Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Zalzalah

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا

جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی

1

وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا

اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی

2

وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَا

اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے

3

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

اس روز وہ اپنے حالات بیان کر دے گی

4

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا

کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا)

5

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

اس دن لوگ گروہ  در گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھائے جائیں

6

فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ

تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا ‏

7

وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ

اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا ‏

***********

8


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

free web page counter