Quran4UQuran4U

Surah Al A'la

Urdu Translation: Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


پاکی بول (تسبیح کر) اپنے رب کے نام کی جو سب سے اوپر۔

1

جس نے بنایا (پیدا کی)پھر ٹھیک (تناسب قائم) کیا،

2

اور جس نے ٹھہرایا (تقدیر بنائی)، پھر راہ دی (دکھائی)۔

3

 اور جس نے نکالا چارا۔

4

پھر کر ڈالا اس کو کوڑا کالا۔

5

ہم پڑھائیں گے تجھ کو، پھر تو نہ بھولے گا،

6

مگر جو چاہے اﷲ۔

وہ جانتا ہے پکارا (ظاہر) اور چھپا۔

7

اور سہج سہج (آسانی سے)پہنچا دیں گے ہم تجھ کو آسانی تک۔

8

سو تو سمجھا۔ اگر کام کرے سمجھانا،

9

 سمجھ جائے گا جس کو ڈر ہو گا۔

10

اور سرک رہے(گریز کرے) گا اس سے بڑا بدبخت۔

11

وہ جو پہنچے گابڑی آگ میں،

12

پھر نہ مرے گا اس میں نہ جیئے گا۔

13

بیشک بھلا ہوااس کا جو سنورا،

14

اور پڑھا نام اپنے رب کا، پھر نماز کی(پڑھی)۔

15

 کوئی نہیں (لیکن)! تم آگے رکھتے (ترجیح دیتے) ہو دنیا کاجینا،

16

اور پچھلا گھر (اُخروی زندگی)بہتر ہے اور رہنے والا۔

17

 یہ کچھ لکھا ہے پہلے ورقوں (صحیفوں) میں،

18

ورق (صحیفے) ابراہیم کے اور موسیٰ کے۔

***********

19


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: [email protected]

Visits wef Apr 2024

Tafsir Ibn Kathir in Urdu, Juzz 30, surahs 78 to 114, printed edition

In print

Tafsir Ibn Kathir, Urdu

Juzz 30, surahs 78 to 114

You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.

See this volume on Amazon

As an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com

Home · About · Contact · Privacy