Tafsir Ibn Kathir (Urdu)Surah Al IkhlasTranslated by Muhammad Sahib Juna GarhiNoting by Maulana Salahuddin Yusuf |
شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے
|
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ آپ کہہ دیجئے کہ وہ اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے (۱) اللَّهُ الصَّمَدُ اللہ تعالیٰ بےنیاز ہے (۲) یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا (۳) یعنی نہ کوئی چیز اس سے نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ (۴) اس کی ذات میں اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔لیس کمثلہ شئی حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لیے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نے کسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے (صحیح بخاری) اس سورت میں ان کا بھی رد ہو گیا جو متعدد خداؤں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لیے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔
|
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: [email protected] |
Visits wef Sep 2024 |
In print
Juzz 30, surahs 78 to 114
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com