Quran Arabic with Urdu Translation

Surah Al Humazah

Shah Abdul Qadir

اردو اور عربی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا (ہے)۔


وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ

 خرابی ہے ہر طعنے دیتے عیب چنتے کی۔

1

الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ

جس نے سمیٹا مال اور گِن گِن رکھا،

2

يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ

 خیال رکھتا ہے کہ اس کا مال سدا رہے گا اسکے ساتھ۔

3

كَلَّا

 کوئی نہیں!

لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ

اس کو پھینکنا ہے اس روندنے والی (حُطمہ) میں۔

4

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ

اور تو کیا بوجھا  کون ہے روندنے والی (حُطمہ)؟

5

نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ

آگ ہے اﷲ کی سلگائی۔

6

الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ

وہ جو جھانک لیتی ہے دل(میں) ۔

7

إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ

ان کو اس میں موندا (ڈھانک دی)ہے،

8

فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ

لمبے لمبے ستونوں میں۔

***********

9


© Copy Rights:

Zahid Javed Rana, Abid Javed Rana,

Lahore, Pakistan

Visits wef Apr 2024 web counter