Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al FurqanShah Abdul Qadir |
اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا بڑی برکت ہے اُسکی جس نے اتارا فیصلہ (الفرقان) اپنے بندے پر کہ رہے جہان والوں کو ڈر۔ |
1 |
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ اور وہ جس کی سلطنت آسمان اور زمین کی، وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ اور نہیں پکڑا (بنای) اس نے (کسی کو اپنا بیٹ) بیٹا، اور نہیں کوئی اسکا ساجھی (شریک) راج (بادشاہی) میں، وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا اور بنائی ہر چیز، پھر ٹھیک کیا اس کو ماپ کر (مقرر کی تقدیر) ۔ |
2 |
وَاتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ اور لوگوں نے پکڑے ہیں اس سے ورے (علاوہ) کتنے حاکم جو نہیں بناتے کچھ چیز اور آپ بنتے ہیں، وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا اور نہیں مالک اپنے حق میں بُرے کے نہ بھلے کے، وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَاةً وَلَا نُشُورًا اور نہیں مالک مرنے کے نہ جینے کے اور نہ جی اُٹھنے کے۔ |
3 |
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكٌ افْتَرَاهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُونَ ۖ اور کہنے لگے جو منکر ہیں اور کچھ نہیں یہ مگر جھوٹ باندھ لایا ہے اور ساتھ دیا ہے اسکا اس میں اور لوگوں نے۔ فَقَدْ جَاءُوا ظُلْمًا وَزُورًا سو آئے بے انصافی اور جھوٹ پر۔ |
4 |
وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا اور کہنے لگے، یہ نقلیں ہیں اگلوں کی، جو لکھ لایا ہے، سو وہی لکھوائی جاتی ہیں اس پاس صبح و شام |
5 |
قُلْ أَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ تُو کہہ، اس کو اُتارا ہے اس شخص (ذات) نے جو جانتا ہے چھپے بھید آسمانوں میں اور زمین میں، إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا مقرر (بیشک) وہ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
6 |
وَقَالُوا مَالِ هَذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ ۙ اور کہنے لگے یہ کیسا رسول ہے کھاتا ہے کھانا اور پھرتا ہے بازاروں میں۔ لَوْلَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُونَ مَعَهُ نَذِيرًا کیوں نہ اُترا اسکی طرف کوئی فرشتہ کہ رہتا اسکے ساتھ ڈرانے کو؟ |
7 |
أَوْ يُلْقَى إِلَيْهِ كَنْزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ۚ یا اترتا اس کے پاس خزانہ، یا ہو جاتا اس کو ایک باغ، کہ کھایا کرتا اس میں سے۔ وَقَالَ الظَّالِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَسْحُورًا اور کہنے لگے بے انصاف، تم ساتھ پکڑتے ہو یہ ایک مرد جادو مارے (سحر زدہ) کا۔ |
8 |
انْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا دیکھ کیسی بٹھائیں تجھ پر کہاوتیں اور بہکے، اب پا نہیں سکتے راہ۔ |
9 |
تَبَارَكَ الَّذِي إِنْ شَاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ بڑی برکت ہے اس کی جو اگر چاہے (تو عط) کر دے تجھ کو اس سے بہتر (جو یہ کہتے ہیں) ، جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَيَجْعَلْ لَكَ قُصُورًا (ایسے) باغ ،(کہ جن کے) نیچے بہتی نہریں، اور کر (بان) دے تجھ کو (تیرے لئے) محل۔ |
10 |
بَلْ كَذَّبُوا بِالسَّاعَةِ ۖ کوئی نہیں، وہ جھٹلاتے ہیں قیامت کو، وَأَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيرًا اور ہم نے تیار کی ہے جو کوئی جھٹلائے قیامت کو اس کے واسطے آگ۔ |
11 |
إِذَا رَأَتْهُمْ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ سَمِعُوا لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا جب وہ دیکھے گی ان کو، دور جگہ سے سنیں گے اس کا جھنجھلانا (غیض و غضب) اور چلانا۔ |
12 |
وَإِذَا أُلْقُوا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُقَرَّنِينَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُورًا اور جب ڈالے جائیں گے اس میں ایک جگہ تنگ، ایک زنجیر میں کئی بندھے پکاریں گے اُس جگہ موت کو۔ |
13 |
لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا مت پکارو آج ایک مرنے کو اور پکارو بہت سے مرنے کو۔ |
14 |
قُلْ أَذَلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ ۚ تُو کہہ بھلا یہ چیز بہتر ہے یا باغ ہمیشہ رہنے کا (ابدی جنت) جس کا وعدہ ملا پرہیزگاروں کو۔ كَانَتْ لَهُمْ جَزَاءً وَمَصِيرًا وہ ہو گا ان کا بدلہ (جز) اور پھر جانے کی جگہ(آخری ٹھکان) ۔ |
15 |
لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ خَالِدِينَ ۚ ان کو وہاں ہے جو چاہیں، رہا کریں ہمیشہ۔ كَانَ عَلَى رَبِّكَ وَعْدًا مَسْئُولًا ہو چکا تیرے رب کے ذمے وعدہ مانگا پہنچتا (واجب الاد) ۔ |
16 |
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ اور جس دن جمع کر بلائے گا ان کو اور جن کو پوجتے ہیں اﷲ کے سوا، فَيَقُولُ أَأَنْتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِي هَؤُلَاءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيلَ پھر ان سے کہے گا یہ تم نے بہکایا میرے ان بندوں کو یا وہ آپ بہکے راہ سے۔ |
17 |
قَالُوا سُبْحَانَكَ مَا كَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَّخِذَ مِنْ دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ بولیں گے پاک ہے ہم کو بن نہ آتا (یہ مناسب نہ) تھا کہ پکڑیں تیرے بغیر (علاوہ) کوئی رفیق (مولیٰ) ، وَلَكِنْ مَتَّعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى نَسُوا الذِّكْرَ لیکن تُو نے ان کو برتنے (خوب فائدہ) دیا، اور ان کے باپ دادوں کو، یہاں تک کہ بھول (غافل ہو) گئے (تیری) یاد(سے) ۔ وَكَانُوا قَوْمًا بُورًا اور یہ تھے لوگ کھپنے (ہلاکت) والے۔ |
18 |
فَقَدْ كَذَّبُوكُمْ بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ سو وہ تو جھٹلا چکے تم کو تمہاری بات میں اب تم نہ پھیر (گھماؤ) دے سکتے ہو، نہ مدد کر سکتے ہو۔ وَمَنْ يَظْلِمْ مِنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا اور جو کوئی تم میں گنہگار ہے اس کو ہم چکھائیں گے بڑی مار۔ |
19 |
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ ۗ اور جتنے بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے رسول، سب کھاتے تھے کھانا ،اور پھرتے تھے بازاروں میں۔ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ ۗ اور ہم نے رکھا ہے تم میں ایک دوسرے کے جانچنے کو(تا کہ) دیکھیں (تم) ثابت (قدم) رہتے ہو؟ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا اور تیرا رب سب دیکھتا ہے۔ |
20 |
وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا الْمَلَائِكَةُ أَوْ نَرَى رَبَّنَا ۗ اور بولے جو لوگ امید نہیں رکھتے کہ ہم سے ملیں گے، کیوں نہ اُترے ہم پر فرشتے یا ہم دیکھتے اپنے رب کو؟ لَقَدِ اسْتَكْبَرُوا فِي أَنْفُسِهِمْ وَعَتَوْا عُتُوًّا كَبِيرًا بہت بڑائی رکھتے ہیں اپنے جی میں، اور سر چڑھ (سرکشی کر) رہے ہیں بڑی شرارت (سرکشی) میں۔ |
21 |
يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَحْجُورًا جس دن دیکھیں گے فرشتے، کچھ خوشخبری نہیں اس دن گنہگاروں کو،اور کہیں گے، کہیں روکی جائے کوئی اوٹ۔ |
22 |
وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَنْثُورًا اور ہم پہنچے ان کے کاموں پر، جو کئے تھے، پھر کر ڈالا اس کو خاک اُڑتی۔ |
23 |
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا بہشت کے لوگ اُس دن خوب رکھتے ہیں ٹھکانا، اور خوب جگہ دوپہر کے آرام کی۔ |
24 |
وَيَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنْزِيلًا اور جس دن پھٹ جائے آسمان بدلی سے، اور اُتارے فرشتے اتارا لگا کر(کثرت سے) ۔ |
25 |
الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَنِ ۚ راج اس دن سچا ہے رحمٰن کا۔ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا اور ہے وہ دن منکروں پر مشکل۔ |
26 |
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا اور جس دن کاٹ کاٹ کر کھائے گا گنہگار اپنے ہاتھ، کہے گا: کسی طرح میں نے پکڑی ہوتی رسول کے ساتھ راہ۔ |
27 |
يَا وَيْلَتَى لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا اے خرابی میری کہیں نہ پکڑی ہوتی میں نے فلانے کی دوستی۔ |
28 |
لَقَدْ أَضَلَّنِي عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ إِذْ جَاءَنِي ۗ اس نے بہکا دیا مجھ کو نصیحت سے، مجھ تک پہنچے پیچھے۔ وَكَانَ الشَّيْطَانُ لِلْإِنْسَانِ خَذُولًا اور ہے شیطان آدمی کو وقت پر دغا دینے والا۔ |
29 |
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا اور کہا رسول نے، اے رب میرے! میری قوم نے ٹھہرایا اس قرآن کو جھک جھک (بک بک) ۔ |
30 |
وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ ۗ اسی طرح رکھے ہیں ہم نے ہر نبی کے دشمن، گنہگاروں میں سے۔ وَكَفَى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَنَصِيرًا اور بس (کافی) ہے تیرا رب راہ دکھانے کو، اور مدد کرنے کو۔ |
31 |
وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْلَا نُزِّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآنُ جُمْلَةً وَاحِدَةً ۚ اور کہنے لگے وہ لوگ جو منکر ہیں، کیوں نہ اُترا اس پر قرآن سارا ایک جگہ۔ كَذَلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِ فُؤَادَكَ ۖ اسی طرح اُتارنا تھا تا (کہ) ثابت (قدم) رکھیں ہم اس سے تیرا دل، وَرَتَّلْنَاهُ تَرْتِيلًا اور پڑھ سنایا (اُتار) ہم نے اس کو ٹھہر ٹھہر کر۔ |
32 |
وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا اور نہیں لاتے تجھ پاس کوئی کہاوت کہ ہم نہیں پہنچاتے تجھ کو ٹھیک بات، اور اس سے بہتر کھول کر(وضاحت سے) ۔ |
33 |
الَّذِينَ يُحْشَرُونَ عَلَى وُجُوهِهِمْ إِلَى جَهَنَّمَ أُولَئِكَ شَرٌّ مَكَانًا وَأَضَلُّ سَبِيلًا جو لوگ گھیرے آئیں گے اُوندھے پڑے منہ پر دوزخ کی طرف ،انہی کا بُرا درجہ ہے اور بہت بہکے ہیں راہ سے۔ |
34 |
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هَارُونَ وَزِيرًا اور ہم نے دی موسیٰ کو کتاب اور ٹھہرایا اسکے ساتھ اس کا بھائی ہارون کام بٹانے والا (مددگار) ۔ |
35 |
فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا پھر کہا ہم نے، تم دونوں جاؤ ان لوگوں پاس جنہوں نے جھٹلائیں ہماری باتیں۔ فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا پھر دے مارا (ہلاک کر دی) ہم نے ان کو اکھاڑ کر(پوری طرح) ۔ |
36 |
وَقَوْمَ نُوحٍ لَمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً ۖ اور نوح کی قوم کو، جب اُنہوں نے جھٹلایا پیغام لانے والوں کو، ہم نے ان کو ڈبو دیا اور کیا ان کو لوگوں کے حق میں نشانی۔ وَأَعْتَدْنَا لِلظَّالِمِينَ عَذَابًا أَلِيمًا اور رکھی ہے ہم نے گنہگاروں کے واسطے دُکھ کی مار۔ |
37 |
وَعَادًا وَثَمُودَ وَأَصْحَابَ الرَّسِّ وَقُرُونًا بَيْنَ ذَلِكَ كَثِيرًا اور عاد کو اور ثمود کو اور کنویں والوں کو، اور کتنی سنگتیں (قومیں) اس بیچ میں بہت۔ |
38 |
وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ اور سب کو کہہ سنائیں ہم نے (دوسروں کی) کہاوتیں، وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا اور سب کو کھو (ہلاک کر) دیا ہم نے کھپا کر(پوری طرح) ۔ |
39 |
وَلَقَدْ أَتَوْا عَلَى الْقَرْيَةِ الَّتِي أُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ ۚ اور یہ لوگ ہو آئے ہیں اس بستی پاس جن پر برسایا بُرا برساؤ۔ أَفَلَمْ يَكُونُوا يَرَوْنَهَا ۚ کیا دیکھتے نہ تھے اس کو؟ بَلْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ نُشُورًا نہیں، پر اُمید نہیں رکھتے جی اُٹھنے کی۔ |
40 |
وَإِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا اور جہاں تجھ کو دیکھا کچھ کام نہیں تجھ سے مگر ٹھٹھے (مذاق) کرنے۔ أَهَذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا کیا یہی ہے جس کو بھیجا اﷲ نے پیغام دے کر؟ |
41 |
إِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ آلِهَتِنَا لَوْلَا أَنْ صَبَرْنَا عَلَيْهَا ۚ یہ تو لگا ہی تھا کہ بچلائے (برگشتہ کر دیت) ہم کو ہمارے ٹھاکروں (معبودوں) سے، کبھی ہم نہ ثابت (قدم) رہتے اُن پر۔ وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِينَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا اور آگے جانیں گے جس وقت دیکھیں گے عذاب کو کون بہت بچلا (بھٹک) ہے راہ سے۔ |
42 |
أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنْتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا بھلا دیکھ تُو، جس نے پوجنا پکڑا اپنی چاؤ کا کہیں تو لے سکتا ہے اُس کا ذمہ؟ |
43 |
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ ۚ یا تو خیال رکھتا ہے کہ بہت ان میں سنتے یا سمجھتے ہیں؟ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا اور کچھ نہیں، وہ برابر ہیں چوپایوں کے، بلکہ وہ بہکے ہیں بہت راہ سے۔ |
44 |
أَلَمْ تَرَ إِلَى رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنًا تُو نے نہ دیکھا اپنے رب کی طرف کیسی لمبی کیں پرچھائیں؟اور اگر چاہتا اس کو ٹھہرا رکھتا، ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا پھر ہم نے ٹھہرایا سورج اس کا راہ بتانے والا۔ |
45 |
ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا پھر کھینچ لیا اس کو اپنی طرف سہج سہج سمیٹ کر۔ |
46 |
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِبَاسًا وَالنَّوْمَ سُبَاتًا وَجَعَلَ النَّهَارَ نُشُورًا اور وہی ہے جس نے بنا دی تم کو رات اوڑھنا اور نیند آرام، اور دن بنا دیا اُٹھ نکلنا۔ |
47 |
وَهُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيَاحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَيْ رَحْمَتِهِ ۚ اور وہی ہے جس نے چلائیں باویں(ہوائیں) ، خوشخبریاں لاتیں اُسکی مہر (رحمت) سے آگے۔ وَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا اور اُتارا ہم نے آسمان سے پانی ستھرائی (پاک) کرنے کا۔ |
48 |
لِنُحْيِيَ بِهِ بَلْدَةً مَيْتًا کہ جِلاویں (زندہ کریں) اس سے مر گئے دیس کو، وَنُسْقِيَهُ مِمَّا خَلَقْنَا أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا اور پلائیں اس کو اپنے بنائے (پیدا کئے) بہت چوپایوں اور آدمیوں کو۔ |
49 |
وَلَقَدْ صَرَّفْنَاهُ بَيْنَهُمْ لِيَذَّكَّرُوا اور طرح طرح بانٹا اس کو اُن کے بیچ میں تا (کہ) دھیان رکھیں(نصیحت پکڑیں) ۔ فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا پھر نہیں رہتے بہت لوگ بن نا شکری کئے۔ |
50 |
وَلَوْ شِئْنَا لَبَعَثْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ نَذِيرًا اور اگر ہم چاہتے اُٹھاتے ہر بستی میں کوئی ڈرانے والا۔ |
51 |
فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا سو تُو کہا نہ مان منکروں کا، اور مقابلہ کر اُن کا اس سے بڑے زور سے۔ |
52 |
وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ اور وہی ہے جس نے ملے چلائے دو دریا،یہ (ایک) میٹھا ہے پیاس بجھاتا، اور یہ (ایک) کھاری ہے کڑوا۔ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَحْجُورًا اور رکھا ان دونوں کے بیچ پردا اور اوٹ (رکاوٹ) روکی(جو دونوں کو ملنے سے روکتی ہے) ۔ |
53 |
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ اور وہی ہے جس نے بنایا ہے پانی سے آدمی، پھر ٹھہرایا اس کا جد (نسب) اور سسرال۔ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا اور ہے تیرا رب سب کر سکتا۔ |
54 |
وَيَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُهُمْ وَلَا يَضُرُّهُمْ ۗ اور پوجتے ہیں اﷲ کو چھوڑ کر وہ چیز، کہ نہ بھلا کرے اُن کا نہ بُرا۔ وَكَانَ الْكَافِرُ عَلَى رَبِّهِ ظَهِيرًا اور ہیں منکر اپنے رب کی طرف سے پیٹھ دے رہا۔ |
55 |
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا اور تجھ کو ہم نے بھیجا، یہی خوشی اور ڈر سنانے کو۔ |
56 |
قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِلَّا مَنْ شَاءَ أَنْ يَتَّخِذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا تُو کہہ، میں نہیں مانگتا تم سے اس پر کچھ مزدوری، مگر جو کوئی چاہے کہ لے رکھے اپنے رب کی طرف راہ۔ |
57 |
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَسَبِّحْ بِحَمْدِهِ ۚ اور بھروسہ کر اس جیتے پر جو نہیں مرتا، اور یاد کر اسکی خوبیاں۔ وَكَفَى بِهِ بِذُنُوبِ عِبَادِهِ خَبِيرًا اور وہ بس (کافی) ہے اپنے بندوں کے گناہوں سے خبردار۔ |
58 |
الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ ۚ جس نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ ہے چھ دن میں،پھر قائم (جلوہ فرم) ہوا تخت پر۔ الرَّحْمَنُ فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا وہ بڑی مہر والا (رحمٰن ہے) ، سو پوچھ اس سے جو اس کی خبر رکھتا ہو۔ |
59 |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اسْجُدُوا لِلرَّحْمَنِ قَالُوا وَمَا الرَّحْمَنُ اور جب کہیئے اُن کو، سجدہ کرو رحمٰن کو۔کہیں، رحمٰن کیا ہے؟ أَنَسْجُدُ لِمَا تَأْمُرُنَا وَزَادَهُمْ نُفُورًا ۩ کیا سجدہ کرنے لگیں گے ہم جس کو تو فرمائے گا؟ اور بڑھتا رہے ان کا انکار بدکنا۔ (سجدہ) |
60 |
تَبَارَكَ الَّذِي جَعَلَ فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَجَعَلَ فِيهَا سِرَاجًا وَقَمَرًا مُنِيرًا بڑی برکت ہے اسکی جن نے بنائے آسمان میں بُرج، اور رکھا اس میں چراغ اور چاند اُجالا کرنے والا۔ |
61 |
وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شُكُورًا اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن، بدلتے ، اس کے واسطے جو چاہے دھیان رکھنا یا شکر کرنا۔ |
62 |
وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا اور بندے رحمٰن کے وہ ہیں جو چلتے ہیں زمین پر دبے پاؤں، وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا اور جب بات کرنے لگیں اُن سے بے سمجھ لوگ کہیں صاحب سلامت۔ |
63 |
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا اور وہ جو رات کاٹتے ہیں اپنے رب کے آگے سجدے میں اور کھڑے۔ |
64 |
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ اور وہ جو کہتے ہیں، اے رب! ہٹا ہم سے دوزخ کا عذاب، إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا بیشک اس کا عذاب بڑی چٹی (خسارہ) ہے۔ |
65 |
إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا وہ بُری جگہ ہے ٹھہراؤ کی، اور بُری جگہ رہنے کی۔ |
66 |
وَالَّذِينَ إِذَا أَنْفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ ذَلِكَ قَوَامًا اور وہ کہ جب خرچ کرنے لگیں، نہ اُڑائیں (اصراف کریں) اور نہ تنگی (بُخل) کریں، اور ہے اس کے بیچ ایک سیدھی گزران(معتدل خرچ) ۔ |
67 |
وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ اور وہ جو نہیں پکارتے اﷲ کے ساتھ اور حاکم کو وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ اور نہیں خون کرتے جان کا جو منع کی اﷲ نے، مگر جہاں چاہیئے، اور بدکاری (زن) نہیں کرتے، وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا اور جو کوئی کرے یہ کام وہ بھڑے گناہ سے۔ |
68 |
يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا دُونا ہو اس کو عذاب دِن قیامت کے، اور پڑا رہے اس میں خوار ہو کر۔ |
69 |
إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ مگر جس نے توبہ کی اور یقین لایا اور کیا کچھ کام نیک،سو ان کو بدل دیگا اﷲ بُرائیوں کی جگہ بھلائیاں۔ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا اور ہے اﷲ بخشنے والا مہربان۔ |
70 |
وَمَنْ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا اور جو کوئی توبہ کرے اور کرے کام نیک، سو وہ پھر (پلٹ) آتا ہے اﷲ کی طرف پھر(پلٹ) آنے کی جگہ۔ |
71 |
وَالَّذِينَ لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَامًا اور وہ جو شامل نہیں ہوتے جھوٹے کام میں، اور جب ہو نکلیں کھیل کی باتوں پر نکل جائیں بزرگی رکھ کر۔ |
72 |
وَالَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ لَمْ يَخِرُّوا عَلَيْهَا صُمًّا وَعُمْيَانًا اور وہ کہ جب اُن کو سمجھایئے اُن کے رب کی باتیں، نہ ہو پڑیں اُن پر بہرے اندھے۔ |
73 |
وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا اور وہ جو کہتے ہیں،اے رب! دے ہم کو ہماری عورتوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک اور کر ہم کو پرہیزگاروں کے آگے۔ |
74 |
أُولَئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا ان کو بدلہ ملے گا کوٹھوں کے جھروکے(محل)، اس پر کہ ٹھہرے (صبر کرتے)رہے، وَيُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَامًا اور لینے (استقبال کو) آئیں گے اُن کو وہاں دُعا اور سلام کہتے۔ |
75 |
خَالِدِينَ فِيهَا ۚ رہا کریں اُن میں۔ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا خوب جگہ ہے ٹھہراؤ کی، اور خوب جگہ رہنے کی۔ |
76 |
قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ ۖ تُو کہہ، پرواہ نہیں رکھتا میرا رب تمہاری، اگر تم اس کو نہ پکارا کرو۔ فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ لِزَامًا سو تم جھٹلا چکے، اب آگے ہوتا ہے بھینٹ(سزا جس سے جان چھڑانی محال ہو) ۔ *********** |
77 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
Visits wef Apr 2024 |