Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al AnbiyahShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ مُعْرِضُونَ نزدیک آ لگا لوگوں کو ان کے حساب کا وقت اور وہ بے خبر ٹلاتے (منہ موڑتے) ہیں۔ |
1 |
مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكْرٍ مِنْ رَبِّهِمْ مُحْدَثٍ إِلَّا اسْتَمَعُوهُ وَهُمْ يَلْعَبُونَ کوئی نصیحت نہیں پہنچتی ان کو ان کے رب سے نئی، مگر اس کو سنتے ہیں کھیل میں لگے۔ |
2 |
لَاهِيَةً قُلُوبُهُمْ ۗ کھیل میں پڑے ہیں دل ان کے ، وَأَسَرُّوا النَّجْوَى الَّذِينَ ظَلَمُوا هَلْ هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ ۖ اور چپکے مصلحت کی بے انصافوں نے، یہ شخص کون ہے؟ ایک آدمی ہے تم ہی سا، أَفَتَأْتُونَ السِّحْرَ وَأَنْتُمْ تُبْصِرُونَ پھر کیوں پڑے ہو جادو میں آنکھوں دیکھتے؟ |
3 |
قَالَ رَبِّي يَعْلَمُ الْقَوْلَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ۖ اُس نے کہا، میرے رب کو خبر ہے بات کی، یا آسمان میں ہو یا زمین میں۔ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ اور وہ ہے سُنتا جانتا۔ |
4 |
بَلْ قَالُوا أَضْغَاثُ أَحْلَامٍ یہ چھوڑ کہ کہتے ہیں، اُڑتے خواب ہیں، بَلِ افْتَرَاهُ نہیں، جھُوٹ باندھ لیا ہے، بَلْ هُوَ شَاعِرٌ نہیں، شعر کہتا ہے۔ فَلْيَأْتِنَا بِآيَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْأَوَّلُونَ پھر چاہئیے، لے آئے ہم پاس کوئی نشانی، جیسے پیغام لائے ہیں پہلے۔ |
5 |
مَا آمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِنْ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا ۖ نہیں مانا اُن سے پہلے کسی بستی نے جو کھپائی (ہلاک کی) ہم نے۔ أَفَهُمْ يُؤْمِنُونَ اب کوئی یہ مانیں گے؟ |
6 |
وَمَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ إِلَّا رِجَالًا نُوحِي إِلَيْهِمْ ۖ اور پیغام نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے، مگر یہی مَردوں کے ہاتھ، کہ حکم (وحی) بھیجتے تھے ہم اُن کو، فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ سو پوچھو یاد رکھنے والوں سے، اگر تم نہیں جانتے۔ |
7 |
وَمَا جَعَلْنَاهُمْ جَسَدًا لَا يَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوا خَالِدِينَ اور ایسے بدن نہ بنائے تھے وہ کہ کھانا نہ کھائیں،اور نہ تھے وہ (ہمیشہ کے لئے زندہ) رہ جانے والے۔ |
8 |
ثُمَّ صَدَقْنَاهُمُ الْوَعْدَ پھر سچ کیا ہم نے اُن سے وعدہ، فَأَنْجَيْنَاهُمْ وَمَنْ نَشَاءُ وَأَهْلَكْنَا الْمُسْرِفِينَ پھر بچا دیا اُن کو اور جس کو ہم نے چاہا،اور کھپا (ہلاک کر) دیئے ہاتھ چھوڑنے (حد سے گزرنے) والے۔ |
9 |
لَقَدْ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ كِتَابًا فِيهِ ذِكْرُكُمْ ۖ ہم نے اُتاری تم کو کتاب، کہ اس میں تمہارا نام (ذکر) ہے۔ أَفَلَا تَعْقِلُونَ کیا تم کو بُوجھ (سمجھ) نہیں۔ |
10 |
وَكَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً اور کتنی توڑ ماریں (پیس ڈالیں) ہم نے بستیاں جو تھیں گنہگار، وَأَنْشَأْنَا بَعْدَهَا قَوْمًا آخَرِينَ اور اُٹھا کھڑے کئے اُن کے پیچھے اور لوگ (قومیں) ۔ |
11 |
فَلَمَّا أَحَسُّوا بَأْسَنَا إِذَا هُمْ مِنْهَا يَرْكُضُونَ پھر جب آہٹ پائی ہماری آفت کی، تبھی لگے وہاں سے ایڑ کرنے(بھاگنے لگے) ۔ |
12 |
لَا تَرْكُضُوا ایڑ (بھاگو) مت کرو، وَارْجِعُوا إِلَى مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ وَمَسَاكِنِكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْأَلُونَ اور پھر (لوٹ) جاؤ جہاں تم کو عیش ملا تھا، اور اپنے گھروں میں، شاید کوئی تم کو پوچھے۔ |
13 |
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ کہنے لگے، اے خرابی ہماری! ہم تھے بیشک گنہگار۔ |
14 |
فَمَا زَالَتْ تِلْكَ دَعْوَاهُمْ حَتَّى جَعَلْنَاهُمْ حَصِيدًا خَامِدِينَ پھر یہی رہی اُن کی پکار، جب تک ڈھیر کر دیئے کاٹ کر بجھے پڑے۔ |
15 |
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ اور ہم نے نہیں بنایا آسمان اور زمین اور جو اُن کے بیچ ہے، کھیلتے (کھیل کے طور پر) ۔ |
16 |
لَوْ أَرَدْنَا أَنْ نَتَّخِذَ لَهْوًا لَاتَّخَذْنَاهُ مِنْ لَدُنَّا إِنْ كُنَّا فَاعِلِينَ اگر ہم چاہتے کہ بنا لیں کچھ کھلون(کھیل تماش) ، تو بنا لیتے ہم اپنے پاس سے، اگر ہم کو (ایس) کرنا ہوتا۔ |
17 |
بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ ۚ پھر یوں نہیں، پر ہم پھینک مارتے ہیں سچ کو جھوٹ(پر) ، پھر وہ اسکا سر پھوڑتا ہے، پھر تب وہ سٹک (بھاگ) جاتا ہے۔ وَلَكُمُ الْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُونَ اور تم کو خرابی (تباہی) ہے ان باتوں سے جو بتاتے ہو۔ |
18 |
وَلَهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ اور اسی کا ہے جو کوئی ہے آسمان و زمین میں۔ وَمَنْ عِنْدَهُ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ اور جو اس کے نزدیک رہتے ہیں، بڑائی (تکبر) نہیں کرتے اس کی عبادت سے اور نہیں کرتے کاہلی۔ |
19 |
يُسَبِّحُونَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفْتُرُونَ یاد (تسبیح) کرتے ہیں رات اور دن، (اور) نہیں تھکتے۔ |
20 |
أَمِ اتَّخَذُوا آلِهَةً مِنَ الْأَرْضِ هُمْ يُنْشِرُونَ کیا ٹھہرائے انہوں نے اور صاحب (معبود) زمین میں کے وہ (مُردوں کو زندہ کر کے) اٹھا کھڑا کریں گے۔ |
21 |
لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا ۚ اگر ہوتے ان دونوں میں اور حاکم، سوا اﷲ کے، دونوں خراب ہوتے، فَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ سو پاک ہے اﷲ، تخت کا صاحب، ان باتوں سے جو بتاتے ہیں۔ |
22 |
لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ اس سے پوچھا نہ جائے جو وہ کرے، اور اُن سے پوچھا جائے۔ |
23 |
أَمِ اتَّخَذُوا مِنْ دُونِهِ آلِهَةً ۖ کیا پکڑے ہیں انہوں نے اُس سے ورے (کے علاوہ) اور صاحب (معبود) ؟ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ ۖ تُو کہہ، لاؤ اپنی سند، هَذَا ذِكْرُ مَنْ مَعِيَ وَذِكْرُ مَنْ قَبْلِي ۗ یہی بات ہے میرے ساتھ والوں کی اور مجھ سے پہلوں کی۔ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ الْحَقَّ ۖ فَهُمْ مُعْرِضُونَ کوئی نہیں، پر وہ بہت لوگ نہیں سمجھتے سچی بات، پھر ٹلاتے (منہ موڑتے ہیں) ہیں۔ |
24 |
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ اور نہیں بھیجا ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول، مگر اس کو یہی حکم بھیجا کہ بات یوں ہے، أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ کسی کی بندگی نہیں سوا میرے، سو میری بندگی کرو۔ |
25 |
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًا ۗ اور کہتے ہیں رحمٰن نے کر لیا کوئی بیٹا۔ سُبْحَانَهُ ۚ وہ اس لائق نہیں(پاک ہے وہ اس سے) ، بَلْ عِبَادٌ مُكْرَمُونَ لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزت دی۔ |
26 |
لَا يَسْبِقُونَهُ بِالْقَوْلِ وَهُمْ بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ اس سے بڑھ کر(پہل کر کے) نہیں بول سکتے، اور اسی کے حکم پر کام کرتے ہیں۔ |
27 |
يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ اس کو معلوم ہے جو ان کے آگے اور پیچھے، وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَى اور وہ سفارش نہیں کرتے، مگر اس کی جس سے وہ راضی ہو، وَهُمْ مِنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ اور وہ اسکی ہیبت سے ڈرتے ہیں۔ |
28 |
وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ ۚ اور جو کوئی ان میں کہے، کہ میری بندگی ہے(میں بھی معبودہوں) اس سے ورے(کے علاوہ) ، سو اس کو ہم بدلہ دیں دوزخ۔ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ یوں ہی ہم بدلہ دیتے ہیں بے انصافوں کو۔ |
29 |
أَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا ۖ اور کیا نہیں دیکھا ان منکروں نے کہ آسمان اور زمین منہ بند (ملے ہوئے) تھے پھر ہم نے انکو کھولا (جُدا کی) ۔ وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ ۖ اور بنائی ہم نے پانی سے، جس چیز میں جی (جاندار) ہے۔ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ پھر کیا یقین نہیں کرتے؟ |
30 |
وَجَعَلْنَا فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِهِمْ اور رکھے ہم نے زمین میں بوجھ (پہاڑوں کے لنگر) ، کبھی (کہیں) ان کو لے کر جھک (ڈھلک نہ) پڑے، وَجَعَلْنَا فِيهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ اور رکھیں اس میں کشادہ راہیں، شاید وہ راہ پائیں۔ |
31 |
وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَحْفُوظًا ۖ اور بنایا ہم نے آسمان کو چھت بچاؤ کی، وَهُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ اور وہ اس کے نمونے دھیان میں نہیں لاتے۔ |
32 |
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ۖ اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن اور سورج اور چاند، كُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ سب ایک ایک گھر (مدار) میں پھرتے (تیرتے) ہیں۔ |
33 |
وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِنْ قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۖ اور نہیں دیا ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ جینا۔ أَفَإِنْ مِتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ پھر کیا اگر تو مر گیا تو (کی) وہ (ہمیشہ جیتے) رہ جائیں گے۔ |
34 |
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ ہر جی (جاندار) کو چکھنی ہے موت۔ وَنَبْلُوكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۖ اور ہم تجھ کو جانچتے ہیں برائی سے اور بھلائی سے، آزمانے کو۔ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ اور ہماری طرف پھر (لوٹ) آؤ گے۔ |
35 |
وَإِذَا رَآكَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا اور جہاں تم کو دیکھا منکروں نے اور کام نہیں تجھ سے مگر ٹھٹھے (مذاق) میں پکڑنا۔ أَهَذَا الَّذِي يَذْكُرُ آلِهَتَكُمْ (کہتے ہیں) کیا یہی شخص ہے کہ نام لیتا ہے تمہارے ٹھاکروں (معبودوں) کا (برائی سے) ، وَهُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمَنِ هُمْ كَافِرُونَ اور وہ رحمٰن کے نام سے منکر ہیں۔ |
36 |
خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ ۚ بنا ہے آدمی شتابی کا (جلد بازی سے) ۔ سَأُرِيكُمْ آيَاتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ اب دکھاتا ہوں تم کو اپنے نمونے (نشانیاں) ، سو مجھ سے جلدی مت کرو۔ |
37 |
وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ اور کہتے ہیں کب ہو گا یہ وعدہ، اگر تم سچے ہو؟۔ |
38 |
لَوْ يَعْلَمُ الَّذِينَ كَفَرُوا حِينَ لَا يَكُفُّونَ عَنْ وُجُوهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَنْ ظُهُورِهِمْ کبھی جانیں یہ منکر اس وقت کو، کہ نہ روک سکیں گے اپنے منہ سے آگ، اور نہ اپنی پیٹھ سے، وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ اور نہ اُن کو مدد پہنچے گی۔ |
39 |
بَلْ تَأْتِيهِمْ بَغْتَةً فَتَبْهَتُهُمْ کوئی نہیں وہ آئے گی ان پر بے خبر، پھر اُن کے ہوش کھو دے گی، فَلَا يَسْتَطِيعُونَ رَدَّهَا وَلَا هُمْ يُنْظَرُونَ پھر نہ (کر) سکیں گے کہ اس کو پھیر (لوٹ) دیں اور نہ اُن کو فرصت (مُہلت) ملے گی۔ |
40 |
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِنْ قَبْلِكَ اور ٹھٹھے (مذاق) ہو چکے ہیں کتنے رسولوں سے تجھ سے پہلے، فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُمْ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ پھر اُلٹ پڑی ٹھٹھا (مذاق) کرنے والوں پر اُن میں سے، جس چیز کا ٹھٹھا (مذاق) کرتے تھے۔ |
41 |
قُلْ مَنْ يَكْلَؤُكُمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحْمَنِ ۗ تُو کہہ، کون چوکی (پہرہ) دیتا ہے تمہاری رات میں اور دن میں رحمٰن (کی پکڑ) سے(سوائے اسکی رحمت کے) ؟ بَلْ هُمْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِمْ مُعْرِضُونَ کوئی نہیں، وہ اپنے رب کے ذکر سے ٹال کرتے (منہ موڑتے) ہیں۔ |
42 |
أَمْ لَهُمْ آلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِنْ دُونِنَا ۚ یا اُن کے کوئی ٹھاکر (معبود) ہیں، کہ ان کو بچاتے ہیں ہمارے سوا؟ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَ أَنْفُسِهِمْ وَلَا هُمْ مِنَّا يُصْحَبُونَ وہ اپنی مدد نہیں کر سکتے اور نہ اُن کو ہماری طرف سے رفاقت(تائید ہے) ۔ |
43 |
بَلْ مَتَّعْنَا هَؤُلَاءِ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى طَالَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ ۗ کوئی نہیں، پر ہم نے برتوایا (خوب سامانِ زندگی دی) اُن کو اور اُن کے باپ دادوں کو، یہاں تک کہ بڑھ پڑا ان پر جینا۔ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۚ پھر کیا نہیں دیکھتے کہ ہم چلے آتے ہیں زمین کو گھٹاتے اس کے کناروں (اطراف) سے؟ أَفَهُمُ الْغَالِبُونَ اب کیا یہ جیتنے (غالب آنے) والے ہیں۔ |
44 |
قُلْ إِنَّمَا أُنْذِرُكُمْ بِالْوَحْيِ ۚ تُو کہہ، میں جو تم کو ڈر سناتا ہوں سو حکم کے موافق، وَلَا يَسْمَعُ الصُّمُّ الدُّعَاءَ إِذَا مَا يُنْذَرُونَ اور سنتے نہیں بہرے پکار کو، جب کوئی اُن کو ڈر سنائے۔ |
45 |
وَلَئِنْ مَسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ اور کبھی پہنچے ان کو ایک بھاپ تیرے رب کی آفت کی، تو مقرر (ضرور) کہنے لگیں، يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ اے خرابی ہماری! بیشک ہم تھے گنہگار۔ |
46 |
وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا ۖ اور رکھیں گے ہم ترازوئیں انصاف کی قیامت کے دن، پھر ظلم نہ ہو گا کسی جی پر ایک ذرّہ۔ وَإِنْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا ۗ اور اگر ہو گا برابر رائی کے دانے کے، وہ ہم لے آئیں گے۔ وَكَفَى بِنَا حَاسِبِينَ اور ہم بس (کافی) ہیں حساب کرنے کو۔ |
47 |
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى وَهَارُونَ الْفُرْقَانَ وَضِيَاءً وَذِكْرًالِلْمُتَّقِينَ اور ہم نے دی تھی موسیٰ اور ہارون کو چکوتی (نصیحت، فرقان) اور روشنی اور نصیحت ڈر والوں کو۔ |
48 |
الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَيْبِ وَهُمْ مِنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے، اور وہ قیامت کا خطرہ رکھتے ہیں۔ |
49 |
وَهَذَا ذِكْرٌ مُبَارَكٌ أَنْزَلْنَاهُ ۚ اور یہ ایک نصیحت ہے برکت کی، جو ہم نے اتاری۔ أَفَأَنْتُمْ لَهُ مُنْكِرُونَ سو کیا تم اس کو نہیں مانتے؟ |
50 |
وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَالِمِينَ اور آگے (پہلے) دی تھی ہم نے ابراہیم کو اُس کی نیک راہ، اور ہم رکھتے ہیں اُس کی خبر۔ |
51 |
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا هَذِهِ التَّمَاثِيلُ الَّتِي أَنْتُمْ لَهَا عَاكِفُونَ جب کہا اس نے اپنے باپ کو اور اپنی قوم کو، یہ کیا مورتیں ہیں جن پر تم لگے بیٹھے ہو؟ |
52 |
قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ بولے، ہم نے پایا اپنے باپ دادوں کو انہیں کو پوجتے۔ |
53 |
قَالَ لَقَدْ كُنْتُمْ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ بولا، مقرر (ضرور) رہے ہو تم اور تمہارے باپ دادے صریح غلطی میں۔ |
54 |
قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنْتَ مِنَ اللَّاعِبِينَ بولے، تو ہم پاس لایا ہے سچی بات، یا تُو کھلاڑیاں (مذاق) کرتا ہے۔ |
55 |
قَالَ بَلْ رَبُّكُمْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الَّذِي فَطَرَهُنَّ بولا، نہیں پر رب تمہارا وہی ہے، رب آسمان اور زمین کا، جس نے ان کو بنایا، وَأَنَا عَلَى ذَلِكُمْ مِنَ الشَّاهِدِينَ اور میں اس بات کا قائل ہوں۔ |
56 |
وَتَاللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَامَكُمْ بَعْدَ أَنْ تُوَلُّوا مُدْبِرِينَ اور قسم اﷲ کی! میں علاج کروں گا تمہارے بتوں کا، جب تم جا چکو گے پیٹھ پھیر کر۔ |
57 |
فَجَعَلَهُمْ جُذَاذًا إِلَّا كَبِيرًا لَهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ پھر کر ڈالا ان کو ٹکڑے، مگر ایک بڑا ان کا، کہ شاید اس پاس پھر آویں (رجوع کریں) ۔ |
58 |
قَالُوا مَنْ فَعَلَ هَذَا بِآلِهَتِنَا کہنے لگے، کس نے کیا یہ کام ہمارے ٹھاکروں (خداؤں) سے؟ إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ وہ کوئی بے انصاف ہے۔ |
59 |
قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ وہ بولے، ہم نے سنا ہے ایک جوان ان کو کچھ کہتا، اس کو پکارتے ہیں ابراہیم۔ |
60 |
قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَى أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ وہ بولے، اس کو لے آؤ لوگوں کے سامنے، شاید وہ دیکھیں۔ |
61 |
قَالُوا أَأَنْتَ فَعَلْتَ هَذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ بولے، کیا تو نے کیا ہے یہ ہمارے ٹھاکروں پر اے ابراہیم! |
62 |
قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِنْ كَانُوا يَنْطِقُونَ بولا نہیں، پر یہ کیا ان کے اس بڑے نے سو اس سے پوچھ لو اگر وہ بولتے ہیں۔ |
63 |
فَرَجَعُوا إِلَى أَنْفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنْتُمُ الظَّالِمُونَ پھر سوچے اپنے جی میں، پھر بولے، لوگو! تم ہی بے انصاف ہو۔ |
64 |
ثُمَّ نُكِسُوا عَلَى رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَؤُلَاءِ يَنْطِقُونَ پھر اُوندھے ہو رہے سر ڈال کر تو تُو جانتا ہے جیسا یہ بولتے ہیں۔ |
65 |
قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ بولا، کیا پھر تم پوجتے ہو اﷲ سے ورے (علاوہ) ایسے کو، کہ تمہارا کچھ بھلا کرے نہ بُرا؟ |
66 |
أُفٍّ لَكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ بیزار ہوں میں تم سے اور جن کو تم پوجتے ہو اﷲ کے سوا۔ أَفَلَا تَعْقِلُونَ کیا تم کو بوجھ (سمجھ) نہیں؟ |
67 |
قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانْصُرُوا آلِهَتَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ فَاعِلِينَ بولے، اس کو جلاؤ اور مدد کرو اپنے ٹھاکروں (خداؤں) کی، اگر کچھ کرتے ہو۔ |
68 |
قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ ہم نے کہا اے آگ! ٹھنڈک ہو جا اور آرام، ابراہیم پر۔ |
69 |
وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ اور چاہنے لگے (تھے) اس کا بُرا، پھر انہی کو ہم نے ڈالا نقصان میں۔ |
70 |
وَنَجَّيْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ اور بچا نکالا ہم نے ا سکو اور لوط کو، اس زمین کی طرف جس میں برکت رکھی ہم نے جہان کے واسطے۔ |
71 |
وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ اور بخشا ہم نے اس کو اسحٰق، اور یعقوب دیا انعام میں، وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ اور سب کو نیک بخت کیا۔ |
72 |
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا اور ان کو کیا ہم نے پیشوا، راہ بتاتے ہمارے حکم سے ، وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ ۖ اور کہہ بھیجا ان کو کرنا نیکیوں کا، اور کھڑی رکھنی نماز اور دینی زکوٰۃ۔ وَكَانُوا لَنَا عَابِدِينَ اور وہ تھے ہماری بندگی میں لگے۔ |
73 |
وَلُوطًا آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا اور لوط کو دیا ہم نے حکم اور سمجھ، وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ تَعْمَلُ الْخَبَائِثَ ۗ اور بچا نکالا اس کو اس شہر سے، جو کرتے تھے گندے کام۔ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَاسِقِينَ وہ لوگ تھے بُرے بے حکم۔ |
74 |
وَأَدْخَلْنَاهُ فِي رَحْمَتِنَا ۖإِنَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ اور اس کو لے لیا ہم نے اپنی مہر (رحمت) میں۔ وہ ہے نیک بختوں میں۔ |
75 |
وَنُوحًا إِذْ نَادَى مِنْ قَبْلُ اور نوح کو، جب اس نے پکار اس سے پہلے، فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ پھر سُن لی ہم نے اُس کی پکار اور بچا دیا اس کو اور اس کے گھر کو، بڑی گھبراہٹ (کرب) سے۔ |
76 |
وَنَصَرْنَاهُ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۚ اور مدد کی اسکی ان لوگوں پر جو جھٹلاتے تھے ہماری آیتیں۔ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ وہ تھے بُرے لوگ، پھر ڈبویا ہم نے ان سب کو۔ |
77 |
وَدَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ إِذْ يَحْكُمَانِ فِي الْحَرْثِ إِذْ نَفَشَتْ فِيهِ غَنَمُ الْقَوْمِ اور داؤد اور سلیمان کو، جب لگے فیصلہ کرنے کھیتی کا جھگڑا،جب روند گئیں اس کو رات میں بکریاں ایک لوگوں کی، وَكُنَّا لِحُكْمِهِمْ شَاهِدِينَ اور روبرو تھا ہمارے ان کا فیصلہ۔ |
78 |
فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ۚ پھر سمجھا دیا ہم نے وہ فیصلہ سلیمان کو۔ وَكُلًّا آتَيْنَا حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ اور دونوں کو دیا تھا ہم نے حکم اور سمجھ، وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُودَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ ۚ اور تابع کئے ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑ، پڑھا کرتے تھے اور اُڑتے جانور۔ وَكُنَّا فَاعِلِينَ اور ہم نے یہ کیا تھا۔ |
79 |
وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِنْ بَأْسِكُمْ ۖ اور اس کو سکھایا ہم نے بنانا ایک تمہارا پہناوا (زرہ سازی) ، کہ بچاؤ ہو تم کو تمہاری لڑائی سے۔ فَهَلْ أَنْتُمْ شَاكِرُونَ سو کچھ تم شکر کرتے ہو۔ |
80 |
وَلِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِي بِأَمْرِهِ إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا ۚ اور سلیمان کے تابع کی باؤ جھپکے کی(تیز ہو) ، چلتی اسکے حکم سے زمین کی طرف جہاں برکت دی ہم نے۔ وَكُنَّا بِكُلِّ شَيْءٍ عَالِمِينَ اور ہم کو سب چیز کی خبر ہے۔ |
81 |
وَمِنَ الشَّيَاطِينِ مَنْ يَغُوصُونَ لَهُ وَيَعْمَلُونَ عَمَلًا دُونَ ذَلِكَ ۖ اور تابع کئے کتنے شیطان، جو غوطہ لگاتے اس کے واسطے، اور کچھ کام بناتے اس کے سوا۔ وَكُنَّا لَهُمْ حَافِظِينَ اور ہم تھے ان کو تھام رہے(انکے نگران) ۔ |
82 |
وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَى رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ اور ایوب کو، جس وقت پکارا اپنے رب کو، کہ مجھ کو پڑی ہے تکلیف اور تُو ہے سب رحم والوں سے رحم والا۔ |
83 |
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِنْ ضُرٍّ ۖ پھر ہم نے سن لی اسکی پکار اور اٹھا دی جو اس پر تھی تکلیف، وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُمْ مَعَهُمْ رَحْمَةً مِنْ عِنْدِنَا وَذِكْرَى لِلْعَابِدِينَ اور دیئے اسکو اسکے گھر والے، اور اُنکے ساتھ اپنے پاس کی مہر (مہربانی) سے اور نصیحت بندگی والوں کو۔ |
84 |
وَإِسْمَاعِيلَ وَإِدْرِيسَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ اور اسمٰعیل اور ادریس اور ذوالکِفل کو۔ كُلٌّ مِنَ الصَّابِرِينَ یہ سب ہیں سہارنے (صبر کرنے) والے۔ |
85 |
وَأَدْخَلْنَاهُمْ فِي رَحْمَتِنَا ۖ إِنَّهُمْ مِنَ الصَّالِحِينَ اور لے لیا ہم نے ان کو اپنی مہر (رحمت) میں۔ وہ ہیں نیک بختوں میں۔ |
86 |
وَذَا النُّونِ إِذْ ذَهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَنْ لَنْ نَقْدِرَ عَلَيْهِ اور مچھلی والے کو جب چلا گیا غصّہ سے لڑ کر، پھر سمجھا کہ ہم نہ پکڑ سکیں گے، فَنَادَى فِي الظُّلُمَاتِ پھر پکارا ان اندھیروں میں، أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ کہ کوئی حاکم نہیں سوا تیرے، تو بے عیب ہے، میں تھا گنہگاروں سے۔ |
87 |
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ پھر سُن لی ہم نے اسکی پکار اور بچا دیا اس گھٹنے (غم) سے۔ وَكَذَلِكَ نُنْجِي الْمُؤْمِنِينَ اور یوں ہی ہم بچا دیتے ہیں ایمان والوں کو۔ |
88 |
وَزَكَرِيَّا إِذْ نَادَى رَبَّهُ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ اور زکریا نے جب پکارا اپنے رب کو، اے رب!نہ چھوڑ مجھ کو اکیلا، اور تو ہے سب سے بہتر وارث۔ |
89 |
فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَى وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ ۚ پھر ہم نے سُن لی اسکی پکار اور بخشا اس کو یحییٰ اور چنگی کر دی اسکی عورت۔ إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا ۖ وہ لوگ دوڑتے تھے بھلائیوں پر اور پکارتے تھے ہم کو توقع سے اور ڈر سے۔ وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ اور تھے ہمارے آگے دبے۔ |
90 |
وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا اور وہ عورت جس نے قید میں رکھی اپنی شہوت، پھر پھونک دی ہم نے اس عورت میں اپنی روح، وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ اور کیا اس کو اور اسکے بیٹے کو نمونہ جہان والوں کو۔ |
91 |
إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً یہ لوگ ہیں تمہارے دین کے، سب ایک دین پر۔ وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ اور میں ہوں رب تمہارا، سو میری بندگی کرو۔ |
92 |
وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ ۖ اور ٹکڑے ٹکڑے بانٹ لیا لوگوں نے آپس میں اپنا کام۔ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ سب ہمارے پاس پھر آئیں گے۔ |
93 |
فَمَنْ يَعْمَلْ مِنَ الصَّالِحَاتِ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا كُفْرَانَ لِسَعْيِهِ سو جو کوئی کرے نیک کام اور وہ یقین رکھتا ہو، سو اکارت نہ کریں گے اسکی دوڑ ، وَإِنَّا لَهُ كَاتِبُونَ ہم اس کو لکھتے ہیں۔ |
94 |
وَحَرَامٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ اور مقرر (طے) ہو رہا ہے ہر بستی پر جس کو ہم نے کھپا (ہلاک کر) دیا، کہ وہ نہیں پھرتے(پلٹ سکیں گے) ۔ |
95 |
حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ یہاں تک کہ جب کھول دیں یاجوج و ماجوج کو، اور وہ ہر اُچان (اونچی جگہ) سے پھیلتے آئیں۔ |
96 |
وَاقْتَرَبَ الْوَعْدُ الْحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَاخِصَةٌ أَبْصَارُ الَّذِينَ كَفَرُوا اور نزدیک پہنچے سچا وعدہ، پھر تبھی اوپر لگ رہیں منکروں کی آنکھیں۔ يَا وَيْلَنَا قَدْ كُنَّا فِي غَفْلَةٍ مِنْ هَذَا اے خرابی ہماری! ہم بے خبر رہے اس سے، بَلْ كُنَّا ظَالِمِينَ نہیں پر ہم تھے گنہگار۔ |
97 |
إِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ تم، اور جو کچھ پوجتے ہو اﷲ کے سوا، جھونکنا ہے دوزخ میں۔ أَنْتُمْ لَهَا وَارِدُونَ تم کو اس پر پہنچنا ہے۔ |
98 |
لَوْ كَانَ هَؤُلَاءِ آلِهَةً مَا وَرَدُوهَا ۖ اگر ہوتے یہ لوگ ٹھاکر(خد) ، نہ پہنچتے اس پر۔ وَكُلٌّ فِيهَا خَالِدُونَ اور سارے اس میں پڑے رہیں گے۔ |
99 |
لَهُمْ فِيهَا زَفِيرٌ وَهُمْ فِيهَا لَا يَسْمَعُونَ ان کو وہاں چلّانا ہے، اور وہ اس میں بات نہیں سنتے۔ |
100 |
إِنَّ الَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنَّا الْحُسْنَى أُولَئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ جن کو آگے ٹھہر چکی ہمارے طرف سے نیکی۔ وہ اس سے دور رہیں گے۔ |
101 |
لَا يَسْمَعُونَ حَسِيسَهَا ۖ نہیں سنتے اسکی آہٹ۔ وَهُمْ فِي مَا اشْتَهَتْ أَنْفُسُهُمْ خَالِدُونَ اور وہ اپنے جی کے مزوں میں سدا رہیں۔ |
102 |
لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ وَتَتَلَقَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ نہ غم ہو گا ان کو اس بڑی گھبراہٹ میں، اور لینے آئیں گے ان کو فرشتے۔ هَذَا يَوْمُكُمُ الَّذِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ آج دن تمہارا ہے جس کا تم سے وعدہ تھا۔ |
103 |
يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ ۚ جس دن ہم لپیٹ لیں آسمان کو جیسے لپیٹتے ہیں طومار (دفتر) میں کاغذ۔ كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ ۚ جیسا سرے (ابتد) سے بنایا پہلی بار، پھر اس کو دہرا دیں گے۔ وَعْدًا عَلَيْنَا ۚ وعدہ ضرور ہو چکا ہے ہم پر، إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ ہم کو کرنا۔ |
104 |
وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ ہم نے لکھ دیا ہے زبور میں نصیحت کے پیچھے (بعد)،کہ آخر زمین پر مالک ہوں گے میرے نیک بندے۔ |
105 |
إِنَّ فِي هَذَا لَبَلَاغًا لِقَوْمٍ عَابِدِينَ اس میں مطلب کو پہنچتے ہیں ایک لوگ بندگی والے۔ |
106 |
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا، سو مہر کر کر (رحمت بنا کر) جہان کے لوگوں پر۔ |
107 |
قُلْ إِنَّمَا يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ ۖ تُو کہہ، مجھ کو حکم یہی آتا ہے کہ صاحب تمہارا ایک صاحب ہے۔ فَهَلْ أَنْتُمْ مُسْلِمُونَ پھر(کی) ہو تم حکم برداری کرتے؟ |
108 |
فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ آذَنْتُكُمْ عَلَى سَوَاءٍ ۖ پھر اگر منہ موڑیں تو تُو کہہ، میں نے خبر کر دی تم کو دونوں طرف برابر۔ وَإِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ أَمْ بَعِيدٌ مَا تُوعَدُونَ اور میں نہیں جانتا، نزدیک ہے یا دور ہے جو تم کو وعدہ ملتا ہے۔ |
109 |
إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ مِنَ الْقَوْلِ وَيَعْلَمُ مَا تَكْتُمُونَ وہ رب جانتا ہے پکار کی بات اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو۔ |
110 |
وَإِنْ أَدْرِي لَعَلَّهُ فِتْنَةٌ لَكُمْ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ اور میں نہیں جانتا، شاید اس میں تم کو جانچا ہے، اور بر توانا (فائدہ پہنچان) ایک وقت تک۔ |
111 |
قَالَ رَبِّ احْكُمْ بِالْحَقِّ ۗ رسول نے کہا اے رب! فیصلہ کر انصاف کا۔ وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ اور رب ہمارا رحمٰن ہے، اسی سے مدد مانگتے ہیں، ان باتوں پر جو تم بتاتے ہو۔ *********** |
112 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |