذلیل و خوار) ۔

29

إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ

تحقیق (یقیناً) جنہوں نے کہا (شہادت دی) رب ہمارا اﷲ ہے، پھر اسی پر ٹھہرا (ثابت قدم) رہے، ان پر اترتے ہیں فرشتے

أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ

(یہ کہتے ہوئے) کہ تم نہ ڈرو نہ غم کھاؤ، اور خوشی سنو اس بہشت کی جس کا تم کو وعدہ تھا۔

30

نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ

ہم ہیں تمہارے رفیق دنیا (دنیاوی زندگی) میں اور آخرت میں،

وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ

اور تم کو وہاں ہے(ملے گ) جو چاہے جی تمہارا، اور تم کو وہاں ہے(ملے گ) جو منگواؤ(گے) ۔

31

نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَحِيمٍ

 مہمانی ہے اُس بخشنے والے مہربان سے ۔

32

وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِمَّنْ دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

اور اس سے بہتر کس کی بات جس نے بلایا اﷲ کی طرف اور کیا نیک کام، اور کہا میں حکم بردار ہوں۔

33

وَلَا تَسْتَوِي الْحَسَنَةُ وَلَا السَّيِّئَةُ ۚ

اور برابر نہیں نیکی نہ بدی۔

ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ

جواب میں (برائی کے) تو کہہ اس سے بہتر،

فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ  

پھر جو تو دیکھے تو جس میں (اور)تجھ میں دشمنی تھی(ہو جائیں)جیسے دوست دار ہے ناتے وال(جگری)

34

وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَمَا يُلَقَّاهَا إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٍ

اور یہ بات ملتی ہے انہیں کو جو سہار (صبر) رکھتے ہیں۔اور یہ بات ملتی ہے اس کو جس کی بڑی قسمت (نصیب) ہے ۔

35

وَإِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۖ

اور کبھی چوک لگے تجھ کو شیطان کے چوکنے سے تو پناہ پکڑ اﷲ کی۔

إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

بیشک وہی ہے سنتا جانتا۔

36

وَمِنْ آيَاتِهِ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ وَالشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ۚ

اور اس کی قدرت کے نمونے ہیں رات اور دن، اور سورج اور چاند۔

لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ

(لہٰذ) سجدہ نہ کرو سورج کو اور نہ چاند کو،

وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ  

اور سجدہ کرو اﷲ کو جس نے وہ بنائے، اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔

37

فَإِنِ اسْتَكْبَرُو ا

پھر اگر غرور کریں(تو کوئی پرواہ نہیں)

فَالَّذِينَ عِنْدَ رَبِّكَ يُسَبِّحُونَ لَهُ بِاللَّيْلِ وَ النَّهَارِ وَهُمْ لَا يَسْأَمُونَ ۩

تو جو لوگ تیرے رب کے پاس (مقرب) ہیں، پاکی بولتے (تسبیح کرتے) ہیں اسکی رات اور دن اور وہ نہیں تھکتے۔ (سجدہ)

38

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنَّكَ تَرَى الْأَرْضَ خَاشِعَةً فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ ۚ

اور ایک اس کی نشانی یہ کہ تو دیکھتا ہے زمین کو دبی (سوکھی) پڑی،

پھر جب اتارا (برسای) ہم نے اس پر پانی، تازی ہوئی (لہلہائی)اور ابھری(پھولی)۔

إِنَّ الَّذِي أَحْيَاهَا لَمُحْيِي الْمَوْتَى ۚ

بیشک جس نے اس کو جلایا (زندہ کی)، وہ جلاوے (زندہ کرے )گا مردے۔

إِنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ  

وہ سب چیز کر سکتا ہے۔

39

إِنَّ الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي آيَاتِنَا لَا يَخْفَوْنَ عَلَيْنَا ۗ

جو لوگ ٹیڑھے دھنستے (کجروی اختیار کرتے) ہیں ہماری باتوں (آیات) میں ہم سے پیچھے(چھپے) نہیں۔

أَفَمَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ خَيْرٌ أَمْ مَنْ يَأْتِي آمِنًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ

بھلا ایک جو پڑتا ہے(ڈالا جائے) آگ میں بہتر یا ایک جو آئے گا بچ کر اس سے دن قیامت کے۔

اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ۖ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ  

کرتے جاؤ جو چاہو، بیشک جو کرتے ہو وہ (اﷲ) دیکھتا ہے ۔

40

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَاءَهُمْ ۖ

جو لوگ منکر ہوئے سمجھوتی (نصیحت) سے، جب ان پاس آئی۔

وَإِنَّهُ لَكِتَابٌ عَزِيزٌ

اور (حالانکہ)یہ کتاب ہے نادر۔

41

لَا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ۖ

اس میں جھوٹ کا دخل نہیں، آگے سے نہ پیچھے سے،

تَنْزِيلٌ مِنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ  

اتاری ہے حکمتوں والے سب خوبیوں سرا ہے کی۔

42

مَا يُقَالُ لَكَ إِلَّا مَا قَدْ قِيلَ لِلرُّسُلِ مِنْ قَبْلِكَ ۚ

تجھ سے وہی کہتے ہیں جو کہہ دیا ہے سب رسولوں سے تجھ سے پہلے۔

إِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ وَذُو عِقَابٍ أَلِيمٍ  

تیرے رب کے ہاں معافی بھی ہے، اور سزا بھی ہے دکھ والی ۔

43

وَلَوْ جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا أَعْجَمِيًّا لَقَالُوا لَوْلَا فُصِّلَتْ آيَاتُهُ ۖ

اور اگر ہم اس کو کرتے قرآن اوپری (عجمی)زبان کا، تو کہتے اس کی باتیں کیوں نہ کھولی گئیں۔

أَأَعْجَمِيٌّ وَعَرَبِيٌّ ۗ

(یہ عجیب بات ہے)اوپری(عجمی) زبان اور عرب کا آدمی؟

قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ ۖ

تو کہہ، یہ ایمان والوں کو سوجھ (ہدایت)ہے اور روگ کا دفع(شف)۔

وَالَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ فِي آذَانِهِمْ وَقْرٌ وَهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى ۚ

اور جو یقین نہیں لاتے ان کے کانوں میں بوجھ ہے اور یہ ان کو اندھاپ(نا بینائی) ۔

أُولَئِكَ يُنَادَوْنَ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ

اور (ایسا محسوس کرتے ہیں کہ)ان کو پکار یہی ہے دور کی جگہ سے۔

44

وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ فَاخْتُلِفَ فِيهِ ۗ

اور ہم نے دی تھی موسیٰ کو کتاب پھر اس میں پھوٹ پڑی(اختلاف کیا گی)۔

وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۚ

اور اگر نہ ہوتی ایک بات، جو پہلے نکل چکی تیرے رب سے، تو ان میں فیصلہ ہو جاتا ۔

وَإِنَّهُمْ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ مُرِيبٍ  

اور وہ دھوکے میں ہیں اس سے جو چین نہیں دیتا۔

45

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ ۖ

جس نے کی بھلائی سو اپنے واسطے

وَمَنْ أَسَاءَ فَعَلَيْهَا ۗ

اور جس نے کی بُرائی وہ بھی اسی پر۔

وَمَا رَبُّكَ بِظَلَّامٍ لِلْعَبِيدِ 

تیرا رب ایسا نہیں کہ ظلم کرے بندوں پر۔

46

إِلَيْهِ يُرَدُّ عِلْمُ السَّاعَةِ ۚ

اسی کی طرف حوالہ (علم)ہے خبر قیامت کی۔

وَمَا تَخْرُجُ مِنْ ثَمَرَاتٍ مِنْ أَكْمَامِهَا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ ۚ

اور کوئی میوے نہیں جو نکلتے ہیں اپنے غلاف سے اور گابھ(حمل) نہیں رہتا کسی مادہ کو، اور نہ وہ جنے جسکی اسکو خبر نہیں۔

وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ أَيْنَ شُرَكَائِي قَالُوا

اور جس دن ان کو پکارے گا، کہاں ہیں میرے شریک والے بولیں گے،

آذَنَّاكَ مَا مِنَّا مِنْ شَهِيدٍ  

ہم نے تجھ کو کہہ سنایا، ہم میں کوئی نہیں اقرار کرتا ۔

47

وَضَلَّ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَدْعُونَ مِنْ قَبْلُ ۖ وَظَنُّوا مَا لَهُمْ مِنْ مَحِيصٍ

 اور چوک گیا ان سے جو پکارتے تھے پہلے، اور اٹکلے(سمجھ لیں گے) ان کو نہیں کہیں خلاصی۔

48

لَا يَسْأَمُ الْإِنْسَانُ مِنْ دُعَاءِ الْخَيْرِ وَإِنْ مَسَّهُ الشَّرُّ فَيَئُوسٌ قَنُوطٌ  

نہیں تھکتا آدمی مانگنے سے بھلائی اور اگر لگ جائے اس کو برائی (مصیبت)تو آس توڑے نا اُمید ہو کر۔

49

وَلَئِنْ أَذَقْنَاهُ رَحْمَةً مِنَّا مِنْ بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُ لَيَقُولَنَّ هَذَا لِي

اور اگر ہم چکھائیں اس کو کچھ اپنی مہر (رحمت) ، پیچھے ایک تکلیف کے جو اسی کو لگی تھی،تو کہنے لگے گا یہ ہے میرے لائق

وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً وَلَئِنْ رُجِعْتُ إِلَى رَبِّي إِنَّ لِي عِنْدَهُ لَلْحُسْنَى ۚ

اور میں نہیں سمجھتا قیامت اٹھنی ہے(آئے گی)،

اور اگر میں پھر (پلٹایا گی)گیا اپنے رب کی طرف، بیشک مجھ کو ہے اسکے پاس خوبی،

فَلَنُنَبِّئَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِمَا عَمِلُوا وَلَنُذِيقَنَّهُمْ مِنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ  

سو ہم جتادیں گے منکروں کو، جو انہوں نے کیا ہے اور چکھائیں گے انکو ایک گاڑھی مار(سخت عذاب)۔

50

وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنْسَانِ أَعْرَضَ وَنَأَى بِجَانِبِهِ

اور جب ہم نعمت بھیجیں انسان پر، ٹلا جائے (منہ موڑے)اور موڑے اپنی کروٹ (اکڑ جاتا ہے)۔

وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُو دُعَاءٍ عَرِيضٍ 

اور جب لگے اس کو برائی(تکلیف)، تو دعائیں کرے (لمبی)چوڑی۔

51

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِاللَّهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهِ

تو کہہ، بھلا دیکھو تو! اگر یہ (قرآن)ہو اﷲ کے پاس سے، پھر تم نے اس کو نہ مانا،

مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ 

اور اس سے بہکا کون جو دور چلتا جائے مخالف ہو کر۔

52

سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ ۗ

ہم دکھائیں گے انکو اپنے نمو نے دنیا میں اور آپ اسکی جان میں، جب تک کھل جائے ان پرکہ یہ ٹھیک ہے۔

أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ  

کیا تیرا رب تھوڑا (کافی نہیں)ہے ہر چیز پر گواہ، سنتا ہے؟

53

أَلَا إِنَّهُمْ فِي مِرْيَةٍ مِنْ لِقَاءِ رَبِّهِمْ ۗ

 (آگاہ رہو)وہ دھوکے (شک)میں ہیں اپنے رب کی ملاقات سے ۔

أَلَا إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطٌ

سنتا ہے! وہ گھیر رہا (احاطہ کئے ہوئے)ہے ہر چیز کو۔

***********

54


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter