Quran Arabic with Urdu TranslationSurah Al GhashiyahTranslation by Fateh Muhammad Jalundhari |
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (قیامت) کا حال معلوم ہوا ہے؟ |
1 |
|
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے |
2 |
|
عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے |
3 |
|
تَصْلَى نَارًا حَامِيَةً دہکتی آگ میں داخل ہوں گے |
4 |
|
تُسْقَى مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا |
5 |
|
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ اور خاردار جھاڑ کے سوا ان کے لئے کوئی کھانا نہیں (ہوگا) |
6 |
|
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ جو نہ فربہی لائے گا نہ بھوک میں کچھ کام آئے |
7 |
|
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے |
8 |
|
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل |
9 |
|
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل |
10 |
|
لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً بہشت بریں میں |
11 |
|
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے |
12 |
|
فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ اس میں چشمے بہہ رہے ہوں گے |
13 |
|
وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے |
14 |
|
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ اور گاؤ تکیے قطار لگے ہوئے |
15 |
|
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی |
16 |
|
أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ کیا یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کئے گئے ہیں |
17 |
|
وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ اور آسمان کی طرف کیسے بلند کیا گیا ہے |
18 |
|
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کئے گئے ہیں |
19 |
|
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی |
20 |
|
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو |
21 |
|
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ تم ان پر داروغہ نہیں ہو |
22 |
|
إِلَّا مَنْ تَوَلَّى وَكَفَرَ ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا |
23 |
|
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا |
24 |
|
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ بے شک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے |
25 |
|
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے *********** |
26 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, Pakistan |
|
Visits wef Apr 2024 |
In print
Juzz 30, surahs 78 to 114
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com