Quran Urdu Translation

Surah Al Mudaththir

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


اے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو

1

اٹھو اور ہدایت کرو ‏

2

اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو

3

اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو

4

اور ناپاکی سے دور ہو ‏

5

اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو

6

اور اپنے پروردگار کیلئے صبر کرو

7

جب صور پھونکا جائے گا ‏

8

وہ جو مشکل کا دن ہو گا ‏

9

یعنی کافروں پر آسان نہ ہو گا۔‏

10

ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا

11

اور مال کثیر دیا ۔ ‏

12

اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے (بیٹے) دیئے ‏

13

اور اسے ہر طرح کے سامان میں وسعت دی ‏

14

ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دے ‏

15

ایسا ہرگز نہیں ہوگا

یہ ہماری آیتوں کا دشمن رہا ہے۔ ‏

16

ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے ‏

17

اس نے فکر کیا اور تجویز کی ‏

18

یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی ‏

19

پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

20

پھر تامل کیا ‏

21

پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا ‏‏

22

پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا

23

پھر کہنے لگا یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے ‏

24

(پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے ‏‏

25

ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کرینگے

26

(اور) بدن کو جھلس کر سیاہ کر دیگی ‏

27

اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟ ‏

28

(وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی ‏

29

اس پر انیس داروغہ ہیں ‏

30

اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں

اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کیا ہے

(اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو

اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں

اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو)

کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصود کیا ہے؟

اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔

اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہں جانتا۔

اور یہ تو بنی آدم کے لیے نصیحت ہے ‏‏

31

ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم

32

اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے ‏

33

اور صبح کی جب روشن ہو ‏

34

کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے ‏‏

35

(اور) بنی آدم کے لئے موجب خوف ‏

36

جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے ‏‏

37

ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے ‏

38

مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ) ‏‏

39

(کہ) وہ باغ ہائے بہشت میں (ہونگے اور) پوچھتے ہوں گے ‏

40

(یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے ‏

41

کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟ ‏‏

42

وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے

43

اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے ‏ ‏‏

44

اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے۔ ‏

45

اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے ‏‏

46

یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی ‏‏

47

تو (اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دیگی ‏

48

انکو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں ‏‏

49

گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں ‏‏

50

(یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں

51

اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے

52

ایسا ہرگز نہیں ہوگا

حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں

53

کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے

54

تو جو چاہے اسے یاد رکھے ‏

55

اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے

وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے ‏

***********

56


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter