Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al BayyinahShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
|
لَمۡ يَكُنِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَـٰبِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ مُنفَكِّينَ نہ تھے وہ لوگ، جو منکر ہیں کتاب والے اور شریک والے (مشرک) باز آتے ، حَتَّىٰ تَأۡتِيَہُمُ ٱلۡبَيِّنَةُ جب تک کہ پہنچے ان کو کھلی بات۔ |
1 |
|
رَسُولٌ۬ مِّنَ ٱللَّهِ يَتۡلُواْ صُحُفً۬ا مُّطَهَّرَةً۬ (یعنی) ایک رسول اﷲ کا پڑھتا ورق (صحیفے) پاک ۔ |
2 |
|
فِيہَا كُتُبٌ۬ قَيِّمَةٌ۬ اس میں لکھی کتابیں (تحریریں) مضبوط (درست)۔ |
3 |
|
وَمَا تَفَرَّقَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَـٰبَ إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ ٱلۡبَيِّنَةُ اور پھوٹے(بٹے فرقوں میں) جو ہیں، جن کو ملی ہے کتاب، سو جب آ چکی ان کو کھلی بات، |
4 |
|
وَمَآ أُمِرُوٓاْ إِلَّا لِيَعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مُخۡلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ حُنَفَآءَ اور ان کو حکم یہی ہوا کہ عبادت کریں اﷲ کی،نری (خالص) کر کر اسکے واسطے بندگی ابراہیم کی راہ پر ، وَيُقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُواْ ٱلزَّكَوٰةَۚ اور کھڑی کریں نماز، اور دیں زکوٰۃ، وَذَٲلِكَ دِينُ ٱلۡقَيِّمَةِ اور یہ ہے راہ مضبوط لوگوں کی۔ |
5 |
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَـٰبِ وَٱلۡمُشۡرِكِينَ فِى نَارِ جَهَنَّمَ ۚ وہ جو منکرہوئے کتاب والے اور شریک والے (مشرک) ، دوزخ کی آگ میں، خَـٰلِدِينَ فِيہَآۚ سدا رہیں اس میں۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمۡ شَرُّ ٱلۡبَرِيَّةِ وہ لوگ ہیں بدتر سب خلق (مخلوق) کے۔ |
6 |
|
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمۡ خَيۡرُ ٱلۡبَرِيَّةِ وہ لوگ جو یقین لائے اور کئے بھلے کام، وہ لوگ بہتر ہیں سب خلق (مخلوق) کے۔ |
7 |
|
جَزَآؤُهُمۡ عِندَ رَبِّہِمۡ جَنَّـٰتُ عَدۡنٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡہَـٰرُ بدلہ ان کا ان کے رب کے ہاں، باغ ہیں بسنے (سدا رہنے) کے، نیچے بہتی ان کے نہریں، خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدً۬اۖ سدا رہیں ان میں ہمیشہ۔ رَّضِىَ ٱللَّهُ عَنۡہُمۡ وَرَضُواْ عَنۡهُۚ اﷲ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی۔ ذَٲلِكَ لِمَنۡ خَشِىَ رَبَّهُ ۥ یہ ملتا ہے اس کو جو ڈرا اپنے رب سے۔ *********** |
8 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: [email protected] |
|
Visits wef Apr 2024 |
In print
Juzz 30, surahs 78 to 114
You are reading this free. The printed Urdu commentary for this surah is also available.
See this volume on AmazonAs an Amazon Associate we earn from qualifying purchases.
© Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana · Lahore, Pakistan · [email protected]
Lt Col (R) Muhammad Ashraf Javed (Late)
Founder, www.quran4u.com