Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al TaghabunShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِۖ پاکی بولتا (تسبیح کر رہا) ہے اﷲ کی جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں، لَهُ ٱلۡمُلۡكُ وَلَهُ ٱلۡحَمۡدُۖ اسی کا راج ہے اور اسی کو تعریف ہے۔ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ قَدِيرٌ اور وہ ہر چیز کر سکتا ہے۔ |
1 |
هُوَ ٱلَّذِى خَلَقَكُمۡ فَمِنكُمۡ ڪَافِرٌ۬ وَمِنكُم مُّؤۡمِنٌ۬ۚ وہی ہے جس نے تم کو بنایا، پھر کوئی تم میں منکر ہے اور کوئی تم میں ایماندار۔ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٌ اور اﷲ جو کرتے ہو دیکھتا ہے۔ |
2 |
خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ وَصَوَّرَكُمۡ فَأَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۖ بنائے آسمان اور زمین تدبیر سے، اور صورت کھینچی تمہاری،پھر اچھی بنائی تمہاری صورت، وَإِلَيۡهِ ٱلۡمَصِيرُ اور اسی طرف پھر (لوٹ) جانا ہے۔ |
3 |
يَعۡلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں، وَيَعۡلَمُ مَا تُسِرُّونَ وَمَا تُعۡلِنُونَۚ اور جانتا ہے جو چھپاتے ہو اور جو کھولتے ہو۔ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ اور اﷲ کو معلوم ہے جیوں (دلوں) کی بات۔ |
4 |
أَلَمۡ يَأۡتِكُمۡ نَبَؤُاْ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَبۡلُ کیا پہنچا نہیں تم کو احوال ان لوگوں کا، جو منکر ہو چکے ہیں پہلے۔ فَذَاقُواْ وَبَالَ أَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٌ۬ پھر چکھی سزا اپنے کام کی، اور ان کو دکھ کی مار (عذاب) ہے۔ |
5 |
ذَٲلِكَ بِأَنَّهُ ۥ كَانَت تَّأۡتِيہِمۡ رُسُلُهُم بِٱلۡبَيِّنَـٰتِ فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٌ۬ يَہۡدُونَنَا یہ اس پر کہ لاتے تھے ان پاس ان کے رسول نشانیاں، پھر کہتے،کیا آدمی ہم کو راہ سوجھائیں (دکھائیں) گے؟ فَكَفَرُواْ وَتَوَلَّواْۚ پھر منکر ہوئے اور منہ موڑا وَّٱسۡتَغۡنَى ٱللَّهُۚ اور اﷲ نے بے پروائی کی۔ وَٱللَّهُ غَنِىٌّ حَمِيدٌ۬ اور اﷲ بے پرواہ ہے سب خوبیوں سراہا۔ |
6 |
زَعَمَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَن لَّن يُبۡعَثُواْۚ دعوٰے کرتے ہیں منکر کہ ہر گز ان کو اُٹھانا نہیں۔ قُلۡ بَلَىٰ وَرَبِّى لَتُبۡعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلۡتُمۡۚ تو کہو، کیوں نہیں! قسم ہے میرے رب کی! تم کو بیشک اٹھانا ہے، پھر تم کو جتانا ہے جو تم نے کیا، وَذَٲلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٌ۬ اور یہ اﷲ پر آسان ہے۔ |
7 |
فَـَٔامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلنُّورِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلۡنَاۚ سو ایمان لاؤ اﷲ پر اور اس کے رسول پر اور اس نور پر جو ہم نے اُتارا۔ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرٌ۬ اور اﷲ کو تمہارے کام کی خبر ہے۔ |
8 |
يَوۡمَ يَجۡمَعُكُمۡ لِيَوۡمِ ٱلۡجَمۡعِۖ جس دن تم کو اکھٹا کرے گا جمع ہونے کے دن، ذَٲلِكَ يَوۡمُ ٱلتَّغَابُنِۗ وہ دن ہے ہار جیت کا۔ وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ وَيَعۡمَلۡ صَـٰلِحً۬ا يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّـَٔاتِهِۦ اور جو کوئی یقین لائے اﷲ پر اور کرے کام بھلا، اُتارے اس سے اس کی برائیاں، وَيُدۡخِلۡهُ جَنَّـٰتٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدً۬اۚ اور داخل کر ے اس کو باغوں میں جن کے نیچے بہتی ندیاں،رہا کریں اس میں ہمیشہ۔ ذَٲلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ یہی ہے بڑی مراد ملنی۔ |
9 |
وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَڪَذَّبُواْ بِـَٔايَـٰتِنَآ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَصۡحَـٰبُ ٱلنَّارِخَـٰلِدِينَ فِيہَاۖ اور جو منکر ہوئے اور جھٹلائیں ہماری آیتیں، وہ ہیں دوزخ والے،رہا کریں اس میں۔ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ اور بری جگہ پہنچے۔ |
10 |
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۗ نہیں پڑتی کوئی تکلیف بن حکم اﷲ کے، وَمَن يُؤۡمِنۢ بِٱللَّهِ يَہۡدِ قَلۡبَهُ ۥۚ اور جو کوئی یقین لائے اﷲ پر، راہ بتا دے اس کے دل کو۔ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمٌ۬ اور اﷲ کو ہر چیز معلوم ہے۔ |
11 |
وَأَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَۚ اور حکم مانو اﷲ کا، اور حکم مانو رسول کا۔ فَإِن تَوَلَّيۡتُمۡ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا ٱلۡبَلَـٰغُ ٱلۡمُبِينُ پھر اگر تم منہ موڑو تو ہمارے رسول کا کام یہی ہے پہنچا دینا کھول کر۔ |
12 |
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَۚ اﷲ! اس بن کسی کی بندگی نہیں۔ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَڪَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ اور اﷲ پر چاہیئے بھروسا کریں ایمان والے۔ |
13 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِنَّ مِنۡ أَزۡوَٲجِكُمۡ وَأَوۡلَـٰدِڪُمۡ عَدُوًّ۬ا لَّڪُمۡ فَٱحۡذَرُوهُمۡۚ اے ایمان والو!بعضی تمہاری جورویں (بیویاں) اور اولاد دشمن ہیں تمہارے، سو ان سے بچتے رہو۔ وَإِن تَعۡفُواْ وَتَصۡفَحُواْ وَتَغۡفِرُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ اور اگر معاف کرو اور درگذر کرو اور بخشو تو اﷲ ہے بخشنے والا مہربان۔ |
14 |
إِنَّمَآ أَمۡوَٲلُكُمۡ وَأَوۡلَـٰدُكُمۡ فِتۡنَةٌ۬ۚ تمہارے مال اور اولاد یہی ہیں جانچنے کو۔ وَٱللَّهُ عِندَهُ ۥۤ أَجۡرٌ عَظِيمٌ۬ اور اﷲ جو ہے اس کے پاس ہے نیگ (اجر) بڑا۔ |
15 |
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ مَا ٱسۡتَطَعۡتُمۡ وَٱسۡمَعُواْ وَأَطِيعُواْ وَأَنفِقُواْ خَيۡرً۬ا لِّأَنفُسِڪُمۡۗ سو ڈرو اﷲ سے جہاں تک (ڈر) سکو۔ اور سنو اور مانو، اور خرچ کرو اپنے بھلے کو۔ وَمَن يُوقَ شُحَّ نَفۡسِهِۦ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ اور جس کو بچا دیا اپنے جی کے لالچ سے، سو وہ لوگ وہی مراد کو پہنچے۔ |
16 |
إِن تُقۡرِضُواْ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنً۬ا يُضَـٰعِفۡهُ لَكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَكُمۡۚ اگر قرض دو اﷲ کو اچھی طرح قرض دینا، وہ دونا کر دےگا تم کو، اور تم کو بخشے۔ وَٱللَّهُ شَكُورٌ حَلِيمٌ اور اﷲ قدردان ہے تحمل والا۔ |
17 |
عَـٰلِمُ ٱلۡغَيۡبِ وَٱلشَّہَـٰدَةِ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ جاننے والا چھپے اور کھلے کا، زبردست حکمت والا۔ *********** |
18 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |