Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Jinn

Shah Abdul Qadir

For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


قُلۡ أُوحِىَ إِلَىَّ أَنَّهُ ٱسۡتَمَعَ نَفَرٌ۬ مِّنَ ٱلۡجِنِّ

تو کہہ مجھ کو حکم آیا (وحی) کہ سن گئے تھے کتنے لوگ جِنوّں کے،

فَقَالُوٓاْ إِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡءَانًا عَجَبً۬ا  

پھر کہا (انہوں نے) ہم نے سنا ہے (ایک) قرآن عجیب۔

1

يَہۡدِىٓ إِلَى ٱلرُّشۡدِ فَـَٔامَنَّا بِهِۦ‌ۖ

سوجھاتا (دکھاتا) نیک راہ، پھر ہم اس پر یقین لائے۔

وَلَن نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَآ أَحَدً۬ا  

اور ہر گز نہ شریک بنائیں گے اپنے رب کا کسی کو۔

2

وَأَنَّهُ ۥ تَعَـٰلَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا ٱتَّخَذَ صَـٰحِبَةً۬ وَلَا وَلَدً۬ا

اور یہ کہ اونچی ہے شان ہمارے رب کی ، نہیں رکھی اس نے جورو (بیوی) نہ بیٹا۔

3

وَأَنَّهُ ۥ كَانَ يَقُولُ سَفِيہُنَا عَلَى ٱللَّهِ شَطَطً۬ا

اور یہ کہ ہمارا بے وقوف (نادان آدمی) کہتا ہے اﷲ پر بڑھا کر (خلاف) باتیں،

4

وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن تَقُولَ ٱلۡإِنسُ وَٱلۡجِنُّ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبً۬ا

اور یہ کہ ہم کو خیال تھا، کہ نہ بولیں گے انس (انسان) اور جِنّ اﷲ پر جھوٹ۔

5

وَأَنَّهُ ۥ كَانَ رِجَالٌ۬ مِّنَ ٱلۡإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ۬ مِّنَ ٱلۡجِنِّ

اور یہ کہ تھے کتنے مرد آدمیوں (انسانوں) کے پناہ پکڑتے کتنے مردوں کی جِنّوں میں(سے)،

فَزَادُوهُمۡ رَهَقً۬ا  

پھر ان کو بڑھا اور سر چڑھنا (غرور)۔

6

وَأَنَّہُمۡ ظَنُّواْ كَمَا ظَنَنتُمۡ أَن لَّن يَبۡعَثَ ٱللَّهُ أَحَدً۬ا

اور یہ کہ ان کو خیال تھا جیسا تم کو خیال تھا، کہ ہر گز نہ اٹھائے گا اﷲ کسی کو۔

7

وَأَنَّا لَمَسۡنَا ٱلسَّمَآءَ فَوَجَدۡنَـٰهَا مُلِئَتۡ حَرَسً۬ا شَدِيدً۬ا وَشُہُبً۬ا

اور یہ کہ ہم نے ٹٹول ڈالا آسمان کو پھر پایا اس کو بھر رہے اس میں چوکیدار سخت اور انگارے۔

8

وَأَنَّا كُنَّا نَقۡعُدُ مِنۡہَا مَقَـٰعِدَ لِلسَّمۡعِ‌ۖ

اور یہ کہ ہم بیٹھے تھے آسمان کے ٹھکانوں میں سُننے کو۔

فَمَن يَسۡتَمِعِ ٱلۡأَنَ يَجِدۡ لَهُ ۥ شِہَابً۬ا رَّصَدً۬ا  

پھر جو کوئی اب سننے پائے اپنے واسطے ایک انگارہ (شہابِ ثاقب) گھات میں۔

9

وَأَنَّا لَا نَدۡرِىٓ أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِى ٱلۡأَرۡضِ

اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ کچھ برا ارادہ ٹھہرا ہے زمین کےرہنے والوں پر

أَمۡ أَرَادَ بِہِمۡ رَبُّہُمۡ رَشَدً۬ا 

یا چاہا ان کے حق میں اس کے رب نے راہ پر لانا

10

وَأَنَّا مِنَّا ٱلصَّـٰلِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٲلِكَ‌ۖ

اور یہ کہ کئی ہم میں نیک ہیں ، اور کوئی اس کے سوا۔

كُنَّا طَرَآٮِٕقَ قِدَدً۬ا  

ہم تھے کئی راہ پر پھٹ (بٹ) رہے۔

11

وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن نُّعۡجِزَ ٱللَّهَ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَلَن نُّعۡجِزَهُ ۥ هَرَبً۬ا  

اور یہ کہ ہمارے خیال میں آیاہم چیر (بڑھ) نہ جائیں گے اﷲ سے زمین میں،اور نہ تھکا دیں گے اس کو بھاگ کر،

12

وَأَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا ٱلۡهُدَىٰٓ ءَامَنَّا بِهِۦ‌ۖ

اور یہ کہ جب ہم نے سنی راہ کی بات ، ہم نے اس کو مانا۔

فَمَن يُؤۡمِنۢ بِرَبِّهِۦ فَلَا يَخَافُ بَخۡسً۬ا وَلَا رَهَقً۬ا  

پھر جو کوئی یقین لائے اپنے رب پر، سو نہ ڈرے گا نقصان سے اور نہ زبردستی سے۔

13

وَأَنَّا مِنَّا ٱلۡمُسۡلِمُونَ وَمِنَّا ٱلۡقَـٰسِطُونَ‌ۖ

اور یہ کہ کوئی ہم میں حکم بردار ہیں اور کوئی بے انصاف۔

فَمَنۡ أَسۡلَمَ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ تَحَرَّوۡاْ رَشَدً۬ا  

سو جو حکم میں آئے، سو انہوں نے اٹکلی (ڈھونڈ لی) نیک راہ۔

14

وَأَمَّا ٱلۡقَـٰسِطُونَ فَكَانُواْ لِجَهَنَّمَ حَطَبً۬ا

اور جو بے انصاف ہیں، وہ ہوئے دوزخ کا ایندھن۔

15

وَأَلَّوِ ٱسۡتَقَـٰمُواْ عَلَى ٱلطَّرِيقَةِ لَأَسۡقَيۡنَـٰهُم مَّآءً غَدَقً۬ا

اور یہ حکم آیا ، کہ اگر لوگ سیدھے رہتے راہ پر، تو ہم پلاتے ان کو پانی پھر کر(سیراب کر دیتے)۔

16

لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيهِ‌ۚ

 تا کہ ان کو جانچیں اس میں۔

وَمَن يُعۡرِضۡ عَن ذِكۡرِ رَبِّهِۦ يَسۡلُكۡهُ عَذَابً۬ا صَعَدً۬ا  

اور جو کوئی منہ موڑے اپنے رب کی یاد سے ،وہ پیٹھا دیوے(مبتلا کر دے) اس کو چڑھتے (سخت) عذاب میں۔

17

وَأَنَّ ٱلۡمَسَـٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدۡعُواْ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدً۬ا

اور یہ کہ سجدے کے ہاتھ پاؤں حق اﷲ کا ہے، سو مت پکارو اﷲ کے ساتھ کسی کو۔

18

وَأَنَّهُ ۥ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ ٱللَّهِ يَدۡعُوهُ كَادُواْ يَكُونُونَ عَلَيۡهِ لِبَدً۬ا

اور یہ کہ جب کھڑا ہوا اﷲ کا بندہ اس کو پکارتا، لوگ ہونے لگتے ہیں اس پر ٹھٹھ (ہجوم)۔

19

قُلۡ إِنَّمَآ أَدۡعُواْ رَبِّى وَلَآ أُشۡرِكُ بِهِۦۤ أَحَدً۬ا

تو کہہ، میں تو یہی پکارتا ہوں اپنے رب کو، اور شریک نہیں کرتا اس کا کسی کو۔

20

قُلۡ إِنِّى لَآ أَمۡلِكُ لَكُمۡ ضَرًّ۬ا وَلَا رَشَدً۬ا

تو کہہ میرے ہاتھ نہیں تمہارا برا اور نہ راہ پر لانا۔

21

قُلۡ إِنِّى لَن يُجِيرَنِى مِنَ ٱللَّهِ أَحَدٌ۬ وَلَنۡ أَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلۡتَحَدًا

تو کہہ، مجھ کو نہ بچائے گا اﷲ کے ہاتھ سے کوئی،اور نہ پاؤں گا اس کے سوا کہیں سرک (چھپ) رہنے کو جگہ۔

22

إِلَّا بَلَـٰغً۬ا مِّنَ ٱللَّهِ وَرِسَـٰلَـٰتِهِۦ‌ۚ

 مگر پہنچانا ہے اﷲ کی طرف سے، اور اس کے پیغام دینے۔

وَمَن يَعۡصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ فَإِنَّ لَهُ ۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدًا

اور جو کوئی حکم نہ مانے اﷲ کا اور اس کے رسول کا، سو اس کے لئے آگ ہے دوزخ کی،رہا کریں اس میں ہمیشہ۔

23

حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوۡاْ مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعۡلَمُونَ مَنۡ أَضۡعَفُ نَاصِرً۬ا وَأَقَلُّ عَدَدً۬ا

یہاں تک کہ جب دیکھیں گے جو ان سے وعدہ ہوا،تب جان لیں گے کس کی مدد کمزور ہے، اور (کون) گنتی میں تھوڑے

24

قُلۡ إِنۡ أَدۡرِىٓ أَقَرِيبٌ۬ مَّا تُوعَدُونَ أَمۡ يَجۡعَلُ لَهُ ۥ رَبِّىٓ أَمَدًا

تو کہہ، میں نہیں جانتا، کہ نزدیک ہے جس چیزکا تم سے وعدہ ہے،یا کر دے اس کو میرا رب ایک مُدت کی حد۔

25

عَـٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ فَلَا يُظۡهِرُ عَلَىٰ غَيۡبِهِۦۤ أَحَدًا

جاننے والے بھید کا، سو نہیں خبر دیتا اپنے بھید کی کسی کو۔

26

إِلَّا مَنِ ٱرۡتَضَىٰ مِن رَّسُولٍ۬ فَإِنَّهُ ۥ يَسۡلُكُ مِنۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهِۦ رَصَدً۬ا

 مگر جو پسند کر لیا کوئی رسول، تو وہ چلاتا ہے اس کے آگے اور پیچھے چوکیدار،

27

لِّيَعۡلَمَ أَن قَدۡ أَبۡلَغُواْ رِسَـٰلَـٰتِ رَبِّہِمۡ

تا (کہ) جانے کہ انہوں نے پہنچائے پیغام اپنے رب کے،

وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيۡہِمۡ وَأَحۡصَىٰ كُلَّ شَىۡءٍ عَدَدَۢا

اور قابو میں رکھا ہے جو ان کے پاس ہے، اور گِن لی ہے ہر چیز کی گنتی۔

***********

28


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Enail: cmaj37@gmail.com

Visits wef Apr 2024

web counter