Quran Urdu TranslationSurah Al MursalatTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں |
1 |
پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں |
2 |
اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں |
3 |
پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں |
4 |
پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں |
5 |
تاکہ عذر (رفع) کر دیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے |
6 |
کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی |
7 |
جب تاروں کی چمک جاتی رہے |
8 |
اور جب آسمان پھٹ جائے |
9 |
اور جب پہاڑ اڑے اڑے پھریں |
10 |
اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں |
11 |
بھلا ان امور میں تاخیر کس دن کے لئے کی گئی |
12 |
فیصلے کے دن کے لیے |
13 |
اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ |
14 |
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے خرابی ہے |
15 |
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا |
16 |
پھر ان پچھلوں کو بھی انکے پیچھے بھیج دیتے ہیں |
17 |
ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں |
18 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
19 |
کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سےنہیں پیدا کیا؟ |
20 |
(پہلے) اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا |
21 |
ایک معین وقت تک |
22 |
پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنیوالے ہیں |
23 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
24 |
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟ |
25 |
(یعنی) زندوں اور مردوں کو بنایا |
26 |
اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دئیے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا |
27 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
28 |
جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے اب اس کی طرف چلو |
29 |
(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں |
30 |
نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ |
31 |
اس سے (آگ کی) اتنی اتنی بڑی چنگاری اڑتی ہیں جیسے محل |
32 |
گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں |
33 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
34 |
یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے |
35 |
اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کر سکیں |
36 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
37 |
یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے |
38 |
اگر تم کو کوئی داؤ آتا ہو تو مجھ سے کر لو |
39 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
40 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
41 |
اور میوؤں میں جو ان کو مرغوب ہوں |
42 |
جو عمل کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیؤ |
43 |
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں |
44 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
45 |
(اے جھٹلانے والوں) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے (اٹھالو) تم بیشک گنہگار ہو |
46 |
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں |
47 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے |
48 |
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی |
49 |
اب اسکے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ *********** |
50 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |