Quran Urdu TranslationSurah Al WaqiahTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
جب واقع ہونے والی واقع ہو جائے |
1 |
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں |
2 |
کسی کو پست کرے کسی کو بلند |
3 |
جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے |
4 |
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائیں |
5 |
پھر غبار ہو کر اڑنے لگیں |
6 |
اور تم لوگ تین قسم ہو جاؤ |
7 |
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان اللہ) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین) میں ہیں |
8 |
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں |
9 |
اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (انکا کیا کہنا ) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں |
10 |
وہی (خدا کے) مقرب ہیں |
11 |
نعمت کی بہشتوں میں |
12 |
وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے |
13 |
اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے |
14 |
(لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر |
15 |
آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے |
16 |
نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے |
17 |
یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے کر |
18 |
اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ انکی عقلیں زائل ہوں گی |
19 |
اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں |
20 |
اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے |
21 |
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں |
22 |
جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آبدار) موتی |
23 |
یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے |
24 |
وہاں نہ بےہودہ باتیں سنیں گے اور نہ گالی گلوچ |
25 |
ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہو گا ) |
26 |
اور داہنے ہاتھ والے (سبحان اللہ) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں |
27 |
(یعنی) بےخار کی بیریوں میں |
28 |
اور تہہ بہ تہہ کیلوں |
29 |
اور لمبے لمبے سایوں |
30 |
اور پانی کے جھرنوں |
31 |
اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں |
32 |
جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے |
33 |
اور اونچے اونچے فرشوں میں |
34 |
ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا |
35 |
تو ان کو کنواریاں بنایا |
36 |
(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر |
37 |
داہنے ہاتھ والوں کے لئے |
38 |
(یہ) بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہیں |
39 |
اور بہت سے پچھلوں میں سے |
40 |
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں |
41 |
(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں |
42 |
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں |
43 |
(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) اور نہ خوشنما |
44 |
یہ لوگ اس سے پہلے عیش نعیم میں پڑے ہوئے تھے |
45 |
اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے |
46 |
اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اٹھنا ہوگا |
47 |
اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟ |
48 |
کہہ دو کہ بیشک پہلے اور پچھلے |
49 |
(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے |
50 |
پھر تم اے جھٹلانے والے گمراہو! |
51 |
تھوہر کے درخت کھاؤ گے |
52 |
پھر اسی سے پیٹ بھرو گے |
53 |
پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیؤ گے |
54 |
اور پیؤگے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں |
55 |
جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی |
56 |
ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے، تو تم (دوبارہ اٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟ |
57 |
دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو |
58 |
کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟ |
59 |
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں |
60 |
کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں |
61 |
اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟ |
62 |
بھلا دیکھو تو جو کچھ تم بوتے ہو |
63 |
تو کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اسے اگاتے ہیں؟ |
64 |
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر دیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ |
65 |
(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے |
66 |
بلکہ ہم ہیں ہی بد نصیب |
67 |
بھلا دیکھو تو جو پانی تم پیتے ہو |
68 |
کیا تم نے اسکو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟ |
69 |
اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کر دیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟ |
70 |
بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو |
71 |
کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟ |
72 |
ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے |
73 |
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو |
74 |
مجھے تاروں کی منزلوں کی قسم |
75 |
اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے |
76 |
کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے |
77 |
(جو) کتاب محفوظ میں (لکھ) ہوا ہے |
78 |
اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں |
79 |
پروردگار عالم کی طرف سے اتارا گیا ہے |
80 |
کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟ |
81 |
اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ اسے جھٹلاتے ہو؟ |
82 |
بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے |
83 |
اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو |
84 |
اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے |
85 |
پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو |
86 |
تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟ |
87 |
پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے |
88 |
تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبو دار پھول اور نعمت کے باغ ہیں |
89 |
اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے |
90 |
تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام |
91 |
اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے |
92 |
تو (اسکے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے |
93 |
اور جہنم میں داخل کیا جانا |
94 |
یہ (داخل کیا جانا یقینا صحیح یعنی) حق الیقین ہے |
95 |
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو *********** |
96 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |