Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al NamlShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
طسٓۚ طا۔ سین۔ تِلۡكَ ءَايَـٰتُ ٱلۡقُرۡءَانِ وَڪِتَابٍ۬ مُّبِينٍ یہ آیتیں ہیں قرآن اور کھلی (واضح) کتاب کی۔ |
1 |
هُدً۬ى وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُؤۡمِنِينَ سوجھ(ہدایت) اور خوشخبری ایمان والوں کو۔ |
2 |
ٱلَّذِينَ يُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤۡتُونَ ٱلزَّڪَوٰةَ وَهُم بِٱلۡأَخِرَةِ هُمۡ يُوقِنُونَ جو کھڑی رکھتے (قائم کرتے) ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ، اور وہ پچھلا گھر (آخرت) یقین جانتے ہیں۔ |
3 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأَخِرَةِ زَيَّنَّا لَهُمۡ أَعۡمَـٰلَهُمۡ فَهُمۡ يَعۡمَهُونَ جو لوگ نہیں مانتے آخرت کو، اُن کو بھلے دکھائے ہیں ہم نے اُن کے کام، سو وہ بہکے۔ |
4 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ لَهُمۡ سُوٓءُ ٱلۡعَذَابِ وَهُمۡ فِى ٱلۡأَخِرَةِ هُمُ ٱلۡأَخۡسَرُونَ وہی ہیں جنکو بُری طرح کی مار ہے، اور آخرت میں وہی ہیں خراب۔ |
5 |
وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى ٱلۡقُرۡءَانَ مِن لَّدُنۡ حَكِيمٍ عَلِيمٍ اور تجھ کو تو قرآن ملتا ہے ایک حکمت والے خبردار سے۔ |
6 |
إِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهۡلِهِۦۤ إِنِّىٓ ءَانَسۡتُ نَارً۬ا جب کہا موسیٰ نے اپنے گھر والوں کو، میں نے دیکھی ہے ایک آگ، سَـَٔاتِيكُم مِّنۡہَا بِخَبَرٍ أَوۡ ءَاتِيكُم بِشِہَابٍ۬ قَبَسٍ۬ لَّعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُونَ اب لاتا ہوں تمہارے پاس وہاں سے کچھ خبر،یا لاتا ہوں انگارا سُلگا کر، شاید تم تاپو۔ |
7 |
فَلَمَّا جَآءَهَا نُودِىَ أَنۢ بُورِكَ مَن فِى ٱلنَّارِ وَمَنۡ حَوۡلَهَا پھر جب پہنچا اس پاس، آواز ہوئی، کہ برکت رکھتا ہے جو کوئی آگ میں ہے اور جو کوئی اسکے آس پاس ہے، وَسُبۡحَـٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ اور پاک ہے ذات اﷲ کی جو صاحب سارے جہان کا۔ |
8 |
يَـٰمُوسَىٰٓ إِنَّهُ ۥۤ أَنَا ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ اے موسیٰ! وہ میں اﷲ ہوں زبردست حکمتوں والا۔ |
9 |
وَأَلۡقِ عَصَاكَۚ اور ڈال دے لاٹھی اپنی۔ فَلَمَّا رَءَاهَا تَہۡتَزُّ كَأَنَّہَا جَآنٌّ۬ وَلَّىٰ مُدۡبِرً۬ا وَلَمۡ يُعَقِّبۡۚ پھر جب دیکھا اس کو پھن پھناتے جیسے سانپ کی سٹک، پھرا پیٹھ دے کر اور پیچھے نہ دیکھا۔ يَـٰمُوسَىٰ لَا تَخَفۡ إِنِّى لَا يَخَافُ لَدَىَّ ٱلۡمُرۡسَلُونَ اے موسیٰ! ڈر نہ کھا، میں جو ہوں میرے پاس نہیں ڈرتے رسول۔ |
10 |
إِلَّا مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسۡنَۢا بَعۡدَ سُوٓءٍ۬ فَإِنِّى غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬ مگر جس نے زیادتی کی، پھر بدل کر نیکی کی بُرائی کے پیچھے، تو میں بخشنے والا مہربان ہوں۔ |
11 |
وَأَدۡخِلۡ يَدَكَ فِى جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٍ۬ۖ اور ڈال ہاتھ اپنا اپنے گریبان میں، کہ نکلے چِٹا (سفید) ، نہ کچھ برائی سے۔ فِى تِسۡعِ ءَايَـٰتٍ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَقَوۡمِهِۦۤۚ یہ مل کر نو نشانیاں فرعون اور اسکی قوم کی طرف۔ إِنَّہُمۡ كَانُواْ قَوۡمً۬ا فَـٰسِقِينَ بیشک وہ تھے لوگ بے حکم۔ |
12 |
فَلَمَّا جَآءَتۡہُمۡ ءَايَـٰتُنَا مُبۡصِرَةً۬ قَالُواْ هَـٰذَا سِحۡرٌ۬ مُّبِينٌ۬ پھر جب پہنچیں اُن پاس ہماری نشانیاں سمجھانے کو بولے، یہ جادو ہے صریح(کھلا) ۔ |
13 |
وَجَحَدُواْ بِہَا وَٱسۡتَيۡقَنَتۡهَآ أَنفُسُہُمۡ ظُلۡمً۬ا وَعُلُوًّ۬اۚ اور ان سے منکر ہو گئے، اور ان کو یقین جان چکے تھے اپنے جی میں بے انصافی اور غرور سے۔ فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلۡمُفۡسِدِينَ سو دیکھ، کیسا ہوا آخر بگاڑنے والوں کا؟ |
14 |
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا دَاوُ ۥدَ وَسُلَيۡمَـٰنَ عِلۡمً۬اۖ اور ہم نے دیا داؤد اور سلیمان کو ایک علم۔ وَقَالَا ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى فَضَّلَنَا عَلَىٰ كَثِيرٍ۬ مِّنۡ عِبَادِهِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ اور بولے شکر اﷲ کا جس نے ہم کو بڑھایا اپنے بہت بندوں ایمان والوں پر۔ |
15 |
وَوَرِثَ سُلَيۡمَـٰنُ دَاوُ ۥدَۖ اور وارث ہوا سلیمان داؤد کا، وَقَالَ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ عُلِّمۡنَا مَنطِقَ ٱلطَّيۡرِ وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَىۡءٍۖ اور بولا، لوگو! ہم کو سکھائی ہے بولی اُڑتے جانوروں کی، اور دیا ہم کو ہر چیز میں سے۔ إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَضۡلُ ٱلۡمُبِينُ بیشک یہی ہے بڑائی صریح (نمایاں فضل) ۔ |
16 |
وَحُشِرَ لِسُلَيۡمَـٰنَ جُنُودُهُ ۥ مِنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ وَٱلطَّيۡرِ فَهُمۡ يُوزَعُونَ اور جمع کئے سلیمان کے پاس اس کے لشکر، جن اور انسان اور اڑتے جانور،پھر ان کی مثلیں بٹیں(صف بندی کی گئی) ۔ |
17 |
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَتَوۡاْ عَلَىٰ وَادِ ٱلنَّمۡلِ قَالَتۡ نَمۡلَةٌ۬ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلنَّمۡلُ ٱدۡخُلُواْ مَسَـٰكِنَڪُمۡ یہاں تک کہ جب پہنچے چیونٹیوں کے میدان پر، کہا، ایک چیونٹی نے، اے چیونٹیو! گھس جاؤ اپنے گھروں میں۔ لَا يَحۡطِمَنَّكُمۡ سُلَيۡمَـٰنُ وَجُنُودُهُ ۥ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ نہ پیس ڈالے تم کو سلیمان اور اُسکے لشکر، اور ان کو خبر نہ ہو۔ |
18 |
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكً۬ا مِّن قَوۡلِهَا پھر مسکرا کر ہنس پڑا اُس کی بات سے۔ وَقَالَ رَبِّ أَوۡزِعۡنِىٓ أَنۡ أَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ ٱلَّتِىٓ أَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ وَعَلَىٰ وَٲلِدَىَّ اور بولا،اے رب! میری قسمت میں دے کہ شکر کروں تیرے احسان کا جو تو نے کیا مجھ پر اور میرے ماں باپ پر، وَأَنۡ أَعۡمَلَ صَـٰلِحً۬ا تَرۡضَٮٰهُ اور یہ کہ کروں کام نیک جو تو پسند کرے وَأَدۡخِلۡنِى بِرَحۡمَتِكَ فِى عِبَادِكَ ٱلصَّـٰلِحِينَ اور ملا لے مجھ کو اپنی مہر (رحمت) سے اپنے نیک بندوں میں۔ |
19 |
وَتَفَقَّدَ ٱلطَّيۡرَ فَقَالَ مَا لِىَ لَآ أَرَى ٱلۡهُدۡهُدَ اور خبر لی اُڑتے جانوروں کی، تو کہا، کیا ہے جو میں نہیں دیکھتا ہُد ہُد کو؟ أَمۡ ڪَانَ مِنَ ٱلۡغَآٮِٕبِينَ یا ہو رہا وہ غائب۔ |
20 |
لَأُعَذِّبَنَّهُ ۥ عَذَابً۬ا شَدِيدًا أَوۡ لَأَاْذۡبَحَنَّهُ ۥۤ اس کو مار دوں گا زور کی یا ذبح کر ڈالوں گا ، أَوۡ لَيَأۡتِيَنِّى بِسُلۡطَـٰنٍ۬ مُّبِينٍ۬ یا لائے میرے پاس کوئی سند صریح(معقول وجہ) ۔ |
21 |
فَمَكَثَ غَيۡرَ بَعِيدٍ۬ فَقَالَ أَحَطتُ بِمَا لَمۡ تُحِطۡ بِهِۦ پھر بہت دیر نہ کی کہ آکر کہا، میں لے آیا خبر ایک چیز کی کہ تجھ کو اس کی خبر نہ تھی، وَجِئۡتُكَ مِن سَبَإِۭ بِنَبَإٍ۬ يَقِينٍ اور آیا ہوں تیرے پاس سبا سے ایک خبر لے کر۔ |
22 |
إِنِّى وَجَدتُّ ٱمۡرَأَةً۬ تَمۡلِڪُهُمۡ تحقیق میں نے پائی ایک عورت اُن کے راج پر، وَأُوتِيَتۡ مِن ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ وَلَهَا عَرۡشٌ عَظِيمٌ۬ اور اس کو سب چیز ملی ہے، اور اس کا ایک تخت ہے بڑا۔ |
23 |
وَجَدتُّهَا وَقَوۡمَهَا يَسۡجُدُونَ لِلشَّمۡسِ مِن دُونِ ٱللَّهِ میں نے پایا کہ وہ اور اسکی قوم سجدہ کرتے ہیں سورج کو اﷲ کے سِوا، وَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَـٰنُ أَعۡمَـٰلَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّبِيلِ فَهُمۡ لَا يَهۡتَدُونَ اور بھلے دکھائے ہیں ان کو شیطان نے اُن کے کام، پھر روکا ہے اُن کو راہ سے، سو وہ راہ نہیں پاتے۔ |
24 |
أَلَّا يَسۡجُدُواْ لِلَّهِ ٱلَّذِى يُخۡرِجُ ٱلۡخَبۡءَ فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ کیوں نہ سجدہ کریں اﷲ کوجو نکالتا ہے چھپی چیز آسمانوں میں اور زمین میں، وَيَعۡلَمُ مَا تُخۡفُونَ وَمَا تُعۡلِنُونَ اور جانتا ہے جو چھپاتے ہو اور جو کھولتے ہو۔ |
25 |
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡعَظِيمِ اﷲ ہے! کسی کی بندگی نہیں اُسکے سوا صاحب تخت بڑے کا۔ (سجدہ) |
26 |
قَالَ سَنَنظُرُ أَصَدَقۡتَ أَمۡ كُنتَ مِنَ ٱلۡكَـٰذِبِينَ کہا ہم دیکھیں گے تُو نے سچ کہا یا تُو جھوٹا ہے۔ |
27 |
ٱذۡهَب بِّكِتَـٰبِى هَـٰذَا فَأَلۡقِهۡ إِلَيۡہِمۡ لے جا میرا یہ خط اور ڈال دے اُن کی طرف، ثُمَّ تَوَلَّ عَنۡہُمۡ فَٱنظُرۡ مَاذَا يَرۡجِعُونَ پھر اُن پاس سے ہٹ آ،پھر دیکھ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔ |
28 |
قَالَتۡ يَـٰٓأَيُّہَا ٱلۡمَلَؤُاْ إِنِّىٓ أُلۡقِىَ إِلَىَّ كِتَـٰبٌ۬ كَرِيمٌ کہنے لگی، اے دربار والو! میرے پاس ڈال دیا ہے ایک خط عزّت کا۔ |
29 |
إِنَّهُ ۥ مِن سُلَيۡمَـٰنَ وَإِنَّهُ ۥ وہ خط ہے سلیمان کی طرف سے اور وہ ہے بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا۔ |
30 |
أَلَّا تَعۡلُواْ عَلَىَّ وَأۡتُونِى مُسۡلِمِينَ کہ زور نہ کرو میرے مقابل، اور چلے آؤ حکم بردار ہو کر۔ |
31 |
قَالَتۡ يَـٰٓأَيُّہَا ٱلۡمَلَؤُاْ أَفۡتُونِى فِىٓ أَمۡرِى کہنے لگی، اے دربار والو! مشورہ دو مجھ کو میرے کام کا۔ مَا ڪُنتُ قَاطِعَةً أَمۡرًا حَتَّىٰ تَشۡہَدُونِ میں مقرر نہیں کرتی کوئی کام، جب تک تم حاضر نہ ہو۔ |
32 |
قَالُواْ نَحۡنُ أُوْلُواْ قُوَّةٍ۬ وَأُوْلُواْ بَأۡسٍ۬ شَدِيدٍ۬ وہ بولے ہم لوگ زورآور ہیں اور سخت لڑائی والے۔ وَٱلۡأَمۡرُ إِلَيۡكِ فَٱنظُرِى مَاذَا تَأۡمُرِينَ اور کام تیرے اختیار ہے، سو تو دیکھ لے جو حکم کرے۔ |
33 |
قَالَتۡ إِنَّ ٱلۡمُلُوكَ إِذَا دَخَلُواْ قَرۡيَةً أَفۡسَدُوهَا وَجَعَلُوٓاْ أَعِزَّةَ أَهۡلِهَآ أَذِلَّةً۬ۖ کہنے لگی، بادشاہ جب پیٹھیں (گھسیں) کسی بستی میں، اسکو خراب کریں اور کر ڈالیں وہاں کے سرداروں کو بے عزت۔ وَكَذَٲلِكَ يَفۡعَلُونَ اور یہی کچھ کریں گے۔ |
34 |
وَإِنِّى مُرۡسِلَةٌ إِلَيۡہِم بِهَدِيَّةٍ۬ فَنَاظِرَةُۢ بِمَ يَرۡجِعُ ٱلۡمُرۡسَلُونَ اور میں بھیجتی ہوں ان کی طرف کچھ تحفہ، پھر دیکھتی ہوں کیا جواب لے کر پھرتے (واپس آتے) ہیں بھیجے ہوئے۔ |
35 |
فَلَمَّا جَآءَ سُلَيۡمَـٰنَ قَالَ أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ۬ پھر جب پہنچا سلیمان پاس، بولا کیا تم میری رفاقت کرتے ہو مال سے؟ فَمَآ ءَاتَٮٰنِۦَ ٱللَّهُ خَيۡرٌ۬ مِّمَّآ ءَاتَٮٰكُم سو جو اﷲ نے مجھ کو دیا ہے بہتر ہے اس سے جو تم کو دیا۔ بَلۡ أَنتُم بِہَدِيَّتِكُمۡ تَفۡرَحُونَ نہیں، تم اپنے تحفہ سے خوش رہو۔ |
36 |
ٱرۡجِعۡ إِلَيۡہِمۡ پھر (واپس) جا اُن کے پاس، فَلَنَأۡتِيَنَّهُم بِجُنُودٍ۬ لَّا قِبَلَ لَهُم بِہَا اب ہم پہنچے ہیں ان پر ساتھ لشکروں کے، جن کا سامنا نہ ہو سکے اُن سے، وَلَنُخۡرِجَنَّہُم مِّنۡہَآ أَذِلَّةً۬ وَهُمۡ صَـٰغِرُونَ اور نکال دیں گے ان کو وہاں سے بے عزت کر کر، اور وہ خوار ہوں گے۔ |
37 |
قَالَ يَـٰٓأَيُّہَا ٱلۡمَلَؤُاْأَيُّكُمۡ يَأۡتِينِى بِعَرۡشِہَا قَبۡلَ أَن يَأۡتُونِى مُسۡلِمِينَ بولا، اے دربار والو! تم میں کوئی ہے کہ لے آئے میرے پاس اُسکا تخت، پہلے اس سے کہ آئیں میرے پاس حکم بردار ہو کر۔ |
38 |
قَالَ عِفۡرِيتٌ۬ مِّنَ ٱلۡجِنِّ أَنَا۟ ءَاتِيكَ بِهِۦ قَبۡلَ أَن تَقُومَ مِن مَّقَامِكَۖ بولا، ایک راکس (قوی ہیکل) جنوں میں سے، میں لا دیتا ہوں وہ تجھ کو، پہلے اس سے کہ تُو اُٹھے اپنی جگہ سے۔ وَإِنِّى عَلَيۡهِ لَقَوِىٌّ أَمِينٌ۬ اور میں اس کے زور کا ہوں معتبر۔ |
39 |
قَالَ ٱلَّذِى عِندَهُ ۥ عِلۡمٌ۬ مِّنَ ٱلۡكِتَـٰبِ بولا وہ شخص جس کے پاس تھا ایک علم کتاب کا، أَنَا۟ ءَاتِيكَ بِهِۦ قَبۡلَ أَن يَرۡتَدَّ إِلَيۡكَ طَرۡفُكَۚ میں لا دیتا ہوں تجھ کو وہ پہلے اس سے کہ پھر آئے تیری طرف تیری آنکھ(کہ تُو پلک جھپکے) ۔ فَلَمَّا رَءَاهُ مُسۡتَقِرًّا عِندَهُ ۥ قَالَ پھر جب دیکھا وہ دھرا (رکھا ہوا) اپنے پاس کہا، هَـٰذَا مِن فَضۡلِ رَبِّى لِيَبۡلُوَنِىٓ ءَأَشۡكُرُ أَمۡ أَكۡفُرُۖ یہ میرے رب کے فضل سے، میرے جانچنے کو، کہ میں شکر کرتا ہوں یا نا شکری۔ وَمَن شَكَرَ فَإِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهِۦۖ اور جو کوئی شکر کرے اپنے واسطے۔ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ رَبِّى غَنِىٌّ۬ كَرِيمٌ۬ اور جو کوئی نا شکری کرے، سو میرا رب بے پرواہ ہے نیک ذات۔ |
40 |
قَالَ نَكِّرُواْ لَهَا عَرۡشَہَا کہا، رُوپ بدل دکھاؤ اس عورت کو اس کے تخت کا ، نَنظُرۡ أَتَہۡتَدِىٓ أَمۡ تَكُونُ مِنَ ٱلَّذِينَ لَا يَہۡتَدُونَ ہم دیکھیں سوجھ پاتی ہے، یا اُن لوگوں میں ہوتی ہے جن کو سوجھ نہیں۔ |
41 |
فَلَمَّا جَآءَتۡ قِيلَ أَهَـٰكَذَا عَرۡشُكِۖ پھر جب آ پہنچی، کسی نے کہا، کیا ایسا ہی ہے تیرا تخت؟ قَالَتۡ كَأَنَّهُ ۥ هُوَۚ بولی، یہ وہی ہے، وَأُوتِينَا ٱلۡعِلۡمَ مِن قَبۡلِهَا وَكُنَّا مُسۡلِمِينَ اور ہم کو معلوم ہو چکا آگے سے، اور ہم ہو چکے حکم بردار۔ |
42 |
وَصَدَّهَا مَا كَانَت تَّعۡبُدُ مِن دُونِ ٱللَّهِۖ اور بند کیا اس کو ان چیزوں سے جو پوجتی تھی اﷲ کے سوا، إِنَّہَا كَانَتۡ مِن قَوۡمٍ۬ كَـٰفِرِينَ البتہ وہ تھی منکر لوگوں میں۔ |
43 |
قِيلَ لَهَا ٱدۡخُلِى ٱلصَّرۡحَۖ کسی نے کہا اس عورت کو، اندر چل محل میں۔ فَلَمَّا رَأَتۡهُ حَسِبَتۡهُ لُجَّةً۬ وَكَشَفَتۡ عَن سَاقَيۡهَاۚ پھر جب دیکھا اس کو، خیال کیا وہ پانی ہے کھڑا، اور کھولیں اپنی پنڈلیاں۔ قَالَ إِنَّهُ ۥ صَرۡحٌ۬ مُّمَرَّدٌ۬ مِّن قَوَارِيرَۗ کہا یہ تو ایک محل ہے، جڑے ہوئے اس میں شیشے۔ قَالَتۡ رَبِّ إِنِّى ظَلَمۡتُ نَفۡسِى وَأَسۡلَمۡتُ مَعَ سُلَيۡمَـٰنَ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ بولی، اے رب! میں نے بُرا کیا ہے اپنی جان کا، اور حکم بردار ہوئی ساتھ سلیمان کے، اﷲ کے آگے جو رب سارے جہان کا۔ |
44 |
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَآ إِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمۡ صَـٰلِحًا أَنِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ اور ہم نے بھیجا تھا ثمود کی طرف ان کا بھائی صالح کہ بندگی کرو اﷲ کی، فَإِذَا هُمۡ فَرِيقَانِ يَخۡتَصِمُونَ پھر وہ تو دو جتھے ہو کر لگے جھگڑنے۔ |
45 |
قَالَ يَـٰقَوۡمِ لِمَ تَسۡتَعۡجِلُونَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبۡلَ ٱلۡحَسَنَةِۖ کہا اے قوم! کیوں شتاب (جلدی) مانگتے ہو بُرائی پہلے بھلائی سے؟ لَوۡلَا تَسۡتَغۡفِرُونَ ٱللَّهَ لَعَلَّڪُمۡ تُرۡحَمُونَ کیوں نہیں گناہ بخشواتے اﷲ سے شاید تم پر رحم ہو۔ |
46 |
قَالُواْ ٱطَّيَّرۡنَا بِكَ وَبِمَن مَّعَكَۚ بولے، ہم نے بد (منحوس) قدم دیکھا تجھ کو اور تیرے ساتھ والوں کو۔ قَالَ طَـٰٓٮِٕرُكُمۡ عِندَ ٱللَّهِۖ کہا، تمہاری بری قسمت اﷲ کے پاس ہے، بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ۬ تُفۡتَنُونَ کوئی نہیں، تم لوگ جانچے جاتے ہو۔ |
47 |
وَكَانَ فِى ٱلۡمَدِينَةِ تِسۡعَةُ رَهۡطٍ۬ يُفۡسِدُونَ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُونَ اور تھے اس شہر میں نو شخص، خرابی کرتے ملک میں، اور سنوار نہ کرتے۔ |
48 |
قَالُواْ تَقَاسَمُواْ بِٱللَّهِ لَنُبَيِّتَنَّهُ ۥ وَأَهۡلَهُ ۥ بولے آپس میں قسم کھاؤ اﷲ کی، مقرر (ضرور) رات کو پڑیں ہم اس پر اور اسکے گھر پر، ثُمَّ لَنَقُولَنَّ لِوَلِيِّهِۦ مَا شَہِدۡنَا مَهۡلِكَ أَهۡلِهِۦ وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ پھر کہہ دیں گے اسکا دعوٰی کرنے والے کو، ہم نے نہیں دیکھا جب تباہ ہوا اسکا گھر،اور ہم بیشک سچ کہتے ہیں۔ |
49 |
وَمَكَرُواْ مَڪۡرً۬ا وَمَكَرۡنَا مَڪۡرً۬ا وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ اور انہوں نے بنایا ایک فریب اور ہم نے بنایا ایک فریب، اور ان کو خبر نہیں۔ |
50 |
فَٱنظُرۡ كَيۡفَ ڪَانَ عَـٰقِبَةُ مَكۡرِهِمۡ پھر دیکھ! کیسا ہوا آخر انکے فریب کا؟ أَنَّا دَمَّرۡنَـٰهُمۡ وَقَوۡمَهُمۡ أَجۡمَعِينَ کہ اکھاڑ مارا ہم نے ان کو اور ان کی قوم کو ساری۔ |
51 |
فَتِلۡكَ بُيُوتُهُمۡ خَاوِيَةَۢ بِمَا ظَلَمُوٓاْۗ سو یہ پڑے ہیں ان کے گھر ڈھے (ویران) ہوئے اُن کے انکار سے۔ إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬ لِّقَوۡمٍ۬ يَعۡلَمُونَ البتہ اس میں نشانی ہے ایک لوگوں کو جو جانتے ہیں۔ |
52 |
وَأَنجَيۡنَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَڪَانُواْ يَتَّقُونَ اور بچا دیا ہم نے ان کو جو یقین لائے تھے، اور بچتے رہے (متقی) تھے۔ |
53 |
وَلُوطًا إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦۤ أَتَأۡتُونَ ٱلۡفَـٰحِشَةَ وَأَنتُمۡ تُبۡصِرُونَ اور لوط کو جب کہا اپنی قوم کو، کیا تم کرتے ہو بے حیائی اور تم دیکھتے ہو۔ |
54 |
أَٮِٕنَّكُمۡ لَتَأۡتُونَ ٱلرِّجَالَ شَہۡوَةً۬ مِّن دُونِ ٱلنِّسَآءِۚ کیا تم دوڑتے ہو مردوں پر للچا کر، عورتیں چھوڑ کر۔ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ۬ تَجۡهَلُونَ کوئی نہیں! تم لوگ بے سمجھ ہو۔ |
55 |
فَمَا ڪَانَ جَوَابَ قَوۡمِهِۦۤ إِلَّآ أَن قَالُوٓاْ أَخۡرِجُوٓاْ ءَالَ لُوطٍ۬ مِّن قَرۡيَتِكُمۡۖ پھر اور جواب نہ تھا اسکی قوم کا، مگر یہی کہ بولے، نکالو لوط کے گھر والوں کو اپنے شہر سے، إِنَّهُمۡ أُنَاسٌ۬ يَتَطَهَّرُونَ یہ لوگ ہیں ستھرے رہا (پاکیزہ رہن) چاہتے۔ |
56 |
فَأَنجَيۡنَـٰهُ وَأَهۡلَهُ ۥۤ إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُ ۥ قَدَّرۡنَـٰهَا مِنَ ٱلۡغَـٰبِرِينَ پھر بچا دیا ہم نے اس کو اور اسکے گھر کو، مگر اسکی عورت، ٹھہرا دیا تھا ہم نے اس کو رہ جانے والوں میں۔ |
57 |
وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرً۬اۖ اور برسایا ہم نے اُن پر برساؤ۔ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ پھر کیا بُرا برساؤ تھا اُن ڈرائے ہوؤں کا۔ |
58 |
قُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ وَسَلَـٰمٌ عَلَىٰ عِبَادِهِ ٱلَّذِينَ ٱصۡطَفَىٰٓۗ تُو کہہ، تعریف ہے اﷲ کو، اور سلام ہے اسکے بندوں پر جنکو اس نے پسند کیا۔ ءَآللَّهُ خَيۡرٌ أَمَّا يُشۡرِكُونَ بھلا اﷲ بہتر یا جن کو وہ شریک کرتے ہیں۔ |
59 |
أَمَّنۡ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضَ بھلا کس نے بنائے آسمان اور زمین؟ وَأَنزَلَ لَڪُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً۬ اور اتار دیا تم کو آسمان سے پانی؟ فَأَنۢبَتۡنَا بِهِۦ حَدَآٮِٕقَ ذَاتَ بَهۡجَةٍ۬ پھر اُگائے ہم نے اس سے باغ رونق کے، مَّا ڪَانَ لَكُمۡ أَن تُنۢبِتُواْ شَجَرَهَآۗ تمہارا کام نہ تھا کہ اُگائے ان کے درخت۔ أَءِلَـٰهٌ۬ مَّعَ ٱللَّهِۚ اب کوئی اور حاکم ہے اﷲ کے ساتھ؟ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ۬ يَعۡدِلُونَ کوئی نہیں! وہ لوگ راہ سے مڑتے ہیں۔ |
60 |
أَمَّن جَعَلَ ٱلۡأَرۡضَ قَرَارً۬ا بھلا کِس نے بنایا زمین کو ٹھہراؤ، وَجَعَلَ خِلَـٰلَهَآ أَنۡهَـٰرً۬ا وَجَعَلَ لَهَا رَوَٲسِىَ اور بنائیں اس کے بیچ ندیاں اور رکھے اس میں بوجھ (پہاڑ)، وَجَعَلَ بَيۡنَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًاۗ اور رکھا دو دریا میں اوٹ۔ أَءِلَـٰهٌ۬ مَّعَ ٱللَّهِۚ اب کوئی حاکم ہے اﷲ کے ساتھ؟ بَلۡ أَڪۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ کوئی نہیں! ان بہتوں کو سمجھ نہیں۔ |
61 |
أَمَّن يُجِيبُ ٱلۡمُضۡطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ ٱلسُّوٓءَ وَيَجۡعَلُڪُمۡ خُلَفَآءَ ٱلۡأَرۡضِۗ بھلا کون پہنچتا ہے پھنسے کی پکار کو جب اس کو پکارتا ہےاور اٹھا دیتا ہے برائی، اور کرتا ہے تم کو نائب زمین پر۔ أَءِلَـٰهٌ۬ مَّعَ ٱللَّهِۚ اب کوئی حاکم ہے اﷲ کے ساتھ؟ قَلِيلاً۬ مَّا تَذَڪَّرُونَ تم سوچ کم کرتے ہو۔ |
62 |
أَمَّن يَهۡدِيڪُمۡ فِى ظُلُمَـٰتِ ٱلۡبَرِّ وَٱلۡبَحۡرِ بھلا کون راہ بتاتا ہے تم کو اندھیروں میں جنگل کے اور دریا کے؟ وَمَن يُرۡسِلُ ٱلرِّيَـٰحَ بُشۡرَۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهِۦۤۗ اور کون چلاتا ہے باویں (ہوائیں) خوشخبری لاتیں اُسکی مہر (رحمت) سے آگے؟ أَءِلَـٰهٌ۬ مَّعَ ٱللَّهِۚ اب کوئی حاکم ہے اﷲ کے ساتھ؟ تَعَـٰلَى ٱللَّهُ عَمَّا يُشۡرِڪُونَ اﷲ بہت اُوپر ہے اس سے جو شریک بناتے ہیں۔ |
63 |
أَمَّن يَبۡدَؤُاْ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۥ بھلا کون سرے سے بناتا ہے پھر اس کو دہراتا ہے؟ وَمَن يَرۡزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۗ اور کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے؟ أَءِلَـٰهٌ۬ مَّعَ ٱللَّهِۚ اب کوئی حاکم ہے اﷲ کے ساتھ؟ قُلۡ هَاتُواْ بُرۡهَـٰنَكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ تُو کہہ، لاؤ اپنی سند اگر تم سچے ہو۔ |
64 |
قُل لَّا يَعۡلَمُ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ ٱلۡغَيۡبَ إِلَّا ٱللَّهُۚ تُو کہہ، خبر نہیں رکھتا جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں چھپی چیز کی، مگر اﷲ۔ وَمَا يَشۡعُرُونَ أَيَّانَ يُبۡعَثُونَ اور ان کو خبر نہیں کب جِلائے (زندہ کئے) جائیں گے؟ |
65 |
بَلِ ٱدَّٲرَكَ عِلۡمُهُمۡ فِى ٱلۡأَخِرَةِۚ بلکہ ہار گری اُن کی دریافت آخرت میں۔ بَلۡ هُمۡ فِى شَكٍّ۬ مِّنۡہَاۖ بلکہ ان کو دھوکہ ہے اس میں۔ بَلۡ هُم مِّنۡهَا عَمُونَ بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں۔ |
66 |
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَءِذَا كُنَّا تُرَٲبً۬ا وَءَابَآؤُنَآ أَٮِٕنَّا لَمُخۡرَجُونَ اور بولے وہ جو منکر ہیں، کیا جب ہم ہو گئے مٹی اور ہمارے باپ دادے، کیا ہم کو زمین سے نکالنا ہے۔ |
67 |
لَقَدۡ وُعِدۡنَا هَـٰذَا نَحۡنُ وَءَابَآؤُنَا مِن قَبۡلُ وعدہ مل چکا ہے اس کا ہم کو اور ہمارے باپ دادوں کو آگے سے، لَقَدۡ وُعِدۡنَا هَـٰذَا نَحۡنُ وَءَابَآؤُنَا مِن قَبۡلُ اور کچھ نہیں، یہ نقلیں ہیں اگلوں کی۔ |
68 |
قُلۡ سِيرُواْ فِى ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ ڪَيۡفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلۡمُجۡرِمِينَ تُو کہہ پھرو ملک میں تو دیکھو کیسا ہوا آخر گنہگاروں کا۔ |
69 |
وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُن فِى ضَيۡقٍ۬ مِّمَّا يَمۡكُرُونَ اور غم نہ کھا اُن پر اور نہ رہ خفگی میں ان کے داؤ بنانے سے۔ |
70 |
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلۡوَعۡدُ إِن كُنتُمۡ صَـٰدِقِينَ اور کہتے ہیں، کب ہے یہ وعدہ؟ اگر تم سچے ہو۔ |
71 |
قُلۡ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعۡضُ ٱلَّذِى تَسۡتَعۡجِلُونَ تُو کہہ، شاید تمہاری پیٹھ پر پہنچی ہو بعضی چیزیں، جس کی شتابی (جلدی) کرتے ہو۔ |
72 |
وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَڪۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُونَ اور تیرا رب تو فضل رکھتا ہے لوگوں پر، پر اُن میں بہت شکر نہیں کرتے۔ |
73 |
وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُونَ اور تیرا رب جانتا ہے جو چھپ رہا ہے اُن کے سینوں میں، اور جو کھولتے (ظاہر کرتے) ہیں۔ |
74 |
وَمَا مِنۡ غَآٮِٕبَةٍ۬ فِى ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِلَّا فِى كِتَـٰبٍ۬ مُّبِينٍ اور کوئی چیز نہیں جو غائب ہو آسمان و زمین میں، مگر ہے کھلی کتاب میں۔ |
75 |
إِنَّ هَـٰذَا ٱلۡقُرۡءَانَ يَقُصُّ عَلَىٰ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ أَڪۡثَرَ ٱلَّذِى هُمۡ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ یہ قرآن سناتا ہے بنی اسرائیل کو اکثر، جس میں وہ پھوٹ (اختلاف کر) رہے ہیں۔ |
76 |
وَإِنَّهُ ۥ لَهُدً۬ى وَرَحۡمَةٌ۬ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ اور یہ سوجھ (ہدایت) ہے، اور مہر (رحمت) ہے ایمان والوں کو۔ |
77 |
إِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِى بَيۡنَہُم بِحُكۡمِهِۦۚ تیرا رب ان میں فیصلہ کرے اپنی حکومت سے، وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡعَلِيمُ اور وہی ہے زبردست سب جانتا۔ |
78 |
فَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۖ سو تو بھروسہ کر اﷲ پر۔ إِنَّكَ عَلَى ٱلۡحَقِّ ٱلۡمُبِينِ بیشک تُو ہے صحیح کھلی راہ پر۔ |
79 |
إِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ ٱلۡمَوۡتَىٰ وَلَا تُسۡمِعُ ٱلصُّمَّ ٱلدُّعَآءَ إِذَا وَلَّوۡاْ مُدۡبِرِينَ تُونہیں سنا سکتا مُردوں کو، اور نہیں سنا سکتا بہروں کو پکار جب پھریں (بھاگیں) پیٹھ دے (پھیر) کر۔ |
80 |
وَمَآ أَنتَ بِہَـٰدِى ٱلۡعُمۡىِ عَن ضَلَـٰلَتِهِمۡۖ اور نہ تو دکھا سکے اندھوں کو، جب راہ سے بچلیں (پھسلیں) ۔ إِن تُسۡمِعُ إِلَّا مَن يُؤۡمِنُ بِـَٔايَـٰتِنَا فَهُم مُّسۡلِمُونَ تُو تو سناتا ہے اُس کو جو یقین رکھتا ہو ہماری باتوں پر، سو وہ حکم بردار ہیں۔ |
81 |
وَإِذَا وَقَعَ ٱلۡقَوۡلُ عَلَيۡہِمۡ أَخۡرَجۡنَا لَهُمۡ دَآبَّةً۬ مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ او ر جب پڑ چکے گی اُن پر بات، نکالیں گے ہم اُن کے آگے ایک جانور زمین سے، تُكَلِّمُهُمۡ أَنَّ ٱلنَّاسَ كَانُواْ بِـَٔايَـٰتِنَا لَا يُوقِنُونَ اُن سے باتیں کریگا، اس واسطے کہ لوگ ہماری نشانیاں یقین نہ کرتے تھے۔ |
82 |
وَيَوۡمَ نَحۡشُرُ مِن ڪُلِّ أُمَّةٍ۬ فَوۡجً۬ا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِـَٔايَـٰتِنَا فَهُمۡ يُوزَعُونَ اور جس دن گھیر بلائیں گے ہم ہر فرقے سے ایک دَل(گروہ) ، جو جھٹلاتے تھے ہماری باتیں پھر اُن کی مثل بٹے (درجہ بندی ہو) گی۔ |
83 |
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُو قَالَ أَڪَذَّبۡتُم بِـَٔايَـٰتِى یہاں تک کہ جب آ پہنچے، فرمایا، کیوں تم نے جھٹلائیں میری باتیں؟ وَلَمۡ تُحِيطُواْ بِہَا عِلۡمًا أَمَّاذَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ اور آ نا چکی تھیں تمہاری سمجھ میں، یا کہو کیا کرتے تھے۔ |
84 |
وَوَقَعَ ٱلۡقَوۡلُ عَلَيۡہِم بِمَا ظَلَمُواْ فَهُمۡ لَا يَنطِقُونَ اور پڑھ چکی ان پر بات، اس واسطے کہ انہوں نے شرارت کی، سو وہ کچھ نہیں بولتے۔ |
85 |
أَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّا جَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِيَسۡكُنُواْ فِيهِ وَٱلنَّهَارَ مُبۡصِرًاۚ کیا نہیں دیکھتے، کہ ہم نے بنائی رات کہ اس میں چین پکڑیں اور دن بنایا دیکھنے کو۔ إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَـٰتٍ۬ لِّقَوۡمٍ۬ يُؤۡمِنُونَ البتہ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کو جو یقین کرتے ہیں۔ |
86 |
وَيَوۡمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَفَزِعَ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَن فِى ٱلۡأَرۡضِ إِلَّا مَن شَآءَ ٱللَّهُۚ جس دن پھونکا جائے نر سنگا، تو گھبرا جائے جو کوئی ہیں آسمان اور زمین میں، مگر جس کو اﷲ چاہے۔ وَكُلٌّ أَتَوۡهُ دَٲخِرِينَ اور سب چلے آئیں اس کے آگے عاجزی سے۔ |
87 |
وَتَرَى ٱلۡجِبَالَ تَحۡسَبُہَا جَامِدَةً۬ وَهِىَ تَمُرُّ مَرَّ ٱلسَّحَابِۚ اور تو دیکھتا ہے پہاڑ، جانتا ہے وہ جم رہے ہیں، اور وہ چلیں گے جیسے چلے بدلی۔ صُنۡعَ ٱللَّهِ ٱلَّذِىٓ أَتۡقَنَ كُلَّ شَىۡءٍۚ کاریگری اﷲ کی، جس نے سادھی ہے ہر چیز۔ إِنَّهُ ۥ خَبِيرُۢ بِمَا تَفۡعَلُونَ اس کو خبر ہے جو تم کرتے ہو۔ |
88 |
مَن جَآءَ بِٱلۡحَسَنَةِ فَلَهُ ۥ خَيۡرٌ۬ مِّنۡہَا جو کوئی لایا بھلائی تو اس کو ملنا ہے اس سے بہتر۔ وَهُم مِّن فَزَعٍ۬ يَوۡمَٮِٕذٍ ءَامِنُونَ اور ان کو گھبراہٹ سے اس دن چین ہے۔ |
89 |
وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوهُهُمۡ فِى ٱلنَّارِ اور جو کوئی لایا برائی، سو اوندھے ڈالے ہیں ان کے منہ آگ میں۔ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ وہی بدلہ پاؤ گے جو کچھ کرتے تھے۔ |
90 |
إِنَّمَآ أُمِرۡتُ أَنۡ أَعۡبُدَ رَبَّ هَـٰذِهِ ٱلۡبَلۡدَةِ ٱلَّذِى حَرَّمَهَا وَلَهُ ۥ ڪُلُّ شَىۡءٍ۬ۖ مجھ کو یہی حکم ہے، کہ بندگی کروں اس شہر کے مالک کی، جس نے رکھا اس کو ادب کا، اور اسی کی ہے ہر چیز۔ وَأُمِرۡتُ أَنۡ أَكُونَ مِنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ اور حکم ہے کہ رہوں حکم برداروں میں۔ |
91 |
وَأَنۡ أَتۡلُوَاْ ٱلۡقُرۡءَانَۖ اور یہ کہ سنا دوں قرآن۔ فَمَنِ ٱهۡتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَہۡتَدِى لِنَفۡسِهِۦۖ پھر جو کوئی راہ پر آیا، سو راہ پر آئے گا اپنے بھلے کو۔ وَمَن ضَلَّ فَقُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۟ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ اور جو کوئی بہکا رہا تو کہہ دے میں یہی ہوں ڈر سنانے والا۔ |
92 |
وَقُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ سَيُرِيكُمۡ ءَايَـٰتِهِۦ فَتَعۡرِفُونَہَاۚ اور کہہ، تعریف ہے سب اﷲ کو، آگے دکھادے گا تم کو اپنے نمونے، تو ان کو پہچان لو گے۔ وَمَا رَبُّكَ بِغَـٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ اور تیرا رب بے خبر نہیں ان کاموں سے، جو کرتے ہو۔ *********** |
93 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |