Quran Uthmani Arabic with Urdu Translation

Surah Al Shu'ara

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


طسٓمٓ  

طا سین میم۔

1

تِلۡكَ ءَايَـٰتُ ٱلۡكِتَـٰبِ ٱلۡمُبِينِ  

یہ آیتیں ہیں کھول سنائی کتاب کی (جو اپنا مدعا صاف صاف بیان کرتی ہیں) ۔

2

لَعَلَّكَ بَـٰخِعٌ۬ نَّفۡسَكَ أَلَّا يَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ  

شاید تو گھونٹ مارے اپنی جان اس پر کہ وہ یقین نہیں کرتے۔

3

إِن نَّشَأۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡہِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةً۬ فَظَلَّتۡ أَعۡنَـٰقُهُمۡ لَهَا خَـٰضِعِينَ  

 اگر ہم چاہیں اتار دیں اُن پر آسمان سے ایک نشانی،  پھر رہ جائیں انکی گردنیں اسکے آگے نیچی (جھکی ہوئی) ۔

4

وَمَا يَأۡتِيہِم مِّن ذِكۡرٍ۬ مِّنَ ٱلرَّحۡمَـٰنِ مُحۡدَثٍ إِلَّا كَانُواْ عَنۡهُ مُعۡرِضِينَ  

 اور نہیں پہنچتی ان پاس کوئی نصیحت رحمٰن سے نئی، جس سے منہ نہیں موڑتے۔

5

فَقَدۡ كَذَّبُواْ فَسَيَأۡتِيہِمۡ أَنۢبَـٰٓؤُاْ مَا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَہۡزِءُونَ  

 سو یہ جھٹلا چکے،  اب پہنچے گی ان پر حقیقت اس بات کی جس پر ٹھٹھے (مذاق) کرتے تھے۔

6

أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَمۡ أَنۢبَتۡنَا فِيہَا مِن كُلِّ زَوۡجٍ۬ كَرِيمٍ  

 کیا نہیں دیکھتے زمین کو، کتنی اگائی ہم نے اس میں ہر بھانت بھانت (طرح طرح کی) چیزیں خاصی؟

7

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬‌ۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ  

 اس میں البتہ نشان ہے۔ اور وہ بہت لوگ نہیں ماننے والے۔

8

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ  

 اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا۔

9

وَإِذۡ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئۡتِ ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ  

 اور جب پکارا تیرے رب نے موسیٰ کو، کہ جا اُس قوم گنہگار پاس۔

10

قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ‌ۚ

قوم فرعون پاس۔

أَلَا يَتَّقُونَ  

 کیا اُ س کو ڈر نہیں۔

11

قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ  

بولا اے رب! میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو جھٹلائیں۔

12

وَيَضِيقُ صَدۡرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرۡسِلۡ إِلَىٰ هَـٰرُونَ  

 اور رُک جاتا ہے میرا جی، اور نہیں چلتی میری زبان، سو پیغام دے ہارون کو۔

13

وَلَهُمۡ عَلَىَّ ذَنۢبٌ۬ فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ  

اور اُن کو ہے مجھ پر ایک گناہ کا دعوٰی سو ڈرتا ہوں کہ مجھ کو مار ڈالیں۔

14

 فرمایا کوئی (ہرگز ایسا) نہیں!

فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَـٰتِنَآ‌ۖإِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ  

تم دونوں جاؤ لے کر ہماری نشانیاں، ہم ساتھ تمہارے سنتے ہیں۔

15

فَأۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

سو جاؤ فرعون پاس اور کہو، ہم پیغام لائے ہیں جہان کے صاحب کا۔

16

أَنۡ أَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ  

 کہ چلائے (روانہ کرے) ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو۔

17

قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدً۬اوَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ  

بولا، ہم نے پالا نہیں تجھ کو اپنے اندر لڑکا سا اور رہا تُو ہم میں اپنی عمر میں سے کئی برس۔

18

وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلۡتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلۡكَـٰفِرِينَ  

 اور کر گیا تُو اپنا وہ کام جو کر گیا، اور تُو ہے نا شکر۔

19

قَالَ فَعَلۡتُهَآ إِذً۬ا وَأَنَا۟ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ  

 کہا، کیا تو ہے میں نے وہ اور میں تھا چُوکنے والا۔

20

فَفَرَرۡتُ مِنكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ

پھر بھاگا میں تم سے، جب تمہارا ڈر دیکھا،

فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكۡمً۬ا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ  

پھر بخشا مجھ کو میرے رب نے حکم، اور ٹھہرایا مجھ کو پیغام پہنچانے والا۔

21

وَتِلۡكَ نِعۡمَةٌ۬ تَمُنُّہَا عَلَىَّ أَنۡ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ  

 اور وہ احسان ہے جو تُو مجھ پر رکھے (اس لئے کہ) غلام کر لئے تُو نے بنی اسرائیل۔

22

قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 بولا فرعون، کیا معنی جہان کا صاحب؟

23

قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآ‌ۖ

 کہا، صاحب آسمان و زمین کا، اور جو ان کے بیچ ہے۔

إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ  

اگر تم یقین کرو۔

24

قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهُ ۥۤ أَلَا تَسۡتَمِعُونَ  

 بولا اپنے (ارد) گرد والوں سے، (کی) تم نہیں سنتے ہو (جو یہ کہہ رہا ہے) ؟

25

قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآٮِٕكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ  

 کہا، صاحب تمہارا، اور صاحب تمہارے اگلے باپ دادوں کا۔

26

قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرۡسِلَ إِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُونٌ۬  

 (فرعون) بولا (حاضرین سے) تمہارا پیغام والا، جو تمہاری طرف بھیجا ہے، سو باؤلا (دیوانہ) ہے۔

27

قَالَ رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَہُمَآ‌ۖ

 کہ(موسیٰ نے) ، رب مشرق اور مغرب کا، اور جو اُن کے بیچ ہے۔

إِن كُنتُمۡ تَعۡقِلُونَ  

 اگر تم بوجھ (سمجھ) رکھتے ہو۔

28

قَالَ لَٮِٕنِ ٱتَّخَذۡتَ إِلَـٰهًا غَيۡرِى لَأَجۡعَلَنَّكَ مِنَ ٱلۡمَسۡجُونِينَ  

 (فرعون) بولا، اگر تُو نے ٹھہرایا کوئی اور حاکم میرے سوا، تو مقرر (ضرور) ڈالوں گا تجھ کو قید میں۔

29

قَالَ أَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَىۡءٍ۬ مُّبِينٍ۬  

 کہ(موسیٰ نے) ، اور جو لایا ہوں تیرے پاس ایک چیز کھول دینے والی(واضح) ؟

30

قَالَ فَأۡتِ بِهِۦۤ إِن ڪُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ  

 (فرعون) بولا، تو وہ چیز لا اگر تو سچ کہتا ہے۔

31

فَأَلۡقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعۡبَانٌ۬ مُّبِينٌ۬  

پھر ڈال دی (موسیٰ نے) اپنی لاٹھی، تو اسی وقت وہ ناگ ہو گئی صریح(سچ مُچ) ۔

32

وَنَزَعَ يَدَهُ ۥ فَإِذَا هِىَ بَيۡضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ  وَنَزَعَ يَدَهُ ۥ فَإِذَا هِىَ بَيۡضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ  

 اور اندر سے نکالا اپنا ہاتھ، تو اسی وقت چِٹا (سفید) ہے دیکھنے والوں کے سامنے۔

33

قَالَ لِلۡمَلَإِ حَوۡلَهُ ۥۤ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ عَلِيمٌ۬  

(فرعون) بولا، اپنے (ارد) گرد کے سرداروں سے، یہ کوئی جادوگر ہے پڑھا (ماہر) ۔

34

يُرِيدُ أَن يُخۡرِجَكُم مِّنۡ أَرۡضِڪُم بِسِحۡرِهِۦ

چاہتا ہے کہ نکال دے تم کو تمہارے دیس سے اپنے جادو کے زور سے۔

فَمَاذَا تَأۡمُرُونَ  

سو اب کیا حکم(مشورہ) دیتے ہو؟

35

قَالُوٓاْ أَرۡجِهۡ وَأَخَاهُ وَٱبۡعَثۡ فِى ٱلۡمَدَآٮِٕنِ حَـٰشِرِينَ  

 بولے ڈھیل دے اس کو اور اس کے بھائی کو، اور بھیج شہروں میں نقیب۔

36

يَأۡتُوكَ بِڪُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ۬  

 لے آئیں تیرے پاس جو بڑا جادوگر ہو پڑھ(ماہر) ۔

37

فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَـٰتِ يَوۡمٍ۬ مَّعۡلُومٍ۬  

 پھر اکٹھے کئے جادوگر، وعدہ پر ایک مقرر دن کے۔

38

وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلۡ أَنتُم مُّجۡتَمِعُونَ  

 اور کہہ دیا لوگوں کو، تم بھی اکٹھے ہوتے ہو۔

39

لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُواْ هُمُ ٱلۡغَـٰلِبِينَ  

 شاید ہم راہ پکڑیں جادوگروں کی اگر ہو جائیں وہی زبر (غالب) ۔

40

فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُواْ لِفِرۡعَوۡنَ أَٮِٕنَّ لَنَا لَأَجۡرًا إِن كُنَّا نَحۡنُ ٱلۡغَـٰلِبِينَ  

 پھر جب آئے جادوگر، کہنے لگے فرعون سے بھلا کچھ ہمارا نیگ (اجر) بھی ہے اگر ہو جائیں ہم زبر(غالب) ۔

41

قَالَ نَعَمۡ وَإِنَّكُمۡ إِذً۬ا لَّمِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ  

(فرعون) بولا البتہ! تم اس وقت نزدیک والوں (مقربین) میں ہو گے۔

42

قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلۡقُواْ مَآ أَنتُم مُّلۡقُونَ  

 کہا ان کو موسیٰ نے ڈالو جو تم ڈالتے ہو۔

43

فَأَلۡقَوۡاْ حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُواْ بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ إِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡغَـٰلِبُونَ  

 پھر ڈالیں انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں، اور بولے، فرعون کے اقبال سے ہم ہی زبر (غالب) رہے۔

44

فَأَلۡقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلۡقَفُ مَا يَأۡفِكُونَ  

 پھر ڈالا موسیٰ نے اپنا عصا،  پھر تبھی وہ نگلنے لگا جو سانگ (سوانگ) انہوں نے بنایا تھا۔

45

فَأُلۡقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَـٰجِدِينَ  

پھر اُوندھے گرے جادوگر سجدہ میں۔

46

قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

بولے، ہم نے مانا جہان کے رب کو۔

47

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ  

 جو رب موسیٰ اور ہارون کا۔

48

قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُ ۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡ‌ۖ

 بولا تم نے اس کو مان لیا، ابھی میں نے حکم نہیں دیا تم کو۔

إِنَّهُ ۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَفَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَ‌ۚ

 مقرر (ضرور) وہ تمہارا بڑا ہے، جس نے تم کو سکھایا جادو۔ سو اب معلوم کرو گے۔

لَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَـٰفٍ۬ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ أَجۡمَعِينَ  

البتہ کاٹوں گا تمہارے ہاتھ اور دوسرے پاؤں، اور سولی چڑھاؤں تم سب کو۔

49

قَالُواْ لَا ضَيۡرَ‌ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ  

بولے کچھ ڈر نہیں،  ہم کو اپنے رب کی طرف پھر (پلٹ) جانا ہے۔

50

إِنَّا نَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَـٰيَـٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

 ہم غرض رکھتے ہیں کہ بخشے ہم کو رب ہمارا تقصیریں (خطائیں) ہماری، اس واسطے کہ ہم ہوئے پہلے قبول کرنے والے۔

51

وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَسۡرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ  

 اور حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو، کہ رات کو لے نکل میرے بندوں کو، البتہ تمہارے پیچھے لگیں گے۔

52

فَأَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِى ٱلۡمَدَآٮِٕنِ حَـٰشِرِينَ  

 پھر بھیجے فرعون نے شہروں میں نقیب۔

53

إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرۡذِمَةٌ۬ قَلِيلُونَ  

 (اور کہلا بھیج) یہ لوگ جو ہیں سو ایک جماعت ہیں تھوڑی سی۔

54

وَإِنَّہُمۡ لَنَا لَغَآٮِٕظُونَ  

 اور (واقع یہ ہے کہ) وہ مقرر ہم سے جی جلے ہیں۔

55

وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَـٰذِرُونَ  

 اور ہم سارے خطرہ رکھتے ہیں۔

56

فَأَخۡرَجۡنَـٰهُم مِّن جَنَّـٰتٍ۬ وَعُيُونٍ۬  

پھر نکالا ہم نے ان کو باغ چھوڑ کر اور چشمے۔

57

وَكُنُوزٍ۬ وَمَقَامٍ۬ كَرِيمٍ۬  

 اور خزانے اور گھر خاصے۔

58

كَذَٲلِكَ وَأَوۡرَثۡنَـٰهَا بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ

 اسی طرح! اور ہاتھ لگائیں یہ چیزیں بنی اسرائیل کو۔

59

فَأَتۡبَعُوهُم مُّشۡرِقِينَ  

 پھر پیچھے پڑے ان کے سورج نکلتے۔

60

فَلَمَّا تَرَٲٓءَا ٱلۡجَمۡعَانِ قَالَ أَصۡحَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدۡرَكُونَ  

پھر جب مقابل ہوئیں دونوں فوجیں، کہنے لگے موسیٰ کے لوگ ہم تو پکڑے گئے۔

61

قَالَ كَلَّآ‌ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَہۡدِينِ  

 کہا کوئی (ہرگز) نہیں!میرے ساتھ ہے میرا رب، مجھ کو راہ بتا دے گا۔

62

فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡبَحۡرَ‌ۖ

پھر حکم بھیجا ہم نے موسیٰ کو، کہ مار اپنے عصا سے دریا کو۔

فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٍ۬ كَٱلطَّوۡدِ ٱلۡعَظِيمِ  

پھر پھٹ گیا، تو ہو گئی ہر پھانک (ٹکڑا) جیسے بڑا پہاڑ۔

63

وَأَزۡلَفۡنَا ثَمَّ ٱلۡأَخَرِينَ  

 اور پاس پہنچایا ہم نے اس جگہ دوسروں کو۔

64

وَأَنجَيۡنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ ۥۤ أَجۡمَعِينَ  

 اور بچا دیا ہم نے موسیٰ کو، اور جو لوگ تھے اسکے ساتھ سارے۔

65

ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأَخَرِينَ  

 پھر ڈبو دیا اُن دوسروں کو۔

66

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬‌ۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ  

اس چیز میں ایک نشانی ہے۔اور نہیں وہ بہت لوگ ماننے والے۔

67

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ  

 اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا۔

68

وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ إِبۡرَٲهِيمَ  

 اور سنا ان کو خبر ابراہیم کی۔

69

إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا تَعۡبُدُونَ  

 جب کہا اپنے باپ کو اور اسکی قوم کو، تم کیا پوجتے ہو؟

70

قَالُواْ نَعۡبُدُ أَصۡنَامً۬ا فَنَظَلُّ لَهَا عَـٰكِفِينَ  

 وہ بولے، ہم پوجتے ہیں مورتوں کو، پھر سارے دن اس پاس لگے بیٹھے رہیں۔

71

قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُونَكُمۡ إِذۡ تَدۡعُونَ  

 کہا، کچھ سنتے ہیں تمہارا جب پکارتے ہو۔

72

أَوۡ يَنفَعُونَكُمۡ أَوۡ يَضُرُّونَ  

یا بھلا کرتے ہیں تمہارا یا بُرا؟

73

قَالُواْ بَلۡ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٲلِكَ يَفۡعَلُونَ  

بولے نہیں! پر ہم نے پائے اپنے باپ دادے یہی کرتے۔

74

قَالَ أَفَرَءَيۡتُم مَّا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ  

 کہا، بھلا دیکھتے ہو جن کو پوجتے رہے ہو۔

75

أَنتُمۡ وَءَابَآؤُڪُمُ ٱلۡأَقۡدَمُونَ  

 تم اور تمہارے باپ دادے اگلے۔

76

فَإِنَّہُمۡ عَدُوٌّ۬ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 سو وہ میرے غنیم (دُشمن) ہیں، مگر جہان کا صاحب۔

77

ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَہۡدِينِ  

 جس نے مجھ کو بنای(پیدا کی) ، سو وہی مجھ کو سوجھ (رہنمائی) دیتا ہے۔

78

وَٱلَّذِى هُوَ يُطۡعِمُنِى وَيَسۡقِينِ  

 اور وہ جو مجھ کو کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔

79

وَإِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِينِ  

 اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی چنگا (صحت یاب) کرتا ہے۔

80

وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحۡيِينِ  

 اور وہ جو مجھ کو مارے گا، پھر جِلاوے (زندہ کرے) گا۔

81

وَٱلَّذِىٓ أَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوۡمَ ٱلدِّينِ  

 اور وہ جو مجھ کو توقع ہے کہ بخشے میری تقصیر (خطائیں) دن انصاف کے۔

82

رَبِّ هَبۡ لِى حُڪۡمً۬ا وَأَلۡحِقۡنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ  

 اے رب! دے مجھ کو حکم، اور ملا مجھ کو نیکوں میں۔

83

وَٱجۡعَل لِّى لِسَانَ صِدۡقٍ۬ فِى ٱلۡأَخِرِينَ  

 اور رکھ میرا بول سچا پچھلوں (بعد والوں) میں۔

84

وَٱجۡعَلۡنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ  

 اور کر مجھ کو وارثوں میں نعمت کے باغ کے۔

85

وَٱغۡفِرۡ لِأَبِىٓ إِنَّهُ ۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ  

 اور معاف کر میرے باپ کو، وہ تھا راہ بھولوں میں۔

86

وَلَا تُخۡزِنِى يَوۡمَ يُبۡعَثُونَ  

 اور رسوا نہ کر مجھ کو جس دن جی کر اُٹھیں۔

87

يَوۡمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ۬ وَلَا بَنُونَ

جس دن نہ کام آئے کوئی مال نہ بیٹے۔

88

إِلَّا مَنۡ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلۡبٍ۬ سَلِيمٍ۬

 مگر جو کوئی آیا اﷲ پاس لے کر دل چنگ(قلبِ سلیم) ۔

89

وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ

 اور پاس لائے بہشت واسطے ڈر والوں کے۔

90

وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِلۡغَاوِينَ  

اور نکالی دوزخ سامنے بے راہوں کے۔

91

وَقِيلَ لَهُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ  

 اور کہئے ان کو کہاں ہیں جن کو پوجتے تھے۔

92

مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلۡ يَنصُرُونَكُمۡ أَوۡ يَنتَصِرُونَ  

 اﷲ کے سوا۔ کچھ مدد کرتے ہیں تمہاری یا بدلہ لے سکتے؟

93

فَكُبۡكِبُواْ فِيہَا هُمۡ وَٱلۡغَاوُ ۥنَ  

پھر اُوندھے ڈالے اس میں وہ اور سب بے راہ۔

94

وَجُنُودُ إِبۡلِيسَ أَجۡمَعُونَ  

 اور لشکر ابلیس کے سارے۔

95

قَالُواْ وَهُمۡ فِيہَا يَخۡتَصِمُونَ  

کہیں گے جب وہ وہاں جھگڑنے لگیں۔

96

تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَـٰلٍ۬ مُّبِينٍ  

 قسم اﷲ کی! ہم تھے صریح غلطی میں۔

97

إِذۡ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 جب تم کو برابر کرتے تھے جہان کے صاحب کے۔

98

وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلۡمُجۡرِمُونَ  

 اور ہم کو راہ سے بھلایا سو ان گنہگاروں نے۔

99

فَمَا لَنَا مِن شَـٰفِعِينَ  

پھر کوئی نہیں ہماری سفارش کرنے والا۔

100

وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ۬  

 اور نہ کوئی دوست محبت کرنے والا۔

101

فَلَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةً۬ فَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

سو کسی طرح ہم کو پھر (دوبارہ) جانا ہو ، تو ہم ہوں ایمان والوں میں۔

102

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬‌ۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ  

 اس بات میں نشانی ہے۔اور وہ بہت لوگ نہیں ماننے والے۔

103

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ  

 اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا۔

104

كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوحٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ  

 جھٹلایا نوح کی قوم نے پیغام لانے والوں کو۔

105

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ  

 جب کہا ان کو ان کے بھائی نوح نے، کیا تم کو ڈر نہیں؟

106

إِنِّى لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٌ۬  

 میں تمہارے واسطے پیغام لانے والا ہوں معتبر۔

107

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ  

 سو ڈرو اﷲ سے اور میرا کہا مانو۔

108

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍ‌ۖ إِنۡ أَجۡرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ 

 اور مانگتا نہیں میں تم سے اس پر کچھ نیگ (اجر) ۔میرا نیگ (اجر) ہے اسی جہان کے صاحب پر۔

109

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ  

 سو ڈرو اﷲ سے اور میرا کہا مانو۔

110

قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلۡأَرۡذَلُونَ  

 بولے کیا ہم تجھ کو مانیں؟ اور تیرے ساتھ ہو رہے ہیں کمینے۔

111

قَالَ وَمَا عِلۡمِى بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ  

 کہا مجھ کو کیا جاننا ہے جو کام وہ کر رہے ہیں۔

112

إِنۡ حِسَابُہُمۡ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى‌ۖ لَوۡ تَشۡعُرُونَ

 اُن کا حساب پوچھنا میرے رب ہی کا کام ہے،اگر تم سمجھ رکھتے ہو۔

113

وَمَآ أَنَا۟ بِطَارِدِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

 اور میں ہانکنے (دھکارنے) والا نہیں ایمان لانے والوں کو۔

114

إِنۡ أَنَا۟ إِلَّا نَذِيرٌ۬ مُّبِينٌ۬  

 میں تو یہی ڈر سنا دینے والا ہوں کھول کر(واضح طور پر) ۔

115

قَالُواْ لَٮِٕن لَّمۡ تَنتَهِ يَـٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمَرۡجُومِينَ  

 بولے، اگر تُو نہ چھوڑے گا، اے نوح! تو سنگسار ہو گا۔

116

قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوۡمِى كَذَّبُونِ  

 کہا، اے رب! میری قوم نے مجھ کو جھٹلایا۔

117

فَٱفۡتَحۡ بَيۡنِى وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحً۬ا

 سو فیصلہ کر میرے اُن کے بیچ، کسی طرح کا فیصلہ۔

وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

اور بچا لے مجھ کو اور جو میرے ساتھ ہیں ایمان والے۔

118

فَأَنجَيۡنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُ ۥ فِى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ  

 پھر بچا دیا ہم نے اسکو اور جو اسکے ساتھ تھے اس لدی کشتی میں۔

119

ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ ٱلۡبَاقِينَ  

 پھر ڈبودیا پیچھے ان رہے ہوؤں کو۔

120

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬‌ۖ

 البتہ اس بات میں نشانی ہے۔

وَمَا ڪَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ  

اور وہ بہت لوگ نہیں ماننے والے۔

121

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ  

اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا۔

122

كَذَّبَتۡ عَادٌ ٱلۡمُرۡسَلِينَ  

 جھٹلایا عاد نے پیغام لانے والوں کو۔

123

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ  

 جب کہا ان کو ان کے بھائی ہود نے کیا تم کو ڈر نہیں؟

124

إِنِّى لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٌ۬  

میں تمہارے پاس پیغام لانے والا ہوں معتبر۔

125

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ  

سو ڈرو اﷲ سے اور میرا کہا مانو۔

126

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍ‌ۖ إِنۡ أَجۡرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 اور نہیں مانگتا میں تم سے اُس پر کچھ نیگ (اجر) ۔میرا نیگ (اجر) ہے اسی جہان کے صاحب پر۔

127

أَتَبۡنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً۬ تَعۡبَثُونَ  

 کیا بناتے ہو ہر ٹیلے پر ایک نشان کھیلنے کو؟

128

وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُونَ  

 اور بناتے ہو کاریگریاں(بڑی بڑی عمارتیں) ، شاید تم ہمیشہ رہو گے۔

129

وَإِذَا بَطَشۡتُم بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِينَ  

 اور جب ہاتھ ڈالتے ہو تو پنجہ مارتے ہو ظلم سے۔

130

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ  

سو ڈرو اﷲ سے، اور میرا کہا مانو۔

131

وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعۡلَمُونَ  

 اور ڈرو اس سے جس نے تم کو پہنچایا (عطا کی) ہے جو کچھ جانتے ہو۔

132

أَمَدَّكُم بِأَنۡعَـٰمٍ۬ وَبَنِينَ  

 پہنچائے (عطا فرمائے) تم کو چوپائے اور بیٹے۔

133

وَجَنَّـٰتٍ۬ وَعُيُونٍ 

 اور باغ اور چشمے۔

134

إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ۬  

 میں ڈرتا ہوں تم پر ایک بڑے دن کی آفت سے۔

135

قَالُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡنَآ أَوَعَظۡتَ أَمۡ لَمۡ تَكُن مِّنَ ٱلۡوَٲعِظِينَ  

 بولے، ہم کو برابر ہے تو نصیحت کرے یا نہ بنے نصیحت کرنے والا۔

136

إِنۡ هَـٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلۡأَوَّلِينَ  

 اور کچھ نہیں یہ، عادت ہے اگلے لوگوں کی۔

137

وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ  

 اور ہم کو آفت نہیں آنے والی۔

138

فَكَذَّبُوهُ فَأَهۡلَكۡنَـٰهُمۡ‌ۗ

 پھر اس کو جھٹلانے لگے تو ہم نے ان کو کھپا (ہلاک کر) دیا۔

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬‌ۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ  

اس بات میں البتہ نشان ہے، اور وہ لوگ بہت نہیں ماننے والے۔

139

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ  

 اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا۔

140

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ  

 جھٹلایا ثمود نے پیغام لانے والوں کو۔

141

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ صَـٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ  

 جب کہا ان کو انکے بھائی صالح نے، کیا تم کو ڈر نہیں؟

142

إِنِّى لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٌ۬  

 میں تم پاس پیغام لانے والا ہوں معتبر۔

143

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ  

سو ڈرو اﷲ سے اور میرا کہا مانو۔

144

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍ‌ۖ إِنۡ أَجۡرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 اور نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ نیگ (اجر) ۔میرا نیگ (اجر) ہے اُسی جہان کے صاحب پر۔

145

أَتُتۡرَكُونَ فِى مَا هَـٰهُنَآ ءَامِنِينَ  

کیا چھوڑ دیں گے تم کو یہاں کی چیزوں میں نڈر؟

146

فِى جَنَّـٰتٍ۬ وَعُيُونٍ۬  

 باغوں اور چشموں میں۔

147

وَزُرُوعٍ۬ وَنَخۡلٍ۬ طَلۡعُهَا هَضِيمٌ۬  

 اور کھیتوں میں اور کھجوروں میں جن کا گابھا (گُودا) ملائم۔

148

وَتَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتً۬ا فَـٰرِهِينَ  

 اور تراشتے ہو پہاڑوں کے گھر تکلف سے۔

149

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ  

سو ڈرو اﷲ سے اور میرا کہا مانو۔

150

وَلَا تُطِيعُوٓاْ أَمۡرَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ  

 اور نہ مانو حکم بے باک لوگوں کا۔

151

ٱلَّذِينَ يُفۡسِدُونَ فِى ٱلۡأَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُونَ  

 جو بگاڑ کرتے ہیں ملک میں اور سنوار نہیں کرتے۔

152

قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ  

 بولے، تجھ پر کسی نے جادو کیا ہے۔

153

مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ۬ مِّثۡلُنَافَأۡتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ  

 تُو یہی ایک آدمی ہے جیسے ہم۔ سو لے آ کچھ نشانی، اگر تُو سچا ہے۔

154

قَالَ هَـٰذِهِۦ نَاقَةٌ۬ لَّهَا شِرۡبٌ۬ وَلَكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٍ۬ مَّعۡلُومٍ۬  

 کہا، یہ اُونٹنی ہے!اس کو پانی پینے کی ایک باری، اور تم کو باری ایک دن کی مقرر۔

155

وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ۬ فَيَأۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيمٍ۬  

 اور نہ چھیڑیو اس کو بُری طرح، پھر پکڑے تم کو آفت ایک بڑے دن کی۔

156

فَعَقَرُوهَا فَأَصۡبَحُواْ نَـٰدِمِينَ  

 پھر کاٹ(مار) ڈالی وہ اُونٹنی،پھر کل کو رہ گئے پچھتاتے۔

157

فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُ‌ۗ

پھر پکڑا ان کو عذاب نے،

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬‌ۖ وَمَا كَانَ أَڪۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ  

البتہ اس بات میں نشانی ہے،اور وہ بہت لوگ نہیں ماننے والے۔

158

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ  

 اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم کرنے والا۔

159

كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ  

 جھٹلایا لوط کی قوم نے پیغام لانے والوں کو۔

160

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ  

 اور جب کہا ان کو ان کے بھائی لوط نے، کیا تم کو ڈر نہیں؟

161

إِنِّى لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٌ۬  

 میں تم کو پیغام لانے والا ہوں معتبر۔

162

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ  

 سو ڈرو اﷲ سے اور میرا کہا مانو۔

163

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍ‌ۖ إِنۡ أَجۡرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 اور مانگتا نہیں میں تم سے اس پر کچھ نیگ (اجر) ، میرا نیگ (اجر) ہے اس جہان کے صاحب پر۔

164

أَتَأۡتُونَ ٱلذُّكۡرَانَ مِنَ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 کیا دوڑتے ہو جہان کے مَردوں پر؟

165

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٲجِكُم‌ۚ

 اور چھوڑتے ہو جو تم کو بنا دیں تمہارے رب نے تمہاری جورویں(بیویاں) ؟

بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ  

بلکہ تم لوگ ہو حد سے بڑھنے والے۔

166

قَالُواْ لَٮِٕن لَّمۡ تَنتَهِ يَـٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ  

بولے، اگر نہ چھوڑے گا تُو، اے لوط! تو تُو نکالا جائے گا۔

167

قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلۡقَالِينَ  

 کہا، میں تمہارے کام سے البتہ بیزار ہوں۔

168

رَبِّ نَجِّنِى وَأَهۡلِى مِمَّا يَعۡمَلُونَ  

 اے رب! خلاص کر (نجات دے) مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کاموں سے جو یہ کرتے ہیں۔

169

فَنَجَّيۡنَـٰهُ وَأَهۡلَهُ ۥۤ أَجۡمَعِينَ  

پھر بچا دیا ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو سارے۔

170

إِلَّا عَجُوزً۬ا فِى ٱلۡغَـٰبِرِينَ  

 مگر ایک بڑھیا رہی (پیچھے) رہنے والوں میں۔

171

ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأَخَرِينَ 

پھر اُکھاڑ مارا ہم نے اُن دوسروں کو۔

172

وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرً۬ا‌ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ  

 اور برسایا اُن پر ایک برساؤ ، سو کیا بُرا برساؤ تھا اُن ڈرائے ہوؤں کا ۔

173

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬‌ۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ  

 البتہ اس بات میں نشانی ہے۔اور بہت لوگ نہیں ماننے والے۔

174

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ  

 اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا۔

175

كَذَّبَ أَصۡحَـٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ 

جھٹلایا بَن کے رہنے والوں نے پیغام لانے والوں کو۔

176

إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ  

 جب کہا ان کو شعیب نے، کیا تم کو ڈر نہیں؟

177

إِنِّى لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٌ۬  

 میں تم کو پیغام لانے والا ہوں معتبر۔

178

فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ  

سو ڈرو اﷲ سے، اور میرا کہا مانو۔

179

وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍ‌ۖ إِنۡ أَجۡرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 اور نہیں مانگتا میں تم سے اس پر کچھ نیگ (اجر) ۔میرا نیگ (اجر) ہے اسی جہان کے صاحب پر۔

180

أَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَلَا تَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُخۡسِرِينَ  

پورا بھر دو ماپ اور نہ ہو نقصان دینے والے۔

181

وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِ  

 اور تولو سیدھی ترازو۔

182

وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِى ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ  

 اور مت گھٹا دو لوگوں کو اُن کی چیزیں،اور مت دوڑو مُلک میں خرابی ڈالتے۔

183

وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِى خَلَقَكُمۡ وَٱلۡجِبِلَّةَ ٱلۡأَوَّلِينَ  

 اور ڈرو اُس سے، جس نے بنایا (پیدا کی) تم کو اور اگلی خلقت (پہلی مخلوق) کو۔

184

قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ  

 بولے، تجھ کو کسی نے جادو کیا ہے۔

185

وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ۬ مِّثۡلُنَاوَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلۡكَـٰذِبِينَ  

اور تُو یہی ایک آدمی ہے جیسے ہم،اور ہمارے خیال میں تو تُو جھوٹا ہے۔

186

فَأَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفً۬ا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ  

 سو دے مار ہم پر کوئی پٹرا (ٹکڑا) آسمان کا، اگر تُو سچا ہے۔

187

قَالَ رَبِّىٓ أَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُونَ  

 کہا، میرا رب خوب جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔

188

فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ ٱلظُّلَّةِ‌ۚ

 پھر اس کو جھٹلایا، پھر پکڑا ان کو آفت نے سائبان والے دن کی،

إِنَّهُ ۥ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ  

بیشک وہ تھا عذاب بڑے دن کا۔

189

إِنَّ فِى ذَٲلِكَ لَأَيَةً۬‌ۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ  

 البتہ اس بات میں نشانی ہے۔اور وہ بہت لوگ نہیں ماننے والے۔

190

وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ  

 اور تیرا رب وہی ہے زبردست رحم والا۔

191

وَإِنَّهُ ۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ  

 اور یہ قرآن ہے اُتارا جہان کے صاحب کا۔

192

نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ  

 لے اُترا ہے اس کو فرشتہ معتبر۔

193

عَلَىٰ قَلۡبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ  

 تیرے دل پر، کہ تُو ہو ڈر سنانے والا۔

194

بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ۬ مُّبِينٍ۬  

 کھلی عربی زبان سے۔

195

وَإِنَّهُ ۥ لَفِى زُبُرِ ٱلۡأَوَّلِينَ  

اور یہ لکھا ہے پہلوں کی کتابوں میں۔

196

أَوَلَمۡ يَكُن لَّهُمۡ ءَايَةً أَن يَعۡلَمَهُ ۥ عُلَمَـٰٓؤُاْ بَنِىٓ إِسۡرَٲٓءِيلَ  

 کیا ان کو نشانی نہیں ہو چکی؟

اس کی خبر رکھتے ہیں پڑھے لوگ بنی اسرائیل کے۔

197

وَلَوۡ نَزَّلۡنَـٰهُ عَلَىٰ بَعۡضِ ٱلۡأَعۡجَمِينَ  

 اور اگر اتارتے ہم یہ کتاب کسی اوپری زبان والے (عجمی) پر۔

198

فَقَرَأَهُ ۥ عَلَيۡهِم مَّا ڪَانُواْ بِهِۦ مُؤۡمِنِينَ  

 اور وہ اس کو پڑھتا، تو بھی اس کو یقین نہ لاتے۔

199

كَذَٲلِكَ سَلَكۡنَـٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ 

 اسی طرح پیٹھا (ڈالا) ہم نے اس کو گنہگاروں کے دل میں۔

200

لَا يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُاْ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ  

وہ نہ مانیں گے اس کو، جب تک نہ دیکھیں گے دُکھ کی مار۔

201

فَيَأۡتِيَهُم بَغۡتَةً۬ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ  

پھر آئے ان پر اچانک اور ان کو خبر نہ ہو۔

202

فَيَقُولُواْ هَلۡ نَحۡنُ مُنظَرُونَ  

پھر کہنے لگیں کچھ بھی ہم کو فرصت ملے۔

203

أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ  

 کیا ہماری مار جلد مانگتے ہیں؟

204

أَفَرَءَيۡتَ إِن مَّتَّعۡنَـٰهُمۡ سِنِينَ 

 بھلا دیکھ تو! اگر برتنے دیا ہم نے ان کو کئی برس۔

205

ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُواْ يُوعَدُونَ  

 پھر پہنچا ان پر جسکا ان سے وعدہ تھا۔

206

مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡہُم مَّا كَانُواْ يُمَتَّعُونَ  

 کیا کام آئے گا اُن کے جتنا برتتے رہے۔

207

وَمَآ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ  

 اور کوئی بستی نہیں کھپائی (ہلاک کی) ہم نے، جس کو نہ تھے ڈر سنانے والے۔

208

ذِكۡرَىٰ وَمَا ڪُنَّا ظَـٰلِمِينَ  

یاد دلانے کو اور ہمارا کام نہیں ہے ظلم کرنا۔

209

وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ ٱلشَّيَـٰطِينُ  

 اور اس کو نہیں لے اُترے شیطان۔

210

وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيعُونَ  

 اور اُن سے بن نہ آئے، اور وہ کر نہ سکیں۔

211

إِنَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّمۡعِ لَمَعۡزُولُونَ  

 اُن کو تو سننے کی جگہ سے کنارہ کر دیا ہے۔

212

فَلَا تَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُعَذَّبِينَ  

 سو تُو مت پکار اﷲ کے ساتھ دوسرا حاکم، پھر تو تم پڑے عذاب میں۔

213

وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ  

 اور ڈر سنا دے اپنے نزدیک ناتے والوں کو۔

214

وَٱخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ  

اور اپنے بازو نیچے رکھ، اُن کے واسطے جو تیرے ساتھ ہوں ایمان والے۔

215

فَإِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ إِنِّى بَرِىٓءٌ۬ مِّمَّا تَعۡمَلُونَ  

پھر اگر تیری بے حکمی کریں، تو کہہ دے میں الگ ہو تمہارے کام سے۔

216

وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ  

 اور بھروسہ کر اس زبردست رحم والے پر۔

217

ٱلَّذِى يَرَٮٰكَ حِينَ تَقُومُ  

جو دیکھتا ہے تجھ کو، جب تُو اُٹھتا ہے۔

218

وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّـٰجِدِينَ  

 اور تیرا پھرنا نمازیوں میں۔

219

إِنَّهُ ۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ  

 وہ جو ہے وہی ہے سنتا جانتا۔

220

هَلۡ أُنَبِّئُكُمۡ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَـٰطِينُ  

میں بتاؤں تم کو کس پر اُترتے ہیں شیطان۔

221

تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ۬  

 اُترتے ہیں ہر جھوٹے گنہگار پر۔

222

يُلۡقُونَ ٱلسَّمۡعَ وَأَڪۡثَرُهُمۡ كَـٰذِبُونَ  

 لا ڈالتے ہیں سُنی بات اور بہت ان میں جھوٹے ہیں۔

223

وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلۡغَاوُ ۥنَ  

 اور شاعروں کی بات پر چلیں وہی جو بے راہ ہیں۔

224

أَلَمۡ تَرَ أَنَّهُمۡ فِى ڪُلِّ وَادٍ۬ يَهِيمُونَ  

 تُو نے نہیں دیکھا کہ وہ ہر میدان میں سر مارتے پھرتے ہیں۔

225

وَأَنَّہُمۡ يَقُولُونَ مَا لَا يَفۡعَلُونَ  

 اور یہ کہ وہ وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے۔

226

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَذَكَرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرً۬ا وَٱنتَصَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْ‌ۗ

 مگر جو یقین لائے، اور کیں نیکیاں، اور یاد کی اﷲ کی بہت،اور بدلہ لیا اس پیچھے کہ اُن پر ظلم ہوا۔

وَسَيَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَىَّ مُنقَلَبٍ۬ يَنقَلِبُونَ  

اور اب معلوم کریں گے ظلم کرنے والے، کس کروٹ الٹتے ہیں۔

***********

227


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter