Quran4UQuran4U

Quran Urdu Translation

Surah Al Buruj

Translation by Fateh Muhammad Jalundhari

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


آسمان کی قسم جس میں برج ہیں ‏

1

اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے ‏‏

2

اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اس کی

3

کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دئیے گئے ‏

4

(یعنی) آگ (کی خندقیں) جس کا ایندھن (جھونک رکھا) تھا ‏‏

5

جبکہ وہ ان (کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے ‏‏

6

اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے ‏‏

7

ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے ‏

8

وہی ہے جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔

اور خدا ہرچیز سے واقف ہے ‏‏

9

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا

اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا ‏

10

(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لئے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔

یہی بڑی کامیابی ہے  ‏

11

بیشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہے ‏‏

12

وہ پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا ‏

13

اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے ‏

14

عرش کا مالک بڑی شان والا ‏‏

15

جو چاہتا ہے کر دیتا ہے ‏

16

بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے

17

(یعنی) فرعون اور ثمود کا ‏‏

18

لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں ‏

19

اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے ‏

20

(یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے ‏‏

21

لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

***********

22


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024

Tafsir Ibn Kathir in Urdu, Juzz 30, surahs 78 to 114, printed edition

In print

Tafsir Ibn Kathir, Urdu

Juzz 30, surahs 78 to 114

You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.

See this volume on Amazon

As an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.

© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]

Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com

Home · About · Contact · Privacy