Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al QasasShah Abdul Qadir |
اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
طسم طا سین میم۔ |
1 |
تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ یہ آیتیں ہیں کھلی (واضح) کتاب کی۔ |
2 |
نَتْلُو عَلَيْكَ مِنْ نَبَإِ مُوسَى وَفِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ہم سُناتے ہیں تجھ کو کچھ احوال موسیٰ اور فرعون کا تحقیق ایک لوگوں کے واسطے جو یقین کرتے ہیں۔ |
3 |
إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا فرعون چڑھ رہا تھا ملک میں، اور کر رکھے تھے وہاں کے لوگ کئی جھتے (گروہ) ، يَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً مِنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَيَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ ۚ کمزور کر رکھا ایک فرقے کو ان میں ،ذبح کرتا اُن کے بیٹے، اور جیتی رکھتا اُن کی عورتیں۔ إِنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ وہ تھا خرابی ڈالنے والا۔ |
4 |
وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ اور ہم چاہتے ہیں احسان کریں اُن پر جو کمزور پڑے تھے ملک میں، وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ اور کر دیں ان کو سردار اور کر دیں ان کو قائم مقام۔ |
5 |
وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ اور جما دیں اُ ن کو ملک میں، وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُمْ مَا كَانُوا يَحْذَرُونَ اور دکھا دیں فرعون اور ہامان کو اور ان کے لشکروں کو ان کے ہاتھ سے جس چیز کا خطرہ رکھتے تھے۔ |
6 |
وَأَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَى أَنْ أَرْضِعِيهِ ۖ اور ہم نے حکم بھیجا موسیٰ کی ماں کو، کہ اس کو دودھ پلا۔ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي ۖ پھر جب تجھ کو ڈر ہو اس کا، تو ڈال دے اس کو پانی میں اور نہ خطرہ کر اور نہ غم کھا۔ إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ ہم پھر پہنچا دیں گے اس کو تیری طرف اور کریں گے اس کو رُسولوں سے۔ |
7 |
فَالْتَقَطَهُ آلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَحَزَنًا ۗ پھر اٹھا لیا اس کو فرعون کے گھر والوں نے، کہ ہو ان کا دشمن اور کڑھانے والا (باعثِ رنج) ۔ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چُوکنے والے تھے۔ |
8 |
وَقَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِي وَلَكَ ۖ اور بولی فرعون کی عورت آنکھوں کی ٹھنڈک ہے مجھ کو اور تجھ کو۔ لَا تَقْتُلُوهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا اس کو نہ مارو۔شاید ہمارے کام آئے یا ہم اس کو کر لیں بیٹا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ اور ان کو (یہ کہتے وقت انجام کی) خبر نہیں۔ |
9 |
وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَى فَارِغًا ۖ صبح کو موسیٰ کی ماں کے دل میں قرار نہ رہا۔ إِنْ كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَنْ رَبَطْنَا عَلَى قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ نزدیک ہوئی کہ ظاہر کر دے بیقراری کو، اگر نہ ہم نے گرہ کر دی ہوتی اسکے دل پر،اس واسطے کہ رہے ایمان والوں میں۔ |
10 |
وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ ۖ اور کہہ دیا اسکی بہن کو، اس کے پیچھے چلی جا۔ فَبَصُرَتْ بِهِ عَنْ جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ پھر دیکھتی رہی اس کو اجنبی ہو کر، اور اُن کو خبر نہ ہوئی۔ |
11 |
وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ اور روک رکھی تھی ہم نے اس سے دائیاں پہلے سے، فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ پھر بولی، میں بتاؤں تم کو ایک گھر والے، وہ اس کو پال دیں تم کو،اور و ہ اس کے بھلا چاہنے والے ہیں۔ |
12 |
فَرَدَدْنَاهُ إِلَى أُمِّهِ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ پھر پہنچایا اس کو اسکی ماں کی طرف کہ ٹھنڈی رہے اسکی آنکھ، اور غم نہ کھائے، وَلِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اور جانے کہ وعدے اﷲ کا ٹھیک ہے، پر بہت لوگ نہیں جانتے۔ |
13 |
وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَى آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ اور جب پہنچا اپنے زور (جوانی) پر، اور سنبھلا ،دیا ہم نے اس کو حکم (حکمت) اور سمجھ (علم) ۔ وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ اور اس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکی والوں کو۔ |
14 |
وَدَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَى حِينِ غَفْلَةٍ مِنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلَانِ اور آیا شہر کے اندر، جس وقت بے خبر ہوتے تھے وہاں کے لوگ، پھر پائے اس میں دو مرد لڑتے۔ هَذَا مِنْ شِيعَتِهِ وَهَذَا مِنْ عَدُوِّهِ ۖ یہ اس کے رفیقوں میں اور یہ اس کے دشمنوں میں۔ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِنْ شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ پھر فریاد کی اُس پاس اس نے جو تھا اس کے رفیقوں میں، اس کی جو تھا اسکے دشمنوں میں، فَوَكَزَهُ مُوسَى فَقَضَى عَلَيْهِ ۖ پھر مُکّا مارا اس کو موسیٰ نے، پھر اس کو تمام کیا۔ قَالَ هَذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ ۖ إِنَّهُ عَدُوٌّ مُضِلٌّ مُبِينٌ بولا یہ ہوا شیطان کے کام سے۔ بیشک وہ دشمن ہے بہکانے والا صریح۔ |
15 |
قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي بولا، اے رب! میں نے بُرا کیا اپنی جان کا، سو بخش مجھ کو، فَغَفَرَ لَهُ ۚ پھر اس کو بخش دیا۔ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ بیشک وہی ہے بخشنے والا مہربان۔ |
16 |
قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ بولا، اے رب! جیسا تُو نے فضل کیا مجھ پر، پھر میں کبھی نہ ہوں گا مددگار گنہگاروں کا۔ |
17 |
فَأَصْبَحَ فِي الْمَدِينَةِ خَائِفًا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا الَّذِي اسْتَنْصَرَهُ بِالْأَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُ ۚ پھر صبح کو اُٹھا اس شہر میں ڈرتا راہ دیکھتا،تبھی جس نے کل مدد مانگی تھی اُس سے، فریاد کرتا ہے ا س کو۔ قَالَ لَهُ مُوسَى إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُبِينٌ کہا موسیٰ نے مقرر تو بے راہ ہے صریح۔ |
18 |
فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَنْ يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَهُمَا قَالَ پھر جب چاہا کہ ہاتھ ڈالے اس پر جو دشمن تھا ان دونوں کا بول اٹھا، يَا مُوسَى أَتُرِيدُ أَنْ تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ ۖ اے موسیٰ! کیا چاہتا ہے، کہ خون کرے میراجیسے خون کر چکا ہے ایک جی (انسان) کا کل کو۔ إِنْ تُرِيدُ إِلَّا أَنْ تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ تُو یہی چاہتا ہے کہ زبردستی کرتا پھرے ملک میں،اور نہیں چاہتا ہے کہ ہوئے ملاپ کر دینے والا۔ |
19 |
وَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ يَسْعَى اور آیا شہر کے پرلے سرے سے ایک مرد دوڑتا، کہا، قَالَ يَا مُوسَى إِنَّ الْمَلَأَ يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَاخْرُجْ اے موسیٰ دربار والے مشورہ کرتے ہیں تجھ پر، کہ تجھ کو مار ڈالیں، سو نکل جا، إِنِّي لَكَ مِنَ النَّاصِحِينَ میں تیرا بھلا چاہنے والا ہوں۔ |
20 |
فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ پھر نکلا وہاں سے ڈرتا راہ دیکھتا، قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ بولا، اے رب! خلاص کر (نجات دے) مجھ کو اس قوم بے انصاف سے۔ |
21 |
وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ اور جب منہ دھرا مدین کی سیدھ پر، بولا، عَسَى رَبِّي أَنْ يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ اُمید ہے کہ میرا رب لے جائے مجھ کو سیدھی راہ پر۔ |
22 |
وَلَمَّا وَرَدَ مَاءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِنَ النَّاسِ يَسْقُونَ اور جب پہنچا مدین کے پانی پر، پائے وہاں جمع ہو رہے لوگ پانی پلاتے، وَوَجَدَ مِنْ دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ ۖ اور پائیں ان کے سوا دو عورتیں روکے کھڑیں۔ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا ۖ بولا، تم کو کیا کام ہے؟ قَالَتَا لَا نَسْقِي حَتَّى يُصْدِرَ الرِّعَاءُ ۖ وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِيرٌ بولیں، ہم نہیں پلاتے پانی، جب تک پھیر لے (واپس چلے) جائیں چرواہے۔اور ہمارا باپ بوڑھا ہے بڑی عمر کا۔ |
