Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Ma'un

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ

بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے

1

فَذَلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ

یہ وہی (بدبخت) ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے

2

وَلَا يَحُضُّ عَلَى طَعَامِ الْمِسْكِينِ

اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لئے لوگوں کو ترغیب نہیں دیتا

3

فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ

تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے

4

الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ

جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں ‏

5

الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ

جو ریاکاری کرتے ہیں ‏

6

وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ

اور برتنے کی چیزیں عاریتاًنہیں دیتے

***********

7


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 free web page counter