Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al AnkabutShah Abdul Qadir |
اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
الم الف لام میم۔ |
1 |
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ کیا یہ سمجھتے ہیں لوگ کہ چھوٹ جائیں گے اتنا کہہ کرکہ ہم یقین لائے،اور ان کو جانچ (آزم) نہ لیں گے۔ |
2 |
وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۖ اور ہم نے جانچا (آزمای) ہے اُن کو جو اُن سے پہلے تھے، فَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَاذِبِينَ سو البتہ معلوم کرے گا اﷲ جو لوگ سچے ہیں، اور البتہ معلوم کرے گا جھوٹے۔ |
3 |
أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ أَنْ يَسْبِقُونَا ۚ کیا یہ سمجھے ہیں جو لوگ کرتے ہیں بُرائیاں کہ ہم سے چپر (بازی لے) جائیں۔ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ بُری بات چکاتے (طے کرتے) ہیں۔ |
4 |
مَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ اللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لَآتٍ ۚ جو کوئی توقع رکھتا ہے اﷲ کی ملاقات کی، سو اﷲ کا وعدہ آتا ہے۔ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ اور وہ ہے سنتا جانتا۔ |
5 |
وَمَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ ۚ اور جو کوئی محنت اٹھائے، سو اٹھاتا ہے اپنے ہی واسطے۔ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ اﷲ کو پرواہ نہیں جہان والوں کی۔ |
6 |
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ اور جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام، ہم اتار دیں گے اُن سے بُرائیاں ان کی، وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ اور بدلہ دیں گے بہتر سے بہتر کاموں کا۔ |
7 |
وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا ۖ اور ہم نے تقید (پابند) کر دیا انسان کو اپنے ماں باپ سے بھلے رہنا۔ وَإِنْ جَاهَدَاكَ لِتُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۚ اور اگر وہ تجھ سے زور کریں کہ تو شریک پکڑ میرا جسکی تجھ کو خبر نہیں، تو ان کا کہا نہ مان۔ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ مجھی تک پھر(لوٹ) آنا ہے تم کو، سو میں جتا دوں گا جو کچھ تم کرتے تھے ۔ |
8 |
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ اور جو لوگ یقین لائے اور بھلے کام کئے، ہم ان کو داخل کریں گے نیک لوگوں (صالحین) میں۔ |
9 |
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ اور ایک لوگ ہیں کہ کہتے ہیں یقین لائے ہم اﷲ پر، فَإِذَا أُوذِيَ فِي اللَّهِ جَعَلَ فِتْنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللَّهِ پھر جب اس کو ایذا پہنچے اﷲ کے واسطے، ٹھہرا دے لوگوں کا ستانا برابر اﷲ کی مار کے۔ وَلَئِنْ جَاءَ نَصْرٌ مِنْ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمْ ۚ اور اگر آ پہنچے مدد تیرے رب کی طرف سے، کہنے لگیں، ہم تو تمہارے ساتھ تھے۔ أَوَلَيْسَ اللَّهُ بِأَعْلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ الْعَالَمِينَ کیا یوں نہیں کہ اﷲ خوب خبردار ہے جو کچھ جیوں (دلوں) میں ہے جہان والوں کے۔ |
10 |
وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ اور البتہ معلوم کرے گا اﷲ جو یقین لائے ہیں، اور البتہ معلوم کرے گا جو لوگ دغاباز ہیں۔ |
11 |
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلَّذِينَ آمَنُوا اتَّبِعُوا سَبِيلَنَا وَلْنَحْمِلْ خَطَايَاكُمْ اور کہنے لگے منکر ایمان والوں کو، تم چلو ہماری راہ اور ہم اٹھا لیں گے تمہارے گناہ۔ وَمَا هُمْ بِحَامِلِينَ مِنْ خَطَايَاهُمْ مِنْ شَيْءٍ ۖإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ اور وہ کچھ نہ اٹھائیں گے اُن کے گناہ۔وہ جھوٹے ہیں۔ |
12 |
وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالًا مَعَ أَثْقَالِهِمْ ۖ اور البتہ اٹھائیں گے اپنے بوجھ اور کتنے بوجھ ساتھ اپنے بوجھ کے۔ وَلَيُسْأَلُنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَمَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ اور البتہ ان سے پوچھ ہو گی قیامت کے دن، جو باتیں جھوٹ بناتے تھے۔ |
13 |
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ فَلَبِثَ فِيهِمْ أَلْفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمْسِينَ عَامًا اور ہم نے بھیجا نوح کو اسکی قوم پاس،پھر رہا ان میں ہزار برس پچاس برس کم۔ فَأَخَذَهُمُ الطُّوفَانُ وَهُمْ ظَالِمُونَ پھر پکڑا ان کو طوفان نے، اور وہ گنہگار تھے۔ |
14 |
فَأَنْجَيْنَاهُ وَأَصْحَابَ السَّفِينَةِ وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ پھر بچا دیا ہم نے اس کو اور جہاز والوں کو،اور رکھا ہم نے جہاز نشانی جہان والوں کو۔ |
15 |
وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ اور ابراہیم کو جب کہا اپنی قوم کو، بندگی کرو اﷲ کی اور اس کا ڈر رکھو۔ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ یہ بہتر ہے تم کو، اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔ |
16 |
إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا ۚ تم تو پُوجتے ہو اﷲ کے سوا یہی بُتوں کے تھان اور بناتے ہو جھوٹی باتیں ۔ إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا بیشک جن کو تم پوجتے ہو اﷲ کے سوا، مالک نہیں تمہاری روزی کے، فَابْتَغُوا عِنْدَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوهُ وَاشْكُرُوا لَهُ ۖ سو تم ڈھونڈو اﷲ کے ہاں روزی اور اسکی بندگی کرو، اور اسکا حق مانو۔ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ اسی کی طرف پھر (لوٹ) جاؤ گے۔ |
17 |
وَإِنْ تُكَذِّبُوا فَقَدْ كَذَّبَ أُمَمٌ مِنْ قَبْلِكُمْ ۖ اور اگر تم جھٹلاؤ گے، تو جھٹلا چکے ہیں بہت فرقے تم سے پہلے۔ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ اور رسول کا ذمہ یہی ہے پہنچا دینا کھول کر۔ |
18 |
أَوَلَمْ يَرَوْا كَيْفَ يُبْدِئُ اللَّهُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ کیا دیکھتے نہیں کیونکر شروع کرتا ہے اﷲ پیدائش کو؟ پھر اس کو دہرائے گا، إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ یہ اﷲ پر آسان ہے۔ |
19 |
قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ بَدَأَ الْخَلْقَ ۚ تُو کہہ، ملک میں پھرو، پھر دیکھو، کیونکر شروع کی ہے پیدائش؟ ثُمَّ اللَّهُ يُنْشِئُ النَّشْأَةَ الْآخِرَةَ ۚ پھر اﷲ اٹھائے گا پچھلا اُٹھان(عطا کریگا زندگی آخرت کی) ۔ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ بیشک اﷲ ہر چیز کر سکتا ہے۔ |
20 |
يُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَيَرْحَمُ مَنْ يَشَاءُ ۖ مار (سز) دے گا جس کو چاہے، اور رحم کرے جس پر چاہے۔ وَإِلَيْهِ تُقْلَبُونَ اور اسی کی طرف پھر (لوٹائے) جاؤ گے۔ |
21 |
وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ۖ تم (اﷲ کو) چپر جانے (عاجز کرنے) والے نہیں زمین میں اور نہ آسمان میں۔ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ اور کوئی نہیں تمہارا اﷲ سے ورے (سو) حمایتی، اور نہ مددگار۔ |
22 |
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَلِقَائِهِ أُولَئِكَ يَئِسُوا مِنْ رَحْمَتِي اور جو لوگ منکر ہوئے اﷲ کی باتوں سے، اور اسکے ملنے سے وہ نا امید ہوئے میری مہر (رحمت) سے، وَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ اور ا ن کو دُکھ کی مار ہے۔ |
23 |
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا اقْتُلُوهُ أَوْ حَرِّقُوهُ پھر کچھ جواب نہ تھا اسکی قوم کا مگر یہی کہ بولے اس کو مار ڈالو یا جلا دو، فَأَنْجَاهُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ ۚ پھر اس کو بچا دیا اﷲ نے آگ سے۔ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ اس میں بڑے پتے (نشانیاں) ہیں ان لوگوں کو جو یقین لاتے ہیں۔ |
24 |
وَقَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا مَوَدَّةَ بَيْنِكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ اور بولا، جو ٹھہرائے ہیں تم نے اﷲ کے سِوا بُتوں کے تھان، سو دوستی کر کر آپس میں دنیا کی زندگی میں۔ ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَيَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا پھر دن قیامت کے منکر ہو جاؤ گے ایک سے ایک اور پھٹکارو گے ایک کو ایک۔ وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ نَاصِرِينَ اور ٹھکانا تمہارا آگ ہے، کوئی نہیں تمہارے مددگار۔ |
25 |
فَآمَنَ لَهُ لُوطٌ ۘ پھر مانا اس کو لوط نے۔ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَى رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اور وہ بولا میں وطن چھوڑتا ہوں اپنے رب کی طرف۔بیشک وہی ہے زبردست حکمت والا۔ |
26 |
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ اور دیا ہم نے اس کو اسحٰق اور یعقوب اور رکھی اس کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب، وَآتَيْنَاهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيَا ۖوَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ اور دیا ہم نے اس کو اس کا نیگ (اجر) دنیا میں۔اور وہ آخرت میں نیکوں (صالحین) سے ہے۔ |
27 |
وَلُوطًا إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ اور بھیجا لوط کو جب کہا اپنی قوم کو،تم آتے ہو بے حیائی کے کام پر تم سے پہلے نہیں کیا وہ کسی نے جہان میں۔ |
28 |
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ وَتَقْطَعُونَ السَّبِيلَ وَتَأْتُونَ فِي نَادِيكُمُ الْمُنْكَرَ ۖ تم کیا دوڑتے ہو مردوں پر، اور راہ مارتے ہو اور کرتے ہو اپنی مجلس میں بُرا کام۔ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَنْ قَالُوا ائْتِنَا بِعَذَابِ اللَّهِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّادِقِينَ پھر کچھ جواب نہ تھا اس کی قوم کا مگر یہی کہ بولے،لے آ ہم پر آفت اﷲ کی اگر ہے تُو سچا۔ |
29 |
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ بولا، اے رب! میری مدد کر ان شریر لوگوں پر۔ |
30 |
وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُو أَهْلِ هَذِهِ الْقَرْيَةِ ۖ اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ابراہیم پاس خوشخبری لے کر، بولے، ہم کو کھپا (ہلاک کر) دینی ہے یہ بستی۔ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ بیشک اس کے لوگ ہو رہے ہیں گنہگار۔ |
31 |
قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطًا ۚ بولا اس میں لوط ہے۔ قَالُوا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَنْ فِيهَا ۖ وہ بولے ہم کو خوب معلوم ہے جو کوئی اس میں ہے۔ لَنُنَجِّيَنَّهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ ہم بچا لیں گے اس کو اور اسکے گھر والوں کو، مگر اسکی عورت۔ رہی رہ جانے والوں میں۔ |
32 |
وَلَمَّا أَنْ جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا اور جب کہ پہنچے ہمارے بھیجے لوط پاس، نا خوش ہوا ان کو دیکھ کر، اور خفا ہوا دل سے، وَقَالُوا لَا تَخَفْ وَلَا تَحْزَنْ ۖ اور وہ بولے نہ ڈر نہ غم کھا۔ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهْلَكَ إِلَّا امْرَأَتَكَ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ ہم بچا دیں گے تجھ کو اور تیرے گھر کو، مگر عورت تیری رہ گئی رہنے والوں میں۔ |
33 |
إِنَّا مُنْزِلُونَ عَلَى أَهْلِ هَذِهِ الْقَرْيَةِ رِجْزًا مِنَ السَّمَاءِ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ ہم کو اُتارنی ہے اس بستی والوں پر ایک آفت آسمان سے،اس پر کہ یہ بے حکم ہو رہے تھے۔ |
34 |
وَلَقَدْ تَرَكْنَا مِنْهَا آيَةً بَيِّنَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ اور چھوڑ رکھا ہم نے اس کا نشان نظر آتا بوجھتے (عقلمند) لوگوں کو۔ |
35 |
وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا فَقَالَ اور بھیجا مدین پاس ان کا بھائی شعیب، پھر بولا يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَارْجُوا الْيَوْمَ الْآخِرَ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ اے قوم!بندگی کرو اﷲ کی، اور توقع رکھو پچھلے دن (آخرت) کی، اور مت پھرو زمین میں خرابی مچاتے۔ |
36 |
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ پھر اس کو جھٹلایا، تو پکڑا ان کو بھونچال نے،پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھر میں اوندھے پڑے۔ |
37 |
وَعَادًا وَثَمُودَ وَقَدْ تَبَيَّنَ لَكُمْ مِنْ مَسَاكِنِهِمْ ۖ اور (ہلاک کی) عاد اور ثمود کو، اور تم پر کھل چکا ہے ان کے گھروں سے۔ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَكَانُوا مُسْتَبْصِرِينَ اور رجھایا اُن کو شیطان نے اُن کے کاموں پر، روک دیا ان کو راہ سے،اور تھے ہوشیار۔ |
38 |
وَقَارُونَ وَفِرْعَوْنَ وَهَامَانَ ۖ اور (ہلاک کی) قارون اور فرعون اور ہامان کو۔ وَلَقَدْ جَاءَهُمْ مُوسَى بِالْبَيِّنَاتِ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ وَمَا كَانُوا سَابِقِينَ اور ان پاس پہنچا موسیٰ کھلے نشان لے کر، پھر بڑائی کرنے لگے ملک میں،اور نہ تھے چپر (سبقت لے) جانے والے۔ |
39 |
فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنْبِهِ ۖ پھر سب کو پکڑا ہم نے اپنے اپنے گناہ پر، فَمِنْهُمْ مَنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا پھر کوئی تھا اس پر بھیجا پتھراؤ باؤ (ہو) سے۔ وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ اور کوئی تھا اس کو پکڑا چنگاڑ نے۔ وَمِنْهُمْ مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ اور کوئی تھا کہ اس کو دھنسایا ہم نے زمین میں۔ وَمِنْهُمْ مَنْ أَغْرَقْنَا ۚ اور کوئی تھا کہ اس کو ڈبو دیا۔ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ اور اﷲ ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرے، پر تھے وہ اپنا آپ بُرا کرتے۔ |
40 |
مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنْكَبُوتِ کہاوت ان کی جنہوں نے پکڑے اﷲ کو چھوڑ کر اور حمایتی کہاوت مکڑی کی۔ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ بنا لیا اس نے ایک گھر۔ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنْكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ اور سب گھروں میں بودا سو مکڑی کا گھر۔اگر ان کو سمجھ ہوتی۔ |
41 |
إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ ۚ اﷲ جانتا ہے جس کو پکارتے ہیں اس کے سوا کوئی چیز ہو۔ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اور وہ زبردست ہے حکمتوں والا۔ |
42 |
وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ ۖ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَالِمُونَ اور یہ کہاوتیں بٹھاتے ہیں ہم لوگوں کے واسطے۔اور ان کو بوجھتے وہی ہیں جن کو سمجھ ہے۔ |
43 |
خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۚ اﷲ نے بنائے آسمان و زمین جیسے چاہئیں۔ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ اس میں پتہ (نشانی) ہے یقین لانے والوں کو۔ |
44 |
اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ ۖ تُو پڑھ جو اُتری تیری طرف کتاب، اور کھڑی (قائم) رکھ نماز۔ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ۗ بیشک نماز روکتی ہے بے حیائی سے، اور بُری بات سے۔ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ اور اﷲ کی یاد ہے سب سے بڑی۔اور اﷲ کو خبر ہے جو کرتے ہو۔ |
45 |
وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ ۖ اور جھگڑا نہ کرو کتاب والوں سے، مگر اس طرح پر جو بہتر ہو، مگر جو ان میں بے انصاف ہیں۔ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأُنْزِلَ إِلَيْكُمْ اور یوں کہو کہ ہم مانتے ہیں جو اُترا ہم کو، اور اُترا تم کو، وَإِلَهُنَا وَإِلَهُكُمْ وَاحِدٌ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ اور بندگی ہماری تمہاری ایک کو ہے، اور ہم اسی کے حکم پر ہیں۔ |
46 |
وَكَذَلِكَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ ۚ اور ویسے ہی ہم نے اُتاری تجھ پر کتاب۔ فَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۖ سو جن کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اس کو مانتے ہیں۔ وَمِنْ هَؤُلَاءِ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ ۚ اور ان لوگوں (اہلِ مکہ) میں بھی بعضے ہیں کہ اس کو مانتے ہیں۔ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الْكَافِرُونَ اور منکر وہی ہیں ہماری باتوں سے، جو بے حکم ہیں۔ |
47 |
وَمَا كُنْتَ تَتْلُو مِنْ قَبْلِهِ مِنْ كِتَابٍ وَلَا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ ۖ اور تُو پڑھتا نہ تھا اس سے پہلے کوئی کتاب، اور نہ لکھتا تھا اپنے داہنے ہاتھ سے، إِذًا لَارْتَابَ الْمُبْطِلُونَ (اگر ایسا ہوت) تو البتہ شبہ کھاتے یہ جھوٹے۔ |
48 |
بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ ۚ بلکہ یہ قرآن آیتیں ہیں صاف، سینے میں اُن کے جن کو ملی ہے سمجھ۔ وَمَا يَجْحَدُ بِآيَاتِنَا إِلَّا الظَّالِمُونَ اور منکر نہیں ہماری باتوں سے مگر وہی جو بے انصاف ہیں۔ |
49 |
وَقَالُوا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَاتٌ مِنْ رَبِّهِ ۖ اور کہتے ہیں کیوں نہ اُتریں اس پر کچھ نشانیاں اسکے رب سے، قُلْ إِنَّمَا الْآيَاتُ عِنْدَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُبِينٌ تُو کہہ، نشانیاں تو ہیں اختیار میں اﷲ کے۔ اور میں تو یہی سنا دینے والا ہوں کھول کر۔ |
50 |
أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ ۚ کیا ان کو بس (کافی) نہیں کہ ہم نے تجھ پراُتاری کتاب کہ اُن پر پڑھی جاتی ہے؟ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً وَذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ بیشک اس میں مہر (رحمت) ہے، اور سمجھانا (نصیحت) ان لوگوں کو جو مانتے (ایمان لاتے) ہیں۔ |
51 |
قُلْ كَفَى بِاللَّهِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًا ۖ تُو کہہ، بس (کافی) ہے اﷲ میرے تمہارے بیچ گواہ۔ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَكَفَرُوا بِاللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ اور جو لوگ یقین لائے ہیں جھوٹ پر اور منکر ہوئے ہیں اﷲ سے، انہی کا بُرا ہونا ہے۔ |
52 |
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ ۚ اور شتاب (جلد) مانگتے ہیں تجھ سے آفت۔ وَلَوْلَا أَجَلٌ مُسَمًّى لَجَاءَهُمُ الْعَذَابُ اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ ٹھہر رہا، تو آ پہنچتی اُن پر آفت۔ وَلَيَأْتِيَنَّهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ اور آئے گی اُن پر(آفت) اچانک (کہ) ان کو خبر نہ ہو گی۔ |
53 |
يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ شتاب (جلد) مانگتے ہیں تجھ سے عذاب۔اور دوزخ گھیر رہی ہے منکروں کو۔ |
54 |
يَوْمَ يَغْشَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ جس دن گھیرے گا اُن کو عذاب اُوپر سے اور پاؤں کے نیچے سے، وَيَقُولُ ذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ اور کہے گا چکھو جیسا کچھ کرتے تھے۔ |
55 |
يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ أَرْضِي وَاسِعَةٌ فَإِيَّايَ فَاعْبُدُونِ اے بندو میرے جو یقین لائے ہو! میری زمین کشادہ ہے، سو مجھی کو بندگی کرو۔ |
56 |
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ جو جی ہے سو چکھے گا موت۔ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ پھر ہماری طرف پھر (لوٹ) آؤ گے۔ |
57 |
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا اور جو لوگ یقین لائے اور کئے بھلے کام، ان کو ہم جگہ دیں گے بہشت میں جھروکے(محل) ، تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ نیچے بہتی نہریں، سدا رہیں ان میں، نِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ خوب نیگ (اجر) ملا کام والوں کو۔ |
58 |
الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ جو ٹھہرے (صبر کرتے) رہے اور اپنے رب پر بھروسہ رکھا۔ |
59 |
وَكَأَيِّنْ مِنْ دَابَّةٍ لَا تَحْمِلُ رِزْقَهَا اللَّهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ ۚ اور کتنے جانور ہیں جو اُٹھا نہیں رکھتے اپنی روزی، اﷲ روزی دیتا ہے ان کو اور تم کو، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ اور وہی ہے سنتا جانتا۔ |
60 |
وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ اور جو تُو لوگوں سے پوچھے، کس نے بنائے آسمان و زمین، اور کام لگائے سورج اور چاند؟ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ تو کہیں اﷲ نے۔ فَأَنَّى يُؤْفَكُونَ پھر کہاں سے اُلٹ جاتے ہیں۔ |
61 |
اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ اﷲ پھیلاتا ہے روزی جسکے واسطے چاہے اپنے بندوں میں، اور ماپ کر دیتا ہے جسکو چاہے۔ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ بیشک اﷲ ہر چیز سے خبردار ہے۔ |
62 |
وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَنْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهَا اور جو تُو پوچھے اُن سے، کس نے اتارا آسمان سے پانی؟پھر جِلا دیا (زندگی بخشی) اُس سے زمین کو، اسکے مرے پیچھے، لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۚ تو کہیں اﷲ نے۔ قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ تُو کہہ، سب خوبی اﷲ کو ہے۔ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ پر بہت لوگ نہیں بوجھتے۔ |
63 |
وَمَا هَذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهْوٌ وَلَعِبٌ ۚ اور یہ دنیا کا جینا تو یہی ہے جی بہلانا اور کھیلنا۔ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ ۚ اور پچھلا (آخرت ک) گھر جو ہے سو یہی ہے جینا۔ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ اگر یہ سمجھ رکھتے۔ |
64 |
فَإِذَا رَكِبُوا فِي الْفُلْكِ دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ پھر جب سوار ہوئے کشتی میں پکارنے لگے اﷲ کو، نرے، اسی پر رکھ کر نیت۔ فَلَمَّا نَجَّاهُمْ إِلَى الْبَرِّ إِذَا هُمْ يُشْرِكُونَ پھر جب بچا لایا ان کو زمین کی طرف، اسی وقت لگے شریک پکڑنے۔ |
65 |
لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا ۖ مکرتے رہیں ہمارے دیئے سے اور برتتے رہیں۔ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ سب آگے جان لیں گے۔ |
66 |
أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا حَرَمًا آمِنًا وَيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنْ حَوْلِهِمْ ۚ کیا نہیں دیکھتے کہ ہم نے رکھ دی ہے پناہ کی جگہ امن کی، اور لوگ اُچکے جاتے ہیں اُنکے پاس سے۔ أَفَبِالْبَاطِلِ يُؤْمِنُونَ وَبِنِعْمَةِ اللَّهِ يَكْفُرُونَ کیا جھوٹ پر یقین رکھتے ہیں، اور اﷲ کا احسان نہیں مانتے؟ |
67 |
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ۚ اور اس سے بے انصاف کون جو باندھے اﷲ پر جھوٹ، یا جھٹلائے سچی بات کو، جب اس تک پہنچے؟ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِلْكَافِرِينَ کیا دوزخ میں بسنے کی جگہ نہیں منکروں کی؟ |
68 |
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ اور جنہوں نے محنت کی ہمارے واسطے، ہم سجھائیں گے ان کو اپنی راہیں۔ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ اور بیشک اﷲ ساتھ ہے نیکی والوں کے۔ *********** |
69 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
Visits wef Apr 2024 |