23 |
فَسَقَى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّى إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ پھر اُس نے پلا دیئے ان کے جانور، پھر ہٹ کر آیا چھاؤں کی طرف، بولا، رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ اے رب! تو جو اُتارے میری طرف اچھی چیز، میں اس کا محتاج ہوں۔ |
24 |
فَجَاءَتْهُ إِحْدَاهُمَا تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاءٍ پھر آئی اُس پاس ان دونوں میں سے ایک، چلتی شرم سے۔ قَالَتْ إِنَّ أَبِي يَدْعُوكَ لِيَجْزِيَكَ أَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا ۚ بولی، میرا باپ تجھ کو بلاتا ہے کہ بدلے میں دے حق اس کا کہ تو نے پلا دیئے ہمارے جانور، فَلَمَّا جَاءَهُ وَقَصَّ عَلَيْهِ الْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْ ۖ پھر جب پہنچا اُس پاس اور بیان کیا اس سے احوال، کہا مت ڈر۔ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ بچ آیا تو اُس قوم بے انصاف سے۔ |
25 |
قَالَتْ إِحْدَاهُمَا يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ ۖ بولی ان دونوں میں سے ایک، اے باپ! اس کو نوکر رکھ لے، إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ البتہ بہتر نوکر جو تُو رکھا چاہتا ہے وہ جو زورآور ہو امانتدار۔ |
26 |
قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنْكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَيَّ هَاتَيْنِ عَلَى أَنْ تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ ۖ کہا، میں چاہتا ہوں کہ بیاہ دوں تجھ کو ایک بیٹی اپنی، ان دونوں میں سےاس (شرط) پر کہ تُو میری نوکری کرے آٹھ برس۔ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ ۖ پھر اگر تو پوری کرے دس، تو تیری طرف سے۔ وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ ۚ اور میں نہیں چاہتا کہ تجھ پر تکلیف ڈالوں۔ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ تو آگے پائے گا مجھ کو اگر اﷲ نے چاہا، نیک بختوں سے۔ |
27 |
قَالَ ذَلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ ۖ بولا یہ ہو چکا میرے تیرے بیچ۔ أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ ۖ جونسی مدت ان دونوں میں پوری کر دوں ، سو زیادتی نہ ہو مجھ پر۔ وَاللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ اور اﷲ پر بھروسا اس کا جو ہم کہتے ہیں۔ |
28 |
فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ وَسَارَ بِأَهْلِهِ آنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ نَارًا پھر جب پوری کر چکا موسیٰ وہ مدت، اور لے کر چلا اپنے گھر والوں کو، دیکھی پہاڑ کی طرف سے ایک آگ۔ قَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَارًا کہا، اپنے گھر والوں کو، ٹھہرو! میں نے دیکھی ہے ایک آگ، لَعَلِّي آتِيكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ شاید لے آؤں تمہارے پاس وہاں کی کچھ خبر، یا انگارہ آگ کا، شاید تم تاپو۔ |
29 |
فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ پھر جب پہنچا اُس پاس آواز ہوئی میدان کے داہنے کنارے سے،برکت والے تختہ سے، اس درخت سے، أَنْ يَا مُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ کہ اے موسیٰ!میں ہوں میں اﷲ جہان کا رب۔ |
30 |
وَأَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۖ اور یہ کہ ڈال دے اپنی لاٹھی، فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ ۚ پھر جب دیکھا اس کو پھنپھناتے، جیسے سانپ کی سٹک ہے، اُلٹا پھرا منہ موڑ کر اور نہ پیچھے دیکھا۔ يَا مُوسَى أَقْبِلْ وَلَا تَخَفْ ۖ إِنَّكَ مِنَ الْآمِنِينَ اے موسیٰ آگے آ اور نہ ڈر،تجھ کو خطرہ نہیں۔ |
31 |
اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ پیٹھا (ڈال) اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں، نکل آئے چِٹ(سفید) ، نہ کچھ برائی (عیب) سے، وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ ۖ اور ملا (بھینچ) اپنی طرف اپنا بازو ڈر سے، فَذَانِكَ بُرْهَانَانِ مِنْ رَبِّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ ۚ سو یہ دو سندیں (نشانیاں) ہیں تیرے رب کی طرف سے، فرعون اور اس کے سرداروں پر، إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ بیشک وہ تھے لوگ بے حکم۔ |
32 |
قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِ بولا، اے رب! میں نے ، خون کیا ہے ان میں ایک جی کا، سو ڈرتا ہوں کہ مجھ کو مار ڈالیں گے۔ |
33 |
وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي ۖ اور میرا بھائی ہارون، اسکی زبان چلتی ہے مجھ سے زیادہ، سو اسکو بھیج ساتھ میرے مدد کو، کہ مجھ کو سچا کرے، إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو جھوٹا کریں۔ |
34 |
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا ۚ فرمایا، ہم زور دیں گے تیرے بازو کو تیرے بھائی سے اور دیں گے تجھ کو غلبہ، پھر وہ نہ پہنچ سکیں گے تم تک۔ بِآيَاتِنَا أَنْتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ ہماری نشانیوں سے، تم اور جو تمہارے ساتھ ہو اوپر (غالب) رہو گے۔ |
35 |
فَلَمَّا جَاءَهُمْ مُوسَى بِآيَاتِنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُفْتَرًى پھر جب پہنچا اُن پاس موسیٰ لے کر ہماری نشانیاں کھلی، بولے، کچھ نہیں یہ جادو ہے جوڑ لیا، وَمَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ اور ہم نے سنا نہیں یہ اپنے اگلے باپ دادوں میں۔ |
36 |
وَقَالَ مُوسَى رَبِّي أَعْلَمُ بِمَنْ جَاءَ بِالْهُدَى مِنْ عِنْدِهِ وَمَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ ۖ اور کہا موسیٰ نےمیرا رب بہتر جانتا ہے، جو کوئی لایا ہے سُوجھ کی بات اسکے پاس سےاور جسکو ملے گا پچھلا گھر (آخرت) ۔ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ بیشک بھلا نہ ہو گا بے انصافوں کا۔ |
37 |
وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرِي اور بولا فرعون، اے دربار والو! مجھ کو معلوم نہیں تمہارا کوئی حاکم میرے سوا۔ فَأَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى سو آگ دے اے ہامان! میرے واسطے گارے کو، پھر بنا میرے واسطے ایک محل،شاید میں جھانک دیکھوں موسیٰ کا رب، وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ اور میری اٹکل (خیال) میں تو وہ جھوٹا ہے۔ |
38 |
وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ اور بڑائی (تکبر) کرنے لگے وہ اور اس کے لشکر، ملک میں نا حق، وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ اور اٹکلے (سمجھے) کہ وہ ہماری طرف پھر (لوٹ کر) نہ آئیں گے۔ |
39 |
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ ۖ پھر پکڑا ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو، پھر پھینک دیا ہم نے ان کو پانی میں۔ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ سو دیکھ! آخر کیسا ہوا گناہگاروں کا۔ |
40 |
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ اور کیا ہم نے ان کو سردار بلاتے دوزخ کی طرف۔ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنْصَرُونَ اور قیامت کے دن ان کو مدد نہیں۔ |
41 |
وَأَتْبَعْنَاهُمْ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً ۖ اور پیچھے رکھی اُن پر اس دنیا میں پھٹکار۔ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ هُمْ مِنَ الْمَقْبُوحِينَ اور قیامت کے دن اُن پر بُرائی ہے۔ |
42 |
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى اور دی ہم نے موسیٰ کو کتاب، اس پیچھے (کے بعد) کہ کھپا (ہلاک کر) چکے اگلی سنگتیں(پہلی قومیں) ، بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (ایسی کتاب جو) سوجھاتے لوگوں کو اور راہ بتاتے، اور مہر (رحمت) ، شاید یاد رکھیں۔ |
43 |
وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَى مُوسَى الْأَمْرَ اور تُو نہ تھاغرب (وادیِ طور کے مغرب) کی طرف، جب ہم نے بھیجا موسیٰ کو حکم، وَمَا كُنْتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ اور نہ تھا تُو دیکھتا۔ |
44 |
وَلَكِنَّا أَنْشَأْنَا قُرُونًا فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ ۚ لیکن ہم نے اُٹھائیں (پیدا کیں) کتنی سنگتیں (قومیں) ، پھر لمبی (کی) ان پر مدت۔ وَمَا كُنْتَ ثَاوِيًا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ تَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا اور تُو نہ رہتا تھا مدین والوں میں، ان کو سناتا ہماری آیتیں۔ وَلَكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ پر ہم رہے ہیں رسول بھیجتے۔ |
45 |
وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا اور تُو نہ تھا طور کے کنارے، جب ہم نے آواز دی، وَلَكِنْ رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا أَتَاهُمْ مِنْ نَذِيرٍ مِنْ قَبْلِكَ لیکن یہ مہر (رحمت) سے تیرے رب کے، کہ تو ڈر سنائے ایک لوگوں کو جن پاس نہیں آیا کوئی ڈر سنانے والا تجھ سے پہلے، لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ شاید وہ یاد رکھیں۔ |
46 |
وَلَوْلَا أَنْ تُصِيبَهُمْ مُصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَيَقُولُوا اور اتنے واسطے کہ کبھی پڑے اُن پر آفت اپنے ہاتھوں کے بھیجے سے تو کہنے لگیں، رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اے رب ہمارے!کیوں نہ بھیج دیا ہم پاس کسی کو پیغام دے کر تو ہم چلتے تیری باتوں پر، اور ہوتے یقین رکھنے والے۔ |
47 |
فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا لَوْلَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسَى ۚ پھر جب پہنچی ان کو ٹھیک بات ہمارے پاس سے، کہنے لگے، کیوں نہ ملا اس کو جیسا ملا تھا موسیٰ کو؟ أَوَلَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَى مِنْ قَبْلُ ۖ کیا ابھی منکر نہیں ہو چکے موسیٰ سے اس سے پہلے ، قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا کہنے لگے، دونوں جادو ہیں آپس میں موافق۔ وَقَالُوا إِنَّا بِكُلٍّ كَافِرُونَ اور کہنے لگے ہم دونوں کو نہیں مانتے۔ |
48 |
قُلْ فَأْتُوا بِكِتَابٍ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ هُوَ أَهْدَى مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ تُو کہہ، اب لاؤ کوئی کتاب اﷲ کے پاس کی، جو ان دونوں سے بہتر سوجھاتی ہو، میں اس پر چلوں،اگر تم سچے ہو۔ |
49 |
فَإِنْ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ ۚ پھر اگر نہ لائیں تیرا کہا، تو جان لے کہ وہ چلتے ہیں نری اپنی چاؤ (خواہش) پر۔ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِنَ اللَّهِ ۚ اور اس سے بہکا کون جو چلے اپنی چاؤ (خواہش) پر، بن راہ بتائے اﷲ کے۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ بیشک اﷲ راہ (ہدایت) نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو۔ |
50 |
وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ اور ہم لگائے گئے ہیں اُن سے بات شاید وہ دھیان میں لائیں۔ |
51 |
الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِهِ هُمْ بِهِ يُؤْمِنُونَ جن کو ہم نے دی ہے کتاب اس سے پہلے، وہ اس کو یقین کرتے (ایمان لاتے) ہیں۔ |
52 |
وَإِذَا يُتْلَى عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّنَا اور جب اُن کو سُنائیے، کہیں ہم یقین لائے اُس پر،یہی ہے ٹھیک ہمارے رب کا بھیجا ، إِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ ہم ہیں اس سے پہلے حکم بردار۔ |
53 |
أُولَئِكَ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ وہ لوگ پائیں گے اپنا حق دوہرا، بِمَا صَبَرُوا وَيَدْرَءُونَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ اس پر کہ ٹھہرے (صبر کرتے) رہے اور بھلائی دیتے ہیں بُرائی کے جواب میں، وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ اور ہمارا دیا کچھ خرچ کرتے ہیں۔ |
54 |
وَإِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ أَعْرَضُوا عَنْهُ وَقَالُوا اور جب سنیں نکمی باتیں، اس سے کنارہ پکڑیں، لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ اور کہیں ہم کو ہمارے کام اور تم کو تمہارے کام، سلامت رہو۔ لَا نَبْتَغِي الْجَاهِلِينَ ہم کو نہیں چاہئیں بے سمجھ۔ |
55 |
إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ۚ تُو راہ پر نہیں لاتا جس کو چاہے، پر اﷲ راہ پر لائے جس کو چاہے۔ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ اور وہی خوب جانتا ہے جو راہ پر آئیں گے۔ |
56 |
وَقَالُوا إِنْ نَتَّبِعِ الْهُدَى مَعَكَ نُتَخَطَّفْ مِنْ أَرْضِنَا ۚ اور کہنے لگے، اگر ہم راہ پکڑیں تیرے ساتھ، اُچکے جائیں اپنے ملک سے، أَوَلَمْ نُمَكِّنْ لَهُمْ حَرَمًا آمِنًا يُجْبَى إِلَيْهِ ثَمَرَاتُ كُلِّ شَيْءٍ رِزْقًا مِنْ لَدُنَّا کیا ہم نے جگہ نہیں دی ان کو ادب کے مکان میں پناہ کی،کھنچے آتے ہیں اس طرف میوے ہر چیز کی روزی ہماری طرف سے، وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ پر بہت ان میں سمجھ نہیں رکھتے۔ |
57 |
وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا ۖ اور کتنی کھپا (ہلاک کر) دیں ہم نے بستیاں، جو اترا چکی تھیں اپنی گزران میں(معیشت پر) ، فَتِلْكَ مَسَاكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَنْ مِنْ بَعْدِهِمْ إِلَّا قَلِيلًا ۖ اب یہ ہیں اُنکے گھر، بسے نہیں اُن کے پیچھے مگر تھوڑے دنوں۔ وَكُنَّا نَحْنُ الْوَارِثِينَ اور ہم ہیں آخر سب لینے والے۔ |
58 |
وَمَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرَى حَتَّى يَبْعَثَ فِي أُمِّهَا رَسُولًا يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا ۚ اور تیرا رب نہیں کھپانیوالا بستیوں کو جب تک نہ بھیج لے انکی بڑی بستی میں کسی کو پیغام دیکر جو سنائے انکو ہماری باتیں، وَمَا كُنَّا مُهْلِكِي الْقُرَى إِلَّا وَأَهْلُهَا ظَالِمُونَ اور ہم نہیں کھپانے (ہلاک کرنے)والے بستیوں کو، مگر جبکہ وہاں کے لوگ گنہگار ہوں۔ |
59 |
وَمَا أُوتِيتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَمَتَاعُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَزِينَتُهَا ۚ اور جو تم کو ملی ہے کوئی چیز، سو برتنا ہے دنیا کے جیتے، اور یہاں کی رونق۔ وَمَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ وَأَبْقَى ۚ اور جو اﷲ کے پاس ہے سو بہتر ہے اور رہنے والا۔ أَفَلَا تَعْقِلُونَ کیا تم کو بوجھ (سمجھ) نہیں؟ |
60 |
أَفَمَنْ وَعَدْنَاهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيهِ كَمَنْ مَتَّعْنَاهُ مَتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا بھلا ایک شخص، جو ہم نے وعدہ دیا ہے اس کو اچھا وعدہ، سو وہ اس کو پانے والا ہے، برابر ہے اس کے، جسکو ہم نے برتوایا برتنا دنیا کے جیتے؟ ثُمَّ هُوَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْمُحْضَرِينَ پھر وہ قیامت کے دن پکڑا آیا۔ |
61 |
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ اور جس دن ان کوپکارے گا، تو کہے گا،کہاں ہیں میرے شریک جن کا تم دعوٰی کرتے تھے۔ |
62 |
قَالَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ بولے، جن پر ثابت ہوئی بات، رَبَّنَا هَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا أَغْوَيْنَاهُمْ كَمَا غَوَيْنَا ۖ اے رب! یہ لوگ ہیں جن کو ہم نے بہکایا۔ اُن کو بہکایا، جیسے بہکے ہم آپ بہکے۔ تَبَرَّأْنَا إِلَيْكَ ۖ مَا كَانُوا إِيَّانَا يَعْبُدُونَ ہم منکر ہوئے تیرے آگے،وہ ہم کو نہ پُوجتے تھے۔ |
63 |
وَقِيلَ ادْعُوا شُرَكَاءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ يَسْتَجِيبُوا لَهُمْ وَرَأَوُا الْعَذَابَ ۚ اور کہیں گے پکارو اپنے شریکوں کو، پھر پکاریں گے تو وہ جواب نہ دیں گے ان کو، اور دیکھیں گے عذاب ۔ لَوْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَهْتَدُونَ کسی طرح وہ راہ پائے ہوتے۔ |
64 |
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ مَاذَا أَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِينَ اور جس دن ان کو پکارے گا، تو کہے گا، کیا جواب کہا تم نے پیغام پہنچانے والوں کو۔ |
65 |
فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْأَنْبَاءُ يَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَاءَلُونَ پھر بند ہو گیئں اُن پر باتیں اس دن سو آپس میں بھی نہیں پوچھتے۔ |
66 |
فَأَمَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَعَسَى أَنْ يَكُونَ مِنَ الْمُفْلِحِينَ سو جس نے توبہ کی ہے اور یقین لایا اور کی بھلائی، سو اُمید ہے کہ ہو چھوٹنے والوں میں۔ |
67 |
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ ۗ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ ۚ اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور پسند کرے۔ان کے ہاتھ نہیں پسند(کوئی اختیار) ۔ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ اور نرالا (پاک) ہے اور بہت اُوپر ہے اُس سے کہ شریک بتاتے ہیں۔ |
68 |
وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ اور تیرا رب جانتا ہے جو چھپ رہا ہے سینوں میں اور جو جتاتے ہیں۔ |
69 |
وَهُوَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۖ اور وہی اﷲ ہے! کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا۔ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَى وَالْآخِرَةِ ۖ اسی کی تعریف ہے پہلے میں اور پچھلے میں۔ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ اور اسی کے ہاتھ حکم ہے، اور اسی پاس پھیرے (لوٹائے) جاؤ گے۔ |
70 |
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ اللَّيْلَ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ تُو کہہ، دیکھو تو اگر اﷲ رکھ دے تم پر رات ہمیشہ کو قیامت کے دن تک، مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُمْ بِضِيَاءٍ ۖ کون حاکم ہے اﷲ کے سِوا کہ لا دے تم کو کہیں روشنی؟ أَفَلَا تَسْمَعُونَ پھر کیا تم سنتے نہیں؟ |
71 |
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ تُو کہہ، دیکھو تو! اگر رکھ دے اﷲ تم پر دن ہمیشہ کو قیامت کے دن تک، مَنْ إِلَهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُمْ بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ فِيهِ ۖ کون حاکم ہے اﷲ کے سِوا کہ لا دے تم کو رات جس میں چین پکڑو، أَفَلَا تُبْصِرُونَ کیا تم نہیں دیکھتے؟ |
72 |
وَمِنْ رَحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِهِ اور اپنی مہر سے بنا دیا تم کو رات اور دن، کہ اس میں چین بھی پکڑو،اور تلاش بھی کرو کچھ اُسکا فضل، وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ اور شاید تم شکر کرو۔ |
73 |
وَيَوْمَ يُنَادِيهِمْ فَيَقُولُ أَيْنَ شُرَكَائِيَ الَّذِينَ كُنْتُمْ تَزْعُمُونَ اور جس دن ان کو پکارے گا تو کہے گا، کہاں ہیں میرے شریک جن کا تم دعوٰی کرتے تھے۔ |
74 |
وَنَزَعْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا فَقُلْنَا هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ اور جُدا کریں گے ہم ہر فرقہ میں سے ایک احوال بتانے والا،پھر کہیں گے، لاؤ اپنی سند (دلیل) ، فَعَلِمُوا أَنَّ الْحَقَّ لِلَّهِ وَضَلَّ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ تب جانیں گے سچ بات ہے اﷲ کی اور کھوئی گیئں اُن سے جو باتیں جوڑتے تھے۔ |
75 |
إِنَّ قَارُونَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوسَى فَبَغَى عَلَيْهِمْ ۖ قارون جو تھا، سو تھا موسیٰ کی قوم سے، پھر شرارت کرنے لگا اُن پر۔ وَآتَيْنَاهُ مِنَ الْكُنُوزِ مَا إِنَّ مَفَاتِحَهُ لَتَنُوءُ بِالْعُصْبَةِ أُولِي الْقُوَّةِ اور ہم نے دیئے تھے اس کو خزانے اتنے کہ اسکی کنجیوں سے تھکتے کئی مرد زورآور۔ إِذْ قَالَ لَهُ قَوْمُهُ لَا تَفْرَحْ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ جب کہا اس کو اسکی قوم نے اِترا مت، اﷲ کو نہیں بھاتے اِترانے والے۔ |
76 |
وَابْتَغِ فِيمَا آتَاكَ اللَّهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ ۖ اور جو تجھ کو اﷲ نے دیا، اس سے پیدا کر پچھلا گھر، وَلَا تَنْسَ نَصِيبَكَ مِنَ الدُّنْيَا ۖ وَأَحْسِنْ كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ ۖ اور نہ بھول اپنا حصہ دنیا سے،اور بھلائی کر جیسے اﷲ نے بھلائی کی تجھ سے، وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ اور نہ چاہ (کوشش کر) خرابی ڈالنی ملک میں۔اﷲ کو بھاتے نہیں خرابی ڈالنے والے۔ |
77 |
قَالَ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ عِنْدِي ۚ بولا، یہ تو مجھ کو ملا ہے ایک ہنر سے جو میرے پاس ہے۔ أَوَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ اللَّهَ قَدْ أَهْلَكَ مِنْ قَبْلِهِ مِنَ الْقُرُونِ مَنْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَأَكْثَرُ جَمْعًا ۚ کیا نہ جانا کہ اﷲ کھپا (ہلاک کر)چکا ہے اس سے پہلے کتنی سنگتیں(قومیں)،جو اس سے زیادہ رکھتے تھے زور، اور زیادہ مال کی جمع۔ وَلَا يُسْأَلُ عَنْ ذُنُوبِهِمُ الْمُجْرِمُونَ اور پوچھے نہ جائیں(ہلاکت کے وقت) گنہگاروں سے انکے گناہ۔ |
78 |
فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ فِي زِينَتِهِ ۖ پھر نکلا اپنی قوم کے سامنے اپنی تیاری سے۔ قَالَ الَّذِينَ يُرِيدُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا کہنے لگے، جو طالب تھے دنیا کی زندگی کے، يَا لَيْتَ لَنَا مِثْلَ مَا أُوتِيَ قَارُونُ إِنَّهُ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٍ اے کسی طرح ہم کو ملے، جیسا کچھ ملا ہے قارون کو،بیشک اس کی بڑی قسمت ہے۔ |
79 |
وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ اور بولے جن کو ملی تھی بوجھ (علم)، وَيْلَكُمْ ثَوَابُ اللَّهِ خَيْرٌ لِمَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا اے خرابی تمہاری! اﷲ کا دیا ثواب بہتر ہے ان کو جو یقین لائے اور کیا بھلا کام۔ وَلَا يُلَقَّاهَا إِلَّا الصَّابِرُونَ اور یہ بات انہی کے دل میں پڑتی ہے جو سہنے (صبر کرنے)والے ہیں۔ |
80 |
فَخَسَفْنَا بِهِ وَبِدَارِهِ الْأَرْضَ پھر دھنسایا ہم نے اس کو اور اس کے گھر کو زمین میں۔ فَمَا كَانَ لَهُ مِنْ فِئَةٍ يَنْصُرُونَهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِينَ پھر نہ ہوئی اس کی کوئی جماعت جو مدد کرتی اس کی اﷲ کے سِوا۔اور نہ وہ مدد لا سکا۔ |
81 |
وَأَصْبَحَ الَّذِينَ تَمَنَّوْا مَكَانَهُ بِالْأَمْسِ يَقُولُونَ اور فجر کو لگے کہنے، جو کل شام مناتے تھے اسکا سا درجہ، ارے یہ تو خرابی! وَيْكَأَنَّ اللَّهَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ ۖ اﷲ کھولتا ہے روزی جس کو چاہے اپنے بندوں میں، اور روکتا ہے، لَوْلَا أَنْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا لَخَسَفَ بِنَا ۖ اگر نہ احسان کرتا ہم پر اﷲ تو ہم کو دھنسا دیتا۔ وَيْكَأَنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ ارے خرابی یہ تو بھلا نہیں پاتے منکر۔ |
82 |
تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وہ گھر پچھلا (آخرت ک)ہے، ہم دیں گے وہ ان کو جو نہیں چاہتے چڑھنا ملک میں، اور نہ بگاڑ ڈالنا۔ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ اور آخر بھلا ہے ڈر والوں کا۔ |
83 |
مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ خَيْرٌ مِنْهَا ۖ پھر کوئی لایا بھلائی، ا س کو ملنا ہے اس سے بہتر۔ وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجْزَى الَّذِينَ عَمِلُوا السَّيِّئَاتِ إِلَّا مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ اور جو کوئی لایا برائی، سو برائیاں کرنے والے وہی سزا پائیں گے جو کرتے تھے۔ |
84 |
إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ ۚ جس شخص (ذات) نے حکم بھیجا تجھ پر قرآن کا، وہ پھیر لانے والا ہے تجھ کو پہلی جگہ۔ قُلْ رَبِّي أَعْلَمُ مَنْ جَاءَ بِالْهُدَى وَمَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ تُو کہہ، میرا رب خوب جانتا ہے کون لایا راہ کی سوجھ اور کون پڑا ہے صریح بہکاوے میں۔ |
85 |
وَمَا كُنْتَ تَرْجُو أَنْ يُلْقَى إِلَيْكَ الْكِتَابُ إِلَّا رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ ۖ اور تُو توقع نہ رکھتا تھا کہ اُتاری جائے تجھ پر کتاب، مگر مہر (رحمت) ہو کر تیرے رب کی طرف سے، فَلَا تَكُونَنَّ ظَهِيرًا لِلْكَافِرِينَ سو تُو نہ ہو مددگار کافروں کا۔ |
86 |
وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنْ آيَاتِ اللَّهِ بَعْدَ إِذْ أُنْزِلَتْ إِلَيْكَ ۖ اور نہ ہو کہ تجھ کو روک دیں اﷲ کے حکموں سے، جب اتر چکے تیری طرف، وَادْعُ إِلَى رَبِّكَ ۖ وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ طاور بلا اپنے رب کی طرف، اور نہ ہو شریک والوں میں۔ |
87 |
وَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ ۘ اور مت پکار اﷲ کے سوا اور حاکم، لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۚ کسی کی بندگی نہیں اُس کے سوا۔ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ ۚ ہر چیز فنا ہے، مگر اس کا منہ۔ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ اسی کا حکم ہے، اور اسی کی طرف پھر (لوٹ) جاؤ گے۔ *********** |
88 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
Visits wef Apr 2024 |