Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al SaffatTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّ۬ا قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر |
1 |
فَٱلزَّٲجِرَٲتِ زَجۡرً۬ا پھر ڈانٹنے والوں کو جھڑک کر |
2 |
فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكۡرًا پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کو (غور کر کر) |
3 |
إِنَّ إِلَـٰهَكُمۡ لَوَٲحِدٌ۬ کہ تمہارا معبود ایک ہے |
4 |
رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَہُمَا وَرَبُّ ٱلۡمَشَـٰرِقِ جو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے |
5 |
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِزِينَةٍ ٱلۡكَوَاكِبِ بیشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا |
6 |
وَحِفۡظً۬ا مِّن كُلِّ شَيۡطَـٰنٍ۬ مَّارِدٍ۬ اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی |
7 |
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰ وَيُقۡذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ۬ کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگا سکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں |
8 |
دُحُورً۬اۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ۬ وَاصِبٌ (یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے |
9 |
إِلَّا مَنۡ خَطِفَ ٱلۡخَطۡفَةَ فَأَتۡبَعَهُ ۥ شِہَابٌ۬ ثَاقِبٌ۬ ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے |
10 |
فَٱسۡتَفۡتِہِمۡ أَهُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَم مَّنۡ خَلَقۡنَآۚ تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے؟ إِنَّا خَلَقۡنَـٰهُم مِّن طِينٍ۬ لَّازِبِۭ انہیں ہم نے چپکتے ہوئے گارے سے بنایا ہے |
11 |
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُونَ ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں |
12 |
وَإِذَا ذُكِّرُواْ لَا يَذۡكُرُونَ اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے |
13 |
وَإِذَا رَأَوۡاْ ءَايَةً۬ يَسۡتَسۡخِرُونَ اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں |
14 |
وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَـٰذَآ إِلَّا سِحۡرٌ۬ مُّبِينٌ اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے |
15 |
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابً۬ا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟ |
16 |
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں؟) |
17 |
قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٲخِرُونَ کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہو گے |
18 |
فَإِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ۬ وَٲحِدَةٌ۬ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے |
19 |
وَقَالُواْ يَـٰوَيۡلَنَا هَـٰذَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ اور کہیں گے ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے |
20 |
هَـٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ کہا جائے گا ہاں فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے |
21 |
ٱحۡشُرُواْ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَأَزۡوَٲجَهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَعۡبُدُونَ جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو وہ پوجا کرتے تھے (سب کو) جمع کر لو |
22 |
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٲطِ ٱلۡجَحِيمِ (یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے راستے پر چلا دو |
23 |
وَقِفُوهُمۡۖ إِنَّہُم مَّسۡـُٔولُونَ اور ان کو ٹھہرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے |
24 |
مَا لَكُمۡ لَا تَنَاصَرُونَ تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے |
25 |
بَلۡ هُمُ ٱلۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُونَ بلکہ آج تو وہ فرماں بردار ہیں |
26 |
وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬ يَتَسَآءَلُونَ اور ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے سوال (وجواب) کریں گے |
27 |
قَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَأۡتُونَنَا عَنِ ٱلۡيَمِينِ کیا تمہارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے؟ |
28 |
قَالُواْ بَل لَّمۡ تَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے |
29 |
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَـٰنِۭۖ اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا بَلۡ كُنتُمۡ قَوۡمً۬ا طَـٰغِينَ بلکہ تم سرکش لوگ تھے |
30 |
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآٮِٕقُونَ سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہو گئی اب ہم مزے چکھیں گے |
31 |
فَأَغۡوَيۡنَـٰكُمۡ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے |
32 |
فَإِنَّہُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ۬ فِى ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے |
33 |
إِنَّا كَذَٲلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں |
34 |
إِنَّہُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے |
35 |
وَيَقُولُونَ أَٮِٕنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ۬ مَّجۡنُونِۭ اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں؟ |
36 |
بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ (نہیں) بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں |
37 |
إِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُواْ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَلِيمِ بےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو |
38 |
وَمَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے |
39 |
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں |
40 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ۬ مَّعۡلُومٌ۬ یہ لوگ ہیں جن کے لئے روزی مقرر ہے |
41 |
فَوَٲكِهُۖ وَهُم مُّكۡرَمُونَ (یعنی) میوےاور ان کا اعزاز کیا جائے گا |
42 |
فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ نعمت کے باغوں میں |
43 |
عَلَىٰ سُرُرٍ۬ مُّتَقَـٰبِلِينَ ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے) |
44 |
يُطَافُ عَلَيۡہِم بِكَأۡسٍ۬ مِّن مَّعِينِۭ شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا |
45 |
بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ۬ لِّلشَّـٰرِبِينَ جو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگی |
46 |
لَا فِيہَا غَوۡلٌ۬ وَلَا هُمۡ عَنۡہَا يُنزَفُونَ نہ اس سے دردسر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے |
47 |
وَعِندَهُمۡ قَـٰصِرَٲتُ ٱلطَّرۡفِ عِينٌ۬ اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی بڑی |
48 |
كَأَنَّہُنَّ بَيۡضٌ۬ مَّكۡنُونٌ۬ گویا وہ محفوظ انڈے ہیں |
49 |
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬ يَتَسَآءَلُونَ پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے |
50 |
قَالَ قَآٮِٕلٌ۬ مِّنۡہُمۡ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ۬ ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا |
51 |
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُصَدِّقِينَ (جو) کہتا تھا کہ بھلا ہم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو |
52 |
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابً۬ا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟ |
53 |
قَالَ هَلۡ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ (پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو |
54 |
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ (اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا اور اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا |
55 |
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرۡدِينِ کہے گا کہ خدا کی قسم! تو تو مجھے ہلاک ہی کر چکا تھا |
56 |
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلۡمُحۡضَرِينَ اور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب میں) حاضر کئے گئے ہیں |
57 |
أَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِينَ کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں |
58 |
إِلَّا مَوۡتَتَنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ ہاں! (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مر چکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا |
59 |
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ بےشک یہ بڑی کامیابی ہے |
60 |
لِمِثۡلِ هَـٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ ٱلۡعَـٰمِلُونَ ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں |
61 |
أَذَٲلِكَ خَيۡرٌ۬ نُّزُلاً أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ بھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا تھوہر کا درخت؟ |
62 |
إِنَّا جَعَلۡنَـٰهَا فِتۡنَةً۬ لِّلظَّـٰلِمِينَ ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے |
63 |
إِنَّهَا شَجَرَةٌ۬ تَخۡرُجُ فِىٓ أَصۡلِ ٱلۡجَحِيمِ وہ ایک درخت ہے کہ جہنم کے اسفل میں اگے گا |
64 |
طَلۡعُهَا كَأَنَّهُ ۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ اس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر |
65 |
فَإِنَّہُمۡ لَأَكِلُونَ مِنۡہَا فَمَالِـُٔونَ مِنۡہَا ٱلۡبُطُونَ سو وہ اسی میں کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے |
66 |
ثُمَّ إِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡہَا لَشَوۡبً۬ا مِّنۡ حَمِيمٍ۬ پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا |
67 |
ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا |
68 |
إِنَّہُمۡ أَلۡفَوۡاْ ءَابَآءَهُمۡ ضَآلِّينَ انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا |
69 |
فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمۡ يُہۡرَعُونَ سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں |
70 |
وَلَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ أَڪۡثَرُ ٱلۡأَوَّلِينَ اور ان سے پیشتر بہت سے پہلے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے |
71 |
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا فِيہِم مُّنذِرِينَ اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے |
72 |
فَٱنظُرۡ ڪَيۡفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ سو دیکھ لو کہ جن کو متنبہ کیا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا؟ |
73 |
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہو) |
74 |
وَلَقَدۡ نَادَٮٰنَا نُوحٌ۬ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ اور ہم کو نوح نے پکارا سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول کرنے والے ہیں |
75 |
وَنَجَّيۡنَـٰهُ وَأَهۡلَهُ ۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی |
76 |
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُ ۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے |
77 |
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى ٱلۡأَخِرِينَ اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا |
78 |
سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ۬ فِى ٱلۡعَـٰلَمِينَ (یعنی) تمام جہان میں (کہ) نوح پر سلام |
79 |
إِنَّا كَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلۡمُحۡسِنِينَ نیکو کاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں |
80 |
إِنَّهُ ۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے |
81 |
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأَخَرِينَ پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا |
82 |
وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٲهِيمَ اور ان ہی کے پیروؤں میں ابراہیم تھے |
83 |
إِذۡ جَآءَ رَبَّهُ ۥ بِقَلۡبٍ۬ سَلِيمٍ جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے |
84 |
إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَاذَا تَعۡبُدُونَ جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو پوجتے ہو؟ |
85 |
أَٮِٕفۡكًا ءَالِهَةً۬ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ کیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو |
86 |
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ بھلا پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ |
87 |
فَنَظَرَ نَظۡرَةً۬ فِى ٱلنُّجُومِ تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی |
88 |
فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ۬ اور کہا میں تو بیمار ہوں |
89 |
فَتَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ مُدۡبِرِينَ تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر دوڑ گئے |
90 |
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِہِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟ |
91 |
مَا لَكُمۡ لَا تَنطِقُونَ تمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے نہیں |
92 |
فَرَاغَ عَلَيۡہِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کیا |
93 |
فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے |
94 |
قَالَ أَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَ انہوں نے کہا کہ تم ایسی چیز کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟ |
95 |
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُونَ حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے |
96 |
قَالُواْ ٱبۡنُواْ لَهُ ۥ بُنۡيَـٰنً۬ا فَأَلۡقُوهُ فِى ٱلۡجَحِيمِ وہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھیر میں ڈال دو |
97 |
فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدً۬ا فَجَعَلۡنَـٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ غرض انہوں نے ان کے ساتھ چال چلنی چاہی اور ہم نے ان کو زیر کر دیا |
98 |
وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَہۡدِينِ اور (ابراہیم) بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے راستہ دکھائے گا |
99 |
رَبِّ هَبۡ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ اے پروردگار! مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں میں سے (ہو) |
100 |
فَبَشَّرۡنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ۬ تو ہم ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی |
101 |
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلۡمَنَامِ أَنِّىٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو (ابراہیم نے) کہا بیٹا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ (گویا) تم کو ذبح کر رہا ہوں تو تم سوچو کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ انہوں نے کہا کہ ابا جو آپ کو حکم ہوا ہے وہی کیجئے، سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ خدا نے چاہا تو آپ مجھے صابروں میں پائیے گا |
102 |
فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُ ۥ لِلۡجَبِينِ جب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا |
103 |
وَنَـٰدَيۡنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبۡرَٲهِيمُ تو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم! |
104 |
قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ تو نے خواب کو سچ کر دکھایا إِنَّا كَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلۡمُحۡسِنِينَ ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں |
105 |
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَـٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ بلا شبہ یہ صریح آزمائش تھی |
106 |
وَفَدَيۡنَـٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمٍ۬ اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا |
107 |
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى ٱلۡأَخِرِينَ اور پیچھے آنے والوں میں ابراہیم کا (ذکر خیر باقی) چھوڑ دیا |
108 |
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٲهِيمَ کہ ابراہیم پر سلام ہو |
109 |
كَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلۡمُحۡسِنِينَ نیکو کاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں |
110 |
إِنَّهُ ۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے |
111 |
وَبَشَّرۡنَـٰهُ بِإِسۡحَـٰقَ نَبِيًّ۬ا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکو کاروں میں سے (ہوں گے) |
112 |
وَبَـٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَـٰقَۚ اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ۬ وَظَالِمٌ۬ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينٌ۬ اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکو کار بھی ہیں اور اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والے (یعنی گنہگار)بھی ہیں |
113 |
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کئے |
114 |
وَنَجَّيۡنَـٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡڪَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ اور ان کو اور ان کی قوم کو مصیبت عظیمہ سے نجات بخشی |
115 |
وَنَصَرۡنَـٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَـٰلِبِينَ اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے |
116 |
وَءَاتَيۡنَـٰهُمَا ٱلۡكِتَـٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ اور ان دونوں کو کتاب واضح (المطالب) عنایت کی |
117 |
وَهَدَيۡنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٲطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ اور ان کو سیدھا راستہ دکھایا |
118 |
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى ٱلۡأَخِرِينَ اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (خیر باقی) چھوڑ دیا |
119 |
سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام |
120 |
إِنَّا ڪَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلۡمُحۡسِنِينَ بےشک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں |
121 |
إِنَّہُمَا مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے |
122 |
وَإِنَّ إِلۡيَاسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے |
123 |
إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦۤ أَلَا تَتَّقُونَ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں |
124 |
أَتَدۡعُونَ بَعۡلاً۬ کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو وَتَذَرُونَ أَحۡسَنَ ٱلۡخَـٰلِقِينَ اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو |
125 |
ٱللَّهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ ءَابَآٮِٕكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ (یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے |
126 |
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّہُمۡ لَمُحۡضَرُونَ تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے |
127 |
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب) نہیں ہوں گے |
128 |
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى ٱلۡأَخِرِينَ اور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا |
129 |
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ کہ الیاسین پر سلام ہے |
130 |
إِنَّا كَذَٲلِكَ نَجۡزِى ٱلۡمُحۡسِنِينَ ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں |
131 |
إِنَّهُ ۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ بے شک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے |
132 |
وَإِنَّ لُوطً۬ا لَّمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے |
133 |
إِذۡ نَجَّيۡنَـٰهُ وَأَهۡلَهُ ۥۤ أَجۡمَعِينَ جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں (کو سب کو) عذاب سے نجات دی |
134 |
إِلَّا عَجُوزً۬ا فِى ٱلۡغَـٰبِرِينَ مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی |
135 |
ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأَخَرِينَ پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا |
136 |
وَإِنَّكُمۡ لَتَمُرُّونَ عَلَيۡہِم مُّصۡبِحِينَ اور تم دن کو بھی (ان کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو |
137 |
وَبِٱلَّيۡلِۗ اور رات کو بھی أَفَلَا تَعۡقِلُونَ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے |
138 |
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ اور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے |
139 |
إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے |
140 |
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُدۡحَضِينَ اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اٹھائی |
141 |
فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ۬ پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (قابل) ملامت (کام) کرنے والے تھے |
142 |
فَلَوۡلَآ أَنَّهُ ۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ پھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے |
143 |
لَلَبِثَ فِى بَطۡنِهِۦۤ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے |
144 |
فَنَبَذۡنَـٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ۬ پھر ہم نے ان کو جبکہ وہ بیمار تھے فراخ میدان میں ڈال دیا |
145 |
وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً۬ مِّن يَقۡطِينٍ۬ اور ان پر کدو کا درخت اگایا |
146 |
وَأَرۡسَلۡنَـٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ اور ان کو لاکھ یا اس سے زیادہ (لوگوں) کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا |
147 |
فَـَٔامَنُواْفَمَتَّعۡنَـٰهُمۡ إِلَىٰ حِينٍ۬ تو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر) تک فائدے دیتے رہے |
148 |
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَلِرَبِّكَ ٱلۡبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلۡبَنُونَ ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے؟ |
149 |
أَمۡ خَلَقۡنَا ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕڪَةَ إِنَـٰثً۬ا وَهُمۡ شَـٰهِدُونَ یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے |
150 |
أَلَآ إِنَّہُم مِّنۡ إِفۡكِهِمۡ لَيَقُولُونَ دیکھو یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی (بات) کہتے ہیں |
151 |
وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّہُمۡ لَكَـٰذِبُونَ کہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں |
152 |
أَصۡطَفَى ٱلۡبَنَاتِ عَلَى ٱلۡبَنِينَ کیا اس نے بیٹوں کے نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ہے؟ |
153 |
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ تم کیسے لوگ ہو کس طرح کہ فیصلہ کرتے ہو؟ |
154 |
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے |
155 |
أَمۡ لَكُمۡ سُلۡطَـٰنٌ۬ مُّبِينٌ۬ یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے؟ |
156 |
فَأۡتُواْ بِكِتَـٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو |
157 |
وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُ ۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبً۬اۚ اور انہوں نے خدا میں اور جنوں میں رشتہ مقرر کیا وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّہُمۡ لَمُحۡضَرُونَ حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ وہ (خدا کے سامنے) حاضر کئے جائیں گے |
158 |
سُبۡحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ اور یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے |
159 |
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے) |
160 |
فَإِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ تو تم اور جن کو تم پوجتے ہو |
161 |
مَآ أَنتُمۡ عَلَيۡهِ بِفَـٰتِنِينَ خدا کے خلاف بہکا نہیں سکتے |
162 |
إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے |
163 |
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُ ۥ مَقَامٌ۬ مَّعۡلُومٌ۬ اور (فرشتے) کہتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے |
164 |
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلصَّآفُّونَ اور ہم صف باندھے رہتے ہیں |
165 |
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡمُسَبِّحُونَ اور (خدائے پاک ذات) کا ذکر کرتے رہتے ہیں |
166 |
وَإِن كَانُواْ لَيَقُولُونَ اور یہ لوگ کہا کرتے تھے |
167 |
لَوۡ أَنَّ عِندَنَا ذِكۡرً۬ا مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ کہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی |
168 |
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ تو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے |
169 |
فَكَفَرُواْ بِهِۦۖ لیکن (اب) اس سے کفر کرتے ہیں فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ سو عنقریب ان کو (اسکا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا |
170 |
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلۡمُرۡسَلِينَ اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہو چکا ہے |
171 |
إِنَّہُمۡ لَهُمُ ٱلۡمَنصُورُونَ کہ وہی (مظفر و) منصور ہیں |
172 |
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلۡغَـٰلِبُونَ اور ہمارا لشکر غالب رہے گا |
173 |
فَتَوَلَّ عَنۡہُمۡ حَتَّىٰ حِينٍ۬ تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو |
174 |
وَأَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ اور انہیں دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (کفر کا انجام) دیکھ لیں گے |
175 |
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ کیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں؟ |
176 |
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِہِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلۡمُنذَرِينَ مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا ان کے لئے برا دن ہو گا |
177 |
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينٍ۬ اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو |
178 |
وَأَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے |
179 |
سُبۡحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے ) |
180 |
وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلۡمُرۡسَلِينَ اور پیغمبروں پر سلام |
181 |
وَٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزا وار) ہے *********** |
182 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |