Quran Urdu TranslationSurah Al Shu'araTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
طسم |
1 |
یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں |
2 |
(اے پیغمبر) صلی اللہ علیہ وسلم شاید تم اس (رنج)سےکہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کر دو گے |
3 |
اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اتار دیں پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں |
4 |
اور انکےپاس (خدائے) رحمٰن کی طرف سےکوئی نصیحت نہیں آتی مگر یہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں |
5 |
تو یہ جھٹلا چکے اب ان کو اس چیز کی حقیقت معلوم ہو گی جس کی ہنسی اڑاتے تھے |
6 |
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اگائی ہیں |
7 |
کچھ شک نہیں کہ اس میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے مگر یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں |
8 |
اور تمہارا پروردگار غالب (اور) مہربان ہے |
9 |
اور جب تمہارے پروردگار نے موسیٰ کو پکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ |
10 |
(یعنی) قوم فرعون کے پاس کیا یہ ڈرتے نہیں؟ |
11 |
انہوں نے کہا کہ میرے پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ مجھے جھوٹا سمجھیں |
12 |
اور میرا دل تنگ ہوتا ہے اور میری زبان رکتی ہے تو ہارون کو حکم بھیج کے میرے ساتھ چلیں |
13 |
اور ان کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعوٰی بھی) ہے سو مجھے یہ ڈر ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں |
14 |
فرمایا ہرگز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں |
15 |
تو دونوں کے فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں |
16 |
اور اس لئے آئے ہیں کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں |
17 |
(فرعون نے موسیٰ سے) کہا کیا ہم نے تم کو کہ ابھی بچے پرورش نہیں کیا اور تم نے برسوں ہمارے ہاں عمر بسر (نہیں) کی؟ |
18 |
اور تم نے ایک اور کام کیا تھا جو کیا تم ناشکرے معلوم ہو تے ہو |
19 |
(موسیٰ نے) کہا کہ (ہاں) وہ حرکت مجھ سے ناگہاں سرزد ہوئی تھی اور میں خطاکاروں میں تھا |
20 |
تو جب مجھے تم سے ڈر لگا تو میں تم میں سے بھاگ گیا پھر خدا نے مجھے نبوت و علم بخشا اور مجھے پیغمبروں میں سے کیا |
21 |
اور (کیا) یہی احسان ہے جو آپ مجھ پر رکھتے ہیں کہ آپ نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے؟ |
22 |
فرعون نے کہا کہ تمام جہان کا مالک کیا؟ |
23 |
کہا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک بشرطیکہ تم لوگوں کو یقین ہو |
24 |
کہا، صاحب تمہارا، اور صاحب تمہارے اگلے باپ دادوں کا۔ |
25 |
(موسیٰ نے کہا) کہ تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا مالک |
26 |
(فرعون نے) کہا کہ (یہ) پیغمبر جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے مجنون ہے |
27 |
(موسیٰ نے) کہا کہ مشرق اور مغرب میں اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک بشرطیکہ تم کو سمجھ ہو |
28 |
(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کر دوں گا |
29 |
(موسیٰ نے) کہا خواہ میں آپ کے پاس روشن چیز لاؤں (یعنی معجزہ) |
30 |
(فرعون نے) کہا اگر سچے ہو تو اسے لاؤ (دکھاؤ ) |
31 |
پس انہوں نے اپنی لاٹھی ڈالی دی تو وہ اس وقت صریح اژدہا بن گئی |
32 |
اور اپنا ہاتھ جو نکالا تو اسی دم دیکھنے والوں کے لیے سفید (براق نظر آنے لگا) |
33 |
(فرعون نے) اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے |
34 |
چاہتا ہے کہ تم کو اپنے جادو (کے زور) سے تمہارے ملک سے نکال دے تو تمہارے کیا رائے ہے؟ |
35 |
انہوں نے کہا کہ اسکے اور اسکے بھائی (کے بارے) میں کچھ توقف کیجئے اور شہروں میں نقیب بھیج دیجئے |
36 |
کہ سب ماہر جادوگروں (کو جمع کر کے) آپ کے پاس لے آئیں |
37 |
تو جادوگر ایک مقرر دن کی میعاد پر جمع ہوگئے |
38 |
اور لوگوں سے کہدیا گیا کہ تم (سب) کو اکٹھے ہو جانا چاہیے |
39 |
تاکہ اگر جادوگر غالب رہیں تو ہم ان کے پیرو ہو جائیں |
40 |
جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟ |
41 |
فرعون نے کہا ہاں اور تم مقربوں میں بھی داخل کر لیے جاؤ گے |
42 |
موسیٰ نے ان سے کہا کہ جو چیز ڈالنی چاہتے ہو ڈالو |
43 |
تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالی اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے |
44 |
پھر موسیٰ نے اپنی لاٹھی ڈالی تو وہ ان چیزوں کو جو جادوگروں نے بنائی تھیں نگلنے لگی |
45 |
تب جادوگر سجدے میں گر پڑے |
46 |
(اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر ایمان لائے |
47 |
جو موسیٰ اور ہارون کا مالک ہے |
48 |
(فرعون نے) کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے بیشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کر لو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا |
49 |
انہوں نے کہا کچھ نقصان (کہ بات) نہیں ہم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں |
50 |
ہمیں امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمارے گناہ بخش دے گا اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں ہیں |
51 |
اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو رات کو لے نکلو کہ (فرعون کی طرف سے) تمہارا تعاقب کیا جائے گا |
52 |
تو فرعونیوں نے شہروں میں نقیب روانہ کئے |
53 |
(اور کہ) کہ یہ لوگ تھوڑی سی جماعت ہے |
54 |
اور یہ ہمیں غصہ دلا رہے ہیں |
55 |
اور ہم سب با سازوسامان ہیں |
56 |
تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا |
57 |
اور خزانوں اور نفیس مکانات سے |
58 |
(ان کے ساتھ ہم نے) اس طرح (کی) اور ان چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو کر دیا |
59 |
تو انہوں نے سورج نکلتے ہی (یعنی صبح کو) انکا تعاقب کیا |
60 |
جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے |
61 |
(موسیٰ نے) کہا ہرگز نہیں میرا پروردگار میرے ساتھ ہے وہ مجھے راستہ بتائے گا |
62 |
اس وقت ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی لاٹھی دریا پر مارو تو دریا پھٹ گیا اور ہر ایک ٹکڑا (یوں) ہو گیا (کہ) گویا بڑا پہاڑ (ہے) |
63 |
اور دوسروں کو وہاں ہم نے قریب کر دیا |
64 |
اور موسیٰ اور ان کے سب ساتھ والوں کو تو بچا لیا |
65 |
پھر دوسروں کو ڈبو دیا |
66 |
بیشک اس (قصے) میں نشانی ہے لیکن یہ اکثر ایمان لانے والے نہیں |
67 |
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے |
68 |
اور ان کو ابراہیم کا حال پڑھ کر سنا دو |
69 |
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ تم کس چیز کو پوجتے ہو؟ |
70 |
وہ کہنے لگے ہم بتوں کو پوجتے ہیں اور ان کی پوجا پر قائم ہیں |
71 |
ابراہیم نے کہا کہ جب تم انکو پکارتے ہو تو کیا وہ تمہاری آواز سنتے ہیں؟ |
72 |
یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے ہیں یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟ |
73 |
انہوں نے کہا (نہیں) بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے |
74 |
ابراہیم نے کہا کہ تم نے دیکھا کہ جن کو تم پوجتے رہے ہو |
75 |
تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی |
76 |
وہ میرے دشمن ہیں؟ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے ) |
77 |
جس نے مجھے پیدا کیا ہے وہی مجھے راستہ دکھاتا ہے |
78 |
اور وہ جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے |
79 |
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے |
80 |
اور وہ جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا |
81 |
اور وہ جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا |
82 |
اے پروردگار مجھے علم و دانش عطا فرما اور نیکو کاروں میں شامل کر |
83 |
اور پچھلے لوگوں میں میرا ذکر نیک (جاری) کر |
84 |
اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر |
85 |
اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے |
86 |
اور جس دن لوگ اٹھا کھڑے کئے جائین گے مجھے رسوا نہ کی جیئو |
87 |
جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکے گا اور نہ بیٹے |
88 |
ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا ) |
89 |
اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کر دی جائے گی |
90 |
اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی |
91 |
اور ان سے کہا جائے گا کہ جن کو تم پوجتے تھے وہ کہاں ہیں؟ |
92 |
یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے) تھے کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں؟ یا خود بدلہ لے سکتے ہیں؟ |
93 |
تو وہ اور گمراہ (یعنی بت اور بت پرست) اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دئیے جائیں گے |
94 |
اور شیطان کے لشکر سب کے سب (داخل جہنم ہوں گے) |
95 |
(وہاں) وہ آپس میں جھگڑیں گے اور کہیں گے |
96 |
کہ خدا کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے |
97 |
جبکہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے |
98 |
اور ہم کو ان گنہگاروں نے گمراہ کیا تھا |
99 |
تو (آج) نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے |
100 |
اور نہ گرم جوش دوست |
101 |
کاش ہمیں (دنیا میں) پھر جانا ہو تو ہم مومنوں میں ہو جائیں |
102 |
بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں |
103 |
اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے |
104 |
تو قوم نوح نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا |
105 |
جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟ |
106 |
میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں |
107 |
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو |
108 |
اور میں اس کام کا تم سے صلہ نہیں مانگتا میرا صلہ تو رب العالمین ہی پر ہے |
109 |
تو خدا سے ڈرو اور میرے کہنے پر چلو |
110 |
وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو ذلیل لوگ ہوئے ہیں |
111 |
(نوح نے) کہا مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں؟ |
112 |
ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو |
113 |
اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں |
114 |
میں تو صرف کھول کھول کر نصیحت کرنے والا ہوں |
115 |
انہوں نے کہا کہ نوح اگر تم باز نہ آؤ گے تو سنگسار کر دئیے جاؤ گے |
116 |
نوح نے کہا کہ پروردگار میری قوم نے تو مجھے جھٹلا دیا |
117 |
سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے |
118 |
پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ بڑھی ہوئی کشتی میں سوار تھے ان کو بچا لیا |
119 |
پھر اس کے بعد باقی لوگوں کو ڈبو دیا |
120 |
بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے |
121 |
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے |
122 |
عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا |
123 |
جب ان سے انکے بھائی ہود نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں؟ |
124 |
میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں |
125 |
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو |
126 |
اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے |
127 |
بھلا تم جو ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو |
128 |
محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے |
129 |
اور جب تم (کسی کو) پکڑتے ہو تو ظالمانہ پکڑتے ہو |
130 |
تو خدا سے ڈرو اور میری اطاعت کرو |
131 |
اور اس سے جس نے تم کو ان چیزوں میں مدد دی جن کو تم جانتے ہو ڈرو |
132 |
اس نے تمہیں چارپایوں اور بیٹوں سے مدد دی |
133 |
اور باغوں اور چشموں سے |
134 |
مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے |
135 |
وہ کہنے لگے ہمیں خواہ نصیحت کرو یا نہ کرو ہمارے لئے یکساں ہے |
136 |
یہ تو اگلوں ہی کے طریق ہیں |
137 |
اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا |
138 |
تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے انکو ہلاک کر ڈالا بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے |
139 |
اور تمہارا پروردگار تو غالب اور مہربان ہے |
140 |
اور قوم ثمود نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا |
141 |
جب ان کو ان کے بھائی صالح نے کہا تم ڈرتے کیوں نہیں؟ |
142 |
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں |
143 |
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو |
144 |
اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے |
145 |
کیا جو چیزیں (تمہیں یہاں میسر) ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دئیے جاؤ گے؟ |
146 |
(یعنی) باغ اور چشمے |
147 |
اور کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف و نازک ہوتے ہیں |
148 |
اور تکلف سے پہاڑوں میں تراش تراش کر گھر بناتے ہو |
149 |
سو خدا سے ڈرو اور میرے کہے پر چلو |
150 |
اور حد سے تجاوز کرنے والوں کی بات نہ مانو |
151 |
جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے |
152 |
وہ کہنے لگے کہ تم تو جادو زدہ ہو |
153 |
تم اور کچھ نہیں ہماری ہی طرح کے آدمی ہو اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو |
154 |
(صالح نے) کہا (دیکھو) یہ اونٹنی ہے (ایک دن) اسکی پانی پینے کی باری ہے اور ایک معین روز تمہاری باری |
155 |
اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا |
156 |
تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے |
157 |
سو ان کو عذاب نے آ پکڑا بےشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے |
158 |
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے |
159 |
(اور قوم) لوط نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا |
160 |
جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے؟ |
161 |
میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں |
162 |
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو |
163 |
اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے |
164 |
کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو؟ |
165 |
اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں انکو چھوڑ دیتے ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ تم حدسےنکل جانے وا لے ہو |
166 |
وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کر دئیے جاؤ گے |
167 |
لوط نے کہا میں تمہارے کام کا سخت بیزار ہوں |
168 |
اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو انکے کاموں (کے وبال سے) نجات دے |
169 |
سو ہم نے ان کو اور ان کے سب گھر والوں کو نجات دی |
170 |
مگر ایک بڑھیا پیچھے رہ گئی |
171 |
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا |
172 |
اور ان پر مینہ برسایا سو جو مینہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے تھے وہ برا تھا |
173 |
بے شک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے |
174 |
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے |
175 |
اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا |
176 |
جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟ |
177 |
میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں |
178 |
تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو |
179 |
اور میں اس (کام) کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے |
180 |
(دیکھو) پیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو |
181 |
اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو |
182 |
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو |
183 |
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور تم سے پہلی خلقت کو پیدا کیا |
184 |
وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو |
185 |
اور تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو |
186 |
اگر سچے ہو تو ہم پر آسمان سے ایک ٹکڑا لا گراؤ |
187 |
(شعیب نے) کہا کام جو تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے |
188 |
تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا پس سائبان کے عذاب نے ان کو آپکڑا بیشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا |
189 |
اس میں یقینا نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے |
190 |
اور تمہارا پروردگار تو غالب (اور) مہربان ہے |
191 |
اور یہ (قرآن خدائے) پروردگار عالم کا اتارا ہوا ہے |
192 |
اس کو امانتدار فرشتہ لیکر اترا ہے |
193 |
(یعنی اس نے) تمہارے دل پر (الق) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو |
194 |
(اور القا بھی) فصیح عربی زبان میں (کیا ہے) |
195 |
اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں (لکھی ہوئی) ہے |
196 |
کیا ان کے لئے یہ سند نہیں ہے کہ علمائے بنی اسرائیل اس (بات) کو جانتے ہیں؟ |
197 |
اور اگر ہم اس کو کسی غیر اہل زبان پر اتارتے |
198 |
اور وہ اسے ان (لوگوں) کو پڑھ کر سناتا تو یہ اسے (کبھی) نہ مانتے |
199 |
اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیا |
200 |
وہ جب تک درد دینے والا عذاب نہ دیکھ لیں اس کو نہیں مانیں گے |
201 |
وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور ان کو خبر بھی نہ ہوگی |
202 |
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں مہلت ملے گی؟ |
203 |
تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کر رہے ہیں؟ |
204 |
بھلا دیکھو تو اگر ہم ان کو برسوں فائدے دیتے رہے |
205 |
پھر ان پر وہ (عذاب) آ واقع ہو جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے |
206 |
تو جو فائدے یہ اٹھاتے رہے ہیں ان کے کس کام آئیں گے؟ |
207 |
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے |
208 |
تاکہ نصیحت کر دیں اور ہم ظالم نہیں ہیں |
209 |
اور اس (قرآن) کو شیطان لے کر نازل نہیں ہوئے |
210 |
یہ کام نہ تو ان کو سزاوار ہے اور نہ وہ اسکی طاقت رکھتے ہیں |
211 |
وہ (آسمانی باتوں کے) سننے (کے مقامات سے) الگ کر دئیے گئے ہیں |
212 |
تو خدا کے سوا کسی اور معبود کو مت پکارنا ورنہ تم کو عذاب دیا جائے گا |
213 |
اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈر سناؤ |
214 |
اور جو مومن تمہارے پیرو ہوگئے ہیں ان سے بتواضع پیش آؤ |
215 |
پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں |
216 |
اور (خدائے) غالب اور مہربان پر بھروسہ رکھو |
217 |
جو تم کو جب تم (تہجد) کے وقت اٹھتے ہو دیکھتا ہے |
218 |
اور نمازیوں میں تمہارے پھرنے کو بھی |
219 |
وہ بیشک سننے والا اور جاننے والا ہے |
220 |
(اچھا) میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں؟ |
221 |
ہر جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں |
222 |
جو سنی ہوئی بات (اس کے کان میں) لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہیں |
223 |
اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کیا کرتے ہیں |
224 |
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر وادی میں سر مارتے پھرتے ہیں |
225 |
اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں |
226 |
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اور خدا کو بہت یاد کرتے رہے اور اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد انتقام لیا اور ظالم عنقریب جان لیں گے کہ کون سی جگہ لوٹ کر جاتے ہیں *********** |
227 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |