Quran Uthmani Arabic with Urdu TranslationSurah Al NisaShah Abdul Qadir |
For Better Viewing Download Arabic / Urdu Fonts
شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلنَّاسُ ٱتَّقُواْ رَبَّكُمُ ٱلَّذِى خَلَقَكُم مِّن نَّفۡسٍ۬ وَٲحِدَةٍ۬ لوگو ڈرتے رہو اپنے رب سے، جس نے بنایا تم کو ایک جان سے، وَخَلَقَ مِنۡہَا زَوۡجَهَاوَبَثَّ مِنۡہُمَا رِجَالاً۬ كَثِيرً۬ا وَنِسَآءً۬ۚ اور اسی سے بنایا (پیدا کیا) اس کا جوڑا، اور بکھیرے (پھیلائے)ان دونوں سے بہت مرد اور عورتیں۔ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ ٱلَّذِى تَسَآءَلُونَ بِهِۦ وَٱلۡأَرۡحَامَۚ اور ڈرتے رہو اﷲ سے جس کا واسطہ دیتے ہو آپس میں، اور خبردار ہو ناتوں (رشتوں کی نزاکت)سے۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَيۡكُمۡ رَقِيبً۬ا (بیشک)اﷲ ہے تم پر مطلع (نگران)۔ |
1 |
وَءَاتُواْ ٱلۡيَتَـٰمَىٰٓ أَمۡوَٲلَہُمۡۖوَلَا تَتَبَدَّلُواْ ٱلۡخَبِيثَ بِٱلطَّيِّبِۖ اور دے ڈالو یتیموں کو اُن کے مال، اور بدل نہ لو گندا ستھرے سے، وَلَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٲلَهُمۡ إِلَىٰٓ أَمۡوَٲلِكُمۡۚ اور نہ کھاؤ اُن کے مال اپنے مالوں کے ساتھ، إِنَّهُ ۥ كَانَ حُوبً۬ا كَبِيرً۬ا یہ ہے بڑا وبال (عذاب، بوجھ، سختی)۔ |
2 |
وَإِنۡ خِفۡتُمۡ أَلَّا تُقۡسِطُواْ فِى ٱلۡيَتَـٰمَىٰ فَٱنكِحُواْ مَا طَابَ لَكُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ مَثۡنَىٰ وَثُلَـٰثَ وَرُبَـٰعَۖ اور اگر ڈرو کہ انصاف نہ کرو گے یتیم لڑکیوں کے حق میں، تو نکاح کرو جوتم کو خوش (پسند)آئیں عورتیں دو دو، تین تین، چار چار، فَإِنۡ خِفۡتُمۡ أَلَّا تَعۡدِلُواْ فَوَٲحِدَةً أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَـٰنُكُمۡۚ پھر اگر ڈرو کہ برابر نہ رکھو گے تو ایک ہی، یا (لونڈی)جو اپنے ہاتھ کامال (مِلک)ہے۔ ذَٲلِكَ أَدۡنَىٰٓ أَلَّا تَعُولُواْ اس میں لگتا ہے کہ ایک طرف نہ جھُک پڑو۔ |
3 |
وَءَاتُواْ ٱلنِّسَآءَ صَدُقَـٰتِہِنَّ نِحۡلَةً۬ۚ اور دے ڈالو عورتوں کو مہر ان کے خوشی سے۔ فَإِن طِبۡنَ لَكُمۡ عَن شَىۡءٍ۬ مِّنۡهُ نَفۡسً۬ا فَكُلُوهُ هَنِيٓـًٔ۬ا مَّرِيٓـًٔ۬ا پھر اگر وہ اس میں سے کچھ چھوڑ دیں تم کو دل کی خوشی سے تو وہ کھاؤ رچتا پچتا (بے کھٹکے)۔ |
4 |
وَلَا تُؤۡتُواْ ٱلسُّفَهَآءَ أَمۡوَٲلَكُمُ ٱلَّتِى جَعَلَ ٱللَّهُ لَكُمۡ قِيَـٰمً۬ا اور مت پکڑوا دو (یتیم)بے عقلوں کواپنے (انکے)مال، جو بنائے اﷲ نے تمہاری گذران، وَٱرۡزُقُوهُمۡ فِيہَا وَٱكۡسُوهُمۡ وَقُولُواْ لَهُمۡ قَوۡلاً۬ مَّعۡرُوفً۬ا اور اس کو اس میں کھلاؤ اور پہناؤ، اور کہو اُن سے بات معقول۔ |
5 |
وَٱبۡتَلُواْ ٱلۡيَتَـٰمَىٰ حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغُواْ ٱلنِّكَاحَ اور سدھاتے رہو یتیموں کو جب تک پہنچیں نکاح کی عمر کو۔ فَإِنۡ ءَانَسۡتُم مِّنۡہُمۡ رُشۡدً۬ا فَٱدۡفَعُوٓاْ إِلَيۡہِمۡ أَمۡوَٲلَهُمۡۖ پھر اگر دیکھو ان میں ہوشیاری تو حوالے کرو اُن کے مال، وَلَا تَأۡكُلُوهَآ إِسۡرَافً۬ا وَبِدَارًا أَن يَكۡبَرُواْۚ اور کھا نہ جاؤ ان کو اڑا کر (فضول خرچی سے)، اور گھبرا کر کہ یہ بڑے نہ ہو جائیں۔ وَمَن كَانَ غَنِيًّ۬ا فَلۡيَسۡتَعۡفِفۡۖ اور جو کوئی محفوظ (آسودہ حال)ہے تو چاہئے بچتا رہے (انکے مال سے)۔ وَمَن كَانَ فَقِيرً۬ا فَلۡيَأۡكُلۡ بِٱلۡمَعۡرُوفِۚ اور جو کوئی محتاج ہے، تو کھائے موافق دستور کے، فَإِذَا دَفَعۡتُمۡ إِلَيۡہِمۡ أَمۡوَٲلَهُمۡ فَأَشۡہِدُواْ عَلَيۡہِمۡۚ پھر جب ان کو حوالے کرو اُن کے مال، تو شاہد (گواہ)کر لو اس پر۔ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ حَسِيبً۬ا اور اﷲ بس (کافی)ہے حساب سمجھنے (لینے)والا۔ |
6 |
لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ۬ مِّمَّا تَرَكَ ٱلۡوَٲلِدَانِ وَٱلۡأَقۡرَبُونَ مردوں کو بھی حصہ ہے اس میں جو چھوڑ مریں ماں باپ اور ناتے والے (رشتے دار)۔ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيبٌ۬ مِّمَّا تَرَكَ ٱلۡوَٲلِدَانِ وَٱلۡأَقۡرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنۡهُ أَوۡ كَثُرَۚ اور عورتوں کو بھی حصہ ہے اس میں جو چھوڑ مریں ماں باپ اور ناتے والے(رشتے دار)۔اس (ترکے)تھوڑے میں یا بہت میں۔ نَصِيبً۬ا مَّفۡرُوضً۬ا حصہ مقرر ہوا (اﷲ کی طرف سے)۔ |
7 |
وَإِذَا حَضَرَ ٱلۡقِسۡمَةَ أُوْلُواْ ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَـٰمَىٰ وَٱلۡمَسَـٰڪِينُ فَٱرۡزُقُوهُم مِّنۡهُ اور جب حاضر ہوں تقسیم کے وقت ناتے والے (رشتے دار)اور یتیم اور محتاج، تو ان کو کچھ کھلا دو (دے دو)اس میں سے، وَقُولُواْ لَهُمۡ قَوۡلاً۬ مَّعۡرُوفً۬ا اور کہو ان کو بات معقول۔ |
8 |
وَلۡيَخۡشَ ٱلَّذِينَ لَوۡ تَرَكُواْ مِنۡ خَلۡفِهِمۡ ذُرِّيَّةً۬ ضِعَـٰفًا خَافُواْ عَلَيۡهِمۡ اور چاہیئے ڈریں وہ لوگ کہ اگر اپنے پیچھے چھوڑیں اولاد ضعیف تو اُن پر خطرہ کھائیں (اندیشہ کریں)۔ فَلۡيَتَّقُواْ ٱللَّهَ وَلۡيَقُولُواْ قَوۡلاً۬ سَدِيدًا تو چاہیئے ڈریں اﷲ سے اور کہیں بات سیدھی۔ |
9 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَأۡڪُلُونَ أَمۡوَٲلَ ٱلۡيَتَـٰمَىٰ ظُلۡمًا إِنَّمَا يَأۡڪُلُونَ فِى بُطُونِهِمۡ نَارً۬اۖ جو لوگ کھاتے ہیں مال یتیموں کے نا حق، وہ یہی کھاتے ہیں اپنے پیٹ میں آگ۔ وَسَيَصۡلَوۡنَ سَعِيرً۬ا اور اب پیٹھیں (جا پڑیں) گے (بھڑکتی) آگ میں۔ |
10 |
يُوصِيكُمُ ٱللَّهُ فِىٓ أَوۡلَـٰدِڪُمۡۖ لِلذَّكَرِ مِثۡلُ حَظِّ ٱلۡأُنثَيَيۡنِۚ اﷲ کہہ رکھتا ہے تم کو تمہاری اولاد میں، مرد کو حصہ برابر دو عورت کے، فَإِن كُنَّ نِسَآءً۬ فَوۡقَ ٱثۡنَتَيۡنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَۖ پھر اگر (وارث) نری عورتیں ہوں دو سے اوپر، تو اُن کو دو تہائیاں جو چھوڑ مرا، وَإِن كَانَتۡ وَٲحِدَةً۬ فَلَهَا ٱلنِّصۡفُۚ اور اگر ایک ہے تو اس کو آدھا، وَلِأَبَوَيۡهِ لِكُلِّ وَٲحِدٍ۬ مِّنۡہُمَا ٱلسُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ ۥ وَلَدٌ۬ۚ اور میت کے ماں باپ کو ہر ایک کو دونوں میں چھٹا حصہ جو چھوڑ مرا، اگر میت کی اولاد ہے۔ فَإِن لَّمۡ يَكُن لَّهُ ۥ وَلَدٌ۬ وَوَرِثَهُ ۥۤ أَبَوَاهُ فَلِأُمِّهِ ٱلثُّلُثُۚ پھر اگر اس کو اولاد نہیں اور وارث ہیں اس کے ماں باپ ، تو اس کی ماں کو تہائی۔ فَإِن كَانَ لَهُ ۥۤ إِخۡوَةٌ۬ فَلِأُمِّهِ ٱلسُّدُسُۚ پھر اگر میت کے کئی بھائی ہیں، تو اس کی ماں کو چھٹا حصہ۔ مِنۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٍ۬ يُوصِى بِہَآ أَوۡ دَيۡنٍۗ یہ پیچھے وصیت کے جو دلوا مرا، یا قرض کے۔ ءَابَآؤُكُمۡ وَأَبۡنَآؤُكُمۡ لَا تَدۡرُونَ أَيُّهُمۡ أَقۡرَبُ لَكُمۡ نَفۡعً۬اۚ تمہارے باپ اور بیٹے، تم کو معلوم نہیں کون شتاب پہنچتے (قریب)ہیں تمہارے (نفع کے)کام میں۔ فَرِيضَةً۬ مِّنَ ٱللَّهِۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمً۬ا (یہ)حصہ باندھا اﷲ کا ہے، (بیشک)اﷲ خبردار ہے حکمت والا۔ |
11 |
وَلَڪُمۡ نِصۡفُ مَا تَرَكَ أَزۡوَٲجُڪُمۡ إِن لَّمۡ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ۬ۚ اور تم کو آدھا مال جو چھوڑ مریں تمہاری عورتیں اگر نہ ہو ان کو اولاد۔ فَإِن ڪَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ۬ فَلَڪُمُ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَڪۡنَۚ پھر اگر ان کو اولاد ہے تو تم کو چوتھائی مال مِنۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٍ۬ يُوصِينَ بِهَآ أَوۡ دَيۡنٍ۬ۚ جو چھوڑا بعد وصیت کے جو دلوا مریں یا قرض کے۔ وَلَهُنَّ ٱلرُّبُعُ مِمَّا تَرَكۡتُمۡ إِن لَّمۡ يَڪُن لَّكُمۡ وَلَدٌ۬ۚ اور عورتوں کو چوتھائی مال جو چھوڑ مرو تم، اگر نہ ہو تم کو اولاد۔ فَإِن ڪَانَ لَڪُمۡ وَلَدٌ۬ فَلَهُنَّ ٱلثُّمُنُ مِمَّا تَرَڪۡتُمۚ پھر اگر تم کو اولاد ہے تو ان کو آٹھواں حصہ جو کچھ تم نے چھوڑا مِّنۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٍ۬ تُوصُونَ بِهَآ أَوۡ دَيۡنٍ۬ۗ بعد وصیت کے، جو تم دلوا مرو یا قرض کے، وَإِن كَانَ رَجُلٌ۬ يُورَثُ ڪَلَـٰلَةً أَوِ ٱمۡرَأَةٌ۬ وَلَهُ ۥۤ أَخٌ أَوۡ أُخۡتٌ۬ فَلِكُلِّ وَٲحِدٍ۬ مِّنۡهُمَا ٱلسُّدُسُۚ اور اگر جس مرد کی میراث ہے باپ بیٹا نہیں رکھتا، یا عورت ہو، اور اس کو ایک بھائی ہے یا بہن، تو دونوں ہیں ہر ایک کو چھٹا حصہ۔ فَإِن ڪَانُوٓاْ أَڪۡثَرَ مِن ذَٲلِكَ فَهُمۡ شُرَڪَآءُ فِى ٱلثُّلُثِۚ پھر اگر زیادہ ہوئے اس سے، تو سب شریک ہیں ایک تہائی میں، مِنۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٍ۬ يُوصَىٰ بِہَآ أَوۡ دَيۡنٍ غَيۡرَ مُضَآرٍّ۬ۚ بعد وصیت کے جو ہو چکی ہے یا قرض کے، جب اوروں کا نقصان نہ کیا ہو، وَصِيَّةً۬ مِّنَ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ۬ یہ کہہ رکھا اﷲ نے، اور اﷲ سب جانتا ہے تحمل والا۔ |
12 |
تِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِۚ یہ حدیں باندھی اﷲ کی ہیں۔ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ يُدۡخِلۡهُ جَنَّـٰتٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيهَاۚ اور جو کوئی حکم پر چلے اﷲ کے اور رسول کے، اس کو داخل کرے باغوں میں، جن کے نیچے بہتی ندیاں، رہ پڑے ان میں، وَذَٲلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ اور وہی ہے بڑی مراد ملنی۔ |
13 |
وَمَن يَعۡصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُ ۥ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ ۥ يُدۡخِلۡهُ نَارًا خَـٰلِدً۬ا فِيهَا اور جو کوئی بے حکمی کرے اﷲ کی اور رسول کی، اور بڑھے اس کی حدوں سے، اس کو داخل کرے آگ میں،رہ پڑے اس میں، وَلَهُ ۥ عَذَابٌ۬ مُّهِينٌ۬ اور اس کو ذلّت کی مار ہے۔ |
14 |
وَٱلَّـٰتِى يَأۡتِينَ ٱلۡفَـٰحِشَةَ مِن نِّسَآٮِٕڪُمۡ فَٱسۡتَشۡہِدُواْ عَلَيۡهِنَّ أَرۡبَعَةً۬ مِّنڪُمۡۖ اور جو کوئی بدکاری کرے تمہاری عورتوں میں، تو شاہد (گواہ) لاؤ اُن پر چار مرد اپنے ۔ فَإِن شَہِدُواْ فَأَمۡسِكُوهُنَّ فِى ٱلۡبُيُوتِ حَتَّىٰ يَتَوَفَّٮٰهُنَّ ٱلۡمَوۡتُ أَوۡ يَجۡعَلَ ٱللَّهُ لَهُنَّ سَبِيلاً۬ پھر اگر وہ گواہی دیں تو اُن کو بند رکھو گھروں میں، جب تک بھر لیوے (آئے) اُن کو موت یا کر دے اﷲ اُ نکی کچھ راہ۔ |
15 |
وَٱلَّذَانِ يَأۡتِيَـٰنِهَا مِنڪُمۡ فَـَٔاذُوهُمَاۖ اور جو دو کرنے والے کریں تم میں وہی کام، تو اُن کو ستاؤ۔ فَإِن تَابَا وَأَصۡلَحَا فَأَعۡرِضُواْ عَنۡهُمَآۗ پھر اگر توبہ کریں اور سنوار پکڑیں (اصلاح کر لیں) تو ان کا خیال چھوڑو۔ إِنَّ ٱللَّهَ ڪَانَ تَوَّابً۬ا رَّحِيمًا اﷲ توبہ قبول کرتا ہے مہربان۔ |
16 |
إِنَّمَا ٱلتَّوۡبَةُ عَلَى ٱللَّهِ لِلَّذِينَ يَعۡمَلُونَ ٱلسُّوٓءَ بِجَهَـٰلَةٍ۬ ثُمَّ يَتُوبُونَ مِن قَرِيبٍ۬ توبہ قبول کرنی اﷲ کو ضرور، سو ان کی جو کرتے ہیں بُرا نادانی سے، پھر توبہ کرتے ہیں شتاب (جلدی) سے، فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ يَتُوبُ ٱللَّهُ عَلَيۡہِمۡۗوَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَڪِيمً۬ا تو اُن کو اﷲ معاف کرتا ہے۔ اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔ |
17 |
وَلَيۡسَتِ ٱلتَّوۡبَةُ لِلَّذِينَ يَعۡمَلُونَ ٱلسَّيِّـَٔاتِ اور ان کی توبہ نہیں جو کرتے جاتے ہیں بُرے کام۔ حَتَّىٰٓ إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ ٱلۡمَوۡتُ قَالَ إِنِّى تُبۡتُ ٱلۡـَٔـٰنَ وَلَا ٱلَّذِينَ يَمُوتُونَ وَهُمۡ ڪُفَّارٌۚ جب تک سامنے آئی ایسے کسی کو موت، کہنے لگا میں نے توبہ کی اب،اور نہ (توبہ) اُن کو جو مرتے ہیں کُفر میں۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ أَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابًا أَلِيمً۬ا اُن کے واسطے ہم نے تیار کی دکھ کی مار (دردناک عذاب) ۔ |
18 |
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا يَحِلُّ لَكُمۡ أَن تَرِثُواْ ٱلنِّسَآءَ كَرۡهً۬اۖ اے ایمان والو! حلال نہیں تم کو کہ میراث میں لے لو عورتوں کو زور سے (زبردستی) ۔ وَلَا تَعۡضُلُوهُنَّ لِتَذۡهَبُواْ بِبَعۡضِ مَآ ءَاتَيۡتُمُوهُنَّ إِلَّآ أَن يَأۡتِينَ بِفَـٰحِشَةٍ۬ مُّبَيِّنَةٍ۬ۚ اور نہ اُن کو بند کرو (دباؤ ڈالو) ، کہ لے لو اُن سے کچھ اپنا دیا، مگر کہ وہ کریں بے حیائی صریح۔ وَعَاشِرُوهُنَّ بِٱلۡمَعۡرُوفِۚ اور گذران (برتاؤ) کرو عورتوں کے ساتھ معقول۔ فَإِن كَرِهۡتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰٓ أَن تَكۡرَهُواْ شَيۡـًٔ۬ا وَيَجۡعَلَ ٱللَّهُ فِيهِ خَيۡرً۬ا ڪَثِيرً۬ا پھر اگر وہ تم کو نہ بھائیں(نا پسند ہو) ، تو شاید تم کو نہ بھائے (نا پسند ہو) ایک چیز اور اﷲ اس میں رکھے بہت خوبی۔ |
19 |
وَإِنۡ أَرَدتُّمُ ٱسۡتِبۡدَالَ زَوۡجٍ۬ مَّڪَانَ زَوۡجٍ۬ وَءَاتَيۡتُمۡ إِحۡدَٮٰهُنَّ قِنطَارً۬ا فَلَا تَأۡخُذُواْ مِنۡهُ شَيۡـًٔاۚ اور اگر بدلناچاہو ایک عورت (بیوی) کی جگہ دوسری عورت (بیوی) اور دے چکے ہو ایک کو ڈھیر مال، تو پھر نہ لو اس میں سے کچھ۔ أَتَأۡخُذُونَهُ ۥ بُهۡتَـٰنً۬ا وَإِثۡمً۬ا مُّبِينً۬ا کیا لیا چاہتے ہو نا حق اور صریح گناہ سے؟ |
20 |
وَكَيۡفَ تَأۡخُذُونَهُ ۥ وَقَدۡ أَفۡضَىٰ بَعۡضُڪُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ۬ وَأَخَذۡنَ مِنڪُم مِّيثَـٰقًا غَلِيظً۬ا اور کیوں کر اس کو لے سکو اور پہنچ چکے (یکجا ہوئے) ایک دوسرے تک، اور لے چکیں تم سے عہد گاڑھا (پختہ)۔ |
21 |
وَلَا تَنكِحُواْ مَا نَكَحَ ءَابَآؤُڪُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ إِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَۚ اور نکاح میں نہ لاؤ جن عورتوں کو نکاح میں لائے تمہارے باپ، مگر جو آگے ہو چکا (سو ہو چکا)۔ إِنَّهُ ۥ ڪَانَ فَـٰحِشَةً۬ وَمَقۡتً۬ا وَسَآءَ سَبِيلاً یہ بے حیائی ہے اور کام غضب کا (قابل نفرت)۔ اور بُری راہ ہے۔ |
22 |
حُرِّمَتۡ عَلَيۡڪُمۡ أُمَّهَـٰتُكُمۡ وَبَنَاتُكُمۡ وَأَخَوَٲتُڪُمۡ حرام ہوئی ہیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں، اور بہنیں، وَعَمَّـٰتُكُمۡ وَخَـٰلَـٰتُكُمۡ وَبَنَاتُ ٱلۡأَخِ وَبَنَاتُ ٱلۡأُخۡتِ اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھائی کی بیٹیاں اور بہن کی، وَأُمَّهَـٰتُڪُمُ ٱلَّـٰتِىٓ أَرۡضَعۡنَكُمۡ وَأَخَوَٲتُڪُم مِّنَ ٱلرَّضَـٰعَةِ اور جن ماؤں نے تم کو دودھ دیا، اور دودھ کی بہنیں، وَأُمَّهَـٰتُ نِسَآٮِٕكُمۡ وَرَبَـٰٓٮِٕبُڪُمُ ٱلَّـٰتِى فِى حُجُورِڪُم مِّن نِّسَآٮِٕكُمُ ٱلَّـٰتِى دَخَلۡتُم بِهِنَّ اور تمہاری عورتوں (بیویوں) کی مائیں اور بیٹیاں جو تمہاری پرورش میں ہیں، جن عورتوں سے تم نے صحبت کی۔ فَإِن لَّمۡ تَكُونُواْ دَخَلۡتُم بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡڪُمۡ پھر اگر تم نے صحبت نہیں کی، تو تم پر نہیں گناہ (انکی بیٹی سے نکاح کرنے میں) ۔ وَحَلَـٰٓٮِٕلُ أَبۡنَآٮِٕڪُمُ ٱلَّذِينَ مِنۡ أَصۡلَـٰبِڪُمۡ اور عورتیں تمہارے بیٹوں کی جو تمہاری پشت (صُلب) سے ہیں، وَأَن تَجۡمَعُواْ بَيۡنَ ٱلۡأُخۡتَيۡنِ إِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَۗ اور یہ کہ اکٹھی دو بہنیں کرو، مگر جو آگے ہو چکا (سو ہو چکا)۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُورً۬ا رَّحِيمً۬ا اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
23 |
وَٱلۡمُحۡصَنَـٰتُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ إِلَّا مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَـٰنُڪُمۡۖ اور (حرام کی گئی ہیں تم پر)نکاح بندھی عورتیں، مگر (جو جنگ میں قید ہو کر آئیں اور )جنکے مالک ہو جائیں تمہارے ہاتھ ۔ كِتَـٰبَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡۚ حکم ہوا اﷲ کا تم پر (جسکی پابندی لازم ہے تم پر)۔ وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذَٲلِڪُمۡ أَن تَبۡتَغُواْ بِأَمۡوَٲلِكُم مُّحۡصِنِينَ غَيۡرَ مُسَـٰفِحِينَۚ اور حلال ہوئی تم کو جو ان کے سوا ہیں، یوں کہ طلب کرو اپنے مال کے بدلے قید (نکاح)میں لانے کو، نہ مستی نکالنے کو۔ فَمَا ٱسۡتَمۡتَعۡتُم بِهِۦ مِنۡہُنَّ فَـَٔاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً۬ۚ پھر جو کام میں لائے(لطف اٹھاؤ) تم ان عورتوں میں سے ان کو دو ان کے حق (مہر)جو مقرر ہوئے، وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيمَا تَرَٲضَيۡتُم بِهِۦ مِنۢ بَعۡدِ ٱلۡفَرِيضَةِۚ اور گناہ نہیں تم کو اس میں جو ٹھہرا (سمجھوتہ کر)لو دونوں کی رضا سے، مقرر کئے پیچھے، إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمً۬ا (بیشک)اﷲ ہے خبردار حکمت والا۔ |
24 |
وَمَن لَّمۡ يَسۡتَطِعۡ مِنكُمۡ طَوۡلاً أَن يَنڪِحَ ٱلۡمُحۡصَنَـٰتِ ٱلۡمُؤۡمِنَـٰتِ اور جو کوئی نہ پائے تم میں مقدور اسکا کہ نکاح میں لائے بیبیاں مسلمان، فَمِن مَّا مَلَكَتۡ أَيۡمَـٰنُكُم مِّن فَتَيَـٰتِكُمُ ٱلۡمُؤۡمِنَـٰتِۚ تو (نکاح کرے ان سے)جو ہاتھ کا مال (مِلک)ہیں آپس کی، تمہاری لونڈیاں مسلمان۔ وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِإِيمَـٰنِكُمۚ اور اﷲ کو بہتر معلوم ہے تمہاری مسلمانی (ایمان کا حال)، بَعۡضُكُم مِّنۢ بَعۡضٍ۬ۚ تم آپس میں ایک (دوسرے میں سے)ہو، فَٱنكِحُوهُنَّ بِإِذۡنِ أَهۡلِهِنَّ سو ان کو نکاح کرو ان کے لوگوں (مالکوں)کے اذن (اجازت)سے، وَءَاتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِٱلۡمَعۡرُوفِ مُحۡصَنَـٰتٍ غَيۡرَ مُسَـٰفِحَـٰتٍ۬ وَلَا مُتَّخِذَٲتِ أَخۡدَانٍ۬ۚ اور دو ان کے مہر، موافق دستور کے، (تا کہ نکاح کی)قید میں آتیاں، نہ مستی نکالتیاں، اور نہ یار کرتیاں چھپ کر، فَإِذَآ أُحۡصِنَّ فَإِنۡ أَتَيۡنَ بِفَـٰحِشَةٍ۬ فَعَلَيۡہِنَّ نِصۡفُ مَا عَلَى ٱلۡمُحۡصَنَـٰتِ مِنَ ٱلۡعَذَابِۚ پھر جب وہ (نکاح کی)قید میں آچکیں تو اگر کریں بے حیائی کا کام تو اُن پر ہے آدھی وہ مار جو (آزاد)بیبیوں پر مقرر ہے۔ ذَٲلِكَ لِمَنۡ خَشِىَ ٱلۡعَنَتَ مِنكُمۡۚ یہ(کنیز سے نکاح کی سہولت) اس کے واسطے جو کوئی تم میں ڈرے تکلیف (بدکاری)میں پڑنے سے وَأَن تَصۡبِرُواْ خَيۡرٌ۬ لَّكُمۡۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌ۬ رَّحِيمٌ۬ اور صبر کر تو بہتر ہے تمہارے حق میں۔اور اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
25 |
يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمۡ وَيَہۡدِيَڪُمۡ سُنَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِڪُمۡ وَيَتُوبَ عَلَيۡكُمۡۗ اﷲ چاہتا ہے کہ تمہارے واسطے بیان کر دے (اپنے احکام)اور چلائے تم کو اگلوں کی راہ، اور تم کو معاف کرے۔ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ۬ اور اﷲ جانتا ہے حکمت والا۔ |
26 |
وَٱللَّهُ يُرِيدُ أَن يَتُوبَ عَلَيۡڪُمۡ اور اﷲ چاہتا ہے کہ تم پر متوجہ ہو۔ وَيُرِيدُ ٱلَّذِينَ يَتَّبِعُونَ ٱلشَّہَوَٲتِ أَن تَمِيلُواْ مَيۡلاً عَظِيمً۬ا اور جو لوگ لگے ہیں اپنے مزوں (خواہشات)کے پیچھے، وہ چاہتے ہیں کہ مڑ جاؤ (تم)راہ (راست)سے بہت دُور۔ |
27 |
يُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمۡۚ اﷲ چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کرے۔ وَخُلِقَ ٱلۡإِنسَـٰنُ ضَعِيفً۬ا اور انسان بنا ہے کمزور۔ |
28 |
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ اے ایمان والو! لَا تَأۡڪُلُوٓاْ أَمۡوَٲلَكُم بَيۡنَڪُم بِٱلۡبَـٰطِلِ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَـٰرَةً عَن تَرَاضٍ۬ مِّنكُمۡۚ نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کے آپس میں نا حق، مگر یہ کہ سودا ہو آپس کی خوشی سے۔ وَلَا تَقۡتُلُوٓاْ أَنفُسَكُمۡۚ اور نہ خون کرو آپس میں، إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِكُمۡ رَحِيمً۬ا اﷲ کو تم پر رحم ہے۔ |
29 |
وَمَن يَفۡعَلۡ ذَٲلِكَ عُدۡوَٲنً۬ا وَظُلۡمً۬ا فَسَوۡفَ نُصۡلِيهِ نَارً۬اۚ اور جو کوئی یہ کام کرے تعدّی (حد سے بڑھ کر)سے اور ظلم سے تو ہم اس کو ڈالیں گے آگ میں۔ وَڪَانَ ذَٲلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرًا اور یہ اﷲ پر آسان ہے۔ |
30 |
إِن تَجۡتَنِبُواْ ڪَبَآٮِٕرَ مَا تُنۡہَوۡنَ عَنۡهُ نُكَفِّرۡ عَنكُمۡ سَيِّـَٔاتِكُمۡ وَنُدۡخِلۡڪُم مُّدۡخَلاً۬ كَرِيمً۬ا اور اگر تم بچے رہو گے بُری چیزوں سے جو تم کو منع ہوئیں، تو ہم اتار دیں گے تم سے تقصیریں تمہاری اور داخل کریں گے تم کو عزت کے مقام میں۔ |
31 |
وَلَا تَتَمَنَّوۡاْ مَا فَضَّلَ ٱللَّهُ بِهِۦ بَعۡضَكُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬ۚ اور ہوس مت کرو جس چیز میں بڑائی دی اﷲ نے ایک کو ایک سے۔ لِّلرِّجَالِ نَصِيبٌ۬ مِّمَّا ٱڪۡتَسَبُواْۖ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيبٌ۬ مِّمَّا ٱكۡتَسَبۡنَۚ مردوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے۔ اور عورتوں کو حصہ ہے اپنی کمائی سے۔ وَسۡـَٔلُواْ ٱللَّهَ مِن فَضۡلِهِۦۤۗ إِنَّ ٱللَّهَ ڪَانَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمً۬ا اور مانگو اﷲ سے اس کا فضل۔اﷲ کو ہر چیز معلوم ہے۔ |
32 |
وَلِڪُلٍّ۬ جَعَلۡنَا مَوَٲلِىَ مِمَّا تَرَكَ ٱلۡوَٲلِدَانِ وَٱلۡأَقۡرَبُونَۚ اور ہر کسی کے ہم نے ٹھہرا دیئے وارث اس مال میں جو چھوڑ جائیں ماں باپ اور قرابت والے۔ وَٱلَّذِينَ عَقَدَتۡ أَيۡمَـٰنُڪُمۡ فَـَٔاتُوهُمۡ نَصِيبَہُمۡۚ اور جن سے اقرار باندھا تم نے، ان کو پہنچاؤ ان کا حصہ۔ إِنَّ ٱللَّهَ ڪَانَ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىۡءٍ۬ شَهِيدًا اﷲ کے روبرو ہے ہر چیز۔ |
33 |
ٱلرِّجَالُ قَوَّٲمُونَ عَلَى ٱلنِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ ٱللَّهُ بَعۡضَهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٍ۬ وَبِمَآ أَنفَقُواْ مِنۡ أَمۡوَٲلِهِمۡۚ مرد حاکم ہیں عورتوں پر اس واسطے کہ بڑائی دی اﷲ نے ایک کو ایک پر، اور اس واسطے کہ خرچ کئے انہوں نے اپنے مال، فَٱلصَّـٰلِحَـٰتُ قَـٰنِتَـٰتٌ حَـٰفِظَـٰتٌ۬ لِّلۡغَيۡبِ بِمَا حَفِظَ ٱللَّهُۚ پھر جو نیک کار ہیں، سو حکم بردار ہیں، خبرداری کرتیاں ہیں پیٹھ پیچھے، اﷲ کی خبرداری سے، وَٱلَّـٰتِى تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَٱهۡجُرُوهُنَّ فِى ٱلۡمَضَاجِعِ وَٱضۡرِبُوهُنَّۖ اور جن کی بدخوئی کا ڈر ہو تم کو تو اُن کو سمجھاؤ، اور جدا کرو سونے میں، اور مارو۔ فَإِنۡ أَطَعۡنَڪُمۡ فَلَا تَبۡغُواْ عَلَيۡہِنَّ سَبِيلاًۗ پھر اگر تمہارے حکم میں آئیں تو مت تلاش کرو اُن پر راہ الزام کی۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيًّ۬ا ڪَبِيرً۬ا بیشک اﷲ ہے سب سے اوپر بڑا۔ |
34 |
وَإِنۡ خِفۡتُمۡ شِقَاقَ بَيۡنِہِمَا فَٱبۡعَثُواْ حَكَمً۬ا مِّنۡ أَهۡلِهِۦ وَحَكَمً۬ا مِّنۡ أَهۡلِهَآ اور اگر تم ڈرو کہ وہ دونوں آپس میں ضد رکھتے ہیں تو کھڑا (مقرر) کرو ایک منصف مرد والوں میں سے اور ایک منصف عورت والوں میں سے، إِن يُرِيدَآ إِصۡلَـٰحً۬ا يُوَفِّقِ ٱللَّهُ بَيۡنَہُمَآۗ اگر یہ دونوں چاہیں گے صلح تو اﷲ ملاپ (موافقت پیدا کر) دے گا ان میں۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرً۬ا اﷲ سب جانتا ہے خبر رکھتا۔ |
35 |
وَٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ وَلَا تُشۡرِكُواْ بِهِۦ شَيۡـًٔ۬اۖ اور بندگی کرو اﷲ کی اور ملاؤ مت (شریک مت کرو) اس کے ساتھ کسی کو، وَبِٱلۡوَٲلِدَيۡنِ إِحۡسَـٰنً۬ا وَبِذِى ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَـٰمَىٰ وَٱلۡمَسَـٰكِينِ وَٱلۡجَارِ ذِى ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡجَارِ ٱلۡجُنُبِ اور ماں باپ سے نیکی (کرو) ، اور قرابت والے سےاور یتیموں سے اور فقیروں سے اور ہمسایہ قریب سےاور ہمسایہ اجنبی سے، وَٱلصَّاحِبِ بِٱلۡجَنۢبِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتۡ أَيۡمَـٰنُكُمۡۗ اور برابر کے رفیق سے، اور راہ کے مسافر سے، اور اپنے ہاتھ کے مال (لونڈی اور غلام) سے۔ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن ڪَانَ مُخۡتَالاً۬ فَخُورًا اﷲ کو خوش (پسند) نہیں آتا، جو کوئی ہو اتراتا (مغرور) ، بڑائی کرتا (شیخی بگھارتا) ۔ |
36 |
ٱلَّذِينَ يَبۡخَلُونَ وَيَأۡمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلۡبُخۡلِ وَيَڪۡتُمُونَ مَآ ءَاتَٮٰهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦۗ وہ جو بخل کرتے ہیں اور سکھاتے ہیں لوگوں کو بخل، اور چھپاتے ہیں جو ان کو دیا اﷲ نے اپنے فضل سے۔ وَأَعۡتَدۡنَا لِلۡڪَـٰفِرِينَ عَذَابً۬ا مُّهِينً۬ا اور رکھی ہم نے منکروں کو ذلت کی مار (رسوا کُن عذاب) ۔ |
37 |
وَٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمۡوَٲلَهُمۡ رِئَآءَ ٱلنَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَلَا بِٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِۗ اور (نہیں پسند کرت) وہ جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال لوگوں کو دکھانے کو، اور یقین نہیں رکھتے اﷲ پر اور نہ پچھلے دن پر۔ وَمَن يَكُنِ ٱلشَّيۡطَـٰنُ لَهُ ۥ قَرِينً۬ا فَسَآءَ قَرِينً۬ا اور جن کا ساتھی ہوا شیطان، تو بہت بُرا ساتھی ہے۔ |
38 |
وَمَاذَا عَلَيۡہِمۡ لَوۡ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقَهُمُ ٱللَّهُۚ اور کیا نقصان تھا ان کا اگر ایمان لاتے اﷲ پر اور پچھلے دن (آخرت) پر اور خرچ کرتے اﷲ کے دیئے میں سے۔ وَكَانَ ٱللَّهُ بِهِمۡ عَلِيمًا اور اﷲ کو ان کی خوب خبر ہے۔ |
39 |
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَظۡلِمُ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ۬ۖ اﷲ حق نہیں رکھتا کسی کا ایک ذرہ برابر، وَإِن تَكُ حَسَنَةً۬ يُضَـٰعِفۡهَا وَيُؤۡتِ مِن لَّدُنۡهُ أَجۡرًا عَظِيمً۬ا اور اگر نیکی ہو تو اس کو دُونا کرے،اور دیوے(انکو دے) اپنے پاس سے (بھی) بڑا ثواب۔ |
40 |
فَكَيۡفَ إِذَا جِئۡنَا مِن كُلِّ أُمَّةِۭ بِشَهِيدٍ۬ پھر کیا حال ہو گا جب بلائیں گے ہم، ہر اُمت میں سے احوال کہنے والا (گواہ) ، وَجِئۡنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ شَہِيدً۬ا اور بلائیں گے تجھ کو، ان لوگوں پر احوال بتانے والا (گواہ) ؟ |
41 |
يَوۡمَٮِٕذٍ۬ يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَعَصَوُاْ ٱلرَّسُولَ لَوۡ تُسَوَّىٰ بِہِمُ ٱلۡأَرۡضُ اس دن آرزو کریں گے جو لوگ منکر ہوئے تھے اور رسول کی بے حکمی کی تھی، کسی طرح ملا دیجئے ان کو زمین میں۔ وَلَا يَكۡتُمُونَ ٱللَّهَ حَدِيثً۬ا اور نہ چھپا سکیں گے اﷲ سے ایک (کوئی) بات۔ |
42 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَقۡرَبُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنتُمۡ سُكَـٰرَىٰ حَتَّىٰ تَعۡلَمُواْ مَا تَقُولُونَ اے ایمان والو! نزدیک نہ ہو نماز کے جب تم کو نشہ ہو، جب تک (نشہ نہ اتر جائے) کہ سمجھنے لگو جو کہتے ہو، وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِى سَبِيلٍ حَتَّىٰ تَغۡتَسِلُواْۚ اور نہ جب جنابت میں ہو، مگر راہ چلتے ہو، جب تک کہ غسل کر لو۔ وَإِن كُنتُم مَّرۡضَىٰٓ أَوۡ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوۡ جَآءَ أَحَدٌ۬ مِّنكُم مِّنَ ٱلۡغَآٮِٕطِ أَوۡ لَـٰمَسۡتُمُ ٱلنِّسَآءَ اور اگر تم مریض ہو یا سفر میں، یا آیا ہے کوئی شخص تم میں جائے ضرور سے، یا لگے (مباشرت کی) ہو عورتوں سے، فَلَمۡ تَجِدُواْ مَآءً۬ فَتَيَمَّمُواْ صَعِيدً۬ا طَيِّبً۬ا فَٱمۡسَحُواْ بِوُجُوهِكُمۡ وَأَيۡدِيكُمۡۗ پھر نہ پایا پانی تو ارادہ کر زمین پاک (تیمُّم) کا، پھر ملو اپنے منہ کو اور ہاتھوں کو۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُورًا اﷲ ہے معاف کرنے والا بخشتا۔ |
43 |
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ نَصِيبً۬ا مِّنَ ٱلۡكِتَـٰبِ يَشۡتَرُونَ ٱلضَّلَـٰلَةَ وَيُرِيدُونَ أَن تَضِلُّواْ ٱلسَّبِيلَ تُو نے نہ دیکھے جن کو ملا ہے کچھ ایک حصہ کتاب سے، خرید کرتے ہیں گمراہی ،اور چاہتے ہیں کہ تم بھی بہکو راہ سے۔ |
44 |
وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِأَعۡدَآٮِٕكُمۡۚ اور اﷲ خوب جانتا ہے تمہاے دشمنوں کو۔ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَلِيًّ۬ا وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ نَصِيرً۬ا اور بس (کافی) ہے حمایتی اور بس (کافی) ہے مددگار۔ |
45 |
مِّنَ ٱلَّذِينَ هَادُواْ يُحَرِّفُونَ ٱلۡكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِۦ وہ جو یہودی ہیں، بے ڈھب کرتے ہیں بات کو اس کے ٹھکانے (موقع و محل) سے، وَيَقُولُونَ سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا وَٱسۡمَعۡ غَيۡرَ مُسۡمَعٍ۬ اور کہتے ہیں :ہم نے سُنا اور نہ مانا، اور سُن نہ سنایا جائیو، وَلَوۡ أَنَّہُمۡ قَالُواْ سَمِعۡنَا وَأَطَعۡنَا وَٱسۡمَعۡ وَٱنظُرۡنَا لَكَانَ خَيۡرً۬ا لَّهُمۡ وَأَقۡوَمَ اور اگر وہ کہتے، ہم نے سُنا اور مانا اور سُن اور نظر کر ہم پر تو بہتر ہوتا ان کے حق میں اور درست، وَلَـٰكِن لَّعَنَہُمُ ٱللَّهُ بِكُفۡرِهِمۡ فَلَا يُؤۡمِنُونَ إِلَّا قَلِيلاً۬ لیکن لعنت کی ان کو اﷲ نے اُن کے کفر سے۔سو ایمان نہیں لاتے مگر کم۔ |
46 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَـٰبَ ءَامِنُواْ بِمَا نَزَّلۡنَا مُصَدِّقً۬ا لِّمَا مَعَكُم اے کتاب والو! ایمان لاؤ اُس پر جو ہم نے نازل کیا، سچ بتاتا تمہارے پاس والے کو، مِّن قَبۡلِ أَن نَّطۡمِسَ وُجُوهً۬ا فَنَرُدَّهَا عَلَىٰٓ أَدۡبَارِهَآ پہلے اس سے کہ ہم مٹا (مسخ کر) ڈالیں کتنے منہ، پھر اُلٹ دیں ان کو پیٹھ کی طرف، أَوۡ نَلۡعَنَہُمۡ كَمَا لَعَنَّآ أَصۡحَـٰبَ ٱلسَّبۡتِۚ یا ان کو لعنت کریں جیسے لعنت کی ہفتے (سبت) والوں کو، وَكَانَ أَمۡرُ ٱللَّهِ مَفۡعُولاً اور اﷲ نے جو حکم کیا سو ہوا۔ |
47 |
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغۡفِرُ أَن يُشۡرَكَ بِهِۦوَيَغۡفِرُ مَا دُونَ ذَٲلِكَ لِمَن يَشَآءُۚ تحقیق اﷲ نہیں بخشتا ہے یہ کہ اس کا شریک پکڑیئے اور بخشتا ہے اس سے نیچے جس کو چاہے۔ وَمَن يُشۡرِكۡ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱفۡتَرَىٰٓ إِثۡمًا عَظِيمًا اور جس نے شریک ٹھہرایا اﷲ کا، اس نے بڑا طوفان باندھا۔ |
48 |
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يُزَكُّونَ أَنفُسَہُمۚ تو نے نہ دیکھے وہ جو آپ کو پاکیزہ کہتے ہیں؟ بَلِ ٱللَّهُ يُزَكِّى مَن يَشَآءُ وَلَا يُظۡلَمُونَ فَتِيلاً بلکہ اﷲ ہی پاکیزہ کرتا ہے جس کو چاہے اور اُن پر ظلم نہ ہو گا تاگے (ذرہ) برابر۔ |
49 |
ٱنظُرۡ كَيۡفَ يَفۡتَرُونَ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَۖ وَكَفَىٰ بِهِۦۤ إِثۡمً۬ا مُّبِينًا دیکھ! کیسا باندھتے ہیں اﷲ پر جھوٹ۔ اور یہی کفایت (کافی) ہے گناہ صریح۔ |
50 |
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ أُوتُواْ نَصِيبً۬ا مِّنَ ٱلۡڪِتَـٰبِ يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡجِبۡتِ وَٱلطَّـٰغُوتِ تو نے نہ دیکھے جن کو ملا ہے کچھ حصہ کتاب کا، مانتے ہیں بُتّوں کو اور شیطان کو، وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ هَـٰٓؤُلَآءِ أَهۡدَىٰ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ سَبِيلاً اور کہتے ہیں کافروں کو، یہ زیادہ پائے ہیں مسلمانوں سے راہ۔ |
51 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ لَعَنَہُمُ ٱللَّهُۖ وَمَن يَلۡعَنِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ ۥ نَصِيرًا وہی ہیں جن کو لعنت کی اﷲ نے،اور جس کو لعنت کرے اﷲ پھر تو نہ پائے کوئی اس کا مددگار۔ |
52 |
أَمۡ لَهُمۡ نَصِيبٌ۬ مِّنَ ٱلۡمُلۡكِ فَإِذً۬ا لَّا يُؤۡتُونَ ٱلنَّاسَ نَقِيرًا یا اُن کا کچھ حصہ ہے سلطنت میں؟ (اگر ایسا ہوت) پھر تو یہ نہ دیں گے لوگوں کو، ایک تِل (ذرہ) برابر ۔ |
53 |
أَمۡ يَحۡسُدُونَ ٱلنَّاسَ عَلَىٰ مَآ ءَاتَٮٰهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦۖ یا حسد کرتے ہیں لوگوں کا اس پر جو دیا ان کو اﷲ نے اپنے فضل سے؟ فَقَدۡ ءَاتَيۡنَآ ءَالَ إِبۡرَٲهِيمَ ٱلۡكِتَـٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَءَاتَيۡنَـٰهُم مُّلۡكًا عَظِيمً۬ا سو ہم نے تو دی ہے ابراہیم کے گھر میں کتاب اور علم، اور ان کو دی ہم نے بڑی سلطنت۔ |
54 |
فَمِنۡہُم مَّنۡ ءَامَنَ بِهِۦ وَمِنۡہُم مَّن صَدَّ عَنۡهُۚ پھر ان میں کسی نے اُس کو مانا اور کوئی اس سے اٹک (رُک) رہا۔ وَكَفَىٰ بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا اور (ایسوں کیلئے) دوزخ بس (کافی) ہے جلتی آگ۔ |
55 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَـٰتِنَا سَوۡفَ نُصۡلِيہِمۡ نَارً۬ا جو لوگ منکر ہوئے ہماری آیتوں سے، ان کو ہم ڈالیں گے آگ میں۔ كُلَّمَا نَضِجَتۡ جُلُودُهُم بَدَّلۡنَـٰهُمۡ جُلُودًا غَيۡرَهَا لِيَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَۗ جس وقت پک جائے گی کھال اُن کی، بدل کر دیں گے ان کو اور کھال، اور چکھتے رہیں عذاب۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمً۬ا اﷲ ہے زبردست حکمت والا۔ |
56 |
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ سَنُدۡخِلُهُمۡ جَنَّـٰتٍ۬ تَجۡرِى مِن تَحۡتِہَا ٱلۡأَنۡہَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدً۬اۖ اور جو لوگ یقین لائے اور کیں نیکیاں، ان کو ہم داخل کریں گے باغوں میں،جن کے نیچے بہتی نہریں، رہ پڑے وہاں ہمیشہ۔ لَّهُمۡ فِيہَآ أَزۡوَٲجٌ۬ مُّطَهَّرَةٌ۬ۖ ان کو وہاں عورتیں ہیں ستھری، وَنُدۡخِلُهُمۡ ظِلاًّ۬ ظَلِيلاً اور ان کو ہم داخل کریں گے گھن کی (اپنی رحمت کی گھنی) چھاؤں میں۔ |
57 |
إِنَّ ٱللَّهَ يَأۡمُرُكُمۡ أَن تُؤَدُّواْ ٱلۡأَمَـٰنَـٰتِ إِلَىٰٓ أَهۡلِهَا اﷲ تم کو فرماتا ہے کہ پہنچاؤ امانتیں امانت والوں کو، وَإِذَا حَكَمۡتُم بَيۡنَ ٱلنَّاسِ أَن تَحۡكُمُواْ بِٱلۡعَدۡلِۚ اور جب چکوتی (فیصلہ) کرنے لگو لوگوں میں تو چکوتی (فیصلہ) کرو انصاف سے۔ إِنَّ ٱللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُم بِهِۦۤۗ اﷲ اچھی نصیحت کرتا ہے تم کو۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ سَمِيعَۢا بَصِيرً۬ا اﷲ ہے سنتا دیکھتا۔ |
58 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَطِيعُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُواْ ٱلرَّسُولَ وَأُوْلِى ٱلۡأَمۡرِ مِنكُمۡ اے ایمان والو! حکم مانو اﷲ کا، اور حکم مانو رسول کا، اور جو اختیار والے ہیں تم میں، فَإِن تَنَـٰزَعۡتُمۡ فِى شَىۡءٍ۬ فَرُدُّوهُ إِلَى ٱللَّهِ وَٱلرَّسُولِ إِن كُنتُمۡ تُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِۚ پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں تو اس کو رجوع کرو طرف اﷲ کے اور رسول کے۔ اگر یقین رکھتے ہو اﷲ پر، اور پچھلے دن پر۔ ذَٲلِكَ خَيۡرٌ۬ وَأَحۡسَنُ تَأۡوِيلاً یہ خوب ہے اور بہتر تحقیق کرنا ہے۔ |
59 |
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ يَزۡعُمُونَ أَنَّهُمۡ ءَامَنُواْ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبۡلِكَ تو نے نہ دیکھے وہ جو دعوے کرتے ہیں کہ یقین لائے ہیں جو اُترا تیری طرف، اور جو اترا تجھ سے پہلے، يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُوٓاْ إِلَى ٱلطَّـٰغُوتِ وَقَدۡ أُمِرُوٓاْ أَن يَكۡفُرُواْ بِهِۦ چاہتے ہیں کہ قضیہ لے جائیں شیطان کی طرف، اور (حالانکہ) حکم ہو چکا ہے اُن کوکہ اس (شیطان) سے منکر ہو جائیں۔ وَيُرِيدُ ٱلشَّيۡطَـٰنُ أَن يُضِلَّهُمۡ ضَلَـٰلاَۢ بَعِيدً۬ا اور چاہتا ہے شیطان کہ ان کو بہکا کر دُور لے ڈالے۔ |
60 |
وَإِذَا قِيلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡاْ إِلَىٰ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَإِلَى ٱلرَّسُولِ اور جو ان کو کہیے آؤ اﷲ کے حکم کی طرف، جو اس نے اتارا اور رسول کی طرف رَأَيۡتَ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ يَصُدُّونَ عَنكَ صُدُودً۬ا تو تُو دیکھے منافقوں کو، بند ہو (رکے) رہتے ہیں تیری طرف (آنے) سے اٹک کر(سختی کے ساتھ) ۔ |
61 |
فَكَيۡفَ إِذَآ أَصَـٰبَتۡهُم مُّصِيبَةُۢ بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡ پھر وہ کیسا کہ جب ان کو پہنچے مصیبت اپنے ہاتھوں کے کئے سے، ثُمَّ جَآءُوكَ يَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ إِنۡ أَرَدۡنَآ إِلَّآ إِحۡسَـٰنً۬ا وَتَوۡفِيقًا پیچھے آئیں تیرے پاس قسمیں کھاتے اﷲ کی، کہ ہم کو غرض نہ تھی مگر بھلائی اور (فریقین میں) ملاپ۔ |
62 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ ٱلَّذِينَ يَعۡلَمُ ٱللَّهُ مَا فِى قُلُوبِہِمۡ یہ وہ لوگ ہیں کہ اﷲ جانتا ہے جو ان کے دل میں ہے ، فَأَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ وَعِظۡهُمۡ وَقُل لَّهُمۡ فِىٓ أَنفُسِہِمۡ قَوۡلاَۢ بَلِيغً۬ا سو تُو ان سے تغافل (چشم پوشی) کر، اور ان کو نصیحت کر، اور ان سے کہہ ان کے حق میں بات کام کی۔ |
63 |
وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس واسطے کہ اس کا حکم مانئے (اطاعت کریں اسکی) اﷲ کے فرمان سے۔ وَلَوۡ أَنَّهُمۡ إِذ ظَّلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ جَآءُوكَ فَٱسۡتَغۡفَرُواْ ٱللَّهَ وَٱسۡتَغۡفَرَ لَهُمُ ٱلرَّسُولُ اور اگر ان لوگوں نے جس وقت اپنا بُرا کیا تھا، آتے تیرے پاس، پھر اﷲ سے بخشواتے اور رسول ان کو بخشواتا، (یقیناً) اﷲ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان۔ (یقیناً) اﷲ کو پاتے معاف کرنے والا مہربان۔ |
64 |
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤۡمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيۡنَهُمۡ سو قسم ہے تیرے رب کی، ان کو ایمان نہ ہو گا، جب تک تجھی کو منصف جانیں جو جھگڑا اُٹھے آپس میں، ثُمَّ لَا يَجِدُواْ فِىٓ أَنفُسِہِمۡ حَرَجً۬ا مِّمَّا قَضَيۡتَ وَيُسَلِّمُواْ تَسۡلِيمً۬ا پھر نہ پائیں اپنے جی میں خفگی تیری چکوتی (فیصلے) سے، اور قبول رکھیں مان کر۔ |
65 |
وَلَوۡ أَنَّا كَتَبۡنَا عَلَيۡہِمۡ أَنِ ٱقۡتُلُوٓاْ أَنفُسَكُمۡ أَوِ ٱخۡرُجُواْ مِن دِيَـٰرِكُم مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ۬ مِّنۡہُمۡۖ اور اگر ہم ان پر حکم کرتے کہ ہلاک کرو اپنی جان یا چھوڑ نکلو اپنے گھر، تو کوئی نہ کرتے مگر تھوڑے ان میں۔ وَلَوۡ أَنَّہُمۡ فَعَلُواْ مَا يُوعَظُونَ بِهِۦ لَكَانَ خَيۡرً۬ا لَّهُمۡ وَأَشَدَّ تَثۡبِيتً۬ا اور اگر یہی کریں جو ان کونصیحت ہوتی ہے تو ان کے حق میں بہتر ہو، اور زیادہ ثابت ہوں دین میں۔ |
66 |
وَإِذً۬ا لَّأَتَيۡنَـٰهُم مِّن لَّدُنَّآ أَجۡرًا عَظِيمً۬ا اور اسی میں ہم دیں ان کو اپنے پاس سے بڑا ثواب۔ |
67 |
وَلَهَدَيۡنَـٰهُمۡ صِرَٲطً۬ا مُّسۡتَقِيمً۬ا اور چلائیں ان کو سیدھی راہ۔ |
68 |
وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَٱلرَّسُولَ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ مَعَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيۡہِم اور جو لوگ حکم میں چلتے ہیں اﷲ کے اور رسول کے سو ان کے ساتھ ہیں جن کو اﷲ نے نوازا۔ مِّنَ ٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلصِّدِّيقِينَ وَٱلشُّہَدَآءِ وَٱلصَّـٰلِحِينَۚ (یعنی) نبی اور صدّیق اور شہید اور نیک بخت۔ وَحَسُنَ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ رَفِيقً۬ا اور خُوب ہے ان کی رفاقت۔ |
69 |
ذَٲلِكَ ٱلۡفَضۡلُ مِنَ ٱللَّهِۚ یہ فضل ہے اﷲ کی طرف سے۔ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ عَلِيمً۬ا اور اﷲ بس (کافی) ہے خبر رکھنے والا۔ |
70 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ خُذُواْ حِذۡرَڪُمۡ فَٱنفِرُواْ ثُبَاتٍ أَوِ ٱنفِرُواْ جَمِيعً۬ا اے ایمان والو! کر لو اپنی خبرداری، پھر کوچ کرو جُدا جُدا فوج، یا سب اکٹھے۔ |
71 |
وَإِنَّ مِنكُمۡ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ اور تم میں کوئی ایسا ہے کہ البتہ دیر لگا دے گا۔ فَإِنۡ أَصَـٰبَتۡكُم مُّصِيبَةٌ۬ قَالَ قَدۡ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَىَّ إِذۡ لَمۡ أَكُن مَّعَهُمۡ شَہِيدً۬ا پھر اگر تم کو مصیبت پہنچے، کہے:اﷲ نے مجھ پر فضل کیا کہ میں نہ ہوا اُن کے ساتھ۔ |
72 |
وَلَٮِٕنۡ أَصَـٰبَكُمۡ فَضۡلٌ۬ مِّنَ ٱللَّهِ لَيَقُولَنَّ كَأَن لَّمۡ تَكُنۢ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُ ۥ مَوَدَّةٌ۬ اگر تم کو پہنچا فضل اﷲ کی طرف سے تو اس طرح کہنے لگے گا، کہ گویا نہ تھی تم میں اور اس میں کچھ دوستی، يَـٰلَيۡتَنِى كُنتُ مَعَهُمۡ فَأَفُوزَ فَوۡزًا عَظِيمً۬ا اے کاش کہ میں ہوتا اُن کے ساتھ، تو بڑی مراد پاتا۔ |
73 |
فَلۡيُقَـٰتِلۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ٱلَّذِينَ يَشۡرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا بِٱلۡأَخِرَةِۚ سو چاہیئے لڑیں اﷲ کی راہ میں، جو لوگ بیچتے ہیں دنیا کی زندگی، آخرت پر۔ وَمَن يُقَـٰتِلۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَيُقۡتَلۡ أَوۡ يَغۡلِبۡ فَسَوۡفَ نُؤۡتِيهِ أَجۡرًا عَظِيمً۬ا اور جو کوئی لڑے اﷲ کی راہ میں، پھر مارا جائے یا غالب ہوئے، ہم دیں گے اس کو بڑا ثواب۔ |
74 |
وَمَا لَكُمۡ لَا تُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلۡمُسۡتَضۡعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلۡوِلۡدَٲنِ اور تم کو کیا ہے کہ نہ لڑو اﷲ کی راہ میں،اس واسطے ان کے جو مغلوب ہیں مرد اور عورتیں اور لڑکے، ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخۡرِجۡنَا مِنۡ هَـٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهۡلُهَاوَٱجۡعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّ۬ا جو کہتے ہیں:اے رب ہمارے! نکال ہم کو اس بستی سے، کہ ظالم ہیں لوگ اس کے۔اور پیدا کر ہمارے واسطے اپنے پاس سے کوئی حمائتی۔ وَٱجۡعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا اور پیدا کر ہمارے واسطے اپنے پاس سے مددگار۔ |
75 |
ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِۖ اور جو ایمان والے ہیں، سو لڑتے ہیں اﷲ کی راہ میں۔ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱلطَّـٰغُوتِ فَقَـٰتِلُوٓاْ أَوۡلِيَآءَ ٱلشَّيۡطَـٰنِۖ اور وہ جو منکر ہیں، سو لڑتے ہیں مفسدوں کی راہ میں ،سو لڑو تم شیطان کے حمائیتوں سے ، إِنَّ كَيۡدَ ٱلشَّيۡطَـٰنِ كَانَ ضَعِيفًا بیشک فریب شیطان کا سُست (کمزور) ہے۔ |
76 |
أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ قِيلَ لَهُمۡ كُفُّوٓاْ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ تُو نے نہ دیکھے وہ لوگ جن کو حکم ہوا تھا کہ اپنے ہاتھ بند (روکے) رکھو، اور قائم کرو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ۔ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيۡہِمُ ٱلۡقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ۬ مِّنۡہُمۡ يَخۡشَوۡنَ ٱلنَّاسَ كَخَشۡيَةِ ٱللَّهِ أَوۡ أَشَدَّ خَشۡيَةً۬ۚ پھر جب حکم ہوا اُن پر لڑائی کا، اُسی وقت ان میں ایک جماعت ڈرنے لگی لوگوں سے، جیسا ڈر ہو اﷲ کا، یا اس سے زیادہ ڈر۔ وَقَالُواْ رَبَّنَا لِمَ كَتَبۡتَ عَلَيۡنَا ٱلۡقِتَالَ اور کہنے لگے: اے رب ہمارے! کیوں فرض کی ہم پر لڑائی؟ لَوۡلَآ أَخَّرۡتَنَآ إِلَىٰٓ أَجَلٍ۬ قَرِيبٍ۬ۗ کیوں نہ جینے دیا ہم کو تھوڑی سی عمر؟ قُلۡ مَتَـٰعُ ٱلدُّنۡيَا قَلِيلٌ۬ وَٱلۡأَخِرَةُ خَيۡرٌ۬ لِّمَنِ ٱتَّقَىٰ وَلَا تُظۡلَمُونَ فَتِيلاً تُو کہہ: فائدہ دنیا کا تھوڑا ہے، اور آخرت کا بہتر ہے پرہیزگاروں کو۔ اور تمہارا حق نہ رہے گا ایک تاگا (ذرہ برابر)۔ |
77 |
أَيۡنَمَا تَكُونُواْ يُدۡرِككُّمُ ٱلۡمَوۡتُ وَلَوۡ كُنتُمۡ فِى بُرُوجٍ۬ مُّشَيَّدَةٍ۬ۗ جہاں تم ہو گے موت تم کو آ پکڑے گی، اگرچہ تم ہو مضبوط برجوں میں۔ وَإِن تُصِبۡهُمۡ حَسَنَةٌ۬ يَقُولُواْ هَـٰذِهِۦ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِۖ اور اگر پہنچے لوگوں کو بھلائی، کہیں یہ اﷲ کی طرف سے، وَإِن تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌ۬ يَقُولُواْ هَـٰذِهِۦ مِنۡ عِندِكَ اور اگر ان کو پہنچے کچھ بُرائی، کہیں یہ تیری طرف سے۔ قُلۡ كُلٌّ۬ مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِۖ تُو کہہ، سب اﷲ کی طرف سے ہے۔ فَمَالِ هَـٰٓؤُلَآءِ ٱلۡقَوۡمِ لَا يَكَادُونَ يَفۡقَهُونَ حَدِيثً۬ا سو کیا حال ہے ان لوگوں کا؟ لگتے نہیں کہ سمجھیں ایک بات۔ |
78 |
مَّآ أَصَابَكَ مِنۡ حَسَنَةٍ۬ فَمِنَ ٱللَّهِۖ وَمَآ أَصَابَكَ مِن سَيِّئَةٍ۬ فَمِن نَّفۡسِكَۚ جو تجھ کو بھلائی پہنچے سو اﷲ کی طرف سے۔ اور جو تجھ کو بُرائی پہنچے، سو تیرے نفس کی طرف سے۔ وَأَرۡسَلۡنَـٰكَ لِلنَّاسِ رَسُولاً۬ۚ اور ہم نے تجھ کو بھیجا پیغام پہنچانے والا لوگوں کو۔ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَہِيدً۬ا اور اﷲ بس (کافی) ہے سامنے دیکھتا (گواہ) ۔ |
79 |
مَّن يُطِعِ ٱلرَّسُولَ فَقَدۡ أَطَاعَ ٱللَّهَۖ جن نے حکم مانا رسول کا، اُس نے (در حقیقت) حکم مانا اﷲ کا۔ وَمَن تَوَلَّىٰ فَمَآ أَرۡسَلۡنَـٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيظً۬ا اور جو اُلٹا پھرا، تو ہم نے تجھ کو نہیں بھیجا اُن پر نگہبان۔ |
80 |
وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ۬ اور کہتے ہیں کہ قبول۔ فَإِذَا بَرَزُواْ مِنۡ عِندِكَ بَيَّتَ طَآٮِٕفَةٌ۬ مِّنۡہُمۡ غَيۡرَ ٱلَّذِى تَقُولُۖ پھر جب باہر گئے تیرے پاس سے، مشورت کرتے ہیں بعضے بعضے ان میں رات کو سوا (خلاف) تیری بات کے۔ وَٱللَّهُ يَكۡتُبُ مَا يُبَيِّتُونَۖ فَأَعۡرِضۡ عَنۡہُمۡ وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۚ اور اﷲ لکھتا ہے جو ٹھہراتے (مشورہ کرتے) ہیں۔ سو تُو تغافل (پرواہ نہ) کر اُن سے، اور بھروسا کر اﷲ پر، وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلاً اور اﷲ بس (کافی) ہے کام بنانے والا (کارساز) ۔ |
81 |
أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ ٱلۡقُرۡءَانَۚ کیا غور نہیں کرتے قرآن میں؟ وَلَوۡ كَانَ مِنۡ عِندِ غَيۡرِ ٱللَّهِ لَوَجَدُواْ فِيهِ ٱخۡتِلَـٰفً۬ا ڪَثِيرً۬ا اور اگر یہ ہوتا کسی اور کا سوا اﷲ کے تو پاتے اس میں بہت تفادت (اختلاف) ۔ |
82 |
وَإِذَا جَآءَهُمۡ أَمۡرٌ۬ مِّنَ ٱلۡأَمۡنِ أَوِ ٱلۡخَوۡفِ أَذَاعُواْ بِهِۦۖ اور جب اُن کے پاس پہنچتی ہے کئی خبر امن کی، یا ڈر کی، (تو) اس کو مشہور کرتے ہیں۔ وَلَوۡ رَدُّوهُ إِلَى ٱلرَّسُولِ وَإِلَىٰٓ أُوْلِى ٱلۡأَمۡرِ مِنۡہُمۡ لَعَلِمَهُ ٱلَّذِينَ يَسۡتَنۢبِطُونَهُ ۥ مِنۡہُمۡۗ اور اگر اس کو پہنچاتے رسول تک اور اپنے اختیار والوں تک، تو تحقیق کرتے اسکو جو ان میں تحقیق کرنے والے ہیں اسکی۔ وَلَوۡلَا فَضۡلُ ٱللَّهِ عَلَيۡڪُمۡ وَرَحۡمَتُهُ ۥ لَٱتَّبَعۡتُمُ ٱلشَّيۡطَـٰنَ إِلَّا قَلِيلاً۬ اور اگر نہ ہوتا فضل اﷲ کا تم پر، اور اس کی مہر (رحمت) ، تو تم شیطان کے پیچھے جاتے مگر تھوڑے۔ |
83 |
فَقَـٰتِلۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ لَا تُكَلَّفُ إِلَّا نَفۡسَكَۚ سو تُو لڑ اﷲ کی راہ میں، تجھ پر ذمہ نہیں مگر اپنی جان (ذات) سے وَحَرِّضِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۖ اور تاکید کر مسلمانوں کو۔ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَكُفَّ بَأۡسَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۚ قریب ہے کہ اﷲ بند کرے لڑائی کافروں کی (توڑ دے کافروں کا زور) ۔ وَٱللَّهُ أَشَدُّ بَأۡسً۬ا وَأَشَدُّ تَنكِيلاً۬ اور اﷲ سخت ہے لڑائی والا اور سخت سزا دینے والا۔ |
84 |
مَّن يَشۡفَعۡ شَفَـٰعَةً حَسَنَةً۬ يَكُن لَّهُ ۥ نَصِيبٌ۬ مِّنۡہَاۖ جو کوئی سفارش کرے نیک بات میں، اس کو بھی ملے اس میں سے ایک حصہ۔ وَمَن يَشۡفَعۡ شَفَـٰعَةً۬ سَيِّئَةً۬ يَكُن لَّهُ ۥ كِفۡلٌ۬ مِّنۡهَاۗ اور جو کوئی سفارش کرے بُری بات میں، اس پر بھی ہے ایک بوجھ اس میں۔ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ۬ مُّقِيتً۬ا اور اﷲ ہے ہر چیز کا حصہ بانٹنے والا۔ |
85 |
وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٍ۬ فَحَيُّواْ بِأَحۡسَنَ مِنۡہَآ أَوۡ رُدُّوهَآۗ اور جب تم کو دُعا دے کوئی تو تم بھی دعا دو اس سے بہترے یا وہی کہو اُلٹ کر (لوٹا دو) ۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَىۡءٍ حَسِيبًا اﷲ ہے ہر چیز کا حساب کرنے والا۔ |
86 |
ٱللَّهُ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَۚ اﷲ کے سوا کسی کی بندگی نہیں۔ لَيَجۡمَعَنَّكُمۡ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَـٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيهِۗ تم کو جمع کرے گا قیامت کے دن، اس میں شک نہیں۔ وَمَنۡ أَصۡدَقُ مِنَ ٱللَّهِ حَدِيثً۬ا اور اﷲ سے سچی کس کی بات؟ |
87 |
فَمَا لَكُمۡ فِى ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ فِئَتَيۡنِ وَٱللَّهُ أَرۡكَسَہُم بِمَا كَسَبُوٓاْۚ پھر تم کو کیا پڑا ہے منافقوں کے واسطے دو جانب (گروہ) ہو رہے ہو، اور اﷲ نے ا نکو اُلٹ دیا ان کے کاموں پر، أَتُرِيدُونَ أَن تَهۡدُواْ مَنۡ أَضَلَّ ٱللَّهُۖ کیا تم چاہتے ہو کہ راہ پر لاؤ جس کو بچلایا (گمراہ کر دی) اﷲ نے، وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ ۥ سَبِيلاً۬ اور جس کو اﷲ راہ نہ دے، پھر تُو نہ پائے اس کے واسطے کہیں راہ۔ |
88 |
وَدُّواْ لَوۡ تَكۡفُرُونَ كَمَا كَفَرُواْ فَتَكُونُونَ سَوَآءً۬ۖ (یہ منافق) چاہتے ہیں کہ تم بھی کافر ہو، جیسے وہ ہوئے، پھر برابر (ایک جیسے) ہو جاؤ، فَلَا تَتَّخِذُواْ مِنۡہُمۡ أَوۡلِيَآءَ حَتَّىٰ يُہَاجِرُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِۚ سو تم ان میں کسی کو مت پکڑو رفیق، جب تک وطن چھوڑ (ہجرت کر) آئیں اﷲ کی راہ میں۔ فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَخُذُوهُمۡ وَٱقۡتُلُوهُمۡ حَيۡثُ وَجَدتُّمُوهُمۡۖ پھر اگر قبول نہ رکھیں (ہجرت کرنی) تو ان کو پکڑو اور مارو جہاں پاؤ۔ وَلَا تَتَّخِذُواْ مِنۡہُمۡ وَلِيًّ۬ا وَلَا نَصِيرًا اور نہ ٹھہراؤ (بناؤ) کسی کو رفیق، اور نہ مددگار۔ |
89 |
إِلَّا ٱلَّذِينَ يَصِلُونَ إِلَىٰ قَوۡمِۭ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَہُم مِّيثَـٰقٌ مگر (وہ اس حکم سے مستثنٰی ہیں) جو مل رہے ہیں ایک قوم سے، جن میں اور تم میں عہد ہے، أَوۡ جَآءُوكُمۡ حَصِرَتۡ صُدُورُهُمۡ أَن يُقَـٰتِلُوكُمۡ أَوۡ يُقَـٰتِلُواْ قَوۡمَهُمۡۚ یا آئے ہیں تمہارے پاس خفا ہو گئے ہیں دل اُن کے تمہارے لڑنے سے، اور اپنی قوم کے لڑنے سے بھی۔ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَسَلَّطَهُمۡ عَلَيۡكُمۡ فَلَقَـٰتَلُوكُمۡۚ اور اگر اﷲ چاہتا تو ان کو تم پر زور (غالب کر) دیتا، پھر تم سے لڑتے۔ فَإِنِ ٱعۡتَزَلُوكُمۡ فَلَمۡ يُقَـٰتِلُوكُمۡ وَأَلۡقَوۡاْ إِلَيۡكُمُ ٱلسَّلَمَ فَمَا جَعَلَ ٱللَّهُ لَكُمۡ عَلَيۡہِمۡ سَبِيلاً۬ تو اگر تم سے کنارہ پکڑیں، پھر نہ لڑیں اور تمہاری طرف صلح لائیں، اﷲ نے نہیں دی تم کو اُن پر راہ(کوئی جواز لڑنے کا) ۔ |
90 |
سَتَجِدُونَ ءَاخَرِينَ يُرِيدُونَ أَن يَأۡمَنُوكُمۡ وَيَأۡمَنُواْ قَوۡمَهُمۡ اب تم دیکھو گے ایک اور لوگ چاہتے ہیں کہ امن میں رہیں تم سے بھی اور اپنی قوم سے بھی۔ كُلَّ مَا رُدُّوٓاْ إِلَى ٱلۡفِتۡنَةِ أُرۡكِسُواْ فِيہَاۚ جس بار بلائے جاتے ہیں فساد کرنے کو، الٹ جاتے ہیں اس ہنگامہ میں ، فَإِن لَّمۡ يَعۡتَزِلُوكُمۡ وَيُلۡقُوٓاْ إِلَيۡكُمُ ٱلسَّلَمَ وَيَكُفُّوٓاْ أَيۡدِيَهُمۡ فَخُذُوهُمۡ وَٱقۡتُلُوهُمۡ حَيۡثُ ثَقِفۡتُمُوهُمۡۚ پھر اگر تم سے کنارہ نہ پکڑیں، اور صلح نہ لاویں (کریں)، اور اپنے ہاتھ نہ روکیں (لڑائی سے)تو انکو پکڑو اور مارو جہاں پاؤ، اور ان پر ہم نے ملا دی تم کو سند صریح (کھلا اختیار)۔ اور ان پر ہم نے ملا دی تم کو سند صریح (کھلا اختیار)۔ |
91 |
وَمَا كَانَ لِمُؤۡمِنٍ أَن يَقۡتُلَ مُؤۡمِنًا إِلَّا خَطَـًٔ۬اۚ اور مسلمان کا کام نہیں کہ مار ڈالے مسلمان کو، مگر چُوک کر (غلطی سے)۔ وَمَن قَتَلَ مُؤۡمِنًا خَطَـًٔ۬ا فَتَحۡرِيرُ رَقَبَةٍ۬ مُّؤۡمِنَةٍ۬ وَدِيَةٌ۬ مُّسَلَّمَةٌ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦۤ إِلَّآ أَن يَصَّدَّقُواْۚ اور جس نے مارا مسلمان کو چُوک کر، تو آزاد کرنی گردن ایک مسلمان کی اور خون بہا پہنچانی اسکے گھر والوں کو، مگر کہ وہ خیرات کریں (بخش دیں)۔ فَإِن كَانَ مِن قَوۡمٍ عَدُوٍّ۬ لَّكُمۡ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ۬ فَتَحۡرِيرُ رَقَبَةٍ۬ مُّؤۡمِنَةٍ۬ۖ پھر اگر وہ تھا ایک قوم میں کہ تمہارے دُشمن ہیں اور آپ مسلمان تھا، تو آزاد کرنی گردن مسلمان کی۔ وَإِن ڪَانَ مِن قَوۡمِۭ بَيۡنَڪُمۡ وَبَيۡنَهُم مِّيثَـٰقٌ۬ فَدِيَةٌ۬ مُّسَلَّمَةٌ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ وَتَحۡرِيرُ رَقَبَةٍ۬ مُّؤۡمِنَةٍ۬ۖ اور اگر وہ تھا ایک قوم میں کہ تم میں اور ان میں عہد ہے، تو خون بہا پہنچانی اسکے گھر والوں کو، اور آزاد کرنی گردن ایک مسلمان کی۔ فَمَن لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ شَهۡرَيۡنِ مُتَتَابِعَيۡنِ تَوۡبَةً۬ مِّنَ ٱللَّهِۗ پھر جس کو پیدا (میسر) نہ ہو (غلام) تو روزہ (رکھے)دو مہینے لگے تار، بخشوانے کو اﷲ سے، وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَڪِيمً۬ا اور اﷲ جانتا سمجھتا ہے۔ |
92 |
وَمَن يَقۡتُلۡ مُؤۡمِنً۬ا مُّتَعَمِّدً۬ا فَجَزَآؤُهُ ۥ جَهَنَّمُ خَـٰلِدً۬ا فِيہَا اور جو کوئی مارے مسلمان کو قصد کر کر، تو اس کی سزا دوزخ ہے، پڑا رہے اس میں، وَغَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِ وَلَعَنَهُ ۥ وَأَعَدَّ لَهُ ۥ عَذَابًا عَظِيمً۬ا اور اﷲ کا اس پر غضب ہوا اور اس کو لعنت کی، اور اس کے واسطے تیار کیا بڑا عذاب۔ |
93 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ فَتَبَيَّنُواْ اے ایمان والو! جب سفر کرو اﷲ کی راہ میں تو (خوب) تحقیق کرو، وَلَا تَقُولُواْ لِمَنۡ أَلۡقَىٰٓ إِلَيۡڪُمُ ٱلسَّلَـٰمَ لَسۡتَ مُؤۡمِنً۬ا اور مت کہو جو شخص تمہاری طرف سلام علیک کرے، کہ تُو مسلمان نہیں۔ تَبۡتَغُونَ عَرَضَ ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا فَعِندَ ٱللَّهِ مَغَانِمُ ڪَثِيرَةٌ۬ۚ چاہتے ہو مال دنیا کی زندگی کا، تو اﷲ کے ہاں بہت غنیمتیں ہیں۔ كَذَٲلِكَ ڪُنتُم مِّن قَبۡلُ فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيۡڪُمۡ فَتَبَيَّنُوٓاْۚ تم ایسے ہی تھے پہلے، پھر اﷲ نے تم پر فضل کیا۔ سو اب (خوب) تحقیق (کر لیا) کرو۔ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرً۬ا اﷲ تمہارے (سب) کام سے (پوری طرح) واقف ہے۔ |
94 |
لَّا يَسۡتَوِى ٱلۡقَـٰعِدُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ غَيۡرُ أُوْلِى ٱلضَّرَرِوَٱلۡمُجَـٰهِدُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ بِأَمۡوَٲلِهِمۡ وَأَنفُسِہِمۡۚ برابر نہیں (گھر) بیٹھنے والے مسلمان جن کو بدن کا نقصان نہیں، اور لڑنے والے اﷲ کی راہ میں اپنے مال سے اور جان سے۔ فَضَّلَ ٱللَّهُ ٱلۡمُجَـٰهِدِينَ بِأَمۡوَٲلِهِمۡ وَأَنفُسِہِمۡ عَلَى ٱلۡقَـٰعِدِينَ دَرَجَةً۬ۚ اﷲ نے بڑائی (فضیلت) دی لڑنے والوں کو اپنے مال اور جان سے۔ ان پر جو بیٹھتے ہیں، درجہ میں۔ وَكُلاًّ۬ وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلۡحُسۡنَىٰۚ اور سب کو وعدہ دیا اﷲ نے خوبی (بھلائی) کا۔ وَفَضَّلَ ٱللَّهُ ٱلۡمُجَـٰهِدِينَ عَلَى ٱلۡقَـٰعِدِينَ أَجۡرًا عَظِيمً۬ا اور (لیکن) زیادہ کیا اﷲ نے لڑنے والوں کو بیٹھنے والوں سے، بڑے ثواب میں۔ |
95 |
دَرَجَـٰتٍ۬ مِّنۡهُ وَمَغۡفِرَةً۬ وَرَحۡمَةً۬ۚ بہت درجوں میں اپنے ہاں کے، اور بخشش میں اور مہربانی میں، وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورً۬ا رَّحِيمًا اور اﷲ ہے بخشنے والا مہربان۔ |
96 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ تَوَفَّٮٰهُمُ ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ ظَالِمِىٓ أَنفُسِہِمۡ قَالُواْ فِيمَ كُنتُمۡۖ جن لوگوں کی جان کھینچتے ہیں فرشتے، اس حال میں کہ وہ برا کر رہے ہیں اپنا، کہتے ہیں تم کس بات میں تھے؟ قَالُواْ كُنَّا مُسۡتَضۡعَفِينَ فِى ٱلۡأَرۡضِۚ وہ کہتے ہیں: ہم تھے مغلوب اس ملک میں۔ قَالُوٓاْ أَلَمۡ تَكُنۡ أَرۡضُ ٱللَّهِ وَٲسِعَةً۬ فَتُہَاجِرُواْ فِيہَاۚ کہتے ہیں، کیا نہ تھی زمین اﷲ کی کشادہ، کہ وطن چھوڑ جاؤ وہاں۔ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ مَأۡوَٮٰهُمۡ جَهَنَّمُۖ وَسَآءَتۡ مَصِيرًا سو ایسوں کو ٹھکانا ہے دوزخ، اور بہت بُری جگہ پہنچے۔ |
97 |
إِلَّا ٱلۡمُسۡتَضۡعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلۡوِلۡدَٲنِ لَا يَسۡتَطِيعُونَ حِيلَةً۬ وَلَا يَہۡتَدُونَ سَبِيلاً۬ مگر جو ہیں بے بس مرد اور عورتیں اور لڑکے، نہ کر سکتے ہیں تلاش اور نہ جانتے ہیں راہ۔ |
98 |
فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَعۡفُوَ عَنۡہُمۡۚ سو ایسوں کو امید ہے کہ اﷲ معاف کرے۔ وَكَانَ ٱللَّهُ عَفُوًّا غَفُورً۬ا اور اﷲ ہے معاف کرنے والا بخشتا۔ |
99 |
وَمَن يُہَاجِرۡ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ يَجِدۡ فِى ٱلۡأَرۡضِ مُرَٲغَمً۬ا كَثِيرً۬ا وَسَعَةً۬ۚ اور جو کوئی وطن چھوڑے اﷲ کی راہ میں، پائے اس کے مقابلہ میں جگہ بہت اور کشائش (فراخی)۔ وَمَن يَخۡرُجۡ مِنۢ بَيۡتِهِۦ مُهَاجِرًا إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ثُمَّ يُدۡرِكۡهُ ٱلۡمَوۡتُ فَقَدۡ وَقَعَ أَجۡرُهُ ۥ عَلَى ٱللَّهِۗ اور جو کوئی نکلے اپنے گھر سے، وطن چھوڑ کر اﷲ اور رسول کی طرف، پھر آ پکڑے اسکو موت، سو ٹھہر (ذمہ ہو)چکا اسکا ثواب اﷲ پر۔ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورً۬ا رَّحِيمً۬ا اور اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
100 |
وَإِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِى ٱلۡأَرۡضِ فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ أَن تَقۡصُرُواْ مِنَ ٱلصَّلَوٰةِ إِنۡ خِفۡتُمۡ أَن يَفۡتِنَكُمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْۚ اور جب تم سفر کرو ملک میں تو تم پر گناہ نہیں، کہ کچھ کم کرو نماز میں سے۔اگر تم کو ڈر ہو کہ ستائیں گے تم کو کافر۔ إِنَّ ٱلۡكَـٰفِرِينَ كَانُواْ لَكُمۡ عَدُوًّ۬ا مُّبِينً۬ا البتہ کافر تمہارے دشمن ہیں صریح (کھلے)۔ |
101 |
وَإِذَا كُنتَ فِيہِمۡ فَأَقَمۡتَ لَهُمُ ٱلصَّلَوٰةَ فَلۡتَقُمۡ طَآٮِٕفَةٌ۬ مِّنۡہُم مَّعَكَ وَلۡيَأۡخُذُوٓاْ أَسۡلِحَتَہُمۡ اور جب تو ان میں ہو، پھر ان کو نماز میں کھڑا کرے، تو چاہیئے ایک جماعت اُنکی کھڑی ہو تیرے ساتھ، اور ساتھ لیں (رکھیں) اپنے ہتھیار۔ فَإِذَا سَجَدُواْ فَلۡيَكُونُواْ مِن وَرَآٮِٕڪُمۡ وَلۡتَأۡتِ طَآٮِٕفَةٌ أُخۡرَىٰ لَمۡ يُصَلُّواْ فَلۡيُصَلُّواْ مَعَكَ پھر جب سجدہ کر چکیں تو پرے ہو جائیں اور آئے دوسری جماعت جن نے نماز نہیں کی،وہ نماز کریں (پڑھیں) تیرے ساتھ، وَلۡيَأۡخُذُواْ حِذۡرَهُمۡ وَأَسۡلِحَتَہُمۡۗ اور پاس لیں اپنا بچاؤ (چوکنا رہیں) اور ہتھیار۔ وَدَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡ تَغۡفُلُونَ عَنۡ أَسۡلِحَتِكُمۡ وَأَمۡتِعَتِكُمۡ فَيَمِيلُونَ عَلَيۡڪُم مَّيۡلَةً۬ وَٲحِدَةً۬ۚ کافر چاہتے ہیں، کسی طرح تم بیخبر ہو اپنے ہتھیاروں سے اور اسباب سے، تو تم پر جھک (ٹوٹ) پڑیں ایک حملہ کر کر۔ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡڪُمۡ إِن كَانَ بِكُمۡ أَذً۬ى مِّن مَّطَرٍ أَوۡ كُنتُم مَّرۡضَىٰٓ أَن تَضَعُوٓاْ أَسۡلِحَتَكُمۡۖ اور گناہ نہیں تم پر اگر تم کو تکلیف ہو مینہ سے، یا تم بیمار ہو کہ اتار رکھو اپنے ہتھیار، وَخُذُواْ حِذۡرَكُمۡۗ اور (لیکن) ساتھ لو اپنا بچاؤ(چوکنا رہو) ۔ إِنَّ ٱللَّهَ أَعَدَّ لِلۡكَـٰفِرِينَ عَذَابً۬ا مُّهِينً۬ا (بیشک) اﷲ نے رکھی ہے منکروں کے واسطے ذلت کی مار (رُسوا کن عذاب) ۔ |
102 |
فَإِذَا قَضَيۡتُمُ ٱلصَّلَوٰةَ فَٱذۡڪُرُواْ ٱللَّهَ قِيَـٰمً۬ا وَقُعُودً۬ا وَعَلَىٰ جُنُوبِڪُمۡۚ پھر جب نماز (ادا) کر چکو تو یاد کرو اﷲ کو کھڑے اور بیٹھے اور پڑے (لیٹے)۔ فَإِذَا ٱطۡمَأۡنَنتُمۡ فَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَۚ پھر جب خاطر جمع سے (خوف دور) ہو تو درست (قائم) کرو نماز کو (تمام شرائط و آداب کے ساتھ) ۔ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَـٰبً۬ا مَّوۡقُوتً۬ا (بیشک) یہ نماز ہے مسلمانوں پر وقت باندھا حکم (فرض پابندیء وقت کے ساتھ) ۔ |
103 |
وَلَا تَهِنُواْ فِى ٱبۡتِغَآءِ ٱلۡقَوۡمِۖ اور مت ہارو ان (کمزوری دکھاؤ دشمن ) کا پیچھا کرنے سے، إِن تَكُونُواْ تَأۡلَمُونَ فَإِنَّهُمۡ يَأۡلَمُونَ كَمَا تَأۡلَمُونَۖ اگر تم بے آرام ہوتے ہو تو وہ بھی بے آرام ہیں جس طرح تم ہو۔ وَتَرۡجُونَ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا يَرۡجُونَۗ اور تم کو اﷲ سے (اجر کی) اُمید ہے، جو انکو نہیں۔ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔ |
104 |
إِنَّآ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكَ ٱلۡكِتَـٰبَ بِٱلۡحَقِّ لِتَحۡكُمَ بَيۡنَ ٱلنَّاسِ بِمَآ أَرَٮٰكَ ٱللَّهُۚ (بیشک) ہم نے اُتاری تجھ کو کتاب سچی، کہ تُو انصاف کرے لوگوں میں، جو سجھائے تجھ کو اﷲ۔ وَلَا تَكُن لِّلۡخَآٮِٕنِينَ خَصِيمً۬ا اور تُو مت ہو دغابازوں کی طرف سے جھگڑنے والا۔ |
105 |
وَٱسۡتَغۡفِرِ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُورً۬ا رَّحِيمً۬ا اور بخشوا اﷲ سے۔ بیشک اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
106 |
وَلَا تُجَـٰدِلۡ عَنِ ٱلَّذِينَ يَخۡتَانُونَ أَنفُسَہُمۡۚ اور مت جھگڑ (وکالت کر) اُن کی طرف سے، جو اپنے جی (دل) میں دغا رکھتے ہیں۔ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمً۬ا اﷲ کو خوش نہیں آتا جو کوئی ہو دغاباز گنہگار۔ |
107 |
يَسۡتَخۡفُونَ مِنَ ٱلنَّاسِ وَلَا يَسۡتَخۡفُونَ مِنَ ٱللَّهِ چھپتے (چھپا سکتے) ہیں لوگوں سے اور چھپتے نہیں (چھپا سکتے نہیں) اﷲ سے، وَهُوَ مَعَهُمۡ إِذۡ يُبَيِّتُونَ مَا لَا يَرۡضَىٰ مِنَ ٱلۡقَوۡلِۚ اور وہ ان کے ساتھ (ہوتا ) ہے جب رات کوٹھہراتے (مشورہ کرتے) ہیں(ایسی باتوں کے بارے میں) جس بات سے وہ راضی نہیں۔ وَكَانَ ٱللَّهُ بِمَا يَعۡمَلُونَ مُحِيطًا اور جو کرتے ہیں اﷲ کے قابو میں ہے۔ |
108 |
هَـٰٓأَنتُمۡ هَـٰٓؤُلَآءِ جَـٰدَلۡتُمۡ عَنۡہُمۡ فِى ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا سنتے ہو تم لوگ جھگڑے ان کی طرف سے دنیا کی زندگی میں۔ فَمَن يُجَـٰدِلُ ٱللَّهَ عَنۡہُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ أَم مَّن يَكُونُ عَلَيۡہِمۡ وَڪِيلاً۬ پھر کون جھگڑے گا اُن کے بدلے اﷲ سے، قیامت کے دن، یا کون ہو گا ان کا کام بنانے والا؟ |
109 |
وَمَن يَعۡمَلۡ سُوٓءًا أَوۡ يَظۡلِمۡ نَفۡسَهُ ۥ ثُمَّ يَسۡتَغۡفِرِ ٱللَّهَ يَجِدِ ٱللَّهَ غَفُورً۬ا رَّحِيمً۬ا اور جو کوئی کرے گناہ یا اپنا بُرا کرے، پھر اﷲ سے بخشوائے، پائے اﷲ کو بخشتا مہربان۔ |
110 |
وَمَن يَكۡسِبۡ إِثۡمً۬ا فَإِنَّمَا يَكۡسِبُهُ ۥ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦۚ اور جو کوئی کمائے گناہ، سو کماتا ہے اپنے حق میں۔ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمً۬ا اور اﷲ سب جانتا ہے حکمت والا۔ |
111 |
وَمَن يَكۡسِبۡ خَطِيٓـَٔةً أَوۡ إِثۡمً۬ا ثُمَّ يَرۡمِ بِهِۦ بَرِيٓـًٔ۬ا فَقَدِ ٱحۡتَمَلَ بُہۡتَـٰنً۬ا وَإِثۡمً۬ا مُّبِينً۬ا اور جو کوئی کمائے تقصیر (خطا) یا گناہ، پھر لگائے بے گناہ کو، اس نے سر دھرا طوفان اور گناہ صریح (کھلا) ۔ |
112 |
وَلَوۡلَا فَضۡلُ ٱللَّهِ عَلَيۡكَ وَرَحۡمَتُهُ ۥ لَهَمَّت طَّآٮِٕفَةٌ۬ مِّنۡهُمۡ أَن يُضِلُّوكَ اور اگر نہ ہوتا تجھ پر فضل اﷲ کا اور مہر (رحمت) تو قصد کیا ہی تھا ان میں ایک جماعت نے کہ تجھ کو بہکائیں۔ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّآ أَنفُسَہُمۡۖ وَمَا يَضُرُّونَكَ مِن شَىۡءٍ۬ۚ اور بہکا نہ سکتے مگر آپ (خود) کو اور تیرا کچھ نہ بگاڑتے۔ وَأَنزَلَ ٱللَّهُ عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَـٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمۡ تَكُن تَعۡلَمُۚ اور اﷲ نے نازل کی تجھ پر کتاب، اور کام کی بات اور تجھ کو سکھایا جو تو نہ جان سکتا۔ وَكَانَ فَضۡلُ ٱللَّهِ عَلَيۡكَ عَظِيمً۬ا اور اﷲ کا فضل تجھ پر بڑا ہے۔ |
113 |
لَّا خَيۡرَ فِى ڪَثِيرٍ۬ مِّن نَّجۡوَٮٰهُمۡ إِلَّا مَنۡ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوۡ مَعۡرُوفٍ أَوۡ إِصۡلَـٰحِۭ بَيۡنَ ٱلنَّاسِۚ کچھ بھلی نہیں اُن کی مشورت، مگر جو کوئی کہے خیرات کو، یا نیک بات کو، یا صلح کروانے کو لوگوں میں۔ وَمَن يَفۡعَلۡ ذَٲلِكَ ٱبۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ ٱللَّهِ فَسَوۡفَ نُؤۡتِيهِ أَجۡرًا عَظِيمً۬ا اور جو کوئی یہ چیزیں کرے اﷲ کی خوشی چاہ کر، تو ہم اس کو دیں گے بڑا ثواب۔ |
114 |
وَمَن يُشَاقِقِ ٱلرَّسُولَ مِنۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ ٱلۡهُدَىٰ وَيَتَّبِعۡ غَيۡرَ سَبِيلِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ اور جو کوئی مخالفت کرے رسول سے، جب کھل چکی اس پر راہ کی بات، اور چلے سب مسلمانوں کی راہ سے الگ نُوَلِّهِۦ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصۡلِهِۦ جَهَنَّمَۖ وَسَآءَتۡ مَصِيرًا سو ہم اس کو حوالے کریں وہی (اسی) طرف جو اُس نے پکڑی، اور ڈالیں اس کو دوزخ میں، اور بہت بُری جگہ پہنچا۔ |
115 |
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغۡفِرُ أَن يُشۡرَكَ بِهِۦوَيَغۡفِرُ مَا دُونَ ذَٲلِكَ لِمَن يَشَآءُۚ اﷲ نہیں بخشتا کہ اسکا شریک ٹھہرایئے، اور اس سے نیچے بخشتا ہے جس کو چاہے۔ وَمَن يُشۡرِكۡ بِٱللَّهِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلَـٰلاَۢ بَعِيدًا اور جس نے اﷲ کا شریک ٹھہرایا، وہ دُور پڑا بھول کر۔ |
116 |
إِن يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦۤ إِلَّآ إِنَـٰثً۬ا وَإِن يَدۡعُونَ إِلَّا شَيۡطَـٰنً۬ا مَّرِيدً۬ا اس کے سوا پکارتے ہیں، سو عورتوں (دیویوں) کو، اور اس کے سوا پکارتے ہیں، سو شیطان سرکش کو۔ |
117 |
لَّعَنَهُ ٱللَّهُۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنۡ عِبَادِكَ نَصِيبً۬ا مَّفۡرُوضً۬ا جس کو لعنت کی اﷲ نے ،اور وہ بولا: کہ میں البتہ لُوں گا تیرے بندوں سے حصہ ٹھہرایا (مقرر)۔ |
118 |
وَلَأُضِلَّنَّهُمۡ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمۡ اور ان کو بہکاؤں گا، اور ان کو توقعیں (لالچ) دوں گا ، وَلَأَمُرَنَّهُمۡ فَلَيُبَتِّڪُنَّ ءَاذَانَ ٱلۡأَنۡعَـٰمِ وَلَأَمُرَنَّہُمۡ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلۡقَ ٱللَّهِۚ اور ان کو سکھاؤں گا چیریں جانوروں کے کان، اور ان کو سکھاؤں گا کہ بدلیں صورت بنائی اﷲ کی۔ وَمَن يَتَّخِذِ ٱلشَّيۡطَـٰنَ وَلِيًّ۬ا مِّن دُونِ ٱللَّهِ فَقَدۡ خَسِرَ خُسۡرَانً۬ا مُّبِينً۬ا اور جو کوئی پکڑے شیطان کو رفیق اﷲ کو چھوڑ کر، وہ ڈوبا صریح نقصان میں۔ |
119 |
يَعِدُهُمۡ وَيُمَنِّيہِمۡۖ (شیطان) ان کو وعدہ دیتا ہے اور ان کو توقعیں بتاتا ہے۔ وَمَا يَعِدُهُمُ ٱلشَّيۡطَـٰنُ إِلَّا غُرُورًا اور جو توقع دیتا ہے ان کو شیطان، سو سب دغا ہے۔ |
120 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ مَأۡوَٮٰهُمۡ جَهَنَّمُ وَلَا يَجِدُونَ عَنۡہَا مَحِيصً۬ا ایسوں کو ٹھکانا ہے دوزخ، اور نہ پائیں گے وہاں سے بھاگنے کو جگہ۔ |
121 |
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ سَنُدۡخِلُهُمۡ جَنَّـٰتٍ۬ اور جو یقین لائے اور عمل کئے نیک، ان کو ہم داخل کریں گے باغوں میں، تَجۡرِى مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَـٰرُ خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدً۬اۖ جن کے نیچے بہتی نہریں، رہ پڑے (رہیں گے) وہاں ہمیشہ کو۔ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقًّ۬اۚ وعدہ اﷲ کا سچا۔ وَمَنۡ أَصۡدَقُ مِنَ ٱللَّهِ قِيلاً۬ اور اﷲ سے سچی کس کی بات؟ |
122 |
لَّيۡسَ بِأَمَانِيِّكُمۡ وَلَآ أَمَانِىِّ أَهۡلِ ٱلۡڪِتَـٰبِۗ نہ تمہاری آرزو پر ہے، نہ کتاب والوں کی آرزو پر۔ مَن يَعۡمَلۡ سُوٓءً۬ا يُجۡزَ بِهِۦوَلَا يَجِدۡ لَهُ ۥ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيًّ۬ا وَلَا نَصِيرً۬ا جو کوئی بُرا کرے گا، اس کی سزا پائے گا۔اور نہ پائے گا اﷲ کے سوا اپنا کوئی حمایتی نہ مددگار۔ |
123 |
وَمَن يَعۡمَلۡ مِنَ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ مِن ذَڪَرٍ أَوۡ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ۬ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ يَدۡخُلُونَ ٱلۡجَنَّةَ اور جو کوئی کچھ عمل کرے گا، مرد ہو یا عورت، اور ایمان رکھتا ہو،سو وہ لوگ داخل ہوں گے جنت میں، وَلَا يُظۡلَمُونَ نَقِيرً۬ا اور ان کا حق نہ رہے گا تِل (ذرہ) بھر۔ |
124 |
وَمَنۡ أَحۡسَنُ دِينً۬ا مِّمَّنۡ أَسۡلَمَ وَجۡهَهُ ۥ لِلَّهِ اور اس سے بہتر کس کی راہ جس نے منہ دھرا (جھکایا) اﷲ کے حکم پر، وَهُوَ مُحۡسِنٌ۬ وَٱتَّبَعَ مِلَّةَ إِبۡرَٲهِيمَ حَنِيفً۬اۗ اور نیکی میں لگا ہے، اور چلا دین ابراہیم پر، جو ایک طرف کا تھا۔ وَٱتَّخَذَ ٱللَّهُ إِبۡرَٲهِيمَ خَلِيلاً۬ اور اﷲ نے پکڑا (بنا لی) ابراہیم کو یار (دوست) ۔ |
125 |
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِۚ اور اﷲ کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں۔ وَڪَانَ ٱللَّهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ۬ مُّحِيطً۬ا اور اﷲ کے ڈھب (طریقہ) میں ہے سب چیز۔ |
126 |
وَيَسۡتَفۡتُونَكَ فِى ٱلنِّسَآءِۖ اور تجھ سے رخصت (فتویٰ) مانگتے ہیں عورتوں (کے بارے میں) کی، قُلِ ٱللَّهُ يُفۡتِيڪُمۡ فِيهِنَّ وَمَا يُتۡلَىٰ عَلَيۡڪُمۡ فِى ٱلۡكِتَـٰبِ تو کہہ اﷲ تم کو رخصت دیتا ہے ان کی (انکے معاملہ میں) ، اور وہ (متوجہ کرتا ہے اس پر) جو تم کو سناتے ہیں کتاب میں، فِى يَتَـٰمَى ٱلنِّسَآءِ ٱلَّـٰتِى لَا تُؤۡتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرۡغَبُونَ أَن تَنكِحُوهُنَّ سو حکم ہے یتیم عورتوں کا، جن کو تم نہیں دیتے (وہ حق) جو ان کا مقرر ہے، اور چاہتے ہو کہ اُن کو نکاح میں لو، وَٱلۡمُسۡتَضۡعَفِينَ مِنَ ٱلۡوِلۡدَٲنِ وَأَن تَقُومُواْ لِلۡيَتَـٰمَىٰ بِٱلۡقِسۡطِۚ اور مغلوب لڑکوں کا اور یہ ہے قائم رہو یتیموں کے حق میں انصاف پر۔ وَمَا تَفۡعَلُواْ مِنۡ خَيۡرٍ۬ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِهِۦ عَلِيمً۬ا اور جو کرو گے بھلائی، سو وہ اﷲ کو معلوم ہے۔ |
127 |
وَإِنِ ٱمۡرَأَةٌ خَافَتۡ مِنۢ بَعۡلِهَا نُشُوزًا أَوۡ إِعۡرَاضً۬ا فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡہِمَآ أَن يُصۡلِحَا بَيۡنَہُمَا صُلۡحً۬اۚ اور اگر ایک عورت ڈرے اپنے خاوند کے لڑنے سے، یا جی پھر جانے سے تو گناہ نہیں دونوں پر کہ کر لیں آپس میں کچھ صلح۔ وَٱلصُّلۡحُ خَيۡرٌ۬ۗ اور صلح خوب چیز ہے۔ وَأُحۡضِرَتِ ٱلۡأَنفُسُ ٱلشُّحَّۚ اور جیوں کے سامنے دھری ہے حرص۔ وَإِن تُحۡسِنُواْ وَتَتَّقُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرً۬ا اور اگر تم نیکی کرو اور پرہیزگاری، تو اﷲ کو تمہارے کام کی خبر ہے۔ |
128 |
وَلَن تَسۡتَطِيعُوٓاْ أَن تَعۡدِلُواْ بَيۡنَ ٱلنِّسَآءِ وَلَوۡ حَرَصۡتُمۡۖ اور تم ہر گز برابر نہ رکھ سکو گے عورتوں کو، اگرچہ اس کا شوق کرو، فَلَا تَمِيلُواْ ڪُلَّ ٱلۡمَيۡلِ فَتَذَرُوهَا كَٱلۡمُعَلَّقَةِۚ سو نرے پھر بھی نہ جاؤ، کہ ڈال رکھو ایک کو جیسے ادھر میں لٹکتی۔ وَإِن تُصۡلِحُواْ وَتَتَّقُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ غَفُورً۬ا رَّحِيمً۬ا اور اگر سنوارتے رہو اور پرہیزگاری کرو تو اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ |
129 |
وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغۡنِ ٱللَّهُ ڪُلاًّ۬ مِّن سَعَتِهِۦۚ اور اگر دونوں جدا ہو جائیں تو اﷲ ہر ایک کو محفوظ کرے گا اپنی کشائیش (وسیع قدرت) سے۔ وَكَانَ ٱللَّهُ وَٲسِعًا حَكِيمً۬ا اور اﷲ کشائش (وسیع قدرت) والا ہے تدبیر جانتا۔ |
130 |
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِۗ اور اﷲ کو ہے جو کچھ ہے آسمان و زمین میں ، وَلَقَدۡ وَصَّيۡنَا ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَـٰبَ مِن قَبۡلِڪُمۡ وَإِيَّاكُمۡ أَنِ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَۚ اور (سختی سے) ہم نے کہہ رکھا ہے پہلی کتاب والوں کو اور تم کو کہ ڈرتے رہو اﷲ سے ، وَإِن تَكۡفُرُواْ فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِۚ اور اگر منکر ہو گے تو (اﷲ کا کوئی نقصان نہیں) اﷲ کا ہے جو کچھ آسمان و زمین میں۔ وَكَانَ ٱللَّهُ غَنِيًّا حَمِيدً۬ا اور اﷲ بے پرواہ (بے نیاز) ہے سب خوبیوں سراہا۔ |
131 |
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِۚ اور اﷲ کا ہے جو کچھ آسمان و زمین میں۔ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلاً اور اﷲ بس (کافی) ہے کام بنانے والا (کارساز) ۔ |
132 |
إِن يَشَأۡ يُذۡهِبۡڪُمۡ أَيُّہَا ٱلنَّاسُ وَيَأۡتِ بِـَٔاخَرِينَۚ اگر چاہے تم کو دور کرے (زمین سے اے ) لوگو! اور لے آئے اور لوگ۔ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ ذَٲلِكَ قَدِيرً۬ا اور اﷲ کو یہ قدرت ہے۔ |
133 |
مَّن كَانَ يُرِيدُ ثَوَابَ ٱلدُّنۡيَا فَعِندَ ٱللَّهِ ثَوَابُ ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأَخِرَةِۚ جو کوئی چاہتا ہو انعام دنیا کا، سو اﷲ کے ہاں انعام دنیا کا (بھی) اور آخرت کا (بھی) ۔ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعَۢا بَصِيرً۬ا اور اﷲ ہے سنتا دیکھتا۔ |
134 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ اے ایمان والو! كُونُواْ قَوَّٲمِينَ بِٱلۡقِسۡطِ شُہَدَآءَ لِلَّهِ وَلَوۡ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمۡ أَوِ ٱلۡوَٲلِدَيۡنِ وَٱلۡأَقۡرَبِينَۚ قائم رہو انصاف پر، گواہی دو اﷲ کی طرف، اگرچہ نقصان ہو اپنا، یا ماں باپ کا، یا قرابت والوں کا۔ إِن يَكُنۡ غَنِيًّا أَوۡ فَقِيرً۬ا فَٱللَّهُ أَوۡلَىٰ بِہِمَاۖ اگر (خواہ) کوئی محفوظ (مالدار) ہے یا محتاج ہے تو اﷲ ان کا خیرخواہ ہے تم سے زیادہ۔ فَلَا تَتَّبِعُواْ ٱلۡهَوَىٰٓ أَن تَعۡدِلُواْۚ سو تم جی کی چاہ (خواہش) نہ مانو اس بات میں کہ برابر سمجھو۔ وَإِن تَلۡوُ ۥۤاْ أَوۡ تُعۡرِضُواْ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُونَ خَبِيرً۬ا اور اگر تم زبان ملو (گھما پھرا کر بات کرو) گے، یا بچا جاؤ (گریز کرو) گے تو اﷲ تمہارے کام سے واقف ہے۔ |
135 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ اے ایمان والو! ءَامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَٱلۡكِتَـٰبِ ٱلَّذِى نَزَّلَ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ وَٱلۡڪِتَـٰبِ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ مِن قَبۡلُۚ یقین لاؤ اﷲ پر اوراس کے رسول پر، اور اس کتاب پر جو نازل کی ہے اپنے رسول پر، اور اس کتاب پر جو نازل کی تھی پہلے۔ وَمَن يَكۡفُرۡ بِٱللَّهِ وَمَلَـٰٓٮِٕكَتِهِۦ وَكُتُبِهِۦ وَرُسُلِهِۦ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلَـٰلاَۢ بَعِيدًا اور جو کوئی یقین نہ رکھے اﷲ پر اور اسکے فرشتوں پر، اور کتابوں پر اور رسولوں پر اور پچھلے دن پر، وہ دُور پڑا بھول کر۔ |
136 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ثُمَّ كَفَرُواْ ثُمَّ ءَامَنُواْ ثُمَّ كَفَرُواْ ثُمَّ ٱزۡدَادُواْ كُفۡرً۬ا جو لوگ مسلمان ہوئے، پھر منکر ہوئے، پھر مسلمان ہوئے، پھر منکر ہوئے، پھر بڑھتے رہے انکار میں، لَّمۡ يَكُنِ ٱللَّهُ لِيَغۡفِرَ لَهُمۡ وَلَا لِيَہۡدِيَہُمۡ سَبِيلاَۢ (ہرگز) اﷲ ان کو بخشنے والا نہیں، اور نہ ان کو دے راہ۔ |
137 |
بَشِّرِ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمۡ عَذَابًا أَلِيمًا خوشی سنا منافقوں کو، کہ اُن کو ہے دُکھ کی مار۔ |
138 |
ٱلَّذِينَ يَتَّخِذُونَ ٱلۡكَـٰفِرِينَ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۚ وہ جو پکڑتے ہیں کافروں کو رفیق، مسلمان چھوڑ کر۔ أَيَبۡتَغُونَ عِندَهُمُ ٱلۡعِزَّةَ فَإِنَّ ٱلۡعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعً۬ا کیا ڈھونڈنے ہیں ان کے پاس عزت؟ سو عزت اﷲ کی ہے ساری۔ |
139 |
وَقَدۡ نَزَّلَ عَلَيۡڪُمۡ فِى ٱلۡكِتَـٰبِ أَنۡ إِذَا سَمِعۡتُمۡ ءَايَـٰتِ ٱللَّهِ يُكۡفَرُ بِہَا وَيُسۡتَہۡزَأُ بِہَا فَلَا تَقۡعُدُواْ مَعَهُمۡ اور حکم اتار چکا تم پر کتاب میں، کہ جب سنو اﷲ کی آیتوں پر انکار ہوتے، اور ہنسی ہوتے،تو نہ بیٹھو اُنکے ساتھ، حَتَّىٰ يَخُوضُواْ فِى حَدِيثٍ غَيۡرِهِۦۤۚ جب تک وہ پیٹھیں (لگ جائیں) اور بات میں اسکے سوا۔ إِنَّكُمۡ إِذً۬ا مِّثۡلُهُمۡۗ نہیں تو تم بھی اس کے برابر ہوئے (انہی جیسے) ۔ إِنَّ ٱللَّهَ جَامِعُ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ وَٱلۡكَـٰفِرِينَ فِى جَهَنَّمَ جَمِيعًا اﷲ اکھٹا کرے گا منافقوں کو اور کافروں کو دوزخ میں ایک جگہ۔ |
140 |
ٱلَّذِينَ يَتَرَبَّصُونَ بِكُمۡ فَإِن كَانَ لَكُمۡ فَتۡحٌ۬ مِّنَ ٱللَّهِ قَالُوٓاْ أَلَمۡ نَكُن مَّعَكُمۡ وہ جو تکا کرتے (منتظر رہتے) ہیں (کہ مصیبت ہو) تم کو، پھر اگر تم کو فتح ملے اﷲ کی طرف سے، کہیں کیا ہم نہ تھے تمہارے ساتھ؟ وَإِن كَانَ لِلۡكَـٰفِرِينَ نَصِيبٌ۬ قَالُوٓاْ أَلَمۡ نَسۡتَحۡوِذۡ عَلَيۡكُمۡ وَنَمۡنَعۡكُم مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۚ اور اگر ہوئی کافروں کی قسمت (فتح) ، کہیں (کافروں کو) ہم نے گھیر نہ لیا تم کو اور بچا دیا تم کو مسلمانوں سے۔ فَٱللَّهُ يَحۡكُمُ بَيۡنَڪُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِۗ سو اﷲ چکوتی (فیصلہ) کرے گا تم میں قیامت کے دن۔ وَلَن يَجۡعَلَ ٱللَّهُ لِلۡكَـٰفِرِينَ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ سَبِيلاً اور ہرگز نہ دے گا اﷲ کافروں کو مسلمانوں پر(غالب آنے کا کوئی) راہ۔ |
141 |
إِنَّ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ يُخَـٰدِعُونَ ٱللَّهَ وَهُوَ خَـٰدِعُهُمۡ منافق جو ہیں دغابازی کرتے ہیں اﷲ سے اور وہی ان کو دغا دے گا۔ وَإِذَا قَامُوٓاْ إِلَى ٱلصَّلَوٰةِ قَامُواْ كُسَالَىٰ يُرَآءُونَ ٱلنَّاسَ وَلَا يَذۡكُرُونَ ٱللَّهَ إِلَّا قَلِيلاً۬ او جب کھڑے ہوں نماز کو، تو کھڑے ہوں جی ہارے (بے دل) ، دکھانے کو لوگوں کے، اور یاد نہ کریں اﷲ کو، مگر کم۔ |
142 |
مُّذَبۡذَبِينَ بَيۡنَ ذَٲلِكَ لَآ إِلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ وَلَآ إِلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِۚ ادھر میں لٹکتے (ڈانواں ڈول) دونوں کے بیچ، نہ اِن (مومنوں) کی طرف اور نہ اُن (کافروں) کی طرف۔ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ ۥ سَبِيلاً۬ اور جس کو بھٹکائے اﷲ، پھر تُو نہ پائے اس کے واسطے کہیں راہ۔ |
143 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَتَّخِذُواْ ٱلۡكَـٰفِرِينَ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۚ اے ایمان والو! نہ پکڑو کافروں کو رفیق، مسلمان چھوڑ کر۔ أَتُرِيدُونَ أَن تَجۡعَلُواْ لِلَّهِ عَلَيۡڪُمۡ سُلۡطَـٰنً۬ا مُّبِينًا کیا لیا چاہتے ہو اپنے اوپر اﷲ کا الزام صریح (کھلی حجت) ؟ |
144 |
إِنَّ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ فِى ٱلدَّرۡكِ ٱلۡأَسۡفَلِ مِنَ ٱلنَّارِ منافق ہیں سب سے نیچے درجے میں آگ کے۔ وَلَن تَجِدَ لَهُمۡ نَصِيرًا اور ہر گز نہ پائے گا تُو اُن کے واسطے کوئی مددگار۔ |
145 |
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُواْ وَأَصۡلَحُواْ وَٱعۡتَصَمُواْ بِٱللَّهِ وَأَخۡلَصُواْ دِينَهُمۡ لِلَّهِ فَأُوْلَـٰٓٮِٕكَ مَعَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَۖ مگر جنہوں نے توبہ کی، اور سنوارا آپ کو(خود کو) ، اور مضبوط پکڑا اﷲ کو، اور نرے حکم بردار ہوئے اﷲ کے، سو وہ ہیں ایمان والوں کے ساتھ۔ وَسَوۡفَ يُؤۡتِ ٱللَّهُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ أَجۡرًا عَظِيمً۬ا اور آگے دے گا اﷲ ایمان والوں کو بڑا ثواب۔ |
146 |
مَّا يَفۡعَلُ ٱللَّهُ بِعَذَابِڪُمۡ إِن شَكَرۡتُمۡ وَءَامَنتُمۡۚ کیا کرے گا اﷲ تم کو عذاب کر کر اگر تم حق مانو اور یقین رکھو۔ وَكَانَ ٱللَّهُ شَاڪِرًا عَلِيمً۬ا اور اﷲ قدردان ہے سب جانتا۔ |
147 |
لَّا يُحِبُّ ٱللَّهُ ٱلۡجَهۡرَ بِٱلسُّوٓءِ مِنَ ٱلۡقَوۡلِ إِلَّا مَن ظُلِمَۚ اﷲ کو خوش نہیں آتا بُری بات کا پکارنا، مگر جس پر ظلم ہوا ہو۔ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا اور اﷲ ہے سنتا جانتا۔ |
148 |
إِن تُبۡدُواْ خَيۡرًا أَوۡ تُخۡفُوهُ أَوۡ تَعۡفُواْ عَن سُوٓءٍ۬ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَفُوًّ۬ا قَدِيرًا اگر تم کھلی کرو کچھ بھلائی، یا اس کو چھپاؤ، یا معاف کرو برائی کو، تو اﷲ بھی معاف کرنے والا ہے مقدور رکھتا۔ |
149 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ يَكۡفُرُونَ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ وَيُرِيدُونَ أَن يُفَرِّقُواْ بَيۡنَ ٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ جو لوگ منکر ہیں اﷲ سے اور اس کے رسولوں سے، اور چاہتے ہیں کہ فرق نکالیں، اﷲ میں اور اس کے رسولوں میں، وَيَقُولُونَ نُؤۡمِنُ بِبَعۡضٍ۬ وَنَڪۡفُرُ بِبَعۡضٍ۬ وَيُرِيدُونَ أَن يَتَّخِذُواْ بَيۡنَ ذَٲلِكَ سَبِيلاً اور کہتے ہیں ہم مانتے ہیں بعضوں کو اور نہیں مانتے بعضوں کو، اور چاہتے ہیں کہ نکالیں بیچ میں ایک راہ۔ |
150 |
أُوْلَـٰٓٮِٕكَ هُمُ ٱلۡكَـٰفِرُونَ حَقًّ۬اۚ ایسے لوگ وہی ہیں اصل کافر۔ وَأَعۡتَدۡنَا لِلۡكَـٰفِرِينَ عَذَابً۬ا مُّهِينً۬ا اور ہم نے تیار رکھی ہے منکروں کے واسطے ذلت کی مار۔ |
151 |
وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦ وَلَمۡ يُفَرِّقُواْ بَيۡنَ أَحَدٍ۬ مِّنۡہُمۡ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ سَوۡفَ يُؤۡتِيهِمۡ أُجُورَهُمۡۗ اور جو لوگ یقین لائے اﷲ پر اور اسکے رسولوں پر، اور جدا (فرق) نہ کیا کسی کو ان میں، اُنکو دے گا اُنکے ثواب۔ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورً۬ا رَّحِيمً۬ا اور اﷲ ہے بخشنے والا مہربان۔ |
152 |
يَسۡـَٔلُكَ أَهۡلُ ٱلۡكِتَـٰبِ أَن تُنَزِّلَ عَلَيۡہِمۡ كِتَـٰبً۬ا مِّنَ ٱلسَّمَآءِۚ تجھ سے مانگتے (مطالبہ کرتے) ہیں کتاب والے کہ اُن پر اتار لائے کتاب آسمان سے۔ فَقَدۡ سَأَلُواْ مُوسَىٰٓ أَكۡبَرَ مِن ذَٲلِكَ سو مانگ چکے ہیں موسیٰ سے اس سے بڑی چیز، فَقَالُوٓاْ أَرِنَا ٱللَّهَ جَهۡرَةً۬ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ بِظُلۡمِهِمۡۚ بولے ہم کو دکھا دے اﷲ کو سامنے، پھر انکو پکڑا بجلی نے اُنکے گناہ پر۔ ثُمَّ ٱتَّخَذُواْ ٱلۡعِجۡلَ مِنۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ ٱلۡبَيِّنَـٰتُ فَعَفَوۡنَا عَن ذَٲلِكَۚ پھر بنا لیا بچھڑا نشانیاں پہنچے پیچھے، پھر ہم نے وہ بھی معاف کیا، وَءَاتَيۡنَا مُوسَىٰ سُلۡطَـٰنً۬ا مُّبِينً۬ا اور دیا (ہم نے) موسیٰ کو غلبہ صریح (کھلا) ۔ |
153 |
وَرَفَعۡنَا فَوۡقَهُمُ ٱلطُّورَ بِمِيثَـٰقِهِمۡ وَقُلۡنَا لَهُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡبَابَ سُجَّدً۬ا اور ہم نے اُٹھایا اُن پر پہاڑ، اُن کے قول لینے میں۔ اور ہم نے کہا، داخل ہو دروازے میں سجدہ کر کر، وَقُلۡنَا لَهُمۡ لَا تَعۡدُواْ فِى ٱلسَّبۡتِ وَأَخَذۡنَا مِنۡہُم مِّيثَـٰقًا غَلِيظً۬ا اور ہم نے کہا زیادتی مت کرو ہفتے کے دن میں، اور ان سے لیا قول گاڑھا (پختہ) ۔ |
154 |
فَبِمَا نَقۡضِہِم مِّيثَـٰقَهُمۡ وَكُفۡرِهِم بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ وَقَتۡلِهِمُ ٱلۡأَنۢبِيَآءَ بِغَيۡرِ حَقٍّ۬ سو ان کے قول توڑنے پراور منکر ہونے پر اﷲ کی آیتوں سے اور خون کرنے پرپیغمبروں کا نا حق وَقَوۡلِهِمۡ قُلُوبُنَا غُلۡفُۢۚ اور اس کہنے پر کہ ہمارے دل پر غلاف ہے، بَلۡ طَبَعَ ٱللَّهُ عَلَيۡہَا بِكُفۡرِهِمۡ فَلَا يُؤۡمِنُونَ إِلَّا قَلِيلاً۬ کوئی نہیں، پر اﷲ نے مہر کی ہے اُن (کے دلوں) پر مارے کُفر کے، سو یقین (ایمان) نہیں لاتے مگر کم۔ |
155 |
وَبِكُفۡرِهِمۡ وَقَوۡلِهِمۡ عَلَىٰ مَرۡيَمَ بُہۡتَـٰنًا عَظِيمً۬ا اور ان کے کُفر پر اور مریم پر بڑا طوفان (بہتان) بولنے پر، |
156 |
وَقَوۡلِهِمۡ إِنَّا قَتَلۡنَا ٱلۡمَسِيحَ عِيسَى ٱبۡنَ مَرۡيَمَ رَسُولَ ٱللَّهِ اور (انکے) اس کہنے پر کہ ہم نے مارا مسیح عیسیٰ مریم کے بیٹے کو، جو رسول تھا اﷲ کا۔ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَـٰكِن شُبِّهَ لَهُمۡۚ اور نہ اس کو مارا ہے، اور نہ سولی پر چڑھایا، لیکن وہی صورت بن گئی (مشتبہ کر دیا گیا) ان کے آگے۔ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ ٱخۡتَلَفُواْ فِيهِ لَفِى شَكٍّ۬ مِّنۡهُۚ اور جو لوگ اس میں کئی باتیں نکالتے ہیں(اختلاف کی) ، وہ اس جگہ شبہ میں پڑے ہیں۔ مَا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٍ إِلَّا ٱتِّبَاعَ ٱلظَّنِّۚ کچھ نہیں ان کو اس کی خبر مگر اٹکل (گمان) پر چلنا۔ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَۢا اور اس کو مارا نہیں (انہوں نے) بیشک۔ |
157 |
بَل رَّفَعَهُ ٱللَّهُ إِلَيۡهِۚ بلکہ اس کو اٹھا لیا اﷲ نے اپنی طرف ، وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمً۬ا اور وہ ہے اﷲ زبردست حکمت والا۔ |
158 |
وَإِن مِّنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَـٰبِ إِلَّا لَيُؤۡمِنَنَّ بِهِۦ قَبۡلَ مَوۡتِهِۦۖ اور جو (کوئی) فرقہ ہے کتاب والوں میں، سو اس پر یقین لائیں گے اس کی موت سے پہلے، وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَـٰمَةِ يَكُونُ عَلَيۡہِمۡ شَہِيدً۬ا اور قیامت کے دن (مسیح) ہو گا اُن کابتانے والا (گواہ) ۔ |
159 |
فَبِظُلۡمٍ۬ مِّنَ ٱلَّذِينَ هَادُواْ حَرَّمۡنَا عَلَيۡہِمۡ طَيِّبَـٰتٍ أُحِلَّتۡ لَهُمۡ سو یہود کے گناہ سے ہم نے حرام کیں اُن پر کتنی پاک چیزیں، جو انکو حلال تھیں، وَبِصَدِّهِمۡ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ كَثِيرً۬ا اور اس سے (بناہ پر بھی) کہ اٹکتے(روکتے) تھے اﷲ کی راہ سے بہت۔ |
160 |
وَأَخۡذِهِمُ ٱلرِّبَوٰاْ وَقَدۡ نُہُواْ عَنۡهُ وَأَكۡلِهِمۡ أَمۡوَٲلَ ٱلنَّاسِ بِٱلۡبَـٰطِلِۚ اور ان کے سود لینے پر، اور ان کو اس سے منع ہو چکا، اور لوگوں کے مال کھانے پر نا حق۔ وَأَعۡتَدۡنَا لِلۡكَـٰفِرِينَ مِنۡہُمۡ عَذَابًا أَلِيمً۬ا اور تیار رکھی ہے ہم نے منکروں کے واسطے دُکھ کی مار (دردناک عذاب)۔ |
161 |
لَّـٰكِنِ ٱلرَّٲسِخُونَ فِى ٱلۡعِلۡمِ مِنۡہُمۡ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ يُؤۡمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبۡلِكَۚ لیکن جو ثابت (پختہ)ہیں علم پر اُن میں، اور ایمان والے، سو مانتے ہیں جو اُترا تجھ پر اور جواُترا تجھ سے پہلے، وَٱلۡمُقِيمِينَ ٱلصَّلَوٰةَۚ اور آفرین نماز پر قائم رہنے والوں کو، وَٱلۡمُؤۡتُونَ ٱلزَّڪَوٰةَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأَخِرِ اور دینے والے زکوٰۃ کے، اور یقین رکھنے والے اﷲ پر اور پچھلے دن پر۔ أُوْلَـٰٓٮِٕكَ سَنُؤۡتِيہِمۡ أَجۡرًا عَظِيمًا ایسوں کو ہم دیں گے بڑا ثواب۔ |
162 |
إِنَّآ أَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡكَ كَمَآ أَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ نُوحٍ۬ وَٱلنَّبِيِّـۧنَ مِنۢ بَعۡدِهِۦۚ ہم نے وحی بھیجی تیری طرف، جیسے وحی بھیجی نوح کو اور نبیوں کو اس کے بعد، وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰٓ إِبۡرَٲهِيمَ وَإِسۡمَـٰعِيلَ وَإِسۡحَـٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَٱلۡأَسۡبَاطِ اور وحی بھیجی (ہم نے) ابراہیم کو اور اسماعیل کو، اور اسحٰق کو اور یعقوب کو، اور اسکی اولاد کو، وَعِيسَىٰ وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَـٰرُونَ وَسُلَيۡمَـٰنَۚ اور عیسیٰ کو اور ایوب کو اور یونس کو، اور ہارون کو اور سلیمان کو۔ وَءَاتَيۡنَا دَاوُ ۥدَ زَبُورً۬ا اور ہم نے دی داؤد کو زبور۔ |
163 |
وَرُسُلاً۬ قَدۡ قَصَصۡنَـٰهُمۡ عَلَيۡكَ مِن قَبۡلُ وَرُسُلاً۬ لَّمۡ نَقۡصُصۡهُمۡ عَلَيۡكَۚ اور کتنے رسول جن کا احوال سنایا ہم نے تجھ کو آگے، اور کتنے رسول جن کا احوال نہیں سنایا تجھ کو۔ وَكَلَّمَ ٱللَّهُ مُوسَىٰ تَڪۡلِيمً۬ا اور باتیں کیں اﷲ نے موسیٰ سے بول کر۔ |
164 |
رُّسُلاً۬ مُّبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَى ٱللَّهِ حُجَّةُۢ بَعۡدَ ٱلرُّسُلِۚ کتنے رسول (بھیجے) خوشی اور ڈر سنانے والے، تا (کہ) نہ رہے لوگوں کو اﷲ پر الزام (کوئی حجت) کی جگہ، رسولوں کے (آ جانے کے) بعد۔ وَكَانَ ٱللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمً۬ا اور اﷲ زبردست ہے حکمت والا۔ |
165 |
لَّـٰكِنِ ٱللَّهُ يَشۡہَدُ بِمَآ أَنزَلَ إِلَيۡكَۖ أَنزَلَهُ ۥ بِعِلۡمِهِۦۖ وَٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ يَشۡهَدُونَۚ لیکن اﷲ شاہد ہے اس پر جو تجھ کو نازل کیا، کہ یہ نازل کیا ہے اپنے علم کے ساتھ۔ اور فرشتے گواہ ہیں۔ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَہِيدًا اور (حالانکہ) اﷲ بس (کافی) ہے حق ظاہر کرنے والا (گواہ) ۔ |
166 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ قَدۡ ضَلُّواْ ضَلَـٰلاَۢ بَعِيدًا جو لوگ منکر ہوئے، اور اٹکے (رکے) اﷲ کی راہ سے، وہ دور پڑے ہیں بھول (گمراہ ہو) کر۔ |
167 |
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَظَلَمُواْ لَمۡ يَكُنِ ٱللَّهُ لِيَغۡفِرَ لَهُمۡ وَلَا لِيَہۡدِيَهُمۡ طَرِيقًا جو لوگ منکر ہوئے اور حق دبا (روکے) رکھا، ہر گز اﷲ بخشنے والا نہیں انکو، اور نہ انکو ملا (ہدایت) دے راہ (کی) ۔ |
168 |
إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيہَآ أَبَدً۬اۚ مگر راہ دوزخ کی، پڑے رہیں اس میں ہمیشہ۔ وَكَانَ ذَٲلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرً۬ا اور یہ اﷲ پر آسان ہے۔ |
169 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلنَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمُ ٱلرَّسُولُ بِٱلۡحَقِّ مِن رَّبِّكُمۡ فَـَٔامِنُواْ خَيۡرً۬ا لَّكُمۡۚ لوگو! تم پاس رسول آ چکا، ٹھیک بات لے کر تمہارے رب کی، سو مانو کہ بھلا ہو تمہارا، وَإِن تَكۡفُرُواْ فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ اور اگر نہ مانو گے تو اﷲ کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں۔ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمً۬ا اور اﷲ سب خبر رکھتا ہے حکمت والا۔ |
170 |
يَـٰٓأَهۡلَ ٱلۡڪِتَـٰبِ لَا تَغۡلُواْ فِى دِينِڪُمۡ وَلَا تَقُولُواْ عَلَى ٱللَّهِ إِلَّا ٱلۡحَقَّۚ اے کتاب والو! مت مبالغہ کر اپنے دین کی بات میں، اور مت بولو اﷲ کے حق میں مگر بات تحقیق۔ إِنَّمَا ٱلۡمَسِيحُ عِيسَى ٱبۡنُ مَرۡيَمَ رَسُولُ ٱللَّهِ وَڪَلِمَتُهُ ۥۤ أَلۡقَٮٰهَآ إِلَىٰ مَرۡيَمَ وَرُوحٌ۬ مِّنۡهُۖ مسیح جو ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا، رسول ہے اﷲ کا۔ اور اس کا کلام جو ڈال دیا مریم کی طرف، اور روح اس کے ہاں کی۔ فَـَٔامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرُسُلِهِۦۖ وَلَا تَقُولُواْ ثَلَـٰثَةٌۚ سو مانو اﷲ کو اور اس کے رسولوں کو۔ اور مت بتاؤ اس کو تین۔ ٱنتَهُواْ خَيۡرً۬ا لَّڪُمۡۚ یہ بات چھوڑو، کہ بھلا ہو تمہارا۔ إِنَّمَا ٱللَّهُ إِلَـٰهٌ۬ وَٲحِدٌ۬ۖ سُبۡحَـٰنَهُ ۥۤ أَن يَكُونَ لَهُ ۥ وَلَدٌ۬ۘ اﷲ جو ہے سو ایک معبود ہے۔ اس لائق نہیں کہ اس کے اولاد ہو۔ لَهٗ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٲتِ وَمَا فِى ٱلۡأَرۡضِۗ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَڪِيلاً۬ اس کا ہے جو کچھ آسمان و زمین میں ہے۔اور اﷲ بس (کافی) ہے کام بنانے والا۔ |
171 |
لَّن يَسۡتَنكِفَ ٱلۡمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبۡدً۬ا لِّلَّهِ وَلَا ٱلۡمَلَـٰٓٮِٕكَةُ ٱلۡمُقَرَّبُونَۚ مسیح ہرگز بُرا نہ مانے اس سے کہ بندہ ہو اﷲ کا اور نہ فرشتے نزدیک والے۔ وَمَن يَسۡتَنكِفۡ عَنۡ عِبَادَتِهِۦ وَيَسۡتَڪۡبِرۡ فَسَيَحۡشُرُهُمۡ إِلَيۡهِ جَمِيعً۬ا اور جو کوئی کنیائے (کنارہ کرے) اﷲ کی بندگی سے، اور تکبر کرے، سو وہ جمع کرے ان سبکو اپنے پاس اکھٹا۔ |
172 |
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَيُوَفِّيهِمۡ أُجُورَهُمۡ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضۡلِهِۦۖ پھر جو ایمان لائے اور عمل کئے نیک، انکو پورا کر دے گا انکا ثواب، اور بڑھتی دےگا اپنے فضل سے۔ وَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسۡتَنكَفُواْ وَٱسۡتَكۡبَرُواْ فَيُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا أَلِيمً۬ا اور جو کنیائے (کنارہ کرے) اور تکبر کیا، سو انکو مارے گا دُکھ کی مار (دردناک عذاب) ۔ وَلَا يَجِدُونَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ وَلِيًّ۬ا وَلَا نَصِيرً۬ا اور نہ پائیں گے اپنے واسطے اﷲ کے سوا کوئی حمایتی نہ مددگار۔ |
173 |
يَـٰٓأَيُّہَا ٱلنَّاسُ قَدۡ جَآءَكُم بُرۡهَـٰنٌ۬ مِّن رَّبِّكُمۡ وَأَنزَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ نُورً۬ا مُّبِينً۬ا لوگو! تم پاس پہنچ چکی، تمہارے رب کی طرف سے سند (دلیل)، اور اتاری ہم نے تم پر روشنی واضح۔ |
174 |
فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱللَّهِ وَٱعۡتَصَمُواْ بِهِۦ فَسَيُدۡخِلُهُمۡ فِى رَحۡمَةٍ۬ مِّنۡهُ وَفَضۡلٍ۬ سو جو یقین لائے اﷲ پر، اور اس کو مضبوط پکڑا تو انکو داخل کرے گا اپنی مہر (رحمت) میں اور فضل میں، وَيَہۡدِيہِمۡ إِلَيۡهِ صِرَٲطً۬ا مُّسۡتَقِيمً۬ا اور پہنچا دے (دکھائے گا) گا اپنی طرف (کی) سیدھی راہ۔ |
175 |
يَسۡتَفۡتُونَكَ قُلِ ٱللَّهُ يُفۡتِيڪُمۡ فِى ٱلۡكَلَـٰلَةِۚ حکم پوچھتے ہیں تجھ سے۔تو کہہ اﷲ حکم بتاتا ہے تم کو کلالہ کا۔ إِنِ ٱمۡرُؤٌاْ هَلَكَ لَيۡسَ لَهُ ۥ وَلَدٌ۬ وَلَهُ ۥۤ أُخۡتٌ۬ فَلَهَا نِصۡفُ مَا تَرَكَۚ اگر ایک مرد مر گیا کہ اس کو بیٹا نہیں، اور اس کو ایک بہن ہے تو اس کو پہنچے آدھا جو چھوڑ مرا۔ وَهُوَ يَرِثُهَآ إِن لَّمۡ يَكُن لَّهَا وَلَدٌ۬ۚ اور وہ بھائی وارث ہے اس بہن کا اگر نہ رہے (ہو) اس کو بیٹا۔ فَإِن كَانَتَا ٱثۡنَتَيۡنِ فَلَهُمَا ٱلثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَكَۚ پھر اگر بہنیں دو ہوں تو ان کو پہنچے دو تہائی جو کچھ چھوڑ مرا۔ وَإِن كَانُوٓاْ إِخۡوَةً۬ رِّجَالاً۬ وَنِسَآءً۬ فَلِلذَّكَرِ مِثۡلُ حَظِّ ٱلۡأُنثَيَيۡنِۗ اور اگر کئی شخص ہیں اس ناتے (رشتے) کے مرد اور عورتیں، تو مرد کو دو برابر حصہ عورت کا۔ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَڪُمۡ أَن تَضِلُّواْۗ وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيمُۢ بیان کرتا ہے اﷲ تمہارے واسطے کہ نہ بہکو۔ اور اﷲ ہر چیز سے واقف ہے۔ *********** |
176 |
© Copy Rights:Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,Lahore, PakistanEnail: cmaj37@gmail.com |
|
Visits wef Apr 2024 |