Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al YunusShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
الر ۚ الف لام را، تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ یہ آیتیں ہیں پکی (پُر حکمت) کتاب کی۔ |
1 |
أَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا أَنْ أَوْحَيْنَا إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ أَنْ أَنْذِرِ النَّاسَ کیا لوگوں کو تعجب ہواکہ حکم بھیجا ہم نے ایک مرد کو اُن میں سے کہ ڈر سنائے لوگوں کو، وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ ۗ اور خوشخبری دے جو کوئی یقین لائے کہ ان کو ہے پایا سچا اپنے رب کے ہاں۔ قَالَ الْكَافِرُونَ إِنَّ هَذَا لَسَاحِرٌ مُبِينٌ کہنے لگے منکر بیشک یہ جادوگر ہے صریح (کھل) ۔ |
2 |
إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۖ تمہارا رب اﷲ ہے، جن نے بنائے آسمان اور زمین چھ دن میں، پھر قائم ہوا عرش پر تدبیر کرتا کام کی۔ مَا مِنْ شَفِيعٍ إِلَّا مِنْ بَعْدِ إِذْنِهِ ۚ کوئی سفارش نہ کر سکے مگر جو پہلے اس کا حکم ہو۔ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ وہ اﷲ ہے رب تمہارا، سو اس کو پوجو۔ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ کیا تم دھیان نہیں کرتے۔ |
3 |
إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا ۖ وَعْدَ اللَّهِ حَقًّا ۚ اسی کی طرف پھر (لوٹ) جانا ہے تم سب کو۔ وعدہ ہے اﷲ کا سچا۔ إِنَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ بِالْقِسْطِ ۚ وہی بنائے (پیدا کرے) پہلے، پھر اسکو دہرائے (دوبارہ پیدا کرے) گا، تا (کہ) بدلہ دے ان کو جو یقین لائے تھے اور کئے تھے کام نیک انصاف سے۔ وَالَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ شَرَابٌ مِنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ اور جو منکر ہوئے، اُن کو پینا ہے کھولتا پانی، اور دُکھ کی مار، اس پر کہ منکر ہوتے تھے۔ |
4 |
هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ ۚ وہی ہے! جس نے بنایا سورج کو چمک اور چاند کو اجالا، اور ٹھہرائیں اسکو منزلیں، تو پہچانو گنتی برسوں کی اور حساب(تاریخوں ک) ۔ مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ نہیں بنایا اﷲ نے یہ سب مگر تدبیر سے۔ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ کھولتا ہے پتے (نشانیاں) ایک لوگوں پر جن کو سمجھ ہے۔ |
5 |
إِنَّ فِي اخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَتَّقُونَ البتہ بدلنے میں رات اور دن کے اور جو بنایا اﷲ نے آسمان و زمین میں پتے (نشانیاں) ہیں ایک لوگوں کو جو ڈر رکھتے ہیں۔ |
6 |
إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَرَضُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَاطْمَأَنُّوا بِهَا جو امید نہیں رکھتے ہمارے ملنے کی اور راضی ہوئے دنیا کی زندگی پر، اور اس میں چین پکڑا، وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ آيَاتِنَا غَافِلُونَ اور جو ہماری قدرتوں سے خبر نہیں رکھتے۔ |
7 |
أُولَئِكَ مَأْوَاهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ایسوں کو ٹھکانا ہے آگ، بدلہ اس کا جو کماتے تھے۔ |
8 |
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ يَهْدِيهِمْ رَبُّهُمْ بِإِيمَانِهِمْ ۖ جو لوگ یقین لائے اور کئے کام نیک، راہ دے (پہنچائے) گا ان کو رب اُن کا انکے ایمان سے(انکی منزل تک) ۔ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهِمُ الْأَنْهَارُ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں، باغوں میں آرام کے۔ |
9 |
دَعْوَاهُمْ فِيهَا سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَتَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَامٌ ۚ اُن کی دُعا اس جگہ، یہ کہ پاک ذات ہے تیری یا اﷲ! اور (باہمی) ملاقات ان کی، سلام۔ وَآخِرُ دَعْوَاهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اور تمام (ختم) ان کی دُعا اس پر کہ سب خوبی اﷲ کو جو صاحب سارے جہان کا۔ |
10 |
وَلَوْ يُعَجِّلُ اللَّهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسْتِعْجَالَهُمْ بِالْخَيْرِ لَقُضِيَ إِلَيْهِمْ أَجَلُهُمْ ۖ اور اگر شتاب (جلدی) دے اﷲ لوگوں کو بُرائی جیسے شتاب (جلدی) مانگتے ہیں بھلائی، تو پوری کر چکے انکی عمر (مہلت) ۔ فَنَذَرُ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ سو ہم چھوڑ رکھتے ہیں، جن کو امید نہیں ہماری ملاقات کی، اپنی شرارت میں بہکتے۔ |
11 |
وَإِذَا مَسَّ الْإِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْبِهِ أَوْ قَاعِدًا أَوْ قَائِمًا اور جب پہنچے انسان کو تکلیف، ہم کو پکارے پڑا ہوا یا بیٹھا یا کھڑا۔ فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُ ضُرَّهُ مَرَّ كَأَنْ لَمْ يَدْعُنَا إِلَى ضُرٍّ مَسَّهُ ۚ پھر جب ہم نے کھول (ٹال) دی اس سے وہ تکلیف، چلا گیا۔ گویا کبھی نہ پکارا تھا ہم کو کسی تکلیف پہنچنے پر۔ كَذَلِكَ زُيِّنَ لِلْمُسْرِفِينَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ اسی طرح بن پایا ہے بے لحاظ لوگوں کو، جو کچھ کر رہے ہیں۔ |
12 |
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوا ۙ اور ہم کھپا (ہلاک کر) چکے ہیں وہ سنگتیں (قومیں) تم سے پہلے، جب ظالم ہو گئے، وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ وَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا ۚ اور لائے تھے اُن پاس رسول اُن کے کھلی نشانیاں اور ہر گز نہ تھے ایمان لانے والے۔ كَذَلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ یوں ہی سزا دیتے ہیں ہم قوم گنہگار کو۔ |
13 |
ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِنْ بَعْدِهِمْ لِنَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ پھر تم کو ہم نے نائب کیا زمین میں اُن کے بعد کہ دیکھیں تم کیا کرتے ہو۔ |
14 |
وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ ۙ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا اور جب پڑھیے ان پاس آیتیں ہماری صاف (واضح) ،کہتے ہیں جن کو امید نہیں ہم سے ملاقات کی، ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَذَا أَوْ بَدِّلْهُ ۚ لے آ کوئی اور قرآن اسکے سوایا اس کو بدل ڈال۔ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِي ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ ۖ تُو کہہ، میرا کام نہیں اس کو بدل لوں اپنی طرف سے۔میں تابع ہوں اسی کا جو حکم (وحی) آئے میری طرف۔ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ (بیشک) میں ڈرتا ہوں اگر بے حکمی کروں اپنے رب کی، بڑے دن کی مار سے۔ |
15 |
قُلْ لَوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلَوْتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا أَدْرَاكُمْ بِهِ ۖ تُو کہہ، اگر اﷲ چاہتا، تو میں نہ پڑھتا (یہ) تمہارے پاس اور نہ وہ تم کو خبر کرتا اس کی۔ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ ۚ کیونکہ میں رہ چکا ہوں تم میں ایک عمر اس سے پہلے۔ أَفَلَا تَعْقِلُونَ کیا پھر تم نہیں بوجھتے۔ |
16 |
فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ ۚ پھر کون ظالم اس سے جو بنا دے اﷲ پر جھوٹ یا جھٹلائے اس کی آیتیں۔ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ بیشک بھلا نہیں ہوتا گنہگاروں کا۔ |
17 |
وَيَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ وَيَقُولُونَ هَؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِنْدَ اللَّهِ ۚ اور پُوجتے ہیں اﷲ سے نیچے جو چیز نہ برا کرے ان کا اور نہ بھلا،اور کہتے ہیں یہ ہمارے سفارشی ہیں اﷲ پاس۔ قُلْ أَتُنَبِّئُونَ اللَّهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ ۚ تُو کہہ، تم اﷲ کو جتاتے ہو جو اسکو معلوم نہیں کہیں آسمانوں میں نہ زمین میں۔ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ وہ پاک ہے اور بہت دُور ہے اس سے جو شریک کرتے ہیں۔ |
18 |
وَمَا كَانَ النَّاسُ إِلَّا أُمَّةً وَاحِدَةً فَاخْتَلَفُوا ۚ اور لوگ جو ہیں سو ایک ہی اُمّت ہیں، پیچھے جُدا جُدا ہوئے۔ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ اور اگر نہ ایک بات آگے ہو چکتی تیرے رب کی تو فیصلہ ہو جاتا ان میں جس بات میں پھُوٹ رہے ہیں۔ |
19 |
وَيَقُولُونَ لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِنْ رَبِّهِ ۖ اور کہتے ہیں کیوں نہ اتری اس پر ایک نشانی اسکے رب سے، فَقُلْ إِنَّمَا الْغَيْبُ لِلَّهِ فَانْتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُمْ مِنَ الْمُنْتَظِرِينَ سو تُو کہہ، کہ چھپی بات اﷲ ہی جانے، سو راہ دیکھو، میں تمہارے ساتھ ہوں راہ دیکھتا۔ |
20 |
وَإِذَا أَذَقْنَا النَّاسَ رَحْمَةً مِنْ بَعْدِ ضَرَّاءَ مَسَّتْهُمْ إِذَا لَهُمْ مَكْرٌ فِي آيَاتِنَا ۚ اور جب چکھائیں ہم لوگوں کو مزہ اپنی مہر کا بعد تکلیف کے جو اُنکو لگی تھی، اسی وقت بنانے لگیں حیلے ہماری قدرتوں میں۔ قُلِ اللَّهُ أَسْرَعُ مَكْرًا ۚ تُو کہہ اﷲ سب سے جلد بنا سکتا ہے حیلہ۔ إِنَّ رُسُلَنَا يَكْتُبُونَ مَا تَمْكُرُونَ ہمارے بھیجے ہوئے لکھتے ہیں حیلے بنانے تمہارے۔ |
21 |
هُوَ الَّذِي يُسَيِّرُكُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ۖ وہی (تو ہے جو)تم کو پھراتا (چلات) ہے جنگل اور دریا میں۔ حَتَّى إِذَا كُنْتُمْ فِي الْفُلْكِ وَجَرَيْنَ بِهِمْ بِرِيحٍ طَيِّبَةٍ وَفَرِحُوا بِهَا یہاں تک جب تم ہوئے کشتی میں اور لے کر چلی لوگوں کو اچھی باؤ (موافق ہواؤں کی مدد)سے، اور خوش ہوئے اس سے، جَاءَتْهَا رِيحٌ عَاصِفٌ وَجَاءَهُمُ الْمَوْجُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ أُحِيطَ بِهِمْ ۙ (تو) آئی اُن پر باؤ (ہو) جھوکے (تیزی) کی اور آئی اُن پر لہر ہر جگہ سے، اور اٹکلے (گمان کرنے لگے) کہ وہ گھرے(طوفان میں) ، دَعَوُا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ لَئِنْ أَنْجَيْتَنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّاكِرِينَ (تو اسوقت) پکارنے لگے اﷲ کو، نرے (خالص) ہو کر اسکی بندگی میں۔ اگر تُو بچائے ہم کو اس سے تو بیشک ہم رہیں (تیرے) شکر گزار۔ |
22 |
فَلَمَّا أَنْجَاهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۗ پھر جب بچا دیا ان کو اﷲ نے اسی وقت شرارت کرنے لگے زمین میں نا حق کی۔ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ ۖ سنو لوگو! تمہاری شرارت ہے تمہیں پر(تمہارے اپنے ہی خلاف) ، مَتَاعَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ برت لو (لوٹ لو مزے) دنیا کے جیتے، ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُكُمْ فَنُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ پھر ہمارے پاس ہے تم کو پھرن(لوٹنا ہے) ، پھرہم جتا (بت) دیں گے جو کچھ کہ تم کرتے تھے۔ |
23 |
إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَاءٍ أَنْزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ مِمَّا يَأْكُلُ النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ دنیا کا جینا وہی کہاوت ہے، جیسے ہم نے پانی اتارا آسمان سے،پھر ایک مل (عمدہ) نکلا اس سے سبزہ زمین کا، جو کھائیں آدمی اور جانور۔ حَتَّى إِذَا أَخَذَتِ الْأَرْضُ زُخْرُفَهَا وَازَّيَّنَتْ وَظَنَّ أَهْلُهَا أَنَّهُمْ قَادِرُونَ عَلَيْهَا یہاں تک کہ جب پکڑی زمین نے چمک اور سنگار پر آئی اور اٹکلے (گمان کرنے لگے) زمین والے کہ یہ ہمارے ہاتھ لگی، أَتَاهَا أَمْرُنَا لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَجَعَلْنَاهَا حَصِيدًا كَأَنْ لَمْ تَغْنَ بِالْأَمْسِ ۚ پہنچا اس پر ہمارا حکم رات کو یا دن کو، پھر کر ڈالا اس کو کاٹ کر ڈھیر گویا کل کو یہاں نہ تھی بستی۔ كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ اسی طرح ہم کھولتے ہیں پتے (نشانیاں) ان لوگوں پاس جن کو دھیان ہے(جو غوروفکر کرتے ہیں) ۔ |
24 |
وَاللَّهُ يَدْعُو إِلَى دَارِ السَّلَامِ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ اور اﷲ بلاتا ہے سلامتی کے گھر کو۔ اور دکھاتا ہے جس کو چاہے راہ سیدھی۔ |
25 |
لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ ۖ وَلَا يَرْهَقُ وُجُوهَهُمْ قَتَرٌ وَلَا ذِلَّةٌ ۚ جنہوں نے کی بھلائی اور بڑھتی (مزید) ، اور نہ چڑھے گی اُن کے منہ پر سیاہی اور نہ رسوائی، أُولَئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ وہ ہیں جنت والے۔ وہ اس میں رہا کریں گے۔ |
26 |
وَالَّذِينَ كَسَبُوا السَّيِّئَاتِ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ اور جنہوں نے کمائیں بُرائیاں، بدلہ برائی کا اس کے برابر، اور ان پر چڑھے گی رسوائی۔ مَا لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ ۖ کوئی نہیں ان کو اﷲ سے بچانے والا۔ كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعًا مِنَ اللَّيْلِ مُظْلِمًا ۚ جیسے ڈھانک دیا ہے ان کے منہ پر ایک اندھیرا، ٹکڑا رات کا۔ أُولَئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ وہ ہیں آگ والے۔ وہ اس میں رہا کریں گے۔ |
27 |
وَيَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ نَقُولُ لِلَّذِينَ أَشْرَكُوا مَكَانَكُمْ أَنْتُمْ وَشُرَكَاؤُكُمْ ۚ اور جس دن جمع کریں گے ہم انکو، پھر کہیں گے شریک والوں کو، کھڑے ہو اپنی اپنی جگہ تم اور تمہارے شریک۔ فَزَيَّلْنَا بَيْنَهُمْ ۖ وَقَالَ شُرَكَاؤُهُمْ مَا كُنْتُمْ إِيَّانَا تَعْبُدُونَ پھر توڑا دیں (پھوٹ ڈالیں) گے آپس میں ان کو،اور کہیں گے ان کے شریک، تم ہم کو بندگی نہ کرتے تھے۔ |
28 |
فَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغَافِلِينَ سو اﷲ بس (کافی) ہے شاہد ہمارے تمہارے بیچ میں، ہم تمہاری بندگی کی خبر نہیں رکھتے۔ |
29 |
هُنَالِكَ تَبْلُو كُلُّ نَفْسٍ مَا أَسْلَفَتْ ۚ وہاں جانچ لے گا ہر کوئی جو آگے بھیجا ، وَرُدُّوا إِلَى اللَّهِ مَوْلَاهُمُ الْحَقِّ ۖ اور رجوع ہوں گے اﷲ کی طرف، جو سچا صاحب ہے ان کا، وَضَلَّ عَنْهُمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ اور گم ہو جائے گا ان پاس سے جو جھوٹ باندھتے تھے۔ |
30 |
قُلْ مَنْ يَرْزُقُكُمْ مِنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ تُو پوچھ، کہ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان اور زمین سے؟ أَمَّنْ يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ یا کون مالک ہے کان اور آنکھوں کا؟ وَمَنْ يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ اور کون نکالتا ہے جیتا مُردے سے اور نکالتا ہے مُردہ جیتے سے؟ وَمَنْ يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۚ اور کون تدبیر کرتا ہے کام کی؟ فَسَيَقُولُونَ اللَّهُ سو کہیں گے اﷲ! فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ تو تُو کہہ، پھر (بھی) تم ڈرتے نہیں۔ |
31 |
فَذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمُ الْحَقُّ ۖ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ إِلَّا الضَّلَالُ ۖ سو یہ اﷲ ہے رب تمہارا سچا۔ پھر کیا رہا سچ پیچھے مگر بھٹکنا؟ فَأَنَّى تُصْرَفُونَ سو کہاں سے پھرے جاتے ہو؟۔ |
32 |
كَذَلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ اسی طرح ٹھیک آئی بات تیرے رب کی ان بے حکموں پر، کہ یقین نہ لائیں گے۔ |
33 |
قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ پوچھ کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو پہلے بنائے(ابتدا کرے تخلیق کی) ، پھر اس کو دہرائے۔ قُلِ اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۖ فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ تُو کہہ، اﷲ پہلے بناتا (تخلیق کرت) ہے، پھر اس کو دہراتا ہے،سو کہاں سے الٹ(راہ پر) جاتے ہو۔ |
34 |
قُلْ هَلْ مِنْ شُرَكَائِكُمْ مَنْ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ ۚ پُوچھ، کوئی ہے تمہارے شریکوں میں جو راہ بتائے صحیح، قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ ۗ تُو کہہ، اﷲ راہ بتاتا ہے صحیح۔ أَفَمَنْ يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ أَمَّنْ لَا يَهِدِّي إِلَّا أَنْ يُهْدَى ۖ اب جو کوئی راہ بتائے صحیح، اس کو چاہیئے ماننا یا جو آپ نہ پائے راہ، مگر جب کوئی بتائے۔ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ سو کیا ہوا ہے تم ! کیسا انصاف کرتے ہو؟ |
35 |
وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا ۚ وہ اکثر چلتے ہیں اٹکل (گمان) پر۔ إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا ۚ اٹکل کام نہیں کرتی صحیح بات میں کچھ۔ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ اﷲ کو معلوم ہے جو کام کرتے ہیں۔ |
36 |
وَمَا كَانَ هَذَا الْقُرْآنُ أَنْ يُفْتَرَى مِنْ دُونِ اللَّهِ اور وہ نہیں یہ قرآن کہ کوئی بنا لے اﷲ کے سوا، وَلَكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ اور لیکن سچا کرتا ہے اگلے کلام کو، اور بیان کتاب کا، جس میں شبہ نہیں، جہاں کے صاحب سے۔ |
37 |
أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ ۖ کیا لوگ کہتے ہیں، یہ بنا لایا ہے۔ قُلْ فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ تُو کہہ، تم لے آؤ ایک سورۃ ایسی،اور پکارو جس کو پکار سکو اﷲ کے سوا، اگر تم سچے ہو۔ |
38 |
بَلْ كَذَّبُوا بِمَا لَمْ يُحِيطُوا بِعِلْمِهِ وَلَمَّا يَأْتِهِمْ تَأْوِيلُهُ ۚ کوئی نہیں! پر جھٹلانے لگے ہیں جسکے سمجھنے پر قابو نہ پایا، اور ابھی آئی نہیں اس کی حقیقت۔ كَذَلِكَ كَذَّبَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ۖ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ یوں ہی جھٹلاتے رہے اُن سے اگلے،سو دیکھ لے کیسا ہوا آخر گنہگاروں کا۔ |
39 |
وَمِنْهُمْ مَنْ يُؤْمِنُ بِهِ وَمِنْهُمْ مَنْ لَا يُؤْمِنُ بِهِ ۚ اور کوئی ان میں یقین کرےگا اسکو اور کوئی یقین نہ کرے گا۔ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِينَ اور تیرے رب کو خوب معلوم ہیں شرارت والے۔ |
40 |
وَإِنْ كَذَّبُوكَ فَقُلْ لِي عَمَلِي وَلَكُمْ عَمَلُكُمْ اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو کہہ، مجھ کو میرا کام کرنا ہے اور تم کو تمہارا کام۔ أَنْتُمْ بَرِيئُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَأَنَا بَرِيءٌ مِمَّا تَعْمَلُونَ تم پر ذمہ نہیں میرے کام کا، اور مجھ پر ذمہ نہیں جو تم کرتے ہو۔ |
41 |
وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ ۚ اور بعضے ان میں کان رکھتے ہیں تیری طرف۔ أَفَأَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ وَلَوْ كَانُوا لَا يَعْقِلُونَ کیا تُو سنائے گا بہروں کو؟ اگرچہ بُوجھ نہ رکھتے ہوں۔ |
42 |
وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْظُرُ إِلَيْكَ اور بعضے ان میں نگاہ کرتے ہیں تیری طرف۔ أَفَأَنْتَ تَهْدِي الْعُمْيَ وَلَوْ كَانُوا لَا يُبْصِرُونَ کیا تُو راہ دکھائے گا اندھوں کو؟ اگرچہ سوجھ نہ رکھتے ہوں۔ |
43 |
إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ النَّاسَ شَيْئًا وَلَكِنَّ النَّاسَ أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ اﷲ ظلم نہیں کرتا لوگوں پر کچھ، اور لیکن لوگ اپنے پر آپ ظلم کرتے ہیں۔ |
44 |
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ كَأَنْ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِنَ النَّهَارِ يَتَعَارَفُونَ بَيْنَهُمْ ۚ اور جس دن ان کو جمع کرےگا، گویا نہ رہے تھے مگر کوئی گھڑی دن، آپس میں پہچانیں گے۔ قَدْ خَسِرَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ اللَّهِ وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ بیشک خراب ہوئے، جنہوں نے جھٹلایا اﷲ کا ملنا، اور نہ آئے راہ پر۔ |
45 |
وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ اگر ہم دکھائیں گے تجھ کو کوئی ان وعدوں میں سے جو دیتے ہیں ان کو، یا پوری کر دیں گے تیری عمر، فَإِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ اللَّهُ شَهِيدٌ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ سو ہماری طرف ہے ان کو پھر (لوٹ) آنا ،پھر اﷲ شاہد ہے ان کاموں پر جو کرتے ہیں۔ |
46 |
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ رَسُولٌ ۖ اور ہر فرقے کا ایک رسول ہے، فَإِذَا جَاءَ رَسُولُهُمْ قُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ پھر جب پہنچا اُن پر رسول ان کا، فیصلہ ہوا اُن میں انصاف سے، اور ان پر ظلم نہیں ہوتا۔ |
47 |
وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ اور کہتے ہیں کب ہے یہ وعدہ! اگر تم سچے ہو۔ |
48 |
قُلْ لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِي ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۗ تُو کہہ، میں مالک نہیں اپنے واسطے بُرے کا، نہ بھلے کا، مگر جو چاہے اﷲ۔ لِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ ۚ ہر فرقے کا ایک وعدہ ہے۔ إِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ فَلَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ جب پہنچا انکا وعدہ، نہ ڈھیل کریں ایک گھڑی نہ جلدی۔ |
49 |
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَتَاكُمْ عَذَابُهُ بَيَاتًا أَوْ نَهَارًا مَاذَا يَسْتَعْجِلُ مِنْهُ الْمُجْرِمُونَ تُو کہہ بھلا دیکھو تو اگر آ پہنچے عذاب اس کا راتوں رات، یا دن کو کیا کر لیں گے اس سے پہلے گنہگار۔ |
50 |
أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ آمَنْتُمْ بِهِ ۚ کیا پھر جب (عذاب) پڑ چکے گا، تب یقین کرو گے اس کو۔ آلْآنَ وَقَدْ كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ اب قائل ہوئے اور تم تھے اسی کی جلدی کرتے۔ |
51 |
ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِهَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُونَ پھر کہیں گے گنہگاروں کو، چکھو عذاب ہمیشہ کا۔وہی بدلہ پاتے ہو جو کچھ کماتے تھے۔ |
52 |
وَيَسْتَنْبِئُونَكَ أَحَقٌّ هُوَ ۖ اور تجھ سے خبر لیتے ہیں، کیا سچ ہے یہ بات؟ قُلْ إِي وَرَبِّي إِنَّهُ لَحَقٌّ ۖ وَمَا أَنْتُمْ بِمُعْجِزِينَ تُو کہہ، البتہ قسم میرے رب کی! یہ سچ ہے۔اور تم (اﷲ کو) تھکا نہ(عاجز نہ کر) سکو گے۔ |
53 |
وَلَوْ أَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ مَا فِي الْأَرْضِ لَافْتَدَتْ بِهِ اور اگر ہو ہر شخص گنہگار پاس جتنا کچھ ہے زمین میں، البتہ دے ڈالے اپنی چھڑوائی میں۔ وَأَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ ۖ اور چھپے چھپے پچھتائیں گے، جب دیکھیں گے عذاب۔ وَقُضِيَ بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ ۚ اور ان میں فیصلہ ہو گا انصاف سے، وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔ |
54 |
أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ سُن رکھو! اﷲ کا ہے، جو کچھ ہے آسمان و زمین میں۔ أَلَا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ سُن رکھو! وعدہ اﷲ کا سچ ہے، پر بہت لوگ نہیں جانتے۔ |
55 |
هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ وہی جِلاتا (زندہ کرت) ہے اور مارے گا اور اسی کی طرف پھر (لوٹ) جاؤ گے۔ |
56 |
يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمْ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ اے لوگو! تم کو آئی ہے نصیحت تمہارے رب سے، وَشِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ اور چنگے کرنے کو جیوں (دلوں) کے روگ(بیماری) ،اور راہ سوجھانے اور مہربانی یقین لانے والوں کو۔ |
57 |
قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا کہہ، اﷲ کے فضل سے اور اسکی مہر (رحمت) سے، سو اسی پر چاہیئے خوشی کریں۔ هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ یہ بہتر ہے ان چیزوں سے جو سمیٹتے ہیں |
58 |
قُلْ أَرَأَيْتُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ لَكُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْهُ حَرَامًا وَحَلَالًا تُو کہہ، بھلا دیکھو تو! اﷲ نے جو اتاری تمہارے واسطے روزی،پھر تم نے ٹھہرا لی اس میں سے کوئی حلال اور کوئی حرام۔ قُلْ آللَّهُ أَذِنَ لَكُمْ ۖ أَمْ عَلَى اللَّهِ تَفْتَرُونَ کہہ، اﷲ نے حکم دیا تم کو یا اﷲ پر جھوٹ باندھتے ہو۔ |
59 |
وَمَا ظَنُّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ اور کیا اٹکلے ہیں (سمجھے ہیں)، جھوٹ باندھنے والے اﷲ پر، قیامت کے دن کو۔ إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ اﷲ تو فضل رکھتا ہے لوگوں پر، لیکن بہت لوگ حق نہیں مانتے۔ |
60 |
وَمَا تَكُونُ فِي شَأْنٍ وَمَا تَتْلُو مِنْهُ مِنْ قُرْآنٍ وَلَا تَعْمَلُونَ مِنْ عَمَلٍ اور نہیں ہوتا تو کسی حال میں اور نہ پڑھتا ہے اس میں سے کچھ قرآن،اور نہ کرتے ہو تم لوگ کچھ کام، إِلَّا كُنَّا عَلَيْكُمْ شُهُودًا إِذْ تُفِيضُونَ فِيهِ ۚ کہ ہم نہیں ہوتے حاضر تم پر جب تم لگتے (مصروف) ہو اس میں۔ وَمَا يَعْزُبُ عَنْ رَبِّكَ اور غائب نہیں رہتا تیرے رب سے، مِنْ مِثْقَالِ ذَرَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَلَا أَصْغَرَ مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْبَرَ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُبِينٍ ایک ذرّہ بھر زمین میں نہ آسمان میں ،نہ اس سے چھوٹا نہ اس سے بڑا، جو نہیں کھلی کتاب میں۔ |
61 |
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ سن رکھو! جو لوگ اﷲ کی طرف ہیں، نہ ڈر ہے اُن پر نہ غم کھائیں۔ |
62 |
الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ جو لوگ یقین لائے اور رہے پرہیز کرتے۔ |
63 |
لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۚ ان کو ہے خوشخبری دنیا کے جیتے اور آخرت میں۔ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ ۚ بدلتی نہیں اﷲ کی باتیں۔ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ یہی ہے بڑی مراد ملنی۔ |
64 |
وَلَا يَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۚ اور نہ غم کھا اُن کی بات سے، اصل سب زور اﷲ کو ہے۔ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ وہی ہے سنتا جانتا۔ |
65 |
أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ ۗ سنتا ہے! اﷲ کا ہے جو کوئی ہے آسمان میں اور جو کوئی ہے زمین میں۔ وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ شُرَكَاءَ ۚ اور یہ جو پیچھے پڑے ہیں شریک پکارنے والے اﷲ کے سوا۔ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ کچھ نہیں، مگر پیچھے پڑے ہیں خیال کے اور کچھ نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے(قیاس آرائیاں کرتے ہیں) ۔ |
66 |
هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ وہی ہے جس نے بنا دی تم کو رات کہ چین پکڑو اس میں اور دن دیا دکھانے والا۔ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يَسْمَعُونَ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو سنتے ہیں۔ |
67 |
قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا ۗ کہتے ہیں، اﷲ نے کوئی بیٹا کیا، سُبْحَانَهُ ۖ هُوَ الْغَنِيُّ ۖ پاک ہے، وہ بے نیاز ہے۔ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ إِنْ عِنْدَكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ بِهَذَا ۚ کچھ سند نہیں تم پاس اس کی۔ أَتَقُولُونَ عَلَى اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ کیوں جھوٹ کہتے ہو اﷲ پر، جو بات نہیں جانتے۔ |
68 |
قُلْ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُونَ کہہ، جو لوگ باندھتے ہیں اﷲ پر جھوٹ، بھلا نہیں پاتے۔ |
69 |
مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ برت (فائدہ اٹھا ) لینا دنیا میں، پھر ہماری طرف ہے ان کو پھر جانا (لوٹ کر آنا ہے) ، ثُمَّ نُذِيقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيدَ بِمَا كَانُوا يَكْفُرُونَ پھر چکھائیں گے ہم اُن کو سخت عذاب، اس پر کہ منکر ہوئے تھے۔ |
70 |
وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اور سنا ان کو احوال نوح کا، جب کہا اپنی قوم کو، يَا قَوْمِ إِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَقَامِي وَتَذْكِيرِي بِآيَاتِ اللَّهِ فَعَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْتُ اے قوم! اگر بھاری (نا قابلِ برداشت) ہوا ہے تم پر میرا کھڑا ہونا، اور سمجھانا اﷲ کی باتوں سے، تو میں نے اﷲ پر بھروسہ کیا، فَأَجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَشُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً اب تم سب مل کر مقرر کرو اپنا کام(تدبیر) ، اور جمع کرو اپنے شریک،پھر نہ رہے تم کو اپنے کام میں شبہ، ثُمَّ اقْضُوا إِلَيَّ وَلَا تُنْظِرُونِ پھر کر چکو میری طرف (جو کرنا ہے) اور مجھ کو فرصت (مہلت) نہ دو۔ |
71 |
فَإِنْ تَوَلَّيْتُمْ فَمَا سَأَلْتُكُمْ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۖ پھر اگر ہٹ جاؤ گے تو میں نے چاہی نہیں تم سے مزدوری۔ میری مزدوری ہے اﷲ پر، وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ اور مجھ کو حکم ہے کے رہوں حکم بردار۔ |
72 |
فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَمَنْ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ وَجَعَلْنَاهُمْ خَلَائِفَ پھر اس کو جھٹلایا،پھر ہم نے بچا دیا اس کو اور جو اسکے ساتھ تھے کشتی میں، اور ان کو قائم (خلیفہ) کیا جگہ پر، وَأَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ۖ اور ڈبو دیئے جو جھٹلاتے تھے ہماری باتیں۔ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِينَ سو دیکھ، آخر کیسا ہوا جن کو ڈرایا (متنبہ کی) تھا۔ |
73 |
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِ رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَاءُوهُمْ بِالْبَيِّنَاتِ پھر بھیجے ہم نے اسکے پیچھے کتنے رسول اپنی اپنی قوم میں،پھر لائے اُن پاس کھلی نشانیاں، فَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا بِمَا كَذَّبُوا بِهِ مِنْ قَبْلُ ۚ سو ہر گز نہ ہوئے کہ یقین لائیں جو بات جھٹلا چکے پہلے سے۔ كَذَلِكَ نَطْبَعُ عَلَى قُلُوبِ الْمُعْتَدِينَ اسی طرح ہم مُہر کرتے ہیں دلوں پر زیادتی والوں کے۔ |
74 |
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْ بَعْدِهِمْ مُوسَى وَهَارُونَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ بِآيَاتِنَا پھر بھیجا ہم نے اُن کے پیچھے موسیٰ اور ہارون کو، فرعون اور اس کے سرداروں پاس اپنی نشانیاں دے کر، فَاسْتَكْبَرُوا وَكَانُوا قَوْمًا مُجْرِمِينَ پھر تکبر کرنے لگے اور وہ تھے لوگ گنہگار۔ |
75 |
فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا إِنَّ هَذَا لَسِحْرٌ مُبِينٌ پھر جب آئی ان کو سچی بات ہمارے پاس سے، کہنے لگے، یہ تو جادو ہے صریح (کھل) ۔ |
76 |
قَالَ مُوسَى أَتَقُولُونَ لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَكُمْ ۖأَسِحْرٌ هَذَا کہا موسیٰ نے، تم یہ کہتے ہو تحقیق بات کو، جب تم پاس پہنچی۔ کوئی جادو ہے یہ؟ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُونَ اور بھلا نہیں پاتے جادو کرنے والے۔ |
77 |
قَالُوا أَجِئْتَنَا لِتَلْفِتَنَا عَمَّا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا بولے، کیا تُو آیا ہے کہ ہم کو پھیر دے اس راہ سے جس پر پائے ہم نے اپنے باپ دادے؟ وَتَكُونَ لَكُمَا الْكِبْرِيَاءُ فِي الْأَرْضِ وَمَا نَحْنُ لَكُمَا بِمُؤْمِنِينَ اور تم دونوں کو سرداری ہو اس ملک میں۔ اور ہم نہیں تم کو ماننے والے۔ |
78 |
وَقَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُونِي بِكُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ اور بولا فرعون کہ لاؤ میرے پاس جو جادوگر ہو پڑھا (ماہر) ۔ |
79 |
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُوسَى أَلْقُوا مَا أَنْتُمْ مُلْقُونَ پھر جب آئے جادوگر، کہا ان کو موسیٰ نے، ڈالو جو تم ڈالتے ہو۔ |
80 |
فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ ۖ پھر جب انہوں نے ڈالا، موسیٰ بولا، کہ جو تم لائے ہو سو جادو ہے۔ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ اب اﷲ اس کو بگاڑتا ہے۔اﷲ نہیں سنوارتا شریروں کے کام۔ |
81 |
وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ اور اﷲ سچا کرتا ہے سچ کو اپنے حکم سے، اور پڑے بُرا مانیں گنہگار۔ |
82 |
فَمَا آمَنَ لِمُوسَى إِلَّا ذُرِّيَّةٌ مِنْ قَوْمِهِ عَلَى خَوْفٍ مِنْ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِمْ أَنْ يَفْتِنَهُمْ ۚ پھر کسی نے نہ مانا موسیٰ کو مگر کتنے لڑکوں نے اسکی قوم سے ڈرتے ہوئےفرعون سے اور انکے سرداروں سے کہ ان کو بچلا نہ دے (آزمائش میں نہ ڈالے) ، وَإِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِي الْأَرْضِ وَإِنَّهُ لَمِنَ الْمُسْرِفِينَ اور فرعون چڑھ رہا ہے(غلبہ حاصل تھ) ملک میں۔ اور اس نے ہاتھ چھوڑ رکھا ہے(حد سے بڑھا ہوا تھ) ۔ |
83 |
وَقَالَ مُوسَى يَا قَوْمِ إِنْ كُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِنْ كُنْتُمْ مُسْلِمِينَ اور کہا موسیٰ نے، اے قوم! اگر تم یقین لائے ہو اﷲ پر، تو اسی پر بھروسا کرو، اگر ہو حکم بردار۔ |
84 |
فَقَالُوا عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا تب بولے، ہم نے اﷲ پر بھروسا کیا۔ رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ اے رب! ہم پر نہ آزما زور اس ظالم قوم کا۔ |
85 |
وَنَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ اور چھڑا ہم کو اپنی مہر کر (رحمت سے) اس منکر قوم سے۔ |
86 |
وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى وَأَخِيهِ أَنْ تَبَوَّآ لِقَوْمِكُمَا بِمِصْرَ بُيُوتًا اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو، اور اس کے بھائی کو، کہ ٹھیراؤ اپنی قوم کے واسطے مصر میں سے گھر، وَاجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قِبْلَةً وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ ۗ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ اور بناؤ اپنے گھر قبلہ کی طرف اور قائم کرو نماز۔ اور خو شخبریاں دے ایمان والوں کو۔ |
87 |
وَقَالَ مُوسَى رَبَّنَا إِنَّكَ آتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَأَهُ زِينَةً وَأَمْوَالًا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا اور کہا موسیٰ نے،اے رب ہمارے! تُو نے دی ہے فرعون کو اور اسکے سرداروں کو رونق اور مال دنیا کی زندگی میں۔ رَبَّنَا لِيُضِلُّوا عَنْ سَبِيلِكَ ۖ اے رب! اس واسطے کہ بہکائیں تیری راہ سے۔ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَاشْدُدْ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُوا حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ اے رب! مٹا دے ان کے مال اور سخت کر ان کے دل کہ نہ ایمان لائیں،جب تک دیکھیں دکھ کی مار۔ |
88 |
قَالَ قَدْ أُجِيبَتْ دَعْوَتُكُمَا فَاسْتَقِيمَا وَلَا تَتَّبِعَانِّ سَبِيلَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ فرمایا، قبول ہو چکی دُعا تمہاری،سو تم دونوں ثابت (قدم) رہو، اور مت چلو راہ ان کی جو انجان ہیں۔ |
89 |
وَجَاوَزْنَا بِبَنِي إِسْرَائِيلَ الْبَحْرَ اور پار کیا ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے، فَأَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُودُهُ بَغْيًا وَعَدْوًا ۖ پھر پیچھے پڑا انکے فرعون اور اس کے لشکر، شرارت سے اور زیادتی سے۔ حَتَّى إِذَا أَدْرَكَهُ الْغَرَقُ قَالَ جب تک پہنچا اس پر دباؤ(ڈوبنے لگ) ، کہا، آمَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُو إِسْرَائِيلَ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ یقین جانا میں نے، کہ کوئی معبود نہیں مگر جس پر یقین لائے بنی اسرائیل،اور میں ہوں حکم بردارں میں۔ |
90 |
آلْآنَ وَقَدْ عَصَيْتَ قَبْلُ وَكُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ اب یہ کہنے لگا! اور تُو بے حکم رہا پہلے اور رہا بگاڑ والوں میں۔ |
91 |
فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ آيَةً ۚ سو آج بچائیں گے ہم تجھ کو تیرے بدن سے، تو ہوئے تُو اپنے پچھلوں (بعد والوں)کو نشانی ، وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ عَنْ آيَاتِنَا لَغَافِلُونَ اور البتہ بہت لوگ ہماری قدرتوں پر دھیان نہیں کرتے۔ |
92 |
وَلَقَدْ بَوَّأْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مُبَوَّأَ صِدْقٍ وَرَزَقْنَاهُمْ مِنَ الطَّيِّبَاتِ اور جگہ دی ہم نے بنی اسرائیل کو، پوری جگہ دینی، اور کھانے کو دیں ستھری چیزیں۔ فَمَا اخْتَلَفُوا حَتَّى جَاءَهُمُ الْعِلْمُ ۚ سو وہ پھوٹے نہیں(اختلاف نہیں کی)، (کہ)جب تک آ چکی ان کو (پاس) خبر۔ إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ اب تیرا رب ان میں فیصلہ کرے گا قیامت کے دن، جس بات میں وہ پھُوٹ (اختلاف کر)رہے تھے۔ |
93 |
فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَاسْأَلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكَ ۚ سو اگر تُو ہے شک میں اس چیز سے جو اُتاری ہم نے تیری طرف، تو پوچھ ان سے جو پڑھتے ہیں کتاب تجھ سے آگے(پہلے) ۔ لَقَدْ جَاءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ بیشک آیا ہے تجھ کو حق تیرے رب سے،سو تُو مت ہو شبہ لانے والا۔ |
94 |
وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِ اللَّهِ فَتَكُونَ مِنَ الْخَاسِرِينَ اور مت ہو اُن میں جنہوں نے جھٹلائیں باتیں اﷲ کی، پھر تُو بھی ہوئے خراب ہونے والا۔ |
95 |
إِنَّ الَّذِينَ حَقَّتْ عَلَيْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ جن پر ٹھیک آئی بات تیرے رب کی وہ نہ مانیں گے۔ |
96 |
وَلَوْ جَاءَتْهُمْ كُلُّ آيَةٍ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ اگرچہ پہنچیں اُن کو ساری نشانیاں، جب تک نہ دیکھیں دُکھ کی مار۔ |
97 |
فَلَوْلَا كَانَتْ قَرْيَةٌ آمَنَتْ فَنَفَعَهَا إِيمَانُهَاإِلَّا قَوْمَ يُونُسَ سو کیوں نہ ہوئی کوئی بستی کہ یقین لاتی پھر کام آتا ان کو ایمان لانا، مگر یونس کی قوم۔ لَمَّا آمَنُوا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَى حِينٍ جب یقین لائے، کھول دیا ہم نے اُن پر سے ذلّت کا عذاب، دنیا کے جیتے، اور کام چلایا ان کا (بہرہ مند ہونے کا موقع دی) ایک وقت تک۔ |
98 |
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَآمَنَ مَنْ فِي الْأَرْضِ كُلُّهُمْ جَمِيعًا ۚ اور اگر تیرا رب چاہتا، یقین ہی لاتے جتنے لوگ زمین میں ہیں سارے تمام۔ أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ حَتَّى يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ اب کیا تُو زور (زبردستی) کرےگا لوگوں پرکہ ہو جائیں با ایمان۔ |
99 |
وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تُؤْمِنَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ ۚ اور کسی جی (جان) کو نہیں ملتا کہ یقین لائے مگر اﷲ کے حکم سے، وَيَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِينَ لَا يَعْقِلُونَ اور وہ ڈالتا ہے گندگی (شرک و کُقر کی) اُن پر جو نہیں بوجھتے(عقل و سمجھ سے کام نہیں لیتے) ۔ |
100 |
قُلِ انْظُرُوا مَاذَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ تُو کہہ، دیکھو تو! کیا کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ وَمَا تُغْنِي الْآيَاتُ وَالنُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَا يُؤْمِنُونَ اور کچھ کام نہیں آتی نشانیاں اور ڈراتے (تنبیہات) ان لوگوں کو جو نہیں مانتے۔ |
101 |
فَهَلْ يَنْتَظِرُونَ إِلَّا مِثْلَ أَيَّامِ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِهِمْ ۚ سو اب کچھ راہ دیکھتے ہیں، مگر انہیں کے سے دن جو ہو چکے ہیں اُن سے پہلے۔ قُلْ فَانْتَظِرُوا إِنِّي مَعَكُمْ مِنَ الْمُنْتَظِرِينَ تُو کہہ، اب راہ دیکھو! میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھتا ہوں۔ |
102 |
ثُمَّ نُنَجِّي رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا ۚ پھر ہم بچا دیتے ہیں اپنے رسولوں کو، اور جو ایمان لائے، اسی طرح۔ كَذَلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا نُنْجِ الْمُؤْمِنِينَ ذمہ ہمارا بچا دیں گے ایمان والوں کو۔ |
103 |
قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنْ كُنْتُمْ فِي شَكٍّ مِنْ دِينِي فَلَا أَعْبُدُ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ تُو کہہ، اے لوگو! اگر تم شک میں ہو میرے دین سے، تو میں نہیں پُوجتا جن کو تم پُوجتے ہو اﷲ کے سوا، وَلَكِنْ أَعْبُدُ اللَّهَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُمْ ۖ لیکن میں پُوجتا ہوں اﷲ کو جو تم کو کھینچ لیتا (جسکے قبضے میں تمہاری موت) ہے، وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اور مجھ کو حکم ہے کہ رہوں ایمان والوں میں۔ |
104 |
وَأَنْ أَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اور یہ کہ سیدھا کر منہ اپنا دین پر حنیف (یکسو) ہو کر۔ اور مت ہو شرک والوں میں۔ |
105 |
وَلَا تَدْعُ مِنْ دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنْفَعُكَ وَلَا يَضُرُّكَ ۖ اور مت پکار اﷲ کے سوا ایسے کو کہ نہ بھلا کرے تیرا اور بُرا۔ فَإِنْ فَعَلْتَ فَإِنَّكَ إِذًا مِنَ الظَّالِمِينَ پھر اگر تُو نے یہ کیا تو تُو بھی اس وقت ہے گنہگاروں میں۔ |
106 |
وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ اور اگر پہنچائے اﷲ تجھ کو کچھ تکلیف تو کوئی نہیں اسکو کھولنے والا اسکے سوا۔ وَإِنْ يُرِدْكَ بِخَيْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِهِ ۚ اور اگر چاہے تجھ پر کچھ بھلائی تو کوئی پھیرنے والا نہیں اس کے فضل کو۔ يُصِيبُ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ پہنچائے وہ جس پر چاہے اپنے بندوں میں۔ وَهُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ اور وہی ہے بخشنے والا مہربان۔ |
107 |
قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكُمْ ۖ تُو کہہ، لوگو! حق آ چکا تم کو تمہارے رب سے، فَمَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ اب جو کوئی راہ پر آئے سو وہ راہ پاتا ہے اپنے بھلے کو۔ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ اور جو کوئی بھولا پھرے سو بھولا پھرے گا اپنے بُرے کو۔ وَمَا أَنَا عَلَيْكُمْ بِوَكِيلٍ اور میں تم پر نہیں ہوا مختار۔ |
108 |
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرْ حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ اور تُو چل اسی پر جو حکم پہنچے تیری طرف اور ثابت (قدم) رہ جب فیصلہ کرے اﷲ۔ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا۔ *********** |
109 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |