Surah Al InshiqaqUrdu Translation: Shah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
جب آسمان پھٹ جائے۔ |
1 |
|
اور سن لے حکم اپنے رب کا، اور اسی لائق ہے۔ |
2 |
|
اور جب زمین پھیلائی جائے، |
3 |
|
اور نکال ڈالے جو کچھ اس میں ہے، اور خالی ہو جائے، |
4 |
|
اور سن لے حکم اپنے رب کا اور اسی لائق ہے۔ |
5 |
|
اے آدمی! تجھ کو بچنا (چلنا) ہے اپنے رب تک پہنچنے میں بچ بچ کر، پھر اس سے ملنا۔ |
6 |
|
سو جس کو ملا لکھا اس کے داہنے ہاتھ میں، |
7 |
|
تو اس سے حساب لینا ہے آسان حساب۔ |
8 |
|
اور پھر کر (لوٹ) آئے اپنے لوگوں پاس خوش وقت۔ |
9 |
|
اور جس کو ملا اس کا لکھا پیٹھ کے پیچھے سے، |
10 |
|
سو وہ پکارے گا موت موت، |
11 |
|
اور پہنچے گا آگ میں۔ |
12 |
|
وہ رہا تھا اپنے گھر خوش وقت، |
13 |
|
اس نے خیال کیا کہ پھر (پلٹ) نہ جائے گا۔ |
14 |
|
کیوں نہیں! اس کا رب اس کو دیکھتا تھا۔ |
15 |
|
سو قسم کھاتا ہوں شام کی سُرخی کی، |
16 |
|
اور رات کی، اور جو اس میں سمٹتا ہے، |
17 |
|
اور چاند کی جب پورا ابھرے۔ |
18 |
|
تم کو چڑھنا ہے درجے پر درجہ (رتبہ اعلیٰ)۔ |
19 |
|
پھر کیا ہوا ہے ان کو یقین (ایمان) نہیں لاتے۔ |
20 |
|
اور جب پڑھئیے ان پاس قرآن، سجدہ نہیں کرتے۔ (سجدہ) |
21 |
|
اُوپر سے یہ منکر جھٹلاتے ہیں۔ |
22 |
|
اور اللہ خوب جانتا ہے جو اندر (دلوں میں) بھر رکھتے ہیں۔ |
23 |
|
سو خوشی سُنا ان کو دکھ والی مار (عذاب) کی۔ |
24 |
|
مگر جو یقین (ایمان) لائے ور کیں بھلائیں، ان کو نیگ (جزا) ہے بے انتہا۔ *********** |
25 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: [email protected] |
|
Visits wef Apr 2024 |
In print
Juzz 30, surahs 78 to 114
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